Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔


مسیح کے زخم

THE WOUNDS OF CHRIST
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
26 جون، 2016، خُداوند کے دِن کی صبح
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, June 26, 2016

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40) .

میں مسیح کے زخموں پر منادی کرنے جا رہا ہوں۔ اُس کو صلیب پر کیلوں سے جڑا گیا تھا۔ اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد ابھی تک اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں ابھی تک سوراخ تھے۔ اپنے مُردوں میں سے زندہ جی اُٹھنے کے بعد اُس نے وہ زخم اُنہیں دکھائے تھے۔ وہ صلیب پر آپ کے گناہوں کو مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے کیلوں سے جڑا گیا تھا۔ اپنے گناہ سے آپ کی نجات پا سکنے کے لیے واحد راہ یسوع کے پاس آنا اور اُسی پر بھروسہ کرنا ہے۔

لیکن آپ کھبی بھی یسوع پر بھروسہ نہیں کریں گے جب تک کہ آپ گناہ کے بارے میں قصوروار محسوس نہ کریں۔ آپ ایک اچھا انسان بننے کے ذریعے سے خود کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ لیکن آپ اقرار کرنا نہیں چاہیں گے کہ آپ ایک کھوئے ہوئے گنہگار ہیں۔ آپ اقرار نہیں کرنا چاہتے کہ یسوع ہی وہ واحد ہستی ہے جو صلیب پر اپنی موت کے وسیلے سے آپ کو گناہ سے بچا سکتا ہے۔ آپ اقرار کرنا نہیں چاہتے کہ آپ گنہگار ہیں جیسے کائی پرنگ Kai Perng نے کیا تھا۔ کائی نے کہا، ’’میں جانتا تھا میں ایک گنہگار تھا۔ میں نے ایک اچھا بچہ بننے کی کوشش کی تھی، مجھے اِس سے کوئی فرق نہیں پڑا میں کتنی ہی سخت کوشش کرتا میں خود کو تبدیل نہ کر پاتا۔ مجھے احساس ہوا کہ میں ایک گمراہ گنہگار تھا، کہ میں نے خُدا کے خلاف گناہ کیا تھا... میں نے محسوس کیا تھا کہ میں نااُمید تھا۔‘‘ میں نے بالکل وہی الفاظ گذشتہ اِتوار کی صبح اپنے واعظ میں پڑھے تھے، میں خود کو تبدیل نہیں کر پایا۔ مجھے احساس ہوا میں گنہگار تھا۔ میں نے محسوس کیا میں نااُمید تھا۔ اِس کے باوجود چند ایک گھنٹے کے بعد میں نے ایک چینی لڑکی سے پوچھا آیا اُس نے نجات پا لی تھی۔ اُس نے کہا، ’’جی ہاں۔‘‘ میں نے اُس سے پوچھا اُس نے کیسے نجات پائی تھی۔ اُس نے کہا اُس نے خود کو بدلا اور ایک بہتر انسان بن گئی۔ اُس نے کہا کہ اب وہ اپنے والدین کی فرمانبرداری کرتی تھی۔ اُس نے خود کو ایک بہتر انسان بنا لیا تھا! میں مشکل سے ہی یقین کر پایا کہ اُس نے وہ کہا تھا! اُس نے خود کو تبدل کر لیا تھا۔ اُس نے خود کو ایک بہتر انسان بنا لیا تھا! ناقابلِ یقین!

وہ ہمارے گرجہ گھر میں ایک طویل عرصے سے تھی۔ وہ میری مُنادی کو بار بار بارہا سُن چکی تھی، جو کہتی تھی کہ آپ اپنے آپ کو تبدیل کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کے ذریعے سے نجات نہیں پا سکتے تھے۔ وہ مجھے بار بار بارہا سُن چکی تھی کہ آپ صرف یسوع کے وسیلے سے نجات پا سکتے تھے، جو آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر قربان ہوا تھا۔ اِس کے باوجود اِس تمام سے اُس کو بالکل بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا! وہ بالکل یہی سوچتی رہی تھی کہ وہ خود کو بدل سکتی تھی اور نجات دلا سکتی تھی۔ اُس نے تو یہاں تک کہ یسوع کو تذکرہ تک نہیں کیا۔ اُس نے تو یہاں تک کہ اُس یسوع کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے والے خون تک کا تذکرہ نہیں کیا! ایک مرتبہ بھی نہیں! یہاں تک کہ ایک مرتبہ بھی اُس نے یسوع کا وہ نام تک نہیں لیا!

آج کی صبح میں آپ سے کہتا ہوں – آپ کبھی بھی نجات نہیں پائیں گے جب تک کہ آپ محسوس نہیں کرتے کہ آپ ایک نااُمید گنہگار ہیں۔ اگر آپ کبھی بھی محسوس نہیں کرتے کہ آپ ایک نااُمید گنہگار ہیں تو آپ کبھی بھی اپنے لیے یسوع کی ضرورت کو محسوس نہیں کر پائیں گے – آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اُس کا صلیب پر قربان ہونا۔ اور آج کی صبح میرا واعظ آپ کے لیے کوئی معنی نہیں رکھے گا – جب تک کہ پاک روح آپ کو گناہ سے بھرپور اور مایوس نہیں بنا ڈالتا۔ صرف جب آپ گناہ سے بھرپور اور نااُمید محسوس کریں گے صرف تب ہی آپ سمجھ پائیں گے کہ کیوں یسوع نے اُنہیں اپنے ہاتھوں اور پیروں میں سوراخ دکھائے تھے۔

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

اُس نے کیوں اُنہیں اپنے ہاتھوں اور پیروں میں اُن زخموں کو دکھایا تھا؟ اِس کی وجہ کیا تھی؟ اُس نے اُنہیں اپنے زخم کیوں دکھائے تھے؟ میں آپ کو تین وجوہات پیش کروں گا کیوں،

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

I۔ اوّل، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ وہ وہی ہستی تھی جس کو صلیب پر مصلوب کیا گیا تھا۔

توہم پرست بدعتیوں نے کہا کہ یسوع حقیقتاً صلیب پر نہیں مرا تھا۔ آج بہت سے لوگ ہیں جو یہ یقین نہیں کرتے کہ خُدا اپنے بیٹے کو اِس قدر ہولناک موت مرنے دے گا۔ یسوع جانتا تھا کہ اُس کی مصلوبیت کو لے کر بہت سی بے اعتقادی ہو جائے گی۔ یہ پہلی وجہ ہے کیوں،

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

یسوع چاہتا تھا ہر کوئی جان لے کہ واقعی اُس نے صلیب پر مصائب برداشت کیے اور مرا تھا۔ اِسی لیے، اُس نے اپنے شاگردوں کو اپنے زخم دیکھنے دیے، اور حتٰی کہ اُنہیں چھونے دیا۔ یوحنا رسول جو اِس کا ایک چشم دید گواہ ہے، اُس کے بارے میں بتاتا ہے ’’ہم نے اُسے سُنا، اور اپنی آنکھوں سے دیکھا، بلکہ غور سے دیکھا اور اپنے ہاتھوں سے اُسے چھوأ بھی ہے‘‘ (1۔یوحنا1:1)۔ ڈاکٹر واٹز Dr. Watts نے کہا،

دیکھو، اُس کے سر سے، اُس کے ہاتھوں، اُس کے پیروں سے،
   دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہتی ہے:
کیا کبھی ایسے محبت اور دُکھ ملے ہیں،
   یہ کانٹوں نے اِس قدر اعلٰی تاج بنایا ہو؟
(’’جب میں حیرت انگیز صلیب کا جائزہ لیتا ہوں When I Survey the Wondrous Cross‘‘
      شاعر آئزک واٹز، ڈی۔ ڈی۔ Isaac Watts, D. D.، 1674۔1748)۔

صلیب میں، صلیب میں،
   ہمیشہ میرا جلال ہو؛
جب تک کہ میری بے خود جان پا نہ لے
   دریا سے پرے آرام۔
(’’صلیب کے نزدیک Near the Cross‘‘ شاعر فینی جے۔ کراسبی
      Fanny J. Crosby ، 1820۔1915)۔

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

II۔ دوئم، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ وہ ہمارے گناہوں کے لیے مصائب زدہ متبادل ہے۔

یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کہا تھا،

’’دیکھو خدا کا برّہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29).

لیکن اُس نے درست طور پر آشکارہ نہیں کیا تھا کہ کیسے یسوع ہمارے گناہوں کو اُٹھا لے جائے گا۔ یہ اُس وقت تک نہیں ہوا تھا جب تک کہ یسوع مُردوں میں سے جی نہ اُٹھا کہ شاگرد جان جائیں کہ یسوع،

’’... خُود اپنے ہی بدن پر ہمارے گناہوں کا بوجھ لیے ہُوئے صلیب پر چڑھ گیا‘‘ (1۔ پطرس 2:24).

یہ صرف اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیلوں کے نشانات دیکھنے کے بعد تھا کہ وہ جان گئے،

’’مسیح نے بھی یعنی راستباز نے نا راستوں کے گناہوں کے بدلہ میں ایک ہی بار دُکھ اُٹھایا تاکہ وہ ہمیں خدا تک پہنچائے‘‘ (1۔ پطرس 3:18).

یہ دوسری وجہ ہے،

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

وہ چاہتا تھا کہ ہم یقینی طور پر جان جائیں کہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اُس نے مصائب برداشت کیے اور صلیب پر مرا، تاکہ ہم گناہ اور جہنم سے بچا لیے جائیں۔ وہ چاہتا تھا کہ ہم اُسکے ہاتھوں اور پیروں میں کیلوں کے نشانات دیکھیں تاکہ ہم جان جائیں کہ خُدا کا قہر صلیب پر اُس پر پڑا تھا، کہ ہم جان جائیں

’’اُس کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو یُسوع مسیح میں ہے مُفت راستبار ٹھہرائے جاتے ہیں خدا نے یُسوع کو مُقّرر کیا کہ وہ اپنا خُون بہائے اور انسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے اور اُس پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں‘‘ (رومیوں 3:24۔25).

اِسی لیے،

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

ڈاکٹر واٹز کا حمد و ثنا کا گیت گائیں!

دیکھو، اُس کے سر سے، اُس کے ہاتھوں، اُس کے پیروں سے،

   دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہتی ہے:
کیا کبھی ایسے محبت اور دُکھ ملے ہیں،
   یہ کانٹوں نے اِس قدر اعلٰی تاج بنایا ہو؟

’’صلیب میں‘‘ اسے گائیں!

صلیب میں، صلیب میں،
   ہمیشہ میرا جلال ہو؛
جب تک کہ میری بے خود جان پا نہ لے
   دریا سے پرے آرام۔

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

III۔ سوئم، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ زمانوں سے وہی نجات دہندہ ہے۔

 

ہمیں دائمی مخلصی دلانے کے لیے مسیح اپنے زخم اور اپنا خون آسمان میں اپنے ساتھ لے گیا۔

’’کیونکہ مسیح اِنسانی ہاتھوں کے بنائے ہُوئے مکان میں جو حقیقی پاک مکان کی نقل ہے داخل نہیں ہُوا بلکہ آسمان ہی میں داخل ہُوا جہاں وہ ہماری خاطر خدا کے روبرو حاضر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:24).

آسمان میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھے ہوئے، یسوع کے زخم ہمیشہ اور ابد تک کے لیے خُدا اور فرشتوں کے لیے ایک یاد دہانی ہیں کہ،

’’وہ ہمارے گناہوں کا کفّارہ ہے اور نہ صرف ہمارے ہی گناہوں کا بلکہ ساری دُنیا کے گناہوں کا کفّارہ ہے‘‘ (1۔ یوحنا 2:2).

اِس کے باوجود بہت سے لوگ آج دُنیا میں یسوع کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ خود اپنے نیک کاموں اور خود اپنے مذہبی عقیدوں کے ذریعے سے بچائے جانا چاہتے ہیں۔ اِس لیے وہ یسوع کو قبول نہیں کرتے ہیں، جو نجات کے لیے خُدا کی فراہمی ہے۔ خُدا تک جانے کے لیے یسوع ہی واحد راہ ہے کیونکہ ہمارے گناہوں کی ادائیگی کے لیے واحد وہ ہی تھا جس نے مصائب برادشت کیے اور قربان ہوا۔ کسی دوسرے مذھبی رہنما نے یہ نہیں کیا – نا ہی کنفوشیئس نے، نا ہی بُدھا نے، نا جوزف سمتھ نے، کسی نے بھی نہیں! یہ صرف یسوع ہی کے بارے میں کہا جا سکتا ہے،

’’وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھائل کیا گیا، اور ہماری بد اعمالی کے باعث کُچلا گیا؛ جو سزا ہماری سلامتی کا باعث ہُوئی وہ اُس نے اُٹھائی، اور اُس کے کوڑے کھانے سے ہم شفا یاب ہُوئے‘‘ (اشعیا 53:5).

صرف یسوع کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے،

’’مسیح یسُوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

یہ صرف یسوع کے بارے میں کہا جا سکتا ہے،

’’لیکن خدا ہمارے لیے اپنی محّبت یُوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان قربان کردی‘‘ (رومیوں 5:8).

اِسی لیے،

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

ڈاکٹر واٹز کا حمد و ثنا کا گیت دوبارہ گائیں!

دیکھو، اُس کے سر سے، اُس کے ہاتھوں، اُس کے پیروں سے،
   دُکھ اور محبت باہم مل کر نیچے بہتی ہے:
کیا کبھی ایسے محبت اور دُکھ ملے ہیں،
   یہ کانٹوں نے اِس قدر اعلٰی تاج بنایا ہو؟

’’صلیب میں‘‘ اسے دوبارہ گائیں!

صلیب میں، صلیب میں،
   ہمیشہ میرا جلال ہو؛
جب تک کہ میری بے خود جان پا نہ لے
   دریا سے پرے آرام۔

یہاں تک کہ جب یسوع دوسری مرتبہ آتا ہے، تو اُس وقت بھی اُس کے ہاتھوں اور پیروں پر مصلوبیت کے نشانات موجود ہونگے۔ مسیح نے زکریا نبی کی معرفت کہا،

’’اور وہ اس پر جسے اُنہوں نے چھیدا تھا ایسا ماتم کریں گے‘‘ (زکریاہ 12:10).

وہ جو زندہ ہیں مسیح کے لیے رُخ نہیں موڑیں گے، جہنم میں ابدیت تک دُکھ میں ماتم کرتے رہیں گے۔ عظیم سپرجیئن نے کہا، ’’وہ چھیدے ہوئے ہاتھ اور وہ گھاؤ والی پسلی تمہارے خلاف گواہی ہونگے، حتیٰ کہ بدکار اعمال کے ذریعے سے مسیح کے دشمنوں تمہارے خلاف، اگر تم اُس کو قبول نہ کرتے ہوئے مر جاتے ہو، اور ابدیت میں داخل ہوتے ہو بدکار کاموں کے ذریعے سے مسیح کے دشمنوں‘‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’یسوع کے زخم The Wounds of Jesus،‘‘ پارک سٹریٹ کی نئی واعظ گاہ The New Park Street Pulpit، پلگرِم اشاعت خانے Pilgrim Publications، جلد پنجم، صفحہ237)۔

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

لیکن سپرجئین نے دوبارہ کہا،

بیچارے گنہگار ... کیا تم [یسوع کے پاس] آنے کے لیے خوفزدہ ہو؟ تو پھر اُس کے ہاتھوں پر نظر ڈالو – اُس کے پیروں پر نظر ڈالو، کیا یہ تمہیں قائل نہیں کریں گے؟ ... اُس کی پسلی پر نظر ڈالو، وہاں سے اُس کے دِل کے لیے ایک آسان رسائی ہے۔ اُس کی پسلی چھیدی ہوئی ہے۔ اُس کی پسلی [آپ کے لیے] چھیدی ہوئی ہے… ہائے گنہگار، خُدا آپ کی اُس کے زخموں میں یقین کرنے میں مدد کرے! وہ ناکام نہیں ہو سکتے؛ مسیح کو زخموں کو اُنہیں شفا بخشنی چاہیے جو اُس پر اپنا بھروسہ رکھتے ہیں (ibid.، صفحہ240)۔

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

پرانی سیلویشن آرمی کے ایوینجلین بوتھ Evangeline Booth نے اِسے بخوبی کہا،

یسوع کے زخم کُھلے ہوئے ہیں،
   گنہگار، یہ اُن کے لیے بنائے گئے تھے؛
یسوع کے زخم کُھلے ہوئے ہیں،
   وہاں پر پناہ میں آئے ہوئے کو آزاد کرنے کے لیے۔
(’’مسیح کے زخم The Wounds of Christ‘‘ شاعر ایوینجلین بوتھ
      Evangeline Booth، 1865۔1950)۔

یسوع کے پاس آئیں۔ یسوع پر بھروسہ کریں۔ یسوع آپ کے گناہوں کی ادائیگی کے لیے صلیب پر قربان ہوا۔ یسوع کے پاس آئیں۔ یسوع پر بھروسہ کریں۔ ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنا ترک کریں۔ وہ آپ کو کبھی بھی نجات نہیں دلائی گی۔ صرف یسوع ہی آپ کو گناہ اور جہنم سے نجات دلا سکتا ہے! آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے دُعّا مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: یوحنا20:24۔29 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
          ’’مسیح کے زخم The Wounds of Christ‘‘ (شاعر ایوینجلین بوتھ Evangeline Booth، 1865۔1950)۔

لُبِ لُباب

مسیح کے زخم

THE WOUNDS OF CHRIST

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اُس نے اُنہیں اپنے ہاتھ اور پاؤں دکھائے‘‘ (لوقا 24:40).

(یوحنا19:34، 35، 41؛ 20:1، 5، 6۔7، 9، 19؛
لوقا24:37۔40؛ یوحنا20:27)

    اوّل، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ
وہ وہی ہستی تھی جس کو صلیب پر مصلوب کیا گیا تھا، 1:یوحنا1:1 .

II۔   دوئم، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ
وہ ہمارےگناہوں کے لیے مصائب زدہ متبادل ہے، یوحنا1:29؛
1۔ پطرس2:24؛ 3:18؛ رومیوں 3:24۔25

III۔  سوئم، یسوع نے اُنہیں اپنے زخم دکھائے تاکہ ہم جان جائیں کہ
زمانوں سے وہی نجات دہندہ ہے،عبرانیوں9:11۔12، 24؛
 1۔ یوحنا2:2؛ یوحنا14:6؛ اشعیا53:5؛ 1۔تیموتاؤس1:15؛
رومیوں5:8۔9؛ زکریا12:10 .