Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


یہ کیسا بچہ ہے؟ – کرسمس پر ایک واعظ

WHAT CHILD IS THIS? – A CHRISTMAS SERMON
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے لکھا گیا ایک واعظ
اور جس کی منادی مسٹر نوح سُونگ کی جانب سے کی گئی
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ سے
خُداوند کے دِن کی شام، 18 دسمبر، 2016

.A sermon written by Dr. R. L. Hymers, Jr
and preached by Mr. Noah Song
at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, December 18, 2016

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

نامور تاریخ دان ڈاکٹر فلپ شیعف Dr. Philip Schaff نےکہا،

ناصرت کے یسوع نے، بغیر کسی پیسے اور اسلحے کے، الیگژنڈرAlexander، قیصرCaesar، ماہومیٹMahomet اور نیپولینNapoleon کے مقابلے میں کئی زیادہ ملین لوگوں پر فتح کی۔

یا لیننLenin، سٹالینStalin، ھٹلرHitler اور ماؤ ژی ژُنگMao Tse Tung نے کہا!

اور مسیح کے لیے صرف تین ہی ممکنہ ردعمل ہیں۔ سی۔ ایس۔ لوئیس C. S. Lewis نے کہا،

تم اُس کو ایک احمق کی حیثیت سے بند کر سکتے ہو، تم اُس پر ایک بدروح کی حیثیت سے تھوک سکتے ہو اور قتل کر سکتے ہو، یا تم اُس کے قدموں میں گِر سکتے ہو اور اُس کو خُداوند اور خُدا کہہ سکتے ہو۔

اِس شاندار کرسمس کے پیغام میں، لوقا2:‏7 میں، ہم مسیح کی غربت کے بارے میں جانتے ہیں۔

’’اور اُس کے پہلوٹھا بیٹا پیدا ہُوا۔ اُس نے اُسے کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھ دیا کیونکہ اُن کے لیے سرائے میں جگہ نہ تھی‘‘ (لوقا 2:‏7).

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ پاک روح نے کنواری مریم کے رحم میں یسوع کو رکھا۔

’’پاک رُوح تجھ پر نازل ہوگا اور خدا تعالٰی کی قدرت تجھ پر سایہ ڈالے گی۔ اِس لیے وہ مُقدس جو پیدا ہوگا خدا کا بیٹا کہلائے گا‘‘ (لوقا 1:‏35).

مگر خُدا کا بیٹا ایک عظیم محل میں پیدا نہیں ہوا تھا۔ وہ ایک انتہائی مفلس حالت میں پیدا ہوا تھا – ایک اصطبل میں۔ بائبل کہتی ہے کہ وہ

’’… اُس نے اپنے آپ کو خالی کر دیا، اور غُلام کی صورت اِختیار کرکے، اِنسانوں کے مشابہ ہو گیا‘‘ (فلپیوں 2:‏7).

مسیح اِس بے فکری اور گناہ سے بھرپور دُنیا کو اِس واقعے کی عظمت کو چُھپانے کے لیے اِس بیچارگی کی حالت میں پیدا ہوا تھا، اور اور اُن کو جن کے پاس روحانی بصیرت تھی اِس کی عظمت کو آشکارہ کرنے کے لیے پیدا ہوا تھا۔

یسوع کی پیدائش کی جگہ اِس قدر عاجزانہ اور کمتر تھی کہ اِسے، خود، چرواہوں کو اُس یسوع کو شناخت کرنے کے ایک ذریعے کے طور پر پیش کیا گیا تھا،

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

پوتڑوں والے کپڑے خود وہ علامت نہیں تھے۔ تمام یہودی بچوں کو، جب وہ پیدا ہوتے تھے تو پانی میں صاف کیا جاتا تھا، نمک ملا جاتا تھا، اور پھر کپڑے کی پٹیّوں یا ’’پوتڑوں‘‘ میں لپیٹا جاتا تھا۔ اُسے نہ صرف کپڑے کی پٹیوں میں لپیٹا گیا ہوگا، بلکہ وہ ایک ’’چرنی‘‘ میں بھی پڑا ہوا ہو گا، بھوسے کی کُھرلی میں جس میں سے گدھے گودام میں یا اصطبل میں کھاتے تھے۔

میتھیو ھنری Matthew Henry کہتے ہیں،

جب ہم اُسے پوتڑوں میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا دیکھتے ہیں تو ہم یہ کہنے کے لیے آزمائش میں پڑ جاتے ہیں، ’’یقینی طور پر یہ خُدا کا بیٹا نہیں ہو سکتا۔‘‘ لیکن دیکھیں اُس کی پیدائش پر، جیسا کہ یہاں ہے، فرشتوں کی ایک کوائر حاضر تھی، اور ہم کہیں گے، ’’یقینی طور پر یہ خدا کے بیٹے کے علاوہ اور کوئی نہیں ہو سکتا…‘‘ (تمام بائبل پر میتھیو ھنری کا تبصرہ Mathew Henry’s Commentary on the Whole Bible،ھینڈریکسن Hendrickson، دوبارہ اشاعت1996، لوقا2:‏12 پر تبصرہ)۔

ایک نوزائیدہ بچہ، جو کپڑے کی پٹیوں میں لپٹا ہوا، ایک چرنی میں پڑا ہوا ہے، اُس کُھرلی میں جو جانوروں کو چارہ کھلانے کے لے استعمال ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ اُن بیچارے چرواہوں نے بھی کبھی کسی بچے کو جانوروں کو چارہ کھلانے والی کُھرلی میں نہیں دیکھا تھا! ’’یہ تمہارے لیے ایک علامت ہوگی‘‘!

بیت الحم آؤ اور اُس یسوع کو دیکھو جس کی پیدائش پر فرشتے گاتے ہیں؛
آؤ، مسیح خُداوند، اُس نئے پیدا ہوئے بادشاہ کو گھٹنے ٹیک کر تعظیم دو۔

چرنی میں پڑے یسوع کو دیکھو، زمین اور آسمان کے خُداوند کو!
مریم، یوسف، آپ کی اعانت کے مقروض ہیں، ہمارے ساتھ ہمارے نجات دہندہ کی پیدائش کے گیت گائیں۔
   (’’فرشتوں ہم بالا میں سُن چکے ہیں Angels We Have Heard on High،‘‘ ذریعہ نامعلوم)

یسوع آسمان کے جلال سے ایک اصطبل میں اور جانوروں کی گندی بھوسے والی کھرلی میں پیدا ہونے اور رکھے جانے کے لیے نیچے آیا۔

’’[اُس نے] اپنے آپ کو خالی کر دیا، اور غُلام کی صورت اِختیار کرکے، اِنسانوں کے مشابہ ہو گیا۔ اُس نے انسانی شکل میں ظاہر ہو کر، اپنے آپ کو فروتن کر دیا اور مَوت بلکہ صلیبی مَوت تک فرمانبردار رہا‘‘ (فلپیوں 2:‏7۔8).

خُداوند کا بیٹا، تخلیق کا خُداوند، ایک اصطبل میں پیدا ہوا۔ اُس نے اپنی زندگی غربت میں گزاری۔ اُس کو ننگا کر کے کوڑے مارے گئے، اور صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا۔ کیوں اُس نے خود کو اِس قدر ذلالت سے گزرنے کی اجازت دی؟ پولوس رسول نے اِس کو بخوبی واضح کیا جب اُس نے کہا،

’’کیونکہ تُم تو ہمارے خداوند یسوع مسیح کے فضل کو جانتے ہو۔ وہ دولتمند تھا پھر بھی تمہاری خاطر غریب بن گیا تاکہ تُم اُس کے غریب ہو جانے سے دولتمند ہو جاؤ‘‘ (2۔ کرنتھیوں 8:‏9).

یہ کیسا بچہ ہے، جو آرام کرنے کے لیے، مریم کی گود میں سو رہا ہے؟
وہ کیوں اِس قدر بےہودہ جگہ پر پڑا ہے جہاں بیل اور گدھے کھانا کھا رہے ہیں؟
جس کو فرشتے پیارے ترانوں کے ساتھ سلام کرتے ہیں، جبکہ چرواہے نگہبانی کر رہے ہیں؟
   (یہ کیسا بچہ ہے؟ شاعر ولیم سی۔ ڈِکس William C. Dix، 1837۔1898)۔

یہ کیسا بچہ ہے؟ مہربانی سے یوحنا، پہلا باب، پہلی آیت کھولیں۔

’’ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام ہی خدا تھا۔ کلام شروع میں خدا کے ساتھ تھا۔ سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے پیدا کی گئیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اُس کے بغیر وجود میں آئی ہو‘‘ (یوحنا 1:‏1۔3).

مہربانی سے اوپر دیکھیں۔ ’’کلام۔‘‘ یسوع تثلیث کی دوسری ہستی ہے۔ پہلی آیت کہتی ہے کہ یسوع ’’خُدا کے ساتھ تھا‘‘ اور ’’خُدا تھا۔‘‘ ابدیت سے بھی پہلے، وہ ہمیشہ ہی سے خُدا کے ساتھ رہا ہے اور ہمیشہ سے ہی خدا رہا ہے، باپ کے ساتھ موجود شریک۔

اِس سے بھی بڑھ کر، تیسری آیت ہمیں بتاتی ہے کہ ’’سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے پیدا کی گئیں اور کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو اُس کے بغیر وجود میں آئی ہو۔‘‘ یسوع نے دُنیا کو تخلیق کیا۔

اب دسویں آیت پر نظر ڈالیں۔

’’وہ دنیا میں تھا اور دنیا نے اُسے نہ پہچانا حالانکہ دنیا اُسی کے وسیلہ سے پیدا ہُوئی‘‘ (یوحنا 1:‏10).

یسوع نے دُنیا کو تخلیق کیا، اِس کے باوجود جب وہ ایک بچے کی حیثیت سے پیدا ہوا، تو دُنیا اُس کے اپنے خالق اور خُداوند کی حیثیت سے نہیں جانتی تھی۔ اب باآوازِ بُلند چودھویں آیت پڑھیں۔

’’اور کلام مجسم ہُوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہُوا، (اور ہم نے اُس باپ کے اکلوتے بیٹے کا سا جلال دیکھا) جو فضل اور سچائی سے معمور تھا‘‘ (یوحنا 1:‏14).

’’اور کلام مجسم ہوا اور ہمارے درمیان خیمہ زن ہوا۔‘‘ وہ متجسم ہونا ہوتا ہے۔ خُدا بیٹا، تثلیث کی دوسری ہستی، کنواری مریم کے بطن میں انسان بنی۔ وہ جس نے دُنیا کو بنایا بیت الحم میں اُس اصطبل میں پیدا ہوا۔

باپ کا کلمہ، اب متجسم ظاہر ہوا ہے؛
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں، اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں؛
اوہ آؤ، ہم اُس مسیح خداوند کی ستائش کریں۔
   (’’اوہ آؤ، تم تمام ایمانداروں O Come, All Ye Faithful،‘‘ ترجمہ کیا فریڈرک اوکیلے Frederick Oakeley نے، 1802۔1880)۔

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

یسوع آسمان سے اِس زمین پر نیچے آیا۔ لیکن وہ اُس طریقے سے نہیں آیا جیسے وہ اُس کی توقع کر رہے تھے۔ وہ ایک عظیم بادشاہ کی مانند نہیں آیا۔ وہ ایک چھوٹے سے لڑکے کی حیثیت سے آیا۔ وہ کمتر ترین حالات میں پیدا ہوا۔ اُنہوں نے اُس کو بھوسے میں، گائیوں اور گدھوں کے بیچ میں رکھا تھا۔

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ یسوع مکمل طور سے انسان تھا۔ وہ ایک ہی وقت میں مکمل انسان اور مکمل خُدا تھا۔

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

اُس اصطبل میں یسوع کی قابلِ افسوس اور نیچ پیدائش اُس کے ذلالت آمیز نیچ موت کا پیش خیمہ تھی۔ اُنہوں نے اُس کو سچائی کی منادی کرنے پر گرفتار کیا۔ اُنہوں نے اُس کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور اُس کے چہرے پر مُکّے برسائے۔ اُنہوں نے اُس پر تھوکا، اور اُس کی داڑھی کے بال نوچے۔ اُنہوں نے اُس کے کمر پر کوڑے برسا برسا کر اُسے تقریباً مرنے کے قریب ہی کر دیا تھا۔ اُنہوں نےاُس کے تمام کپڑے اُتار پھینکے اور اُسے بالکل برہنہ کرکے صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا۔ وہ وہاں پر دو مجرموں کے درمیان لٹکا مر رہا تھا، جنہیں مصلوب کیا گیا تھا، اُس کے دونوں طرف ایک ایک۔ اُس ہولناک اذیت اور موت کی مکمل تفصیل جس سے مسیح گزرا مرقس15:‏16۔20 میں پیش کی گئی ہے۔

’’تب سپاہی یسوع کو شاہی قلعہ کے اندرونی صحن میں لے گئے اور فوجی دستہ کے سارے سپاہیوں کو وہاں جمع کر لیا۔ تب اُنہوں نے یسوع کو ایک ارغوانی چوغہ پہنایا اور کانٹوں کا تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھ دیا۔ اِس کے بعد وہ سلام کر کر کے اُسے کہنے لگے کہ اَے یہودیوں کے بادشاہ! ہم آداب بجا لاتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ یسوع کے سر پر سرکنڈا مارتے تھے، اُس پر تھُوکتے تھے اور گھُٹنے ٹیک ٹیک کر اُسے سجدہ کرتے تھے۔ جب سپاہی یسوع کی ہنسی اُڑا چُکے تو اُنہوں نے وہ ارغوانی چوغہ اُتار کر اُس کے اپنے کپڑے اُسے پہنا دیئے اور صلیب دینے کو باہر لے گئے‘‘ (مرقس 15:‏16۔20).

اُنہوں نے اُس کے ہاتھوں اور پیروں کو صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا!

لیکن یسوع صلیب پر کیوں مرا تھا؟ وہ صلیب پر آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے قربان ہوا۔ جی ہاں، آپ کے گناہ کے لیے۔ جب تک آپ کا گناہ مسیح کی موت کے وسیلے سے منسوخ نہیں ہو جاتا آپ جہنم ہی میں ہمیشہ کی زندگی گزاریں گے۔ کیا آپ سوچتے ہیں یسوع نیچے آیا اور صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا تاکہ آپ لطف اُٹھائیں اور چند ایک حمدوثنا کے گیت گائیں؟ آپ غلط ہیں اگر آپ یہ سوچتے ہیں۔ اِس صبح ہمارے پادری صاحب ڈاکٹر ہائیمرز نے جہنم پر منادی کی۔ اُںہوں نے کہا، ’’یسوع اِس لیے پیدا نہیں ہوا تھا کہ ہمیں محض کرسمس کے درخت اور جلتی بُجھتی روشنیاں عطا کرتا۔ وہ آپ جیسے گنہگاروں کو جہنم کی آگ سے نجات دلانے کے لیے صلیب پر قربان ہونے کے لیے پیدا ہوا تھا۔ تاکہ آپ جیسے گنہگار اُس خون کے وسیلے سے جو اُس نے صلیب پر بہایا دُھل کر پاک صاف ہو جائیں۔ جب آپ کرسمس میں سے جہنم کونکال دیتے ہیں تو یہ محض ایک کافرانہ چُھٹی رہ جاتی ہے۔‘‘ آپ ایک گنہگار ہیں۔ آپ اپنے گناہ سے بھرپور دِل کے بارے میں نہیں سوچتے۔ آپ اُن گناہوں کے بارے میں نہیں سوچتے جو آپ چُھپاتے ہیں۔ آپ اُن گناہوں کے بارے میں نہیں سوچتے جن کے بارے میں آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی ماں کو پتا چلے۔ لیکن خُدا ہر اُس گناہ کے بارے میں جو آپ نے کیا ہوتا ہے جانتا ہے!

مسیح آپ کے گناہ کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر قربان ہوا۔ وہ آپ کو ساری زندگی کے لیے جہنم میں جلنے سے بچانے کے لیے صلیب پر جہنم میں سے گزر گیا۔ یسوع آپ کو سزا دینے کے لیے نہیں آیا تھا۔ وہ اِس لیے آیا تھا تاکہ آپ ’’اُس کے ذریعے سے نجات پا جائیں‘‘ (یوحنا3:‏17)۔ لیکن آپ کو توبہ کرنی چاہیے اور یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے ورنہ آپ اُس کے وسیلے سے نجات نہیں پائیں گے۔ میں نے یسوع پر بھروسہ کیا اور اُس نے مجھے نجات دلائی۔ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔

’’اور اُسکا تمہارے لیے یہ نشان ہو گا؛ تم ایک بچے کو کپڑے میں لپٹا ہوا اور چرنی میں پڑا ہوا پاؤ گے‘‘ (لوقا2:‏12)۔

آج وہ اُس چرنی میں نہیں ہے۔ آج وہ صلیب پر نہیں ہے۔ اِس کرسمس کے اِتوار کو وہ جی اُٹھا تھا – مُردوں میں سے جسمانی طور پر۔ وہ خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر اُوپر جا چکا ہے، اوپر آسمان کے جلال میں۔ آپ اُس کے پاس آ سکتے ہیں، جیسا اُن چرواہوں نے کیا تھا۔ آپ اُس کے سامنے جھک سکتے ہیں اور وہ آپ کے گناہوں کو منسوخ کر دے گا اور آپ کو ایک صاف سُتھرا ریکارڈ دے گا اور آپ کی جان کو بچائے گا۔

کیا آپ آئیں گے اور مسیح پر بھروسہ کریں گے، جو خُدا کا بیٹا ہے؟ کیا آپ گناہ، موت، اور قبر سے اُس کے وسیلے سے نجات پائیں گے؟ کیا آپ اُس سے ہمیشہ کے زندگی قبول کریں گے؟

پولوس رسول نے کہا،

’’خداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو اور تیرا سارا خاندان نجات پائے گا‘‘ (اعمال 16:‏31).

کیا آپ اُس پر مکمل طور سے بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ اُس پر اپنی زندگی کے ساتھ بھروسہ کریں گے؟ کیا آپ اُس کے وسیلے سے نجات پائیں گے؟ میں دعا مانگتا ہوں کہ آپ پائیں۔

اور کرسمس کی شام کو، کرسمس سے ایک رات پہلے، یہاں ہمارے گرجا گھر میں خُدا کے بیٹے کے لیے وقت نکالنے کو یقینی بنائیں۔ خُداوند یسوع مسیح کو اپنا سارا دِل پیش کر دیں، اور ایسا یہاں گرجا گھر میں کرسمس کی شام اور نئے سال کی شام کو اُس کے لوگوں کے ساتھ ہونے سے کر کے دکھائیں! تنہا کیوں رہا جائے؟ گھر آئیں – گرجا گھر کے لیے! گمراہ کیوں رہیں؟ یسوع مسیح کے پاس آئیں – جو خُدا کا بیٹا ہے! آئیے کھڑے ہو جائیں اور اپنے گیتوں کے ورق میں سے حمدوثنا کا گیت نمبر 5 گائیں۔

اوہ آؤ، تم تمام ایمانداروں، فاتح اور خوشی سے بھرپور،
اوہ تم آؤ، اوہ تم بیت الحم کے لیے آؤ!
آؤ اور اُسے دیکھو، فرشتوں کا بادشاہ پیدا ہوا ہے؛
اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں، اوہ آؤ، آؤ ہم اُس کی ستائش کریں،
اوہ آؤ، ہم اُس مسیح خداوند کی ستائش کریں۔
   (’’اوہ آؤ، تم تمام ایمانداروں O Come, All Ye Faithful،‘‘ ترجمہ کیا فریڈرک اوکیلے Frederick Oakeley نے، 1802۔1880)۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بینجیمن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
نے گایا تھا: ’’یہ کیسا بچہ ہے؟ ?What Child Is This‘‘
(شاعر ولیم سی۔ ڈِکسWilliam C. Dix، ‏1837۔1898)۔