Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


دوبارہ نیند میں مت چلے جائیں!

DON’T GO TO SLEEP AGAIN!
(Urdu)

ایک واعظ جسے ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز نے تحریر کیا
اور جس کی تبلیغ مسٹر جان سیموئیل کیگن کے وسیلے سے
لاس اینجلز کی پبتسمہ دینے والی عبادت میں کی گئی
خُداوند کے دِن کی صبح، 26 مارچ، 2017
A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr.
and preached by Mr. John Samuel Cagan
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, March 26, 2017

’’جب وہ واپس آیا تو شاگردوں کو پھر سے سوتے پایا‘‘ (متی 26:43).

اُن کے فسح کا کھانا کھا چکنے کے بعد، یسوع نے عشائے ربّانی کی بنیاد رکھی۔ رات کافی سے زیادہ گزر چکی تھی جب وہ کھانے سے فارغ ہوئے۔ پھر، یسوع اپنی رہنمائی میں اُنہیں باہر لے گیا، قِدرون کی وادی میں سے گزر کر گتسمنی کے باغ کی تاریکی میں۔ اُس نے شاگردوں میں سے آٹھ کو ذرا پہلے چھوڑا اور پطرس، یعقوب اور یوحنا کو اندر گہری تاریکی میں لے گیا۔ اُس نے اُن تین شاگردوں کو بتایا کہ ’’غم کی شدت سے اُس کی جان نکلی جا رہی ہے‘‘ (متی26:38)۔ اُس نے اُنہیں اُس کے ساتھ جاگنے اور دعا مانگنے کے لیے کہا۔

جس وقت اُس نے اُنہیں دعا مانگنے کے لیے وہاں پر چھوڑا، وہ خود دعا مانگنے کے لیے باغ میں مذید اور اندر چلا گیا۔ جب وہ بعد میں اُن کے پاس واپس آیا تو اُس نے اُنہیں سوتا ہوا پایا۔ اُس نے اُنہیں جگایا اور کہا، ’’کیا تم گھنٹہ بھر بھی میرے ساتھ بیدار نہ رہ سکے؟‘‘ (متی26:40)۔

دوسری مرتبہ وہ تنہا واپس وہیں پر گیا جہاں پر وہ دعا مانگتا رہا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ دوبارہ واپس آیا اور ’’اُنہیں دوبارہ سوتا ہوا پایا‘‘ (متی26:43)۔

’’اور وہ اُنہیں چھوڑ کر چلا گیا اور تیسری دفعہ وہی دعا کی جو پہلے کی تھی‘‘ (متی 26:44).

جب وہ اُن کے پاس تیسری مرتبہ واپس آیا، ایک مرتبہ پھر وہ سوئے ہوئے تھے۔ ’’اور وہ آیا اور اُنہیں دوبارہ سویا ہوا پایا۔‘‘ جوزف ہارٹ Joseph Hart نے کہا،

پیچھے اور آگے تین مرتبہ وہ دوڑا،
جیسا کہ وہ انسان سے کچھ مدد ڈھونڈ رہا ہو۔

لیکن اُسے اُن سے کوئی مدد نہ ملی، اُن میں کوئی دعا نہ تھی، اُن میں کوئی جوش نہ تھا۔ ’’اور وہ آیا اور اُنہیں دوبارہ سوتا ہوا پایا۔‘‘

پادری صاحبان کو یہ بات اکثر اپنی مذہبی خدمت میں سچی ملتی ہے۔ اُنہیں اکثر محسوس ہوتا ہے کہ اُنہیں گرجا گھر میں اُن کے لوگوں کا ساتھ دینے اور اُن کی مدد کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِس کے باوجود وہ اکثر مایوس ہوتے ہیں جب وہ اپنے لوگوں کو ’’دوبارہ سویا ہوا‘‘ پاتے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ دِل توڑنے والی باتوں میں سے ایک ہے جس کا ایک پادری تجربہ کرتا ہے۔

میں آج کی صبح آپ کو پطرس، یعقوب اور یوحنا جیسا نہ ہونے کا چیلنج کرتا ہوں۔ میں آپ کو تین حلقوں میں ’’دوبارہ سوتا ہوا‘‘ نہ پائے جانے کا چیلنج کرتا ہوں۔

I۔ پہلی بات، کاش آپ میں سے تمام، نجات یافتہ یا گمراہ، عبادتوں میں جس طرح سے آپ لوگ گاتے ہیں اُس سے تعلق رکھتے ہوئے ’’دوبارہ سوتے ہوئے‘‘ نہ پائے جائیں۔

اشعیا نبی نے کہا،

’’تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اور خُوشی کے نعرے لگاؤ‘‘ (اشعیا26:19).

میں جانتا ہوں اِس کا واقعی میں مطلب ہوتا ہے کہ وہ جو دوبارہ جی اُٹھے ہیں یسوع کی آمد ثانی پر بادلوں میں اُس کا استقبال کرنے کے لیے ’’بیدار ہونگے اور گائیں گے۔‘‘ لیکن میرے خیال میں یہ بات ہمارے گرجا گھر کی عبادتوں میں بھی آپ پر لاگو ہو سکتی ہے۔ آپ میں سے کچھ ’’خاک‘‘ میں بستے ہیں جب آپ گرجا گھر میں آتے ہیں۔ لیکن خُدا کہتا ہے، ’’جاگو اور خوشی کے نعرے لگاؤ۔‘‘

مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں آج کی صبح یہاں پر ہر کسی کو وہ کرنے کے لیے آج کی رات کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں آپ خود کو زبردستی گانے کے لیے مجبور نہیں کرتے

’’مزامیر، گیت اور رُوحانی غزلیں‘‘ (افسیوں 5:19).

اگر آپ غیرنجات یافتہ ہیں، تو کیوں نہ آج کی رات اپنے پھیپھڑوں کا پورا زور لگا کر گانے کی کوشش کریں؟ الفاظ کے بارے میں سوچیں، اور اُنہیں جتنا زیادہ آپ بُلند آواز سے گا سکتے ہیں گائیں، جو شاید انتہائی عمدہ طریقے سے آپ کو ایک مُردہ مذہب کی نیند سے جگائے اور آپ کو بیدار کرے۔ آپ کافی عرصے تک حمدوثنا کے الفاظ کو مُنہ میں بُڑبُڑا چکے ہیں!

’’تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اور خُوشی کے نعرے لگاؤ‘‘ (اشعیا 26:19).

’’اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ‘‘ (افسیوں 5:14).

مسیح شاید آپ کے نئے طرز کے گانےکو جتنی بُلند آواز سے آپ گا سکتے ہیں گانے کے انداز کی وجہ سے

’’نُور آپ پر چمکائے‘‘ (افسیوں 5:14).

اپنے گانے میں، اگر آپ کھو جاتے ہیں،

’’اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ، اور مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا‘‘ (افسیوں 5:14).

جان ویزلی John Wesley نے ابتدائی مسیحیوں کو ویسا کرنے کے لیے کہا تھا۔ اُنہوں نے وہ کیا جو اُس نے کہا تھا اور خُدا کی قدرت گانوں کے دوران اُن پر نازل ہوئی – اور کچھ تو محض گانے کی وجہ سے بیدار ہو گئے تھے!

اور اگر آپ پہلے ہی سے ایک سچی مسیحی ہیں، میں آپ کو خُدا کے لیے گانے کی خاطر مجبور کرتا ہوں، ایک خشک دھیمی آواز میں نہیں، بلکہ ہر عبادت میں مکمل ذوق و شوق کے ساتھ خُداوند کی پرستش کریں! آئیے اپنے گیتوں میں خُداوند کو جلال بخشیں۔ آئیے آپ کے قریب بیٹھے ہوئے گمراہ گنہگاروں کو اپنے گانوں کے جنون میں بہہ جانے دیجیے! آیئے اُنہیں آپ سے گانا سیکھ لینے دیجیے! سوچو، لوگو! اگر وہ آپ سے خُداوند کے لیے باآوازِ بُلند گانا نہیں سیکھیں گے تو اور پھر کس سے سیکھیں گے؟ وہ آپ کو دیکھنے کے ذریعے سے سیکھتے ہیں۔ اُنہیں آج کی رات ناکام مت کریں! اپنے پورے دِل کے ساتھ، اپنی پوری جان کے ساتھ، اپنے میں موجود تمام قوت کے ساتھ خُدا کی پرستش کرنے میں ناکام مت ہوں! مسٹر گریفتھ Mr. Griffith کے ساتھ کورس گائیں! یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر گیت نمبر7 ہے۔

اے میری جان، خُداوند کی شتائش کر،
اور وہ تمام جو مجھ میں ہے،
اُس کے پاک نام کی ستائش کر۔
اے میری جان، خُداوند کی شتائش کر،
اور وہ تمام جو مجھ میں ہے،
اُس کے پاک نام کی ستائش کر۔
کیونکہ اُس نے عظیم کام کیے ہیں، ھیلیلویاہ!
   کیونکہ اُس نے عظیم کام کیے ہیں، ھیلیلویاہ!
اُس نے عظیم کام کیے ہیں،
   اُس کے پاک نام کی ستائش کر! (اِسے دو مرتبہ گائیں)

II۔ دوسری بات، کاش آپ میں سے وہ لوگ جو پہلے ہی سے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں ہمارے درمیان موجود گمراہ لوگوں کے لیے دعا سے تعلق رکھتے ہوئے ’’دوبارہ نہ سو جائیں۔‘‘

پطرس، یعقوب اور یوحنا کی مانند مت بن جائیے گا، جو یسوع کی ضرورت کے لمحوں میں اُس کے لیے دعا مانگنے کے بجائے سو گئے تھے۔ خود کو اُٹھائیں اور اپنی خصوصی دعاؤں میں اپنے گمراہ بچوں کے لیے، اور گرجا گھر میں آنے والے دوسرے گمراہ لوگوں کے لیے پُرزور طور پر دعا مانگیں۔

اُن میں سے کچھ کی فہرست بنائیں، اور ہر روز اُن کے لیے دعا مانگیں، جب تک کہ خُدا کا پاک روح اُن کے دِلوں میں نور نہ چمکا دے اور اُنہیں اُن کے گناہ کے لیے قائل نہ کر لے! یاد رکھیں جو یعقوب رسول نے کہا،

’’راستباز کی دعا بڑی پُر اثر ہوتی ہے‘‘ (یعقوب 5:16).

جاگ جائیں، اور ہمارے گرجا گھر میں گمراہ لوگوں کے لیے اپنی دعاؤں کو ’’پُراثر جوشیلی‘‘ بنائیں! اپنی پُراثر جوشیلی دعاؤں کو اُس وقت تک مت چھوڑیں جب تک آپ اُنہیں مسیح کے پاس آتا ہوا نہ دیکھ لیں!

’’اور جب وہ واپس آیا تو شاگردوں کو پھر سے سوتے پایا‘‘

اوہ، کاش یہ بات آپ کے لیے مذید اور سچی نہ ہو! کاش آپ اپنے بچوں کی نجات کے لیے اور گرجا گھر میں دوسرے نوجوان لوگوں کے لیے ’’پُراثر جوشیلی‘‘ دعا مانگیں۔

’’راستباز کی دعا بڑی پُر اثر ہوتی ہے‘‘ (یعقوب 5:16).

III۔ تیسری بات، خود اپنی نجات سے تعلق رکھتے ہوئے کاش آپ ’’دوبارہ نہ سو‘‘ جائیں۔

آپ میں سے کچھ یہاں اِس صبح مسیح میں ایمان لا کر کھبی بھی تبدیل نہیں ہوئے۔ آپ سوتے ہی جا رہے ہیں، گرجا گھر بار بار آ رہے ہیں، ایک نیند بھرے غبار میں۔

’’اِسی لیے کہا گیا ہے، اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ، اور مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا‘‘ (افسیوں 5:14).

اِس کے باوجود آپ میں سے کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ بیدار ہونے کے لیے ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو آپ کر پائیں۔ آپ کس قدر بائبل کے مطابق نہیں ہیں! سچ ہے، یہ خُدا ہے جو گمراہ لوگوں کو اُن کی بدنصیبی میں سے بیدار کرتا ہے۔ میں اِس بات کا ایک لمحہ کے لیے بھی انکار نہیں کرتا۔ لیکن افسیوں5:14 آپ کو دکھاتی ہے کہ آپ خود بیدار کیے جانے میں شامل ہوتے ہیں۔

’’اِسی لیے کہا گیا ہے، اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ، اور مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا‘‘ (افسیوں 5:14).

بائبل کیوں آپ کو بیدار ہونے کے لیے حکم دے گی اگر آپ کے لیے ایسا کرنا ممکن ہی نہ ہوتا؟

جب یسوع نائین نامی شہر میں آیا، اُس نے لوگوں کے ایک بہت بڑے ہجوم کو ایک نوجوان شخص کے مُردہ بدن کو ایک کفن میں لے جاتے ہوئے دیکھا۔ یسوع اُس جنازے کے پاس آیا اور کفن کو چھوا۔

’’تب اُس نے کہا، اَے جوان، میں تجھ سے کہتا ہُوں، اُٹھ۔ اور وہ مُردہ اُٹھ بیٹھا اور بولنے لگا‘‘ (لوقا 7:14۔15).

وہ لڑکا مُردہ تھا، بالکل اُتنا ہی مُردہ جتنے آپ اپنے قصوروں اور گناہوں میں ہوتے ہیں۔ لیکن جب یسوع نے کہا، ’’اُٹھ‘‘ ’’وہ جو مُردہ تھا اُٹھ بیٹھا اور بولنے لگا۔ اور اُس نے اُسے اُس کی ماں کے حوالے کر دیا‘‘ (لوقا7:15)۔ جب یسوع آپ کو بُلاتا ہے، بیشک آپ گناہ میں سوئے ہوئے ہوتے ہیں، آپ موت کی نیند سے بیدار ہو سکتے ہیں۔

کیا آپ یسوع کو اپنے ساتھ باتیں کرتا ہوا سُنتے ہیں؟ کیا وہ آپ کو مُردوں میں سے ’’اُٹھنے‘‘ کے لیے بُلاتا ہے؟ اگر آپ اُسے آپ کو بُلاتا ہوا سُنیں، تو ’’بیدار ہو جائیں،‘‘ تب آپ انتہائی یقینی طور پر اِیسا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

’’اِسی لیے کہا گیا ہے، اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ، اور مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا‘‘ (افسیوں 5:14).

یہاں اِس میں ایک اِنتہائی عملی بات لاگو ہوتی ہے۔ اگر آپ ایک غیرنجات یافتہ ہیں، ’’بیدار ہو جائیں۔‘‘ بیدار ہوں اور ہمارے ساتھ ہر مرتبہ جب موقع میسر ہوتا ہے بات کرنے کے لیے سامنے آئیں! بیدار ہوں اور واعظ کو گہری توجہ کے ساتھ سُنیں۔ بیدار ہوں اور ہر واعظ کے بعد انتہائی سنجیدہ ہو جائیں۔ بیدار ہو جائیں اور واعظوں کا مسوّدہ اپنے ساتھ گھر لے جائیں، اور اِس کو بار بار پڑھیں جب تک کہ خُدا کا نور اُمڈ نہیں آتا اور آپ کے دِل کو یسوع کی تلاش کرنے کے لیے مجبور نہیں کر دیتا۔ بیدار ہو جائیں اور اپنے گناہوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچیں۔ جب دوسرے کھیل اور باتیں کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اپنے گناہ کے بارے میں سوچنا چاہیے جب تک کہ خدا کا روح آپ کو یسوع کے پاس آنے اور اُسی میں گناہ اور نجات اور سکون پانے کے لیے مجبور نہ کر دے۔

’’جب وہ واپس آیا تو شاگردوں کو پھر سے سوتے پایا‘‘

کاش وہ سب آپ کے لیے مذید اور سچ نہ ہو!

اب میں آپ سے جو ابھی تک غیرنجات یافتہ ہیں یسوع پر بھروسہ کرنے اور نجات پانے کے لیے پوچھ رہا ہوں۔’’اَے سونے والے جاگ، اور مُردوں میں سے جی اُٹھ، اور مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا‘‘ (افسیوں 5:14). جاگ جائیں! ایمان کے وسیلے سے یسوع کے پاس آئیں! یہ جلدی سے کریں! خود کو یسوع کے حوالے کر دیں۔ وہ آپ کو نجات دلائے گا۔ وہ آپ کو ابھی ہی نجات دلائے گا! ڈاکٹر کیگن، مہربانی سے آئیں اور اِس عبادت کا اختتام کریں۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک میں سے تلاوت مسٹر نوح سُونگ Mr. Noah Song نے کی تھی: متی26:36۔43 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
     نے گایا تھا: ’’اے میری جان، خُداوند کی ستائش کرPraise the Lord, O My Soul‘‘ (زبور103:1 میں سے)

لُبِ لُباب

دوبارہ نیند میں مت چلے جائیں!

DON’T GO TO SLEEP AGAIN!


ایک واعظ جسے ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز نے تحریر کیا اور جس کی تبلیغ مسٹر جان سیموئیل کیگن کے وسیلے سے کی گئی

’’جب وہ واپس آیا تو شاگردوں کو پھر سے سوتے پایا‘‘ (متی 26:43).

(متی26:38، 40، 43، 44)

I۔    پہلی بات، کاش آپ میں سے تمام، نجات یافتہ یا گمراہ، عبادتوں میں جس طرح سے آپ لوگ گاتے ہیں اُس سے تعلق رکھتے ہوئے ’’دوبارہ سوتے ہوئے‘‘ نہ پائیں جائیں، اشعیا 26:19؛افسیوں 5:19، 14۔

II۔  دوسری بات، کاش آپ میں سے وہ لوگ جو پہلے ہی سے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہو چکے ہیں ہمارے درمیان موجود گمراہ لوگوں کے لیے دعا سے تعلق رکھتے ہوئے ’’دوبارہ نہ سو جائیں،‘‘یعقوب5:16 .

III۔ تیسری بات، خود اپنی نجات سے تعلق رکھتے ہوئے کاش آپ ’’دوبارہ نہ سو‘‘ جائیں،
افسیوں5:14۔15؛ لوقا7:14۔15 .