Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

پاک صاف کر دینے والا خون

THE CLEANSING BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 4 اکتوبر، 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, October 4, 2015

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
(1 یوحنا1:7).

یوحنا ابھی بلوغت کی جانب بڑھ ہی رہا تھا جب یسوع نے اُس کو شاگرد بننے کے لیے چُنا۔ لیکن وہ ایک شاندار نوجوان شخص تھا۔ گتسمنی کے باغ میں یسوع کے ساتھ اُس کی نزدیکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جب یسوع اندر گہری تاریکی میں گیا تو اُس نے باقی شاگردوں کو باغ کے سرے پر ہی چھوڑ دیا تھا۔ وہ اپنے ساتھ صرف یوحنا اور دوسرے دو کو لے کر گیا تھا، جب وہ ’’بہت پریشان اور بیقرار ہونے لگا؛ اور اُس نے اُن سے کہا، غم کی شدت سے میری جان نکلی جا رہی ہے: تم یہاں ٹھہرو اور جاگتے رہو‘‘ (مرقس14:33، 34)۔

جب سپاہی یسوع کو گرفتار کرنے کے لیے آئے تو دوسرے شاگردوں نے اُسے چھوڑ دیا اور بھاگ کھڑے ہوئے۔ لیکن یوحنا سڑک کے ساتھ ساتھ پیچھا کرتے ہوئے یسوع کے پیچھے پیچھے اگلی صبح کلوری تک گیا تھا جب وہ اپنی صلیب اُٹھا کر اپنے مصلوب کیے جانے والی جگہ تک گیا۔ جب دوسرے خوف سے چھپے ہوئے تھے، تو یہ واحد لڑکا تھا جس نے مسیح کی ماں کی حفاظت کی جب وہ صلیب پر اپنے بیٹے کو مرتا ہوا دیکھ رہی تھی۔ یوں یوحنا واحد شاگرد تھا جس نے اُس دِن یسوع کو مرتے ہوئے دیکھا تھا۔ باقی سب دروازے بند کر کے چھپے ہوئے تھے۔

یسوع نے صلیب پر سے یوحنا اور اپنی ماں پر نظر ڈالی تھی۔ اُس نے یوحنا سے اُس [یسوع کی ماں] کا خیال رکھنے کے لیے کہا۔ اُس نے یسوع کو کہتے ہوئے سُنا، ’’میں پیاسا ہوں۔‘‘ اُس نے یسوع کو کہتے ہوئے سُنا ’’یہ تمام ہوا‘‘ جب وہ صلیب پر مرا تھا۔ لیکن اِس کے باوجود یوحنا اپنے آپ کو مصلوب نجات دہندہ کے پاس سے دور نہ لے جا سکا۔ یوحنا نے دیکھا تھا جب سپاہیوں میں سے ایک نے مسیح کی پسلی کو نیزے سے چھیدا تھا۔ ’’اور [فوراً] خون اور پانی بہنے لگا‘‘ (یوحنا19:34)۔ بعد میں اُس نے اِس واقعے کو احتیاط کے ساتھ قلمبند کیا، ’’تاکہ آپ بھی ایمان لائیں‘‘ (یوحنا19:35)۔

جب میری والدہ فوت ہوئیں تو میں جتنی جلدی ممکن ہو سکتا تھا اُتنی جلدی علیانہ اور اپنے لڑکوں کو لے کر پہنچا تھا۔ میں نے اُن کے کمرے میں چند ایک قدم اُٹھائے اور دیکھا، ایک لمحے کے لیے، کہ اُن بیچاری کا ٹوٹا پھوٹا بدن پہلے سے ہی ایک آر پار دیکھے جا سکنے والے پلاسٹک کے بیگ کے اندر تھا۔ ماں ہمیشہ سے ہی خود کو کسی کے سامنے بغیر لباس کے دیکھ لیے جانے کے معاملے میں انتہائی شرمیلی تھیں۔ جب میں نے پلاسٹک کے تھیلے میں سے اُن کے پاؤں دیکھے تو میں نے لڑکوں کو واپس ہال کی جانب دھکیل دیا۔ لیکن اُن کے قدموں پر وہ ایک لمحے کے کچھ حصے کے لیے دیکھنا میرے ذھن پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا تھا۔ یہ اٹھارہ سال پہلے کی بات تھی۔ میں اِس کو اپنے ذھن میں یوں دیکھ سکتا ہوں جیسے یہ کل ہی کی بات ہو۔

اور ایسا ہی یوحنا کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ اُس نے یسوع کی پسلی میں نیزے کو گُھستے ہوئے دیکھا تھا۔ اُس نے زخم میں سے خون کو اُبلتا ہوا دیکھا تھا۔ وہ اِس بات کو کبھی بھی بھول نہیں پایا ہوگا۔ ساٹھ سال بعد، ایک انتہائی بوڑھے شخص کی حیثیت سے، جو آخری بچ رہنے والا شاگرد تھا، یوحنا ابھی تک یسوع کے خون کے بارے میں سوچ رہا تھا جو اُس نے اُس دِن دیکھا تھا۔ ایک بزرگ آدمی کے کانپتے ہاتھوں کے ساتھ اُس نے چرمی کاغذ کے ورق پر اُن الفاظ ’’اُس [خُدا] کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7) کو کُندہ کیا ہوگا۔ یوحنا کے لیے یسوع کا خون کیوں اِس قدر اہمیت کا حامل تھا؟

I۔ پہلی بات، یہ خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کا خون تھا۔

وہ کسی ایرے غیرے کا خون نہیں تھا، آپ جانتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell جو کہ تقریبا ساٹھ سالوں تک ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں پہلے چینی بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے پادری رہے اُنہوں نے کہا،

وہ خُدا تھا جس نے انسان کا روپ دھارا۔ پولوس کی جانب سے اِس آیت سے زیادہ کوئی اور نہیں ہو سکتی اُن الفاظ کے مقابلے میں جو اُس نے افسیوں کے بزرگان کو اعمال20:28 میں کہے، ’’پس اپنا اور سارے گَلے کا خیال رکھو جس کے تم پاک روح کی طرف سے پاسبان مقرر کیے گئے ہو تاکہ خُدا کی کلیسیا کی پاسبانی کرو جسے اُس نے خاص اپنے خون سے خریدا ہے۔‘‘ یہاں پر وہ بیان کُھلم کُھلا، قابلِ مُذمت، سخت انداز سے، نامعقول طور پر دیا گیا ہے، کچھ لوگوں کے مطابق [جیسے کہ جان میک آرتھر نے کہا]، کہ یہ خُدا کا خون تھا جو صلیب پر بہایا گیا تھا۔ سچے طور پر وہ انسان میں خُدا تھا جس کی روح نے ہمارے کفارے کے لیے رہنمائی کی تھی…. اِس لیے زور آوری سے، مسیح کا خون کام کرتا ہے… زندہ خُدا کی خدمت کے لیے مُردہ کاموں سے ہمارے ضمیروں کو پاک کرتا ہے… اُس مسیح کے خون جس نے دائمی روح کے ذریعے سے خود کو خُدا کے لیے پیش کر دیا، ہمیں پاک کرتا ہے، ہمیں صاف کرتا ہے، ہمیں دھو ڈالتا ہے، ہمیں مکمل کرتا ہے۔ (ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل، پی ایچ۔ ڈی۔ W. A. Criswell, Ph.D.، ’’یسوع کا خونThe Blood of Jesus،‘‘ وہ رحم دِل مسیح The Compassionate Christ، کرسینڈو کُتب پبلیکیشنز Crescendo Book Publications، 1976، صفحہ72)۔

میک آرتھر نے اعمال20:28 کے بارے میں کہا، ’’پولوس کا اُس باپ اور خُداوند یسوع مسیح کے اتحاد میں اِس قدر شدت سے یقین تھا کہ وہ مسیح کی موت کے بارے میں یوں بات کرتا ہے جیسے خُدا کا خون بہایا گیا ہو – جس کا کوئی بدن نہیں اور یوں کوئی خون نہیں‘‘ (میک آرتھر کا مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible؛ اعمال20:28 پرغور طلب بات)۔ یوں، ڈاکٹر میک آرتھر نے نتیجتاً کہا کہ پولوس غلط تھا، کہ خُدا کا ’’کوئی خون‘‘ نہیں ہوتا۔ یہ ایک خطرناک بیان ہے، کیونکہ یوں تثلیث کے عقیدے کو تباہ کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ہم میک آرتھر کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم پولوس اور ڈاکٹر کرسویل کے ساتھ کھڑے ہیں، جنہوں نے کہا، یہ خُدا کا خون تھا جو صلیب پر بہایا گیا تھا‘‘ (ibid.)۔

II۔ دوسری بات، یہ یسوع مسیح کا خون ہے جو ہمیں گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔

یوحنا رسول نے کہا،

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

ڈاکٹر میگی Dr. McGee نے کہا، ’’وہ لفظ پاک cleanseth فعل حال میں ہے – مسیح کا خون ہمیں گناہ سے پاک کرنا جاری رکھتا ہے‘‘ (بائبل میں سے Thru the Bible؛ 1یوحنا1:7 پر غور طلب بات)۔ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ یسوع کا خون آج بھی وجود رکھتا ہے۔ لفظ’’ پاک cleanseth‘‘ کا فعل حال میں ہونا ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ یہاں تک کہ ابھی بھی، موجودہ زمانے میں، مسیح کا خون ہمیں پاک کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ میک آرتھر اِس بات پر یقین نہیں کرتے۔ اُنہوں نے کہا، ’’مسیح کا اپنا جسمانی خون، خود اپنے آپ میں، گناہ سے پاک نہیں تھا‘‘ (عبرانیوں پر میک آرتھر کا نئے عہد نامے کا تبصرہ The MacArthur New Testament Commentary on Hebrews، صفحہ237)۔ یہ ایک جھوٹ ہے!

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک [فعل حال] کرتا ہے‘‘(1۔یوحنا 1:7).

ڈاکٹر مارٹن لائیڈ جونز Dr. Martyn Lloyd-Jones نے کہا،

ہماری انجیل خون کی انجیل ہے؛ خون بنیاد ہے؛ اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے (مصالحت کا راہ، افسیوں2 The Way of Recociliation, Ephesians2، سچائی کا علمبردار اِدارہBanner of Truth Trust ، صفحہ240)۔

دوبارہ ڈاکٹر لائیڈ جونز نے کہا،

اِس بات کا حتمی امتحان کہ آیا ایک انسان سچے طور پر انجیل کی منادی کر رہا ہے یا نہیں یہ غور کرنے سے ہوتا ہے کہ وہ جو زور ’’خون‘‘ پر ڈالتا ہے وہ کتنا ہے۔ صلیب اور موت کے بارے ہی میں باتیں کر دینا کافی نہیں ہوتا ہے؛ امتحان تو ’خون‘ ہے (ibid.، صفحہ331)۔

ڈاکٹر سی۔ ایل۔ کیگن Dr. C. L. Cagan ہمارے گرجہ گھر کے شریک کار پادری صاحب ہیں۔ ڈاکٹر کیگن کے مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہونے سے پہلے وہ ہر اِتوار کو تقریباً ایک سال تک جان میک آرتھر کے گرجہ گھر گئے۔ ڈاکٹر کیگن نے کہا، ’’میں اپنے تبدیل ہونے سے پہلے اُن کی تبلیغ کے تحت بیٹھا ہوا تھا۔ وہ میرے پادری صاحب تھے۔ اُنہوں نے مجھے بائبل سیکھائی تھی… میں آج کے دِن تک اُس کی کئی باتوں کی تفصیلات تک کو ابھی تک یاد کر سکتا ہوں۔ تاہم، میں اُن کی تبلیغ کے تحت مسیح میں ایمان لا کر تبدیل نہیں ہوا تھا… ڈاکٹر میک آرتھر کی خُدائی قسم کی فیصلہ سازیت مجھے میں اعمال کے ذریعے سے نجات کی حیثیت سے آئی تھی… میں یقین کرتا ہوں کہ ہمیں اپنے انجیلی بشارت کے پرچار کی منادی میں مسیح کے خون پر واضح ہونا چاہیے… اگر ہم چاہتے ہیں کہ عظیم انجیلی واعظ کی منادی کریں جنہیں خُدا بے شمار لوگوں کو مسیح میں ایمان لا کر تبدیل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے‘‘ (مرتی ہوئی قوم کو تبلیغ Preaching to a Dying Nation، لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ، 1999، صفحات 183، 184)۔

میں مکمل طور پر ڈاکٹر لائیڈ جونز کے ساتھ متفق ہوں کہ ’’[مسیح کی] موت اور صلیب کے بارے میں باتیں کرنا ہی کافی نہیں ہے…اِس بات کا حتمی امتحان کہ آیا ایک شخص سچے طور پر انجیل کی منادی کر رہا ہے یا نہیں یہ غور کرنے سے ہوتا ہے کہ وہ جو زور ’خون‘ پر ڈالتا ہے وہ کتنا ہے۔‘‘ آمین! میں خوش ہوں کہ ڈاکٹر لائیڈ جونز نے وہ بات کہی! میں تقریباً 58 سالوں سے خوشخبری کی منادی کرتا رہا ہوں۔ میں تجربے سے جانتا ہوں کہ گمراہ گہنگاروں کو یہ سُننے کی ضرورت ہے کہ یسوع اپنے خون کے ساتھ اُنہیں تمام گناہ سے پاک کر سکتا ہے۔ ایک اصول کی حیثیت سے وہ جہنم پر واعظوں یا بائبل کی پیشنگوئیوں پر واعظوں سے وہ نجات نہیں پائیں گے – یہ شروع شروع میں تو صحیح ہوں گے لیکن جب ہم ’’اصل بات کی جانب آتے‘‘ ہیں – خود مسیح میں نجات پا کر ایمان لانے والی بات کی جانب آتے ہیں – تو ہمیں نجات دہندہ کے خون پر واعظوں کی منادی کرنی چاہیے۔

خون پر واعظ محض گمراہ لوگوں کے لیے ہی نہیں ہوتے۔ میں کبھی کبھار سوچتا ہوں، ’’اوہ خُدایا! میں تیرے بیٹے کے خون کے بغیر ایک دِن بھی کیسے جی سکوں گا!‘‘ اُداسی کے لمحوں میں، کوئی بات بھی میرے دِل کو خوش نہیں کرتی جیسے یسوع مسیح کا خون کرتا ہے! غموں اور ذھنی دباؤ کے لمحوں میں یہ میری غذا اور مشروب ہے۔

میں پاک کر دینے والے خون کی وجہ سے اُس کی ستائش کرتا ہوں،
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
جس نے میری جان کی خُدا کے ساتھ مصالحت کرائی؛
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا یسوع!
   یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا خُداوند!

میں نے کئی سالوں سے اِس پرانے گیت کو نہیں گایا، لیکن یہ مجھے رات ہی کو یاد آیا! میں اِس کو گاتا رہا اور گاتا رہا جب تک کہ میرا دِل خوشی سے بھر نہیں گیا! اِس کو میرے ساتھ گائیں! یہ آپ کے گیتوں کے ورق پر نمبر 7 ہے۔

میں پاک کر دینے والے خون کی وجہ سے اُس کی ستائش کرتا ہوں،
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
جس نے میری جان کی خُدا کے ساتھ مصالحت کرائی؛
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا یسوع!
   یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا خُداوند!
(’’کیسا شاندار نجات دہندہ! What a Wonderful Savious!‘‘ شاعر علیشاہ اے۔ ھوفمین       Elisha A. Hoffman، 1839۔1929)۔

میں نے اُس گیت کو اپنی حمدوثنا کے گیتوں کی کتاب میں تلاش کیا تھا اور اِسے ڈھونڈ نہ پایا۔ پھر میں نے 50 سال پہلے کی بپتسمہ والے حمدوثنا کے گیتوں کی میری پرانی کاپی کو تلاش کیا، وہ حمدوثنا کی کتاب جس کو ہم پہلے چینی بپتسمہ گرجہ گھر میں استعمال کیا کرتے تھے۔ وہ اُس میں موجود تھا! یہ کئی سالوں کے بعد ایک پرانے دوست کو دیکھنے کی مانند تھا۔ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے جب میں اِسے گا رہا تھا۔ اِس کو اب آہستہ آہستہ گائیں!

میں پاک کر دینے والے خون کی وجہ سے اُس کی ستائش کرتا ہوں،
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
جس نے میری جان کی خُدا کے ساتھ مصالحت کرائی؛
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا یسوع!
   یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا خُداوند!

مجھے نام نہاد کہلائے جانے والے ’’ماہرین‘‘ نے بتایا کہ مجھے بائبل کی آیات کی طویل لڑی میں سے ’’تفسیراتی‘‘ واعظوں کی منادی کرنی چاہیے! لیکن میں ’’ماہرین‘‘ کی نہیں سُن سکتا! مجھے شاید سُن لینا چاہیے، لیکن میں نہیں سُن سکتا! مجھے ایک آیت – یا آیت کے ایک حصے کی ہڈیوں میں سے گودا چوسنا پڑھے گا – جیسا کہ ہمارے باپ دادا نے کیا تھا، وہ پیوریٹنز جو عظیم مبشران انجیل تھے جنہوں نے اُن کی پیروی کی تھی – جیسا کہ وائٹ فیلڈWhitefield اور ویزلی Wesley، اور جان سینیک John Cennick، ڈانیئل رولینڈ Daniel Rowland، اور حوول ھیرس Howell Harris – خُدا اُنہیں برکت دے! اور جوزف پارکر Joseph Parker اور سپرجیئن Spurgeon جو مبلغین کے شہزادے ہیں۔ اُن ہی کی مانند، مجھے بھی ایک یا دو آیات میں سے – یا ایک آیت کے حصے میں سے ہی منادی کرنی چاہیے۔ میں اپنی منادی کو ایک موضوع سے دوسرے کی جانب آوارہ گردی نہیں کرنے دینا چاہتا۔ مجھے ہڈیوں میں سے گوشت اور اُن میں سے گودا چاہیے! یہ ہے جو میری جان کو تسکین بخشتا ہے – اور آپ کی جان کو بھی! ہڈیوں میں گودا!

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

شیطان آتا اور مجھے سرگوشی میں کہتا ہے، ’’اگر تم ایسا کرو گے تو وہ لوگ تو نہیں سوچیں گے کہ تم ایک عظیم مبلغ ہو۔‘‘ میں اُس کو اپنا جواب گھما کر مارتا ہوں – مجھے اِس کی کیا پرواہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ ایک ’عظیم مبلغ‘ ہوں یا نہیں؟ مجھے اِس بارے میں بالکل بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔‘‘ میرا مقصد اور میری خواہش، میرا جلال اور میری مسرت اِس بات میں ہے کہ میں ایک گمراہ گنہگار کو چشمے کی جانب آتا ہوا دیکھوں اور یسوع مسیح کے قیمتی خون کے وسیلے سے تمام گناہ سے دھل کر پاک صاف ہوتا ہوا دیکھوں۔

میں دو بپتسمہ یافتہ مبلغین کو جانتا ہوں جو گمراہ لوگ ہیں۔ اُن کی زندگیاں ظاہر کرتی ہیں کہ وہ کبھی بھی نئے سرے سے پیدا ہی نہیں ہوئے، کبھی بھی مسیح میں ایمان لا کر تبدیل ہی نہیں ہوئے، کبھی بھی بچائے ہی نہیں گئے۔ میں جانتا ہوں کہ پہلے والا میرے بےشمار واعظوں کو پڑھتا ہے۔ میں نے دوسرے گمراہ یا کھوئے ہوئے مبلغ کو ایک چینی پادری صاحب کے جنازے میں ’’مُنہ دیکھنے‘‘ کے موقع پر دیکھا تھا، جو کئی سالوں کا ایک پیارا دوست تھا۔ اُس کا مُنہ دیکھ چکنے کے بعد میں کمرے میں سے باہر نکلا۔ میں اِس گمراہ پادری کےساتھ روبرو ہوا۔ میں اُس کو کئی سالوں سے جانتا ہوں۔ اُس بیچارے نے اپنی بے لاگ شدید خواہشات کو ملوث کرنے کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھو دیا۔ میں نے اُس کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ میں نے اُس کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ پھر میں نے کہا، ’’میں چاہوں گا کہ آپ انٹرنیٹ پر میرے واعظ پڑھیں۔‘‘ وہ مسکرایا اور کہا، ’’کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ میں اُنہیں آپ کی ویب سائٹ پر ہر ہفتے پڑھتا ہوں!‘‘ میرا دِل خوشی سے اُچھل پڑا! وہ غریب آدمی آدھی صدی سے میرا دوست رہا تھا! مجھے اِس کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے! مجھے تو ایک ’’عظیم مبلغ‘‘ ہونے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ مجھے اِس کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے! مجھے اِس کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہیے! مجھے دور دراز تک گمراہ گنہگاروں کا بتانا چاہیے،

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

میں پاک کر دینے والے خون کی وجہ سے اُس کی ستائش کرتا ہوں،
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
جس نے میری جان کی خُدا کے ساتھ مصالحت کرائی؛
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا یسوع!
   یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا خُداوند!

ایک گمراہ یا گمشدہ ہونا کیا ہوتا ہے میں یہ بات جانتا ہوں! میں یہ بات بھی جانتا ہوں کہ ایک گمشدہ یا گمراہ مبلغ ہونا بھی کیسا محسوس ہوتا ہے – کیونکہ میں خود تین سالوں تک ایک گمراہ مبلغ رہا تھا، اُس وقت سے جب میں نے 17 برس کی عمر میں ’’منادی کرنے سے ہتھیار ڈال دیے تھے جب تک کہ میں نے 20 برس کی عمر میں نجات نہیں پا لی۔ اُس طرح سے گمراہ رہنے کو احساس نہایت ہولناک ہوتا ہے۔ گمراہ ہونا یوں ہی ہوتا ہے جیسے زمین میں جہنم کا ہونا، جہاں خُدا کے ساتھ باہمی رابطوں کے تمام در بند کر دیے جاتے ہیں، کبھی یقین نہیں ہوتا، کبھی پُراعتماد نہیں ہوتے، ہمیشہ بدنصیبی کے لیے خوف سے بھرپور، ہمیشہ خود کو سزا دیتے ہوئے! ہائے، پیارے دوست مجھے فون کرنا۔ میں تمہاری جان کو مذھبی برادری سے جدا نہیں ہونے دوں گا – نا ہی میں تم سے مُنہ مُوڑوں گا۔ مجھے فون کرنا اور میں تمہیں ایک دوسری راہ دکھاؤں گا، مصالحت کی راہ – پاک صاف ہونے اور نئی زندگی کی راہ – خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کے خون کی راہ! میں نے اُس راہ کو تین سالوں تک کھو دیا تھا۔ تم شاید اِس کو اِس سے زیادہ کھو چکے ہو۔ کیوں مذید اور زیادہ انتظار کیا جائے؟ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پاس مسیح کا خون نہیں ہے۔ اب، آئیں اور اِس میں غسل کریں۔ نبی نے نعمان کوڑھی کو کہا تھا، ’’سات مرتبہ دریائے یردن میں غوطے مارنا اور تو پاک صاف ہو جائے گا‘‘ (حوالہ دیکھیں 2 سلاطین5:10، 14)۔ اور میں آج کی رات آپ سے کہتا ہوں، ’’یسوع کے خون میں ایک مرتبہ غوطہ ماریں اور آپ اُس سے بھی زیادہ ہمیشہ کے لیے پاک صاف ہو جائیں گے!

’’اپنے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

میں پاک کر دینے والے خون کی وجہ سے اُس کی ستائش کرتا ہوں،
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
جس نے میری جان کی خُدا کے ساتھ مصالحت کرائی؛
   وہ کیسا شاندار نجات دہندہ ہے!
یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا یسوع!
   یسوع کیسا شاندار نجات دہندہ ہے، میرا خُداوند!

جان سُنگ John Sung ایک ذھین نوجوان چینی شخص تھا جو تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آیا تھا۔ لیکن اُس نے محسوس کیا کہ وہ ایک ناکام انسان تھا۔ جو اُس کا باپ چاہتا تھا وہ بننے میں وہ ناکام رہا تھا۔ وہ اُس لڑکی کے ساتھ ناکام رہا تھا جس کو وہ سیمنری میں ملا تھا۔ وہ سکون تلاش کرنے میں ناکام رہا تھا۔ وہ جُرم کے سبب سے اذیت اُٹھاتا رہا تھا۔ وہ ایک شدید روحانی کشمکش میں تھا۔ پھر، فروری کی ایک شام، اُس نے اپنے سامنے اپنی زندگی کے گناہوں کو بچھا ہوا دیکھا۔ شروع شروع میں یوں دکھائی دیا جیسے اُن سے فرار کی کوئی راہ نہیں تھی اور کہ اُس کو جہنم ہی جانا چاہیے۔ اُس نے اپنے گناہوں کو بُھلانے کی کوشش کی تھی لیکن بُھلا نہیں پایا۔ وہ اُس کے انتہائی دِل کو چیرتے تھے۔ وہ اپنے صندوق کے پاس گیا اور اُس میں سے ڈھونڈ کر اپنی بائبل نکالی۔ اُس نے لوقا23 باب میں سے یسوع کی مصلوبیت کو کھولا۔ اُس کے گناہوں کے لیے صلیب پر مرتے ہوئے یسوع کا نظارہ اِس قدر شدید تھا کہ اُس کو یوں لگا وہ وہاں صلیب پر نیچے ہی موجود تھا، اُس قمیتی خون کے وسیلے سے پاک صاف ہو کر دُھل جانے کے لیے التجا کرتا ہوا۔ اُس نے آدھی رات تک دعا مانگنا اور رونا جاری رکھا۔ پھر اُس نے اپنے دِل میں ایک آواز کو کہتے ہوئے سُنا، ’’بیٹا، تیرے گناہ معاف ہوئے۔‘‘ اُس کے کندھوں پر سے گناہوں کو سارا بوجھ یکدم گِرتا ہوا دکھائی دیا۔ اُس پر شدید سکون کا احساس چھاتا ہوا محسوس ہوا اور وہ اپنے قدموں پر اُچھل پڑا اور چلایا ’’ھیلیلویاہ!‘‘ وہ اجمتاعی خواب کے بڑے ہال میں سے تیزی سے بھاگتا ہوا اور نجات دلانے کے لیے خُدا کی ستائش کرتے اور چلاتے ہوئے نکلا۔ (جان سُنگ کی حالاتِ زندگی A Biography of John Sung میں سے اخذ کیا گیا، مصنف لیزلی ٹی۔ لیعال Leslie T. Lyall، چین میں بیرونی مشن کی سمندر پار کی مشنری رفاقت China Inland Mission Overseas Missionary Fellowship، دوبارہ اشاعت 1965، صفحات33، 34)۔ وہ ایک عظیم ترین مبلغ بننے کے لیے چلا گیا جس جیسا چین میں شاید ہی کبھی کوئی مشہور ہوا ہو!

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘ (1۔ یوحنا 1:7).

میں آج رات آپ سے التجا کرتا ہوں یسوع کے پاس آئیں۔ اپنے تمام خوف اور شکوک دور کر دیں۔ نجات دہندہ کے پاس آئیں۔ اُس کے قیمتی خون سے دُھل کر پاک صاف ہو جائیں۔ آمین۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

اگر اِس واعظ نے آپ کو برکت بخشی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز آپ سے سُننا چاہیں گے۔ جب آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں تو آپ اُنہیں ضرور بتائیں کہ آپ کس مُلک سے لکھ رہے ہیں ورنہ وہ آپ کی ای میل کو جواب نہیں دیں گے۔ اگر اِن واعظوں نے آپ کو برکت دی ہے تو ڈاکٹر ہائیمرز کو ایک ای میل لکھیں اور اُنہیں بتائیں، لیکن ہمیشہ جس ملک سے آپ لکھ رہے ہیں اُس کا نام شامل کریں۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای میل ہے rlhymersjr@sbcglobal.net (click here) ۔ آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں، لیکن اگر آپ انگریزی میں لکھ سکتے ہیں تو انگریزی میں لکھیں۔ اگر آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو بذریعہ خط لکھنا چاہتے ہیں تو اُن کا ایڈرس ہے P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015.۔ آپ اُنہیں اِس نمبر (818)352-0452 پر ٹیلی فون بھی کر سکتے ہیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہائیمرز کے واعظ www.sermonsfortheworld.com
یا پر پڑھ سکتے ہیں ۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: لوقا23:39۔47 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
      ’’کیسا شاندار نجات دہندہ! What a Wonderful Saviour!
         (شاعرہ علیشاہ اے۔ ھوفمین Elisha A. Hoffman، 1839۔1929)۔

لُبِ لُباب

پاک صاف کر دینے والا خون

THE CLEANSING BLOOD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
(1 یوحنا1:7).

(مرقس14:33، 34؛ یوحنا19:34، 35)

I.    پہلی بات، یہ خُدا کے بیٹے یسوع مسیح کا خون ہے، اعمال20:28 .

II.   ۔ دوسری بات، یہ یسوع مسیح کا خون ہے جو ہمیں گناہ سے پاک صاف کرتا ہے، 1یوحنا1:7 .