Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


ہم آپ کو گرجہ گھر کے لیے کیوں لاتے ہیں!

!WHY WE BRING YOU TO CHURCH
(Urdu)

مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے
by Mr. John Samuel Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خداوند کے دن کی صبح، 14 اگست، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, August 14, 2016

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23).

کوئی وقت تھا مجھے گرجہ گھر آنے سے نفرت ہوا کرتی تھی! میرے والدین نے مجھے لانے کی کوشش کی، مگر میں نے یہاں پر ہونے سے نفرت کی۔ میں گرجہ گھر سے باہر نکلنے کے لیے شدت سے انتظار کیا کرتا تاکہ میں باسکٹ بال کھیل سکوں اور اچھا وقت گزار سکوں۔ لیکن ایک دِن میرا سامنا یسوع مسیح سے ہو گیا۔ یسوع نے میرے گناہوں کو معاف کر دیا اور میرے دِل کو بدل دیا۔ اب مجھے گرجہ گھر میں ہونے سے محبت ہے۔ اب میں جانتا ہوں کہ تمام نوجوان لوگوں کو ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہوتی ہے! مجھے یہاں گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے اور ایسے ہی آپ کو بھی ہے!

اِرتداد کے اِس دور میں بے شمار نوجوان لوگوں کو گرجہ گھر عجیب لگتا ہے۔ یہاں تک کہ بے شمار نام نہاد کہلانے والے ’’مسیحیوں‘‘ کو بھی گرجہ گھر غیر اہم دکھائی دیتا ہے۔ وہ جو کیمپس میں ’’بائبل سٹڈی‘‘ کے گروہوں میں کالج یا سکول میں ہوتے ہیں کہتے ہیں ہم غلط ہیں۔ وہ ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کے لیے ہمارے اصرار کو پسند نہیں کرتے۔ وہ ہمیں ’’لیگلسٹس legalists‘‘ بُلاتے ہیں۔ اُنہیں تو یہاں تک کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ اصطلاح تھیالوجی کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ یہ محض ایک لفظ ہے جو وہ اپنی جاہلیت میں ہم پر پھینک رہے ہیں۔ وہ ہمیں ہر اِتوار کو ہمارے گرجہ گھر کے ساتھ مخلص نہیں کرنا چاہتے۔ میں کُلی طور پر اُن کے ساتھ غیر متفق ہوں! میں گرجہ گھر کی کُلی ضرورت میں یقین رکھتا ہوں۔ یسوع نے کہا،

’’میں اِس چٹان پر اپنی کلیسیا قائم کروں گا اور مَوت بھی اُس پر غالب نہ آنے پائے گی‘‘ (متی 16:‏18).

یسوع یروشلم میں مقامی گرجہ گھر کے بارے میں بات کر رہا تھا۔ یسوع نے کہا، ’’میں اپنی کلیسیا قائم کروں گا۔‘‘ یسوع کلیسیائیں تعمیر کرنے کے لیے آیا تھا اور کچھ نہیں! یسوع بائبل سٹڈی کیمپس تعمیر کرنے کے لیے نہیں آیا تھا! کیونکہ گرجہ گھر کی جگہ کوئی بھی اور چیز نہیں لے سکتی!

نوجوان لوگوں کو ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہوتی ہے! مجھے ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم پر کبھی کبھار لوگوں کو یہ بتانے کے لیے کہ وہ گرجہ گھر سے تعلق رکھتے ہیں تنقید کی جاتی ہے۔ سچائی پر اکثر تنقید کی جاتی ہے۔ اِس لیے میں یہ پھر بھی کہنے جا رہا ہوں – کیونکہ یہ ہی سچائی ہے! آپ کو اور مجھے یہاں اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہاں پر ہر مرتبہ جب دروازہ کُھلتا ہے تو ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بہتری کے لیے آپ کی زندگی کو بدل دے گا۔ یہ ہمیشہ کے لیے آپ کی زندگی کو بدل دے گا! میری زندگی بہتری کے لیے بدل گئی تھی اِس گرجہ گھر کی وجہ سے! میری ماں نے اَسی گرجہ گھر میں نجات پائی تھی۔ میری ماں کی میرے باپ کے ساتھ اِسی گرجہ گھر میں مُلاقات ہوئی تھی۔ میرے والدین کی شادی اِسی گرجہ گھر میں ہوئی تھی۔ اُنہوں نے ایک ایسے خاندان کی نشوونما کی جو وہ کبھی بھی نہ کر پاتے۔ اِس گرجہ گھر میں اُنہوں نے ایک حقیقی زندگی بسر کی۔ آئیں اور ٹھہریں۔ آئیں اور دیکھیں یسوع آپ کے لیے کیا کر سکتا ہے – اس گرجہ گھر میں۔

کوئی شاید کہتا ہے، ’’لیکن میں تو مسیحی نہیں ہوں۔ مجھے گرجہ گھر میں آنے سے پہلے انتظار کرنا چاہیے جب تک کہ میں مسیحی نہیں بن جاتا۔‘‘ قطعی طور پر بالکل بھی نہیں! وہ تصور شیطان کی طرف سے ہوتا ہے! شیطان ایک جھوٹا ہے۔ جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ کو ہسپتال جانےکے لیے انتظار کرنا چاہیے جب تک کہ آپ بہتر نہیں ہو جاتے؟ شیطان ایک جھوٹ کو چمکاتا ہے جب تک کہ سچ کی مانند لشکارے نہیں مارتا۔ یہاں تک کہ اگر آپ مسیحی نہ بھی ہوں، آپ کو اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے! اگر آپ مسیحی نہیں ہیں، آپ کو ہر اِتوار کو اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے!

کوئی شاید کافی شدت کے ساتھ متفق ہو۔ آخر کو، وہ پہلے ہی سے ہر اِتوار کو گرجہ گھر کے لیے جاتا ہے۔ اُس نے جو درکار ہوتا ہے اُس کو اطمینان دیا ہے۔ اب اُس کو صرف انتظار ہی کرنا ہے جب تک گھر جانے کا وقت نہیں ہو جاتا۔ یسوع ایک مختلف تصور لیے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ یسوع نے کہا، ’’اُنہیں آنے کے مجبور کرو۔‘‘ یسوع نے ہمیں خوشخبری کے کتابچے دینے کے لیے نہیں کہا۔ کتابچے غلط نہیں ہیں۔ میں نے ہزاروں کے ہزاروں کتابچے دیے ہیں۔ اِس گرجہ گھر نے ملین کتابچے دیے ہیں۔ لیکن وہ لوگ جو ہمارے گرجہ گھر میں آ چکے ہیں وہ کتابچوں کے ذریعے سے نہیں آئے تھے۔ مسیح نے کہا، ’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23)۔ اگر آپ یہاں پر ہیں، تو کوئی گیا تھا اور آپ کو مدعو کر کے لایا۔ کسی نے محض ایک کتابچے کو بانٹ دینے سے کچھ زیادہ کیا تھا۔ کسی نے واقعی میں آپ کی پرواہ کی تھی۔ کوئی واقعی میں آپ کی مدد کرنے میں دلچسپی رکھتا تھا۔ کسی نے اُس بات کی فرمانبرداری کی تھی جو مسیح نے کہا۔ مسیح نے ہمیں آپ کو گرجہ گھر میں لانے کے لیے بتایا تھا!

آپ میں سے بے شمار لوگ اِس صبح گرجہ گھر میں لائے گئے تھے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آپ میں سے کچھ کبھی ایک خوشخبری کی تبلیغ کرنے والے گرجہ گھر میں رہے ہیں۔ ہم باہر کیوں جاتے ہیں؟ ہم آپ سے رابطہ کیوں کرتے ہیں؟ ہم آپ کو مدعو کیوں کرتے ہیں؟ ہم آپ کو کیوں چُنتے ہیں؟ ہم کیوں آپ کو گرجہ گھر کے لیے لاتے ہیں؟ ہم ایسا کرتے ہیں کیونکہ یسوع نے ہمیں ایسا کرنے کے لیے کہا! یسوع نے کہا، ’’باہر جا… اُنہیں آنے کے لیے مجبور کر تاکہ میرا گھر بھر جائے۔‘‘ مجھے پرواہ نہیں کون اُس پر تنقید کرتا ہے۔ مجھے جو یسوع سوچتا ہے اُس بارے میں پرواہ ہے۔ اور یسوع ہم سے آپ کو گرجہ گھر میں بُلوانا چاہتا ہے۔ اور اِسی لیے ہم لوگوں کو گرجہ گھر میں مدعو کرنا جاری رکھنے جا رہے ہیں! مسیح نے ہمیں آپ کو اُس کے گھر’’زندہ خُدا کی کلیسا، حق کا ستون اور بُنیاد‘‘ پر بُلانے کے لیے کہا تھا (1 تیموتاؤس3:‏15)۔

یہاں تک کہ اگر آپ ایک مسیحی نہیں ہیں، آپ کو انجیل کی تبلیغ کرنے والے اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے۔ کم از کم چار وجوہات ہیں کہ آپ کو ہر اِتوار کو اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے۔

I۔ پہلی وجہ – اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونا بہترین جگہ ہے۔

اِتوار کا دِن ہے مسیح مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا۔ یہ رومی کلینڈر میں ہفتے کا پہلا دِن تھا۔ ابتدائی مسیحی ہر ہفتے کے ’’پہلے دِن کو‘‘ اکٹھے ملا کرتے تھے۔ بالکل جیسے ہمارے گرجہ گھر میں، ابتدائی مسیحی دوسرے دِنوں میں اکٹھے ملا کرتے تھے۔ لیکن وہ اِتوار کو ایک خصوصی وجہ سے ایک طرف کر دیتے تھے۔ وہ اِتوار کو علیحدہ ایسٹر کے اتوار پر مسیح کے مُردوں کے جی اُٹھنے کی یاد منانے کے لیے رکھتے تھے۔

اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونا ایک بہترین جگہ ہے۔ یہ آپ کو شاید عجیب سا لگے۔ آپ جدید معاشرے میں سے آئے ہوئے ہیں۔ گرجہ گھر میں ہونا تقریباً ہر بات کے خلاف ہے۔ لوگ اِتوار کی صبح لمبی دوڑیں بھاگتے ہیں۔ کھیلوں کے بہترین پروگرام اِتوار ہی کو ترتیب دیے جاتے ہیں۔ ناچ گانے کی بہترین تقریبیں اِتوار ہی کو رونما ہوتی ہیں۔ بڑی بڑی دعوتیں اِتوار ہی کو ہوتی ہیں۔ آپ کے بے شمار لوگ اتوار ہی کو وقت گزارنے کے لیے جاتے ہیں۔ آپ کا خاندان خصوصی پروگرام اتوار ہی کو کرتا ہے۔ آپ کے پروفیسرز چاہتے ہیں کہ آپ اِتوار ہی کو پڑھائی کریں۔ آپ کا مالک چاہتا ہے کہ آپ اِتوار کو کام کریں۔ لیکن اِتوار خُداوند کا دِن ہے۔ اِتوار یسوع کا ہوتا ہے۔ اِتوار کو، آپ کو اِس گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہے!

یہ مشکل دکھائی دیتا ہے جب ایک مبلغ آپ کو ہر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کے لیے کہتا ہے۔ میں گرجہ گھر آنے سے نفرت کیا کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا تھا کہ گرجہ گھر جانا ایک کام ہے۔ مگر اب میں جان گیا ہوں کہ اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونا ایک بہترین جگہ ہے۔ ہر اِتوار کو ہونے کے لیے بہترین جگہ!

اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونا ایک بہترین جگہ ہے اگر آپ ایک حقیقی مسیحی بننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ایک مضبوط مسیحی بننا چاہتے یں تو گرجہ گھر بہترین جگہ ہے۔ گرجہ گھر میں ہونا خُدا کی پرستش کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ دوسرے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے گرجہ گھر میں ہونا بہترین جگہ ہے۔ بدلاؤ لانے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے۔ کسی معاملے کے لیے جو اہم ہوتا ہے کام کرنے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مجھے اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آپ کو اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسروں کو کہہ لینے دیجیے کہ وہ ساحل پر خُدا کی پرستش کرتے ہیں۔ دوسروں کو کہہ لینے دیں کہ وہ ایک پارک میں خُدا کو پا لیتے ہیں۔ لیکن میں کہتا ہوں،

’’کلیسیا میں تیری تعریف کے گیت گاؤں گا‘‘ (عبرانیوں 2:‏12).

اتوار گزارنے کے لیے گرجہ گھر بہترین جگہ ہے – ہر اِتوار!

II۔ دوسری وجہ – بائبل سیکھنے کے لیے اور سچی مسیحیت کے بارے میں جاننے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے۔

بے شمار لوگ جو ہمارے گرجہ گھر میں آتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ ’’اور زیادہ‘‘ جاننا چاہتے ہیں۔ میرے تجربے میں، یہ اکثر سچ نہیں ہوتا ہے۔ لوگ بہانے کے طور پر کہتے ہیں کہ وہ زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔ گرجہ گھر کو ایک سرگرمی کے مقابلے میں کچھ زیادہ نہ بنانے کے لیے ایک بہانہ۔ گرجہ گھر کی اہمیت کو روکنے کے لیے ایک بہانہ۔ خُدا کے چیزوں کے بارے میں سنجیدہ نہ ہونے کے لیے ایک بہانہ۔

اگر آپ مذید اور جاننے کے بارے میں سنجیدہ ہیں، تو پھر اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونے کے مقابلے میں کوئی دوسری جگہ بہتر نہیں ہے۔ گرجہ گھر وہ جگہ ہے جہاں پر آپ بائبل سیکھتے ہیں۔ گرجہ گھر وہ جگہ ہے جہاں پر آپ مسیح کے بارے میں جانتے ہیں۔

کوئی بھی ایک بے ہنگم دعوت میں یسوع کے بارے میں مذید اور زیادہ نہیں جان پاتا۔ کوئی بھی دوست کے گھر میں ویڈیو گیمز کھیلنے کے دوران بائبل کو نہیں سیکھتا۔ کوئی بھی حقیقی مسیحیت کے بارے میں ساحل پر نہیں سیکھتا۔ آپ یسوع کے بارے میں وہاں پر نہیں سیکھیں گے! آپ یسوع کے بارے میں گرجہ گھر میں سیکھتے ہیں! اگر آپ بائبل کو سیکھنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں، تو گرجہ گھر میں رہیں! سچی مسیحیت کے بارے میں جاننے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے – ہر اِتوار کو! یسوع نے کہا،

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23).

III۔ تیسری وجہ – انجیل سُننے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے۔

میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگ گرجہ گھر سے باہر نجات پا لیتے ہیں، اور پھر گرجہ گھر میں آتے ہیں۔ لیکن تعداد انتہائی کم ہے۔ ڈاکٹر وانس ہیونر Dr. Vance Havner مغربی بپٹسٹ کے ایک مشہور مبلغ تھے۔ اُنہوں نے کہا، ’’گرجہ گھر کے لیے اُن کو جیتنا جو گرجہ گھر کے ذریعے سے نہیں جیتے جاتے مشکل ہوتا ہے‘‘ (وانس ہیونر Vance Havner، توبہ کرو یا ورنہ! Repent or Else!)۔ ہمارے گرجہ گھر میں تقریبا ہر کوئی خوشخبری سُننے کے لیے گرجہ گھر آنے کے ذریعے سے نجات پایا ہوا ہے۔ یہاں پر موجود کتنے لوگ اِس صبح گرجہ گھر کی عبادت میں نجات پائے ہوئے ہیں؟ کیا آپ کھڑے ہوں گے؟ آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ اب، آپ میں سے کتنے کسی اور جگہ پر نجات پائے ہوئے ہیں – گرجہ گھر کی عبادت سے باہر؟ کیا آپ کھڑے ہوں گے؟ آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آج صبح تقریباً ہر کوئی اِس گرجہ گھر میں نجات پایا ہوا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ گرجہ گھر مسیح کی خوشخبری سُننے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مسیح کو پانے کے لیے گرجہ گھر میں ہونا بہترین جگہ ہے۔

گرجہ گھر کی ہر عبادت میں ہم لوگوں کو نجات کیسے پائی جاتی ہے بتاتے ہیں،

’’کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہوا تھا کہ جب تک تمہارے درمیان رہوں گا میسح یعنی میسحِ مصلوب کی منادی کے سِوا کسی اور بات پر زور نہ دُوں گا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 2:2).

ہم مسیح کی تبلیغ ہر عبادت میں کرتے ہیں، اِتوار کی صبح اور اِتوار کی رات، سالہا سال، دہائی در دہائی، مسیح ہمارا پیغام ہے۔ آپ ہمارے گرجہ گھر میں مسیح کی خوشخبری سُنے بغیر نہیں آسکتے۔

مسیح صلیب پر آپ کے گناہوں کا کفارا ادا کرنے کے لیے مرا تھا۔ یسوع نے اپنا خون بہایا تھا تاکہ آپ دُھل کر پاک صاف ہو جائیں۔ یسوع آپ کے لیے قربان ہوا تھا۔ لیکن پھر یسوع جسمانی طور پر مُردوں میں سے زندہ ہو گیا تھا۔ یسوع آسمان میں اُٹھا لیا گیا، جہاں پر وہ اب خدا کے داھنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔

آپ کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ توبہ کریں اور یسوع پر بھروسہ کریں۔ پولوس رسول نے یہی سادہ سی نصیحت کی تھی۔ ’’خُداوند یسوع مسیح میں یقین لا اور تو نجات پا لے گا۔‘‘ یسوع نے کہا،

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23).

IV۔ چوتھی وجہ، گرجہ گھر وہ دوست بنانے کے لیے جن پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں بہترین جگہ ہے۔

آج نوجوان لوگوں کے لیے زندگی ایک تنہا جگہ ہے۔ انتہائی چند ایک لوگ ہیں جنہیں آپ شمار کر سکتے ہیں۔ شہر خطرناک ہے۔ بے شمار وجوہات ہیں اپنی زندگی کو ہمیشہ کے لیے تباہ کرنے کی۔ بے شمار وجوہات ہیں زندگی کو کبھی بھی بالکل بھی نہ جینے کے لیے۔ آپ لوگوں کو ملنے کے لیے کہاں جا رہے ہیں آپ شمار کر سکتے ہیں؟ آپ لوگوں کو کہاں پائیں گے جو واقعی میں آپ کے لیے وہاں پر ہونگے؟ آپ اپنی بیوی کو کہاں پر ملے گیں؟ آپ اپنے شوہر کو کہاں پر ملیں گے؟ آپ کہاں پر اُن لوگوں کو ملیں گے جو آپ کی زندگی میں ہونگے؟ کیا آپ اُن کو ایک شراب خانے میں ملیں گے؟ کیا آپ اُن کو رقص کی ایک تقریب میں ملیں گے؟ کیا آپ اُنہیں نشہ لیتے ہوئے ملیں گے؟ آپ کہاں پر وہ دوست ڈھونڈ پائیں گے جن پر آپ بھروسہ کر سکیں؟ میرے والد اِس دُنیا میں تنہا تھے۔ اُن کو کوئی بھی نہیں تھا جس پر وہ انحصار کر سکتے۔ لیکن پھر وہ اِس گرجہ گھر میں آئے۔ اِس گرجہ گھر میں اُن کی ملاقات میری والدہ سے ہوئی۔ اِس گرجہ گھر میں اُنہوں نے اپنے خاندان کی پرورش کی۔ اِس گرجہ گھر میں اُنہوں نے ایک حقیقی زندگی گزاری۔ گرجہ گھر کے لیے – گھر آ جائیں! یہ وہ جگہ ہے جہاں پر آپ لوگ ’’محبت، خوشی، اطمینان، صبر، مہربانی، نیکی، وفاداری، فروتنی‘‘ کے ساتھ ڈھونڈ پائیں گے (گلِتیوں5:‏22۔23)۔ گرجہ گھر کے لیے – گھر آ جائیں! آپ یہاں ہمارے گرجہ گھر میں کچھ حقیقی دوست ڈھونڈ لیں گے جن پر آپ بھروسہ کر سکتے ہیں!

ہمارے گرجہ گھر میں آئیں کیونکہ اچھے دوست بنانے کے لیے زمین پر یہ بہترین جگہ ہے – تاکہ آپ تنہا نہ ہوں۔ یہ چوتھی وجہ ہے کہ آپ کو ہر اِتوار کو ہمارے گرجہ گھر میں ہونا چاہیے۔ یسوع نے کہا،

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23).

مہربانی سے کھڑے ہو جائیں اور اپنے گیتوں کے ورق پر سے حمدوثنا کا گیت نمبر سات گائیں،

یسوع کے پاس گھر آئیں، دسترخوان بِچھ چکا ہے؛
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں۔
یسوع ہمارے ساتھ ہے،اِس لیے یہ کہنے دیجیے،
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں!
گرجہ گھر میں گرجہ کرنے اور کھانے کے لیے آئیں، پیاری سی رفاقت کے لیے اکٹھے ہوں؛
یہ ایک عمدہ تقریب ہوگی، جب ہم کھانے کے لیے بیٹھیں گے!

رفاقت بہت پیاری ہے اور آپ کے دوست بھی یہیں ہونگے؛
ہم دسترخوان پر بیٹھیں گے، ہمارے دِل خوشی سے لبریز ہونگے۔
یسوع ہمارے ساتھ ہے،اِس لیے یہ کہنے دیجیے،
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں!
گرجہ گھر میں گھر کے لیے اور کھانے کے لیے آئیں، پیاری سی رفاقت کے لیے اکٹھے ہوں؛
یہ ایک عمدہ تقریب ہوگی، جب ہم کھانے کے لیے بیٹھیں گے!

بڑا شہر جس کے لوگ پرواہ کرتے ہوئے دکھائی نہیں آتے ہیں؛
اُن کے پاس دینے کے لیے کم اور پیار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
لیکن یسوع کے لیے گھر آئیں اور آپ جان جائیں گے،
وہاں میز پر کھانا ہے اور رفاقت میں شرکت ہے!
گرجہ گھر میں گرجہ کے لیے اور کھانے کے لیے آئیں، پیاری سی رفاقت کے لیے اکٹھے ہوں؛
یہ ایک عمدہ تقریب ہوگی، جب ہم کھانے کے لیے بیٹھیں گے!

یسوع کے پاس گھر آئیں، دسترخوان بِچھ چکا ہے؛
کھانے کے لیے گھر آئیں اور آپ کو کھانا دیا جائے گا۔
آپ کے دوست انتظار کر رہے ہونگے، اِس لیے یہ کہنے دیجیے،
کھانا کھانے کے لیے گھر آئیں اور آئیے روٹی توڑیں!
گرجہ گھر میں گھر اور کھانے کے لیے آئیں، پیاری سی رفاقت کے لیے اکٹھے ہوں،
یہ ایک عمدہ تقریب ہوگی، جب ہم کھانے کے لیے بیٹھیں گے!
   (’’کھانے کے لیے گھر آئیں Come Home to Dinner‘‘ شاعر ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونئیر،
      بطرزِ ’’ایک فاختہ کے پروں پر On the Wings of a Dove‘‘)۔

آج شام کو 6:‏15 پر واپس آئیں! شام کو واپس آئیں اور ہمارے ساتھ شام کا کھانا کھائیں! ہم بہت عمدہ وقت گزارنے جا رہے ہیں! اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ اگلے اِتوار کو گرجہ گھر واپس آئیں گے۔

لیکن گرجہ گھر آنا صرف پہلا قدم ہے۔ گرجہ گھر میں آنا ایک اہم قدم ہے، لیکن گرجہ گھر آنا ہی صرف واحد چیز نہیں ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ آپ کو یسوع سے سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے بتا لینے دیجیے کہ میں کیسے یسوع کے ساتھ مِلا تھا۔ میں ایک اچھے گرجہ گھر میں پلا بڑھا تھا – لیکن میں یسوع کے وسیلے سے نجات پایا ہوا نہیں تھا۔ میرا خُدا میں یقین تھا۔ میں یسوع کے بارے میں باتوں پر یقین کرتا تھا۔ لیکن میں ابھی تک مسیحی نہیں تھا۔ لیکن پھر خُدا نے مجھ پر کام کرنا شروع کر دیا۔ میرے اِردگرد میری دُںیا نے ڈھیر ہونا شروع کر دیا۔ پاک روح یقینی طور پر مجھے میرے گناہوں کی سزایابی میں لا رہا تھا، لیکن میں نے اپنی کُل مرضی کے ساتھ میں نے خُدا کے بارے میں تمام خیالات سے لڑائی کی۔ میں نے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے کے بارے میں تمام خیالات کی مزاحمت کی۔ میں نے اُن طریقوں کو دیکھا جن سے میں اپنے دوستوں، اپنے خاندان والوں، اور خود کو متاثر کر چکا تھا: میرا گناہ میرے اِردگرد ہر طرف تھا۔ میں خود اپنے آپ میں ایک بیماری تھا۔ میرے گناہ کم سے کم تر ہوتے چلے گئے وہ بُری باتیں جو میں کر چکا تھا۔ اور میرا گناہ زیادہ سے اور زیادہ ہوتا چلا گیا جو میں تھا۔ میں ایک باغی گنہگار تھا۔ میں ایک مغرور اور ناراض گنہگار تھا۔ میں فطری طور سے اور چُننے کے ذریعے سے گنہگار تھا۔ میں اپنے گناہ کو مجھے جہنم میں دھکیلتا ہوا محسوس کر سکتا تھا۔ لیکن میں اپنی مرضی کی قوت کے ذریعے سے یسوع پر بھروسہ نہیں کر سکتا تھا۔ میں ڈھٹائی کے ساتھ اِس کو اپنے طریقے سے کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پھر اچانک واعظ کے الفاظ میرے ذہن میں گھستے چلے آئے۔ دھیمے دھیمے اُس واعظ کے الفاظ نے کہا، ’’مسیح کے لیے ہتھیار ڈال دو! مسیح کے لیے ہتھیار ڈال دو!‘‘ مجھے بچانے کے لیے یسوع کے دُکھ اُٹھانے کے خیال نے میری ڈھیٹ مرضی کو توڑ ڈالا۔ مجھے نجات دلانے کے لیے یسوع کے مرنے کے خیال نے – مجھے میری انتہائی بُنیادوں تک توڑ ڈالا۔ میں مذید اور خود پر قابو نہیں کر پایا تھا۔ مجھے یسوع کو پانا ہی تھا! ایک ہی لمحے میں یوں لگا جیسے کہ مجھے اپنی ڈھیٹ ذات کو مرنے دینا ہوگا۔ پھر یسوع نے مجھے میری زندگی بخش دی! یہ کوئی عمل یا میرے ذہن کی کوئی مرضی نہیں تھی۔ صرف جب میں نے خود پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا، میں یسوع پر بھروسہ کر پایا۔ میرا دِل یسوع مسیح پر ٹک گیا۔ اُس لمحے میں یسوع نے مجھے نجات دلائی! اُس نے میرے گناہ کو اپنے خون کے ساتھ دھو ڈالا! یسوع نے میری نفرت، میرے غصے، میری بغاوت کو دور کر دیا – اور اِس کے بجائے مجھے محبت بخش دی۔ یسوع میرے پاس آیا، اور اِس کے لیے میں اُس کو نہیں چھوڑوں گا۔ آمین۔ ڈاکٹر ہائیمرز، مہربانی سے آئیں اور اِس عبادت کو اختتام تک پہنچائیں۔


اگر اس واعظ نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا پسند کریں گے۔ جب ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو اُنہیں بتائیں جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای۔میل کا جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل بھیجیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ اُس مُلک کا نام شامل کریں جہاں سے آپ لکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (‏click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

یہ مسوّدۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے ہمارے گرجہ گھر سے ویڈیو پر دوسرے تمام واعظ اور ویڈیو پیغامات حق
اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تلاوت مسٹر ہارون یانسی Mr. Aaron Yancy نے کی تھی: لوقا14:‏16 – 23۔
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’کھانے کے لیے گھر آئیں Come Home to Dinner‘‘
(شاعر ڈاکٹر آر۔ ایل ہائیمرز، جونئیر، 1941۔،
بطرزِ ’’ایک فاختہ کے پروں پر On the Wings of a Dove‘‘)۔

لُبِ لُباب

ہم آپ کو گرجہ گھر کے لیے کیوں لاتے ہیں!

!WHY WE BRING YOU TO CHURCH

مسٹر جان سیموئیل کیگن کی جانب سے
by Mr. John Samuel Cagan

’’راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے‘‘ (لوقا 14:‏23).

(متی16:‏18؛ 1تیموتاؤس3:‏15)

I۔    پہلی وجہ، اِتوار کو گرجہ گھر میں ہونا بہترین جگہ ہے، 1 کرنتھیوں16:‏2؛
عبرانیوں2:‏12 .

II.   دوسری وجہ، بائبل سیکھنے کے لیے اور سچی مسیحیت کے بارے میں جاننے
کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے، لوقا14:‏23 .

III۔  تیسری وجہ، انجیل سُننے کے لیے گرجہ گھر ایک بہترین جگہ ہے،
1 کرنتھیوں2:‏2؛ اعمال16:‏31 .

IV۔  چوتھی وجہ، گرجہ گھر وہ دوست بنانے کے لیے جن پر آپ بھروسہ کر سکتے
ہیں بہترین جگہ ہے، گلِتیوں5:‏19۔21، 22۔23 .