Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

اِسقاط حمل اور مسیح کی آمدِ ثانی

ABORTION AND THE SECOND COMING OF CHRIST!
(Urdu)

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. C. L. Cagan

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 17 جنوری، 2016
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, January 17, 2016

’’میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں اگر نہ ہوتے تو میں نے تمہیں بتا دیا ہوتا۔ میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہُوں۔ اگر میں جا کر تمہارے لیے جگہ تیار کروں تو دوبارہ واپس آکر تمہیں اپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہُوں تُم بھی ہو‘‘ (یوحنا 14:2۔3).

چین میں، افریقہ میں، تیسری دُنیا کے دوسرے حصّوں میں، لاکھوں لوگ مسیح پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ حیاتِ نو آسمان سے نازل کیا جا رہا ہے۔ مگر امریکہ میں اور مغرب میں، کلیسیائیں سرد ہیں اور وہاں پر کوئی حیاتِ نو نہیں ہے۔

یورپ میں، اور امریکہ میں ہم خُدا سے مُنہ موڑ چکے ہیں۔ 1973 میں ریاست ہائے متحدہ کے سُپریم کورٹ نے مطالبہ کرنے پر اِسقاطِ حمل کو قانونی قرار دیا۔ تینتالیس سالوں سے ہم اِس کو روکنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیے بغیر لاکھوں بچوں کو قتل کیے جانے کی اِجازت دے چکے ہیں۔ اٹھاون ملین امریکی بچے اِسقاط حمل کے ذریعے سے اُن کی ماؤں کے رحم ہی میں قتل کیے جا چکے ہیں۔ ہمارا مُلک جتنے لوگوں کو ھٹلر نے قتل کیا تھا اُس کے مقابلے میں نو گُنا زیادہ لوگوں کو قتل کر چکا ہے۔ یہ قوم خُدا کی سزا کے تحت ہے۔ یہاں تک کہ قدامت پسند کہلانے والے بھی اِسقاطِ حمل کے خلاف کھڑے نہیں ہونگے۔ ریپبلیکن کانگرس نے ایک بجٹ کی منظوری دی ہے جو آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی ایک بہت بڑی رقم ولدیت کی منصوبہ بندی کے لیے مقرر کرتا ہے، جو بچوں کے جسم کے حصوں کو تجربات کے لیے بیچتا ہے۔ ریپبلیکنز کو شرم آنی چاہیے! خُدا کا شکر ہے فرینکلِن گراھم ریپبلیکن پارٹی میں سے نکل چکے ہیں! خدا کا شُکر ہو کہ اُنہوں نے کہا، ’’امریکہ کے لیے جو بہترین ہے وہ کرنے کے لیے مجھے ریپبلیکن پارٹی میں، دیموکریٹک پارٹی میں یا [اُس] ٹی پارٹی میں کوئی اُمید نظر نہیں آتی‘‘ (http://www.foxnews.com/politics/2015/12/22/evangelist-franklin-graham-slams-quits-gop.html?intcmp=hppop)۔ اور مجھے اِس بات کو واضح کر لینے دیجیے کہ ریپبلیکن کے مقابلے میں ڈیموکریٹک پارٹی تو حتیٰ کہ اور زیادہ بدترین ہے۔ ریپبلیکن پارٹی میں، ڈیموکریٹک پارٹی میں یا کسی اور قسم کی سیاست میں کوئی بھی اُمید نہیں ہے۔ واحد سچی اُمید مسیح میں ہے! مسیح نے کہا، میں دوبارہ آؤں گا۔‘‘ اور ہمارے اِردگرد اُس کے آنے کی بے شمار نشانیاں ہیں۔

میں قائل ہو چکا ہوں کہ وہ گناہ جو ہم اپنے گرجہ گھروں میں اور اپنی قوم میں دیکھتے ہیں وہ اِس بات کی نشانی ہے کہ مسیح کی آمدِ ثانی قریب ہی ہے۔ لیکن اِس کے علاوہ ایک اور نشانی بھی ہے۔ یہودی لوگ اپنی سرزمین کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔ خُدا نے یہودی لوگوں سے کہا تھا ’’میں تمہیں مختلف قوموں میں سے نکال لاؤں گا اور تمہیں مختلف ممالک میں سے جمع کروں گا اور تمہیں تمہارے اپنے مُلک میں واپس لاؤں گا‘‘ (حزقی ایل 36:24)۔ خُدا نے اُنہیں کہا تھا، ’’اے میرے لوگو، میں تمہیں… اسرائیل کے مُلک میں واپس لاؤں گا‘‘ (حزقی ایل 37:12)۔ وہ پیشن گوئی 1948 میں پوری ہونی شروع ہو گئی تھی جب اسرائیل کی مملکت قائم ہوئی تھی۔ جیسے ہی اسرائیل اپنی سرزمین کے لیے واپس آتے ہیں – ہم جانتے ہیں کہ خاتمہ قریب ہی ہے! ہم اِس کو اپنی زندگیوں ہی میں دیکھ لیں گے۔ ہم اب دُنیا کے خاتمے اور مسیح کی آمدِ ثانی کے قریب ہی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

آج میں مسیح کی آمدِ ثانی پر زیادہ تفصیل کے ساتھ نظر ڈالنا چاہتا ہوں۔ بائبل کہتی ہے اُس کی آمد دو حصوں میں ہوگی۔ پہلے، وہ ہوا میں آئے گا۔ بعد میں وہ زمین پر آئے گا۔

I۔ پہلی بات، کیا ہوگا جب مسیح ہوا میں آئے گا۔

مسیح ہوا میں آئے گا اور اپنے ساتھ اوپر آسمان میں مسیحیوں کو لے جائے گا۔ بائبل کہتی ہے،

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).

اِس کو ’’ریپچرrapture‘‘ کہتے ہیں۔ انگریزی کا لفظ ’’rapture‘‘ لاطینی کے لفظ سے آتا ہے جس کا مطلب ’’اُٹھا لے جانا‘‘ یا ’’پہنچا دینا‘‘ ہوتا ہے۔ بائبل کہتی ہے ’’مسیح میں جو لوگ مر چکے ہیں وہ پہلے زندہ ہو جائیں گے،‘‘ مُردوں میں سے اُٹھائیں جائیں گے اور مسیح کو ملنے کے لیے زندہ ہونگے۔ پھر وہ مسیحی جو زمین پر زندہ ہونگے وہ ’’ہوا میں خُداوند کا استقبال کرنے کے لیے بادلوں میں اُن کے ساتھ اکٹھے اُٹھا لیے جائیں گے۔‘ تمام مسیحی جے اُٹھے لافانی بدن پائیں گے۔ بائبل کہتی ہے،

’’دیکھو، میں تمہیں ایک راز کی بات بتاتا ہُوں۔ ہم سب مَوت کی نیند نہیں سوئیں گے لیکن بدل ضرور جائیں گے۔ یہ پلک جھپکتے ہی ہو جائے گا یعنی ایک دم جب آخری نرسنگا پھونکا جائے گا۔ کیونکہ سارے مُردے نرسنگے کے پھونکے جانے پر غیرفانی جِسم پاکر زندہ ہو جائیں گے اور ہم سب بدل جائیں گے‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:51۔52).

’’ایک ہی لمحے میں، پلک چھپکتے ہی‘‘ ایماندار وہ بدن پائیں گے جو کبھی بھی نہیں مریں گے۔ ہم خُداوند یسوع کو ہوا میں ملیں گے اور اُس کے ساتھ ہی آسمان میں پہنچ جائیں گے۔‘‘

یہ کب ہوگا؟ وہ دِن کوئی بھی نہیں جانتا، کیونکہ مسیح نے کہا، ’’اُس دِن اور گھڑی کے بارے میں کوئی نہیں جانتا‘‘ (متی24:36)۔ کوئی بھی جو مسیح کی واپسی کے بارے میں تاریخ پیش کرتا ہے ایک جھوٹا پیغمبر ہوتا ہے! مگر ہم وقت کے ایک عمومی دورانیے کو جان سکتے ہیں۔ ایک کے بعد ایک نشانی کے پورے ہو چکنے سے ہم جانتے ہیں کہ ہم آخری ایام میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

بے شمار امریکی یہ تصور کر چکے ہیں کہ وہ اپنے پیسے کے ساتھ زندگی سے اور تفریح سے اور تین دِنوں کی ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہو جائیں – اور ایک دِن بالکل بھی دُکھ اُٹھائے بغیر وہ ساحل سے یا پہاڑوں پر سے بادلوں میں مسیح کا استقبال کرنے کے لیے اُٹھا لیے جائیں گے۔ یہ بات شمالی کوریا کے مسیحیوں کو عجیب لگے گی، جہاں پر مسیح میں ایمان لانے کی وجہ سے وہ قید کا دُکھ، فاقہ زدگی اور موت کو جھیلتے ہیں۔ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ کیوں غریبی، مصائب اور موت ہوا میں مسیح کے آنے سے پہلے امریکہ میں نہیں آ سکتے۔ ایک ایسے مُلک میں جو اپنے ہاں بچے پیدا ہونے سے پہلے ہی اُنہیں قتل کر ڈالتا ہے تو میں حیران ہو جاؤں گا اگر خُدا کی سزا نازل نہ ہو۔

اور آپ لوگوں میں سے بے شمار کو چھوڑ دیا جائے گا۔ مسیح نے دس کنواریوں کے بارے میں ایک تمثیل سُنائی تھی۔ وہ ’’کنواریاں‘‘ دُنیاوی منکریں نہیں تھیں بلکہ مذھبی لوگ تھے۔ اُن میں سے پانچ بچا لی گئیں مگر باقی پانچ گمراہ ہو گئیں تھیں۔ پھر دولہا جو مسیح ہے، آتا ہے۔ ’’وہ جو تیار تھیں دولہا کے ساتھ شادی کی ضیافت میں اندر چلی گئیں اور دروازہ بند کر دیا گیا‘‘ (متی25:10)۔ وہ پانچ جو بچا لی گئی تھیں مسیح کو ملنے کے لیے گئیں۔ دوسری پانچ کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ ’’دروازہ بند کر دیا گیا۔‘‘ وہ چلائیں، ’’اے خُداوند، اے خُداوند، ہمارے لیے دروازہ کھول دے‘‘ (متی25:11)۔ مگر خُداوند نے جواب دیا، ’’میں تمہیں نہیں جانتا‘‘ (متی25:12)۔

مسیح آپ کو کیوں نہیں جانتا؟ کیونکہ آپ نے اُس کو جاننے سے انکار کر دیا ہے! آپ اُس پر بھروسہ نہیں کرتے! آپ کے گناہ مسیح کے خون کے وسیلے سے دھوئے نہیں گئے تھے۔ آپ کے گناہوں کی قیمت صلیب پر اُس کی موت کے وسیلے سے چکائی نہیں گئی تھی۔ آپ نے اُس کے مُردوں میں سے دوبارہ جی اُٹھنے پر زندگی نہیں پائی تھی۔ کلام مقدس کے پیغام میں مسٹر پرودھوم Mr. Prudhomme نے پڑھا، یسوع نے کہا، ’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا (یوحنا14:6)۔ آپ نے یسوع پر بھروسہ نہیں کیا، لہٰذا آپ خُدا کے ساتھ نہیں ہو سکتے۔ جب ریپچر آئے گا، تو آپ پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے!

II۔ دوسری بات، مسیح کے ہوا میں آ جانے کے بعد کیا ہوگا۔

ریپچر کے موقع پر مسیح ہوا میں آئے گا اور مسیحی اُس کو وہاں ملنے کے لیے اُٹھا لیے جائیں گے۔ مسیح اپنے لوگوں کو آسمان میں لے جائے گا۔ اُن کے ساتھ کیا ہوگا؟

دس کنواریوں کی تمثیل میں مسیح نے خود کے بارے میں ایک دولہا کی حیثیت سے بات کی تھی۔ اُس نے کہا، ’’دولہا آیا اور وہ جو تیار تھیں وہ اُس کے ساتھ شادی کی ضیافت میں اندر چلی گئیں‘‘ (متی25:10)۔ سچے مسیحی لوگ مسیح کی دولہن ہیں اور ریپچر کے بعد وہ اُس کے ساتھ آسمان میں شادی منائیں گے، برّے کی شادی کی ضیافت پر۔ بائبل پیشن گوئی کرتی ہے،

’’برّہ کی شادی کا وقت آ گیا ہے اور اُس کی دولہن نے اپنے آپ کو آراستہ کر لیا ہے۔ اُسے چمکدار اور صاف مہین کتانی کپڑا پہننے کا اختیار ملا ہے: کیونکہ کتانی کپڑے سے مقدسین کی راستبازی کے کام مُراد ہیں۔ پھر فرشتہ نے مجھ سے کہا کہ لکھ، مبارک ہیں وہ جو برّہ کی شادی کی ضیافت میں بُلائے گئے ہیں‘‘ (مکاشفہ 19:7۔9)۔

مسیح ہی ’’خُدا کا برہ ہے جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا1:29)۔ اُس کی بیوی تمام زمانوں کے مسیحی ہیں، جو ’’مقدسین کی راستبازی ‘‘ میں ملبوس ہیں۔ یسوع نے اپنی شادی کے لیے ایک طویل مُدت انتظار کیا ہے۔ اور وہ کیسا شاندار وقت ہوگا! ’’مبارک ہیں وہ جو برّہ کی شادی کی ضیافت میں بُلائے گئے ہیں۔‘‘

آسمان میں کچھ اور بھی ہوگا اِس سے پہلے کہ مسیحی اپنے خُداوند کے ساتھ زمین پر واپس آئیں۔ وہ ایمانداروں کا انصاف اور اُن کا انعامات کا دیا جانا ہوگا۔ اِس کو ’’انصاف کی نشست کی عدالت bēma judgment‘‘ کہتے ہیں۔ اُس یونانی لفظ ’’ bēma‘‘ کا مطلب ’’عدالت کی نشست‘‘ ہوتا ہے۔ پولوس رسول نے لکھا، ’’ہم سب کو مسیح کی عدالت میں پیش ہونا ہے تاکہ ہر ایک شخص اپنے اچھے یا بُرے اعمال کا جو اُس نے دُنیا میں کیے ہیں بدلہ پائے‘‘ (2کرنتھیوں5:10)۔

یہ غیرنجات یافتہ مُردوں کی آخری عدالت نہیں ہے، جب منکرین کو اُن کے گناہوں کے لیے سزا دی جائے گی اور اُنہیں آگ کی جھیل میں جھونک دیا جائے گا۔ یہ مسیح کا انصاف ہوگا اُن کاموں کے لیے جو وہ زمین پر کر چکے ہیں۔ یہ صرف مسیحیوں کے لیے ہے، کیونکہ بائبل کہتی ہے، ’’یسوع مسیح وہ بنیاد ہے جو پہلے ہی رکھی جا چکی ہے اب کوئی شخص دوسری بنیاد نہیں رکھ سکتا‘‘ (1 کرنتھیوں3:11)۔ مسیح کی بنیاد کے بغیر آپ گمراہ ہیں اور جہنم میں جا رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس مسیح ہے، تو آپ کا انصاف اُس پر کیا جائے گا جو آپ نے یسوع کے لیے کیا۔ بائبل کہتی ہے، ’’اگر کوئی اِس بنیاد پر عمارت اُٹھاتے وقت سونے، چاندی، قیمتی پتھروں، لکڑی، گھاس، پھوس یا بھوسے کو استعمال میں لائے تو انصاف کے دِن اُس کا انصاف صاف ظاہر ہو جائے… وہ اجر پائے گا‘‘ (1کرنتھیوں3:12، 14)۔ لیکن اگر آپ اپنا وقت ’’لکڑی، پھوس، بھوسے‘‘ کے ساتھ ضائع کریں گے تو آپ کے ’’کام جلا دیے جائیں گے‘‘ اور آپ کو اُس کی بادشاہی میں کوئی اجر نہیں ملے گا (1کرنتھیوں3:15)۔

مسیح کون سے اجر دے گا اور کیوں؟ یسوع نے آپ کو بُھلایا نہیں ہے۔ اگر آپ اُس کے دیانتدار خادم ہیں، تو وہ آپ کو اپنی بادشاہی میں ایک اعلیٰ رُتبہ دے گا۔ وہ آپ سے کہے گا، ’’بہت خوب، اچھے اور دیانتدار خادم؛ شاباش، تو نے تھوڑی سی رقم کو دیانتداری سے استعمال کیا ہے۔ میں تجھے بہت سی چیزوں کا مختیار بناؤں گا۔ آ اور اپنے مالک کی خوشی میں شامل ہو‘‘(متی25:21، 23)۔ ایک کو وہ کہے گا، ’’تجھے بھی پانچ شہروں پر اختیار عطا کیا جاتا ہے‘‘ (لوقا19:19)۔ ایک دوسرے کو وہ کہے گا، ’’تجھے دس شہروں پر اختیار عطا کیا جاتا ہے‘‘ (لوقا19:17)۔ دیانتدار مسیحی زمین پر مسیح کی بادشاہی میں اُس کے ساتھ ہزار سالوں تک حکومت کریں گے۔

مسیحیوں کو اُن کے دُکھ اُٹھانے کا اجر دیا جائے گا۔ بائبل کہتی ہے، ’’اگر ہم دُکھ اُٹھائیں گے تو اُس کے ساتھ بادشاہی بھی کریں گے‘‘ (2 تیموتاؤس2:12)۔ وہ جو شہیدوں کی حیثیت سے مسیح کے لیے مریں گے اجر پائیں گے۔ مسیح نے کہا، ’’جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا‘‘ (مکاشفہ2:10)۔

اُن مسیحیوں کے لیے بھی اجر ہو گا جو بشروں کو جیتیں گے۔ بائبل کہتی ہے، ’’اہلِ دانش نورِ فلک کی مانند منور ہوں گے؛ اور وہ جو لوگوں کو راستبازی کی راہ پر لاتے ہیں ستاروں کی مانند ابدالآباد جگمگائیں گے‘‘ (دانی ایل 12:3)۔ کسی کو راستبازی کی راہ پر لانے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ کیوں ایک بشر کو مسیح کے لیے جیتا جائے!

جب آپ آسمان میں جائیں گے مسیح کو ملنے کے لیے، تو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کے پاس کس قسم کی گاڑی تھی، یا آپ کے پاس کتنی دولت تھی، یا آپ نے کتنے سفر کیے۔ مگر اگر آپ نے بشروں کو جیتا تھا تو اِس سے فرق پڑے گے! وہ واحد چیز جو آپ آسمان میں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں وہ بشر ہیں جو آپ مسیح کے لیے جیتتے ہیں! بشروں کو جیتنے کے کام پر مصروف ہو جائیں! انجیلی بشارت کا پرچار کرنے کے وسیلے سے ناموں کو لائیں! لوگوں کو خود سے خوشخبری سُنانے کے لیے لائیں! خُداوند مسیح آپ کو بشروں کو جیتنے کا تاج عنایت کرے!

لیکن اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں، تو آپ اِس عدالت میں نہیں ہونگے۔ آپ مسیح پر بھروسہ نہیں کریں گے، جو آپ کے گناہ کی ادائیگی کے لیے قربان ہوا۔ آپ مسیح پر بھروسہ نہیں کریں گے، جس نے آپ کو گناہ سے دھونے کے لیے اپنا خون دیا۔ لہٰذا آپ زمین پر پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے کہ اُس بہت بڑے مصائب کے دور میں جلنے، درد اور خون اور موت کا دُکھ برداشت کریں۔ جب آپ مریں گے، آپ جہنم میں جائیں گے۔ آخر عدالت میں، آپ کو آگ کی جھیل میں جھونک دیا جائے گا۔ یہ ہے جو آپ کے ساتھ ہوگا۔

III۔ تیسری بات، کیا ہوگا جب مسیح زمین پر آئے گا۔

پہلے، یسوع ہوا میں مسیحیوں کو اپنے ساتھ آسمان میں لینے کے لیے آئے گا۔ پھر وہ اُسی طرح سے زمین پر نیچے تمام مسیحیوں کے ساتھ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے آئے گا۔ مسیح کوہِ زیتون سے آسمان پر اُٹھایا گیا تھا، جو یروشلیم کے شہر سے بالکل مشرق کی جانب ہے۔ جب فرشتوں نے اُس کو اُٹھتے ہوئے دیکھا تو دو فرشتوں نے اُن سے کہا،

’’یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان پر اُٹھایا گیا ہے، اِسی طرح پھر آئے گا جس طرح تُم لوگوں نے اُسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے‘‘ (اعمال 1:11).

یسوع کوہ زیتون سے اُوپر گیا تھا اور وہ اُسی طرح سے واپس نیچے آئے گا، جسمانی طور پر، کوہِ زیتون پر – اور مسیحی اُسی کے ساتھ واپس آئیں گے۔ بائبل کہتی ہے، ’’اُس دِن وہ کوہِ زیتون پر جو مشرق میں ہے کھڑا ہوگا… تب میرا خُداوند آئے گا اور تمام مقدس لوگ اُس کے ساتھ ہوں گے‘‘ (زکریاہ 14:4۔5)۔ ریپچر میں، ہوا میں مسیحیوں کے لیے مسیح آئے گا۔ بعد میں زمین پر مسیحیوں کے ساتھ آئے گا۔

لیکن اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں تو اِس میں سے کچھ بھی آپ کے لیے نہیں ہے! آپ اِس سب کی کمی کو محسوس کریں گے۔ آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟ سزا، درد، اذیت، اور آگ! آپ ریپچر کے موقع پر پیچھے چھوڑ دیے جائیں گے۔ آپ پر خُدا کا قہر نازل ہو گا۔ آپ بہت بڑے مصائب کے دوران درد پر درد برداشت کریں گے۔ جب آپ مر جائیں گے تو آپ کو جہنم میں جھونک دیا جائے گا اور شعلوں… میں اذیت سہیں گے‘‘ (لوقا16:24)۔ آخری عدالت کے موقع پر، آپ کو جہنم میں سے کھینچ کر باہر نکالا جائے گا اور خُدا کی کتاب میں سے اپنے گناہوں کو سُننے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔ پھر آپ کو آگ کی جھیل میں جھونک دیا جائے گا ابد تک ہمیشہ کو جلنے کے لیے (مکاشفہ20:15)۔

اگر آپ مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوئے ہیں تو کوئی ریپچر نہیں ہوگا، کوئی اجر نہیں ہوگا، کوئی جنت نہیں ہوگی، آپ کے لیے کوئی بادشاہی نہیں ہوگی! آپ نے مسیح پر بھروسہ کرنے سےانکار کیا تھا۔ آپ کے گناہ کی اُس کی موت کے وسیلے سے ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ آپ کے گناہ اُس کے خُون کے وسیلے سے پاک صاف نہیں کیے جائیں گے! لہٰذا آپ کو خود اپنے ہی گناہ کے لیے خود ہی دُکھ برداشت کرنا چاہیے۔ آپ کے وہاں پر ’’گناہوں کی مذید اور کوئی قربانی باقی نہیں‘‘ ہو گی (عبرانیوں10:26)، بلکہ روزِ عدالت کا خوفناک انتظار اور اُس آگ کا غضب باقی ہے‘‘ (عبرانیوں10:27)۔ عدالت! جہنم کی آگ، آپ کے لیے، آپ کے لیے، آپ کے لیے! ہائے، ایسا نہ ہی ہو۔ یسوع کے نام میں، آمین۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومMr. Abel Prudhomme نے کی تھی: یوحنا14:1۔6 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
(’’ایسے وقتوں کے دوران In Times Like These‘‘ شاعرہ رُوتھ کائی جونز Ruth Caye Jones، 1944)۔

لُبِ لُباب

اِسقاط حمل اور مسیح کی آمدِ ثانی

ABORTION AND THE SECOND COMING OF CHRIST!

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن کی جانب سے
by Dr. C. L. Cagan

’’میرے باپ کے گھر میں بہت سے مکان ہیں اگر نہ ہوتے تو میں نے تمہیں بتا دیا ہوتا۔ میں تمہارے لیے جگہ تیار کرنے وہاں جا رہا ہُوں۔ اگر میں جا کر تمہارے لیے جگہ تیار کروں تو دوبارہ واپس آکر تمہیں اپنے ساتھ لے جاؤں گا تاکہ جہاں میں ہُوں تُم بھی ہو‘‘ (یوحنا 14:2۔3).

(حزقی ایل 36:24؛ 37:12)

I   ۔ پہلی بات، کیا ہو گا جب مسیح ہوا میں آئے گا،
1تھسلُنیکِیوں4:16۔17؛ 1کرنتھیوں15:51۔52؛ متی24:36؛
متی25:10، 11، 12؛ یوحنا14:6 .

II  ۔ دوسری بات، ہوا میں مسیح کے آ جانے کے بعد کیا ہوگا، \
متی25:10؛ مکاشفہ19:7۔9؛ یوحنا1:29؛ 2کرنتھیوں5:10؛
1کرنتھیوں3:11۔15؛ متی25:21، 23؛ لوقا19:19، 17؛
2 تیموتاؤس2:12؛ مکاشفہٓ2:10؛ دانی ایل12:3 .

III ۔ تیسری بات، کیا ہوگا جب مسیح زمین پر آئے گا، اعمال1:11؛
زکریاہ 14:4۔5؛ مکاشفہ 20:4؛ لوقا16:24؛ مکاشفہ20:15؛
عبرانیوں10:26، 27 .