Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

وہ راستہ!

!THE WAY
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرزجونیئرکی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی شام، 11 جنوری 2015
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Evening, January 11, 2015

’’توما نے اُس سے کہا، اَے خداوند، ہم نہیں جانتے کہ تو کہاں جاتا ہے؛ اور ہم کیسے راستہ جان سکتے ہیں؟ یسوع نے اُسے جواب دیا، راہ، حق اور زندگی میں ہُوں: میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14:5۔6).

بائبل کبھی بھی مسیحیت کے بارے میں نفسیات کی اصطلاح میں بات نہیں کرتی۔ وہ کبھی بھی مسیحیت کےبارے میں فلسفے یا اخلاقیات یا باطنی اور تخمینی قسم کے فلسفے یا عقلیت پسندی یا وجودیت کی اصطلاح میں بات نہیں کرتی۔ نئے عہد نامے میں بارہا، مسیحیت کے بارے میں واضح طور پر ’’وہ راستہ‘‘ کی حیثیت سے بات کی گئی ہے (یونانی میں Hē hŏdŏs – گزرگاہ، وہ راستہ)۔ جب پولوس مسیحیوں کو ایذائیں پہنچانے کے لیے گیا، اپنے تبدیل ہونے سے پہلے، وہ ہر اُس کسی کو جو ’’اِس راہ کا‘‘ تھا ایذیت دینے کے لیے گیا (اعمال9:2)۔ پطرس رسول نے ’’وہ راستہ‘‘ (2پطرس2:2) کے بارے میں بتایا ۔ اور آپ ’’وہ راستہ‘‘ (Hē hŏdŏs – گزرگاہ، وہ راستہ) کو نئے عہد نامے میں کم از کم سات مرتبہ مسیحی ایمان کے نام کی حیثیت سے پائیں گے۔ پولوس رسول نے کہا، اپنے تبدیل ہونے سے پہلے ’’میں نے مسیحی راستے پر چلنے والوں کو ستایا یہاں تک قتل بھی کیا‘‘ (اعمال22:4)۔ جب بھی میں مسیحی ایمان کو بیان کرنے لگتا ہوں تو میں اِس کو بیان کرنے کا اِس سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں سوچ سکتا۔ بِلاشُبہ، سچی مسیحیت ہی ’’وہ راستہ‘‘ ہے۔

I۔ پہلی بات، مسیحی راہ ایک تنگ راستہ ہے۔

یسوع نے کہا،

’’… وہ راستہ سکڑا ہے جو زندگی کی طرف لے جاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں‘‘ (متی 7:14).

یہ سُکڑا ہوا وہ راستہ ہے کیونکہ یہ خود مسیح کے بارے میں بات کرتا ہے۔ ہماری تلاوت ہمیں مسیح کے الفاظ پیش کرتی ہے، ’’وہ راستہ میں ہوں… میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا14:6)۔

بلی گراھم Billy Graham کے پیچھے جب وہ اپنی ’’مسیحی کے لیے تبلیغی جنگ crusades‘‘ میں بہت بڑے بڑے ہجوموں سے بات کرتا تھا تو بڑے بڑے الفاظ میں نیون روشنیوں میں یا ایک بینر پر ہمیشہ یوحنا14:6 کا پہلا آدھا حصہ ہوتا تھا۔ وہ الفاظ جو مسٹر گراھم استعمال کیا کرتے تھے یہ ہیں،

’’یسوع نے جواب دیا، راہ، حق اور زندگی میں ہُوں‘‘ (یوحنا 14:6).

بہت مدت تک میں اِسی حیرت میں مبتلا رہا کہ کیوں مسٹر گراھم ہمیشہ آیت کا باقی آدھا حصہ ’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ چھوڑ دیتے تھے۔ پھر ایک دِن مجھے احساس ہوا کہ وہ دوسرا حصہ چھوڑ دیتے تھے کیونکہ وہ لوگوں کو پریشان کرنا نہیں چاہتے تھے۔ وہ اُن کا بُرا نہیں مان سکتے تھے اگر وہ کہتے مسیح ہی ’’وہ راہ، حق اور زندگی‘‘ تھا۔ وہ لوگ شاید یہ سوچتے کہ یہ کسی بڑے فلسفی یا مذھب کے بانی کے لیے حوالہ ہوگا۔ وہ اِس کو موسیٰ کے لیے یا کنفوشیئس کے لیے یا بُدھا کے لیے اپنے ذہنوں میں تروڑ مروڑ دیتے۔ وہ شاید کہتے، ’’جی ہاں، ’’وہ مسیح کے بارے میں سچ ہے، مگر یہ تو دوسرے بڑے بڑے مذھبی رہنماؤں اور فلسفیوں کے بارے میں بھی سچ ہے۔‘‘ مگر آیت کا دوسرا آدھا حصہ اِس کو درست کر دیتا۔ دوسرے آدھے حصہ میں یسوع نے کہا، ’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا۔‘‘ مسٹر گراھم مسیح کے اِن الفاظ کے بارے میں جانتے تھے کہ وہ کئی لوگوں کو پریشان کر دیں گے اور یہاں تک کہ غصہ دلا دیں گے۔ لٰہذا، وہ اُن الفاظ کو جو اُس کے پیچھے اُس بڑے سے بینر میں جو لپٹی ہوئی حالت میں ہوتا تھا چھوڑ دیا کرتا تھا۔ مسٹر گراھم خوفزدہ تھے کہ اُن لوگوں کو ’’صلیب کے سیکنڈل‘‘ سے ٹھیس پہنچے گی – وہ تعلیم کہ صرف مصلوب مسیح ہی ہمیں بچا سکتا ہے۔

مگر آپ کو اور مجھے کبھی بھی یوحنا14:6 کے دوسرے آدھے حصے کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ یسوع نے کہا، ’’جو کوئی مجھ سے اور میرے کلام سے شرمائے گا تو ابنِ آدم بھی جب وہ اپنے باپ اور پاک فرشتوں کے ساتھ آئے گا تو اُس سے شرمائے گا‘‘ (لوقا9:26)۔ میں مسیح کے اُن الفاظ کو چھوڑوں تو دھشت زدہ ہو جاؤں گا، ’’میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا۔‘‘

مسیح راہ ایک سُکڑا ہوا راستہ ہے۔ یہ تنہا مسیح میں ایمان کے وسیلے سے نجات ہے، جیسا کہ اصلاح پرست اِس کو لکھتے ہیں۔ سچی مسیحیت ایک تنگ راہ ہے کیونکہ یہ مسیح کو نسل انسانی کے واحد نجات دہندہ کی حیثیت سے پیش کرتی ہے! پطرس رسول نے کہا،

’’نجات کسی اور کے وسیلہ سے نہیں ہے کیونکہ آسمان کے نیچے لوگوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں دیا گیا ہے جس کے وسیلہ سے ہم نجات پا سکیں‘‘ (اعمال 4:12).

بے شمار لوگ سوچتے ہیں کہ وہ کسی دوسرے طریقے سے نجات پا سکتے ہیں۔ وہ سوچتے ہیں کہ وہ گرجہ گھر میں حاضری کے وسیلے سے نجات پا سکتے ہیں یا ایک دعا کہنے کے وسیلے سے، یا قبولیت کے ایک تجربے یا ایک ’’احساس‘‘ کے وسیلے سے نجات پا سکتے ہیں۔ مگر بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ وہ غلط ہیں! بائبل کہتی ہے، ’’ایسی راہ بھی ہے جو انسان کو راست معلوم ہوتی ہے مگر اُس کا انجام موت ہے‘‘ (امثال16:25)۔ اُس کا ’’انجام موت ہوتا‘‘ ہے۔ تنہا مسیح ہی زندگی کی راہ ہے! اُس نے کہا،

’’راہ میں ہوں۔‘‘

’’زندگی میں ہُوں ‘‘ (یوحنا 14:6).

وہ پرانا گیت جو مسٹر گریفتھ Mr. Griffith نے بلکل ابھی گایا قطعی طور پر سچا ہے،

مجھے صلیب کی اُس راہ سے گزر کر گھر جانے کی ضرورت ہونی چاہیے،
   اِس کے علاوہ کوئی اور دوسری راہ نہیں ہے؛
مجھے نور کے پھاٹکوں کا نظارہ دیکھنے کو [نہیں] ملے گا،
   اگر میں صلیب کی اُس راہ کو چھوڑ جاتا ہوں…
(’’صلیب کی وہ راہ گھر کی رہنمائی کرتی ہے The Way of the Cross Leads Home‘‘ شاعرہ جیسی بی۔ پاؤنڈز Jessie B. Pounds، 1861۔1921)۔

جی ہاں، ایک سچے مسیحی ایمان کی راہ تنگ ہوتی ہے۔ یسوع نے کہا، ’’میں راہ ہوں۔‘‘ اُس کا مطلب تھا کہ وہ ہی واحد راستہ ہے۔ کیوں؟ کیوں کوئی بھی اور دوسرا خُدا مجّسم نہیں ہوتا تھا، انسانی جسم میں خُدا، ہمارے گناہوں کا کفارا ادا کرنے کے لیے بیتاب۔ تمام کی تمام تاریخ میں کوئی بھی اور ایسا کرنے کے قابل نہیں تھا! صرف یسوع ہی آپ کو گناہ اور انصاف سے نجات دلا سکتا ہے۔

II۔ دوسری بات، مسیحی راہ ایک سادہ راہ ہوتی ہے۔

مسیح خُدا کی جانب جانے کے لیے وہ راستہ ہے۔ یہ ایک سادہ سا راستہ ہے، ایک سیدھا راستہ، جو آسانی سے سمجھ میں آ جاتا ہے۔ یہ کوئی پُراسرار، مبہم، یا خُفیہ راہ نہیں ہے! بلکل بھی نہیں! ہمارے مذھبی نظام پر نظریں جمائے، اشعیا نبی نے کہا،

’’وہاں ایک شاہراہ ہوگی، اور ایک راستہ، اور جو مُقدّس راہ کہلائے گی۔ کوئی ناپاک اُس سے گزر نہ پائے گا… وہ صرف راست رَو لوگوں ہی کے لیے ہوگی، بے وقوف لوگ بھی اُس سے گزر نہ پائیں گے‘‘ (اشعیا 35:8).

مسیح صلیب پر ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ وہ ہماری جگہ پر ہمارے گناہ کا کفارا ادا کرنے کے لیے مرا۔ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا اور آسمان میں خُدا کے داہنے ہاتھ پر ہے۔ اُس پر بھروسہ کریں اور وہ آپ کے گناہ کو معاف کرے گا اور آپ کو نجات دلائے گا۔ اِس کے بارے میں کوئی بھی پیچیدگی والی بات نہیں ہے۔ میں اِس بات کو تقریباً ہر واعظ میں کہتا ہوں۔ یہ مسیح کی سادہ سی خوشخبری ہے۔

لوگ اس لیے نہیں لڑکھڑاتے کیونکہ خوشخبری مبہم یا پُراسرار ہوتی ہے۔ وہ لڑکھڑاتے ہیں کیونکہ مسیح خود یعنی یسوع مسیح کے بجائے یقین دھانی کے ایک احساس کو چاہتے ہیں۔ یا وہ ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ مکمل طور پر اُس پر بھروسہ نہیں کرتے۔ وہ اُس آدمی کی مانند ہوتے ہیں جو ایک ہوائی جہاز میں اوپر جانا چاہتا ہے، اور اُسی وقت میں وہ ایک قدم بھی زمین پر رکھنا چاہتا ہے! اُوپر ہوائی جہاز میں جانے کے لیے، آپ کو نشست پر بیٹھنا پڑتا ہے اور پائلٹ پر اور ہوائی جہاز پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے۔ یہی طریقہ ہے آپ کو مسیح پر بھی بھروسہ کرنا چاہیے۔ اپنا تمام کا تمام بھروسہ اُس پر ڈال دیں – اور قبولیت کے ایک احساس کی تلاش مت کریں۔ تنہا اُسی پر بھروسہ کریں اور وہ آپ کو نجات دلا لے گا۔ مسیحی ایمان ایک سادہ اور واضح راہ ہوتا ہے۔

جب میں پندرہ برس کی عمر کا تھا میں جانتا تھا کہ ایک خُدا ہوتا ہے۔ میں جانتا تھا کہ وہ عظیم تھا۔ میں جانتا تھا کہ وہ خوفزدہ کر دینے والا تھا۔ میں جانتا تھا کہ وہ پُرتعجب اور پاک تھا۔ مگر میں نے خود کو نیک بنا رہنے سے نجات دلانے کی کوشش کی تھی۔ میں نے گناہ والی باتوں کو کرنے سے انکار کیا تھا جو دوسرے نوعمر بچے گرجہ گھر میں کیا کرتے تھے۔ میں ایک فریسی کی مانند تھا۔ میں سوچا کرتا، ’’میں اُن گنہگاروں کی مانند نہیں ہوں۔‘‘ میں نے کلام پاک کو حفظ کیا۔ میں نے دعائیں مانگیں۔ 1958 میں پاشکا کے اِتوار میں نے ایک مبلغ ہونے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ میں سترہ برس کی عمر کا تھا – نیک بننے سے ایک مسیحی بننے کی کوشش کر رہا تھا! مگر پولوس رسول نے کہا ہم اپنے ’’اُن نیک کاموں کی وجہ سے جو ہم نے کیا ہوتے ہیں بچائے نہیں جاتے بلکہ اُس کے رحم کے مطابق ہم بچائے جاتے ہیں‘‘ (طیطُس3:5)۔ اور وہ رحم ہمارے پاس صرف یسوع مسیح میں سادہ سے ایمان کے وسیلے سے ہی آ سکتا ہے۔

میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا ہوں جس کو ایک شاندار تجربہ ہوا تھا۔ اُس نے ’’مسیح کی موجودگی کے احساس‘‘ کے بارے میں بتایا۔ اُس کو اُس تجربے سے یقین تھا کہ اُس نے نجات پا لی تھی۔ مگر چند ایک سال کے بعد اُس نے گرجہ گھر کو چھوڑ دیا اور ہر کوئی جان گیا کہ وہ کبھی بچایا ہی نہیں گیا تھا۔ اُس نے ایک ’’احساس‘‘ پر انحصار کیا تھا۔ اور شیطان نے اُس کو وہ ’’احساس‘‘ فراہم کر دیا جو وہ چاہتا تھا۔ لیکن اُس نے اُسے نہیں بچایا۔ نجات صرف یسوع مسیح میں سادہ سے ایمان کے وسیلے سے مل سکتی ہے۔ مسیحی ایمان ایک واضح اور سادہ سا راستہ ہے۔

III۔ تیسری بات، مسیحی راہ ایک خونی راہ ہے۔

مسیحی راستہ سُرخ رنگ سے رنگا ہوا ہے۔ یہ ایک خونی راستہ ہے۔ سُرخ خون میں تر مسیحیت کا وہ راستہ تمام بائبل میں سے سیدھا گزرتا ہے، پیدائش سے لے کر مکاشفہ تک۔ باغ عدن میں خُدا نے ایک جانور دیکھا اور اُس کی کھال اُتاری اور ہمارے پہلے والدین کے گناہ کو ڈھانپنے کے لیے لبادہ تیار کیا۔ ہابل نے ایک خونی نزرانہ پیش کیا اور اِسی لیے خُدا نے اُس کو قبول کیا۔ فسح کی رات اسرائیلیوں نے اپنے دروازوں پر بّرے کے خون کو چھڑکا تھا۔ خُدا کا انصاف اُن پر سے ’’ٹل گیا‘‘ تھا، کیونکہ خُدا نے کہا،

’’اور جب میں اُس خون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔ … اُس وقت کوئی بھی مہلِک وبا تمہیں تباہ کرنے کے لیے تمہارے قریب نہیں آئے گی‘‘ (خروج 12:13).

خُدا نے یہ نہیں کہا، ’’جب میں ایک مُردہ برّے کو دیکھوں گا تو میں تم پر سے ٹل جاؤں گا!‘‘ نہیں! نہیں! خُدا نے کہا، ’’جب میں خون کو دیکھوں گا تو میں تمہیں چھوڑتا جاؤں گا۔‘‘

جب میں خون دیکھوں گا، جب میں خون دیکھوں گا،
جب میں خون دیکھوں گا، میں ٹل جاؤں گا، میں تم پر سے ٹل جاؤں گا۔
   (’’جب میں خون دیکھوں گا When I See the Blood‘‘ شاعر جان فوٹے John Foote، انیسویں صدی)۔

اگلے ہی دِن میں نے ایک آرٹیکل پڑھا جس میں لکھا تھا نوجوان مبلغین کے لیے یہ کہنا بہت مشہور ہوتا جا رہا ہے کہ ہم مسیح کی موت کے وسیلے سے نجات پاتے ہیں، ’’ناکہ اُس کے خون کے وسیلے سے۔‘‘ یہ سچے طور پر انتہائی ہولناک بات ہے!

عشائے ربّانی میں دو جُزیات ہیں، ایک نہیں! ہم کیوں پیالہ کو پیتے ہیں اگر خون کی ’’ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف‘‘ کرنے کی ضرورت نہیں تھی؟ (1 یوحنا1:7)۔ میں خوفزدہ ہوں کہ جان میک آرتھر John MacArthur نے بے شمار نوجوان مبلغین کی ایک ’’بغیر خون‘‘ کے خوشخبری کے لیے رہنمائی کی۔ میک آرتھر نے کہا، ’’مسیح کا خون ایک بھڑکیلا جملہ [ہے] جو میسح کی فدیاتی موت کو بتانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے‘‘ (1کرنتھیوں10:16 پر ایک غور طلب بات)۔ اُس نے کہا، ’’خون موت کے لیے ایک متبادل لفظ ہے‘‘ (عبرانیوں9:14 پر ایک غور طلب بات، میک آرتھر کا مطالعہ بائبل The MacArthur Study Bible)۔ دوبارہ اُس نے کہا، ’’نجات دہندہ کے لیے حوالے محض مائع کی جانب ہی نشاندہی نہیں کر رہے…‘‘ (میک آرتھر کا بائبل پر تبصرہ The MacArthur Bible Commentary؛ رومیوں5:9 پر غور طلب بات)۔

وہ ایک قابل مذمت غلطی ہے! سارے کے سارے پرانے عہد نامے میں خُدا کے لیے خون کی قربانی کے طور پر ایک برّے کا نزرانہ پیش کیا جاتا تھا، لوگوں کے گناہوں کے لیے ایک فدّیہ کے طور پر۔ نئے عہد نامے میں یسوع کا خون گناہوں کی معافی کے لیے بہایا گیا۔ جب یسوع نے عشائے ربانی پر پیالہ لیا، اُس نے کہا،

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے‘‘ (متی 26:28).

جان میک آرتھر اور اُس کے تمام ’’بغیر خون کے‘‘ نوجوان پیروکاروں کو عشائے ربانی میں دوسرے جُز – اُس پیالے، جو اُس کے خون کا اِظہار کرتا ہے، کے بارے میں گہرائی کے ساتھ سوچنے دیں! بغیر خون کے خوشخبری بالکل بھی کوئی خوشخبری نہیں ہوتی ہے! یہ قصوروار لوگوں کے لیے پاک صفائی کی کوئی پیشکش نہیں کرتی! آسمان میں ہم اُس کی عبادت کریں گے –

’’جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور جس نے اپنے خُون کے وسیلہ سے ہمیں ہمارے سارے گناہوں سے مخلصی بخشی‘‘ (مکاشفہ 1:5).

دوسرے شاید میک آرتھر کی پیروی کریں لیکن جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں اُس ایمان کے چیمپئین کے ساتھ کھڑا ہو جاؤں گا، اُس عظیم بوڑھے عالم کے ساتھ جس نے یونانی نئے عہد پر ایک پی ایچ۔ ڈی۔ کی ہوئی ہے، ڈاکٹر ڈبلیو اے۔ کرسویل Dr. W. A. Criswell، کیونکہ یہ کرسویل ہی تھے جنہوں نے کہا،

عدن میں شروع سے لیکر نئے یروشلیم میں اُس جلالی تکمیل تک [وہ خون] واضح طور پر دیکھا جاتا ہے۔ خون کے بہائے بغیر کوئی گناہ سے معافی اور اُس کا کفارہ ادا نہیں ہوتا، کیونکہ یہ یسوع مسیح خُدا کے بیٹے کا خون ہی ہے جو ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔ وہ پیغام ہم تک اُس گیتوں کے لکھنے والے کے الفاظ میں پہنچتا ہے:

کیا چیز میرے گناہ کو دھو سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
کیا چیز مجھے دوبارہ مکمل کر سکتی ہے؟
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! کس قدر قیمتی ہے وہ بہاؤ
جومجھے برف کی مانند سفید بناتا ہے؛
کوئی دوسرا چشمہ میں نہیں جانتا،
کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔

(ڈبلیو۔ اے۔ کرسویل، پی ایچ۔ ڈی۔ W. A. Criswell, Ph.D.، مسیح جو دُنیا کا نجات دہندہ ہے Christ the Savior of the World، کرسینڈو اشاعتی کُتب Crescendo Book Publications، 1975، صفحات71، 72)۔

ڈاکٹر کرسویل شاید جان میک آرتھر کو کوئینے یونانی Koine Greek سیکھا چکے ہوتے! ڈاکٹر کرسویل یونانی نئے عہد نامے میں اِس قدر ماہر تھے کہ وہ یاداشت سے ہی یونانی نئے عہد نامے کا زیادہ تر حصہ دھرا سکتے تھے! ڈاکٹر کرسویل کی پیروی کریں اور مسیح کے خون میں ایمان لائیں! نیا راستہ بغیر خون کا ایک راستہ ہے! پرانا راستہ ہی صحیح راستہ ہے! اور یہ ہی واحد راستہ ہے! مسیح راہ ایک خونی راستہ ہے – یسوع مسیح کے خون کے وسیلے سے نجات اور گناہ سے پاک صاف کیا جانا۔

ہم اپنے تفتیشی کمرے میں لوگوں کو مشاورت کے لیے بُلاتے رہے ہیں، مگر وہ نجات نہیں پاتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی اُن لوگوں کو یسوع کےخون کے بارے میں بات کرتے ہوئے نہیں سُنا! وہ ہمیشہ یقین دہانی پانے کے بارے میں باتیں کرتے رہتے ہیں – مگر وہ یسوع کے خون کے بارے میں باتیں نہیں کرتے! وہ اُس کے خون کا تزکرہ بھی نہیں کرتے۔ وہ لفظ تک کو استعمال نہیں کرتے! کوئی تعجب نہیں وہ نجات نہیں پاتے! بائبل کہتی ہے، ’’[اُس] خون کے بہائے بغیر معافی نہیں ہوتی ہے‘‘ – کوئی معافی نہیں، کوئی نجات نہیں، کبھی بھی یسوع کے خون کے بغیر! (عبرانیوں9:22)۔

مسیحی راستہ ایک سُکڑا ہوا راستہ ہے۔ یہ ایک سادہ راہ ہے۔ یہ ایک خونی گزرگاہ ہے۔ اور یہ ہی واحد وہ راستہ ہے! کیونکہ یسوع نے کہا،

’’راہ، حق اور زندگی میں ہُوں: میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14:6).

نجات کیوں صرف اُسی کے وسیلہ سے ہے؟ کیونکہ یسوع ہی وہ واحد ہے جو پاک ہے۔ وہ ہی واحد خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔ وہ ہی صرف تنہا پاک خون کے ساتھ ہے، آپ کو گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے۔ بائبل ’’خُدا کی کلیسیا، جس کو اُس نے خود اپنے خون سے خریدا‘‘ کے بارے میں بات کرتی ہے (اعمال20:28)۔ وہ واحد خون جو آپ کو پاک صاف کر سکتا ہے خدا کا خون ہے! وہ ہی یسوع، خُدا بیٹے کا خون ہے۔ وہ ہی خُدا کا خون ہے! مہربانی سے کھڑے ہو جائیں۔ مسٹر گریفتھ Mr. Griffith، مہربانی سے آئیں اور ’’یہ یسوع کا خون تھا Twas Jesus Blood‘‘ گائیں۔


ایک گنہگار، کھویا ہوا، لعنتی تھا میں،
   ایک دائمی موت مرنا نصیب میں لیے ہوئے؛
لیکن یسوع میرے لیے مر گیا،
  &bnsp;اُس نے گناہ کا فدیہ برداشت کیا،
کلوری کے پہاڑ پر بُلندی پر اُٹھا لیا گیا۔
  &bnsp;وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی،
گناہ کی زنجیروں سے اُس نے مجھے آزاد کیا۔
  &bnsp;چاہے زمانے گزر جائیں میرا گیت یہی ہوگا:
وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی۔

میں کبھی بھی خُدا کے ساتھ سکون میں نہ ہوتا،
  &bnsp;ماسوائے اُس پاک صاف کرنے والے، سُرمئی سیلاب کی وجہ سے،
کوئی بھی نہیں ماسوائے مسیح کے جیت پاتا
  &bnsp;تمام گناہ کے لیے کفارہ –
اُس نے میری معافی کے اپنے خون کے ساتھ دستخط کیے۔
  &bnsp;وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی،
گناہ کی زنجیروں سے اُس نے مجھے آزاد کیا۔
  &bnsp;چاہے زمانے گزر جائیں میرا گیت یہی ہوگا:
وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی۔

کسی بھی شکّی کی توھین یا انسان کا اعتقاد
  &bnsp;کلوری کے منصوبے میں میرے ایمان کو ڈگمگا نہیں سکتا؛
اُس کے خون نے میری جان کو مخلصی بخشی،
  &bnsp;اِس نےمجھے خالص اور مکمل کر دیا؛
ایمان کے وسیلہ سے میری زندگی اُس میں شروع ہوئی۔
  &bnsp;وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی،
گناہ کی زنجیروں سے اُس نے مجھے آزاد کیا۔
  &bnsp;چاہے زمانے گزر جائیں میرا گیت یہی ہوگا:
وہ یسوع کا خون تھا جس نے مجھے گناہ کی اسیری سے نجات دلائی۔
  &bnsp;(’’وہ یسوع کا خون تھا‘Twas Jesus’ Blood‘‘ شاعر ھیری ڈی۔ لوایس
Harry D. Loes، 1892۔1965)۔

تمام دُنیا میں یسوع کا خون ہی واحد چیز ہے جو آپ کو گناہ سے پاک صاف کر سکتا ہے اور آپ کو آسمان میں لے جا سکتا ہے۔ آمین۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھوم Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: یوحنا14:1۔6 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith (شاعرہ جیسی بی۔ پاؤنڈز نے گایا تھا: ’صلیب کا وہ راستہ گھر کی رہنمائی کرتا ہے
“The Way of the Cross” (Jesse B. Pounds 1861-1921)

لُبِ لُباب

وہ راستہ!

!THE WAY

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
 .by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’توما نے اُس سے کہا، اَے خداوند، ہم نہیں جانتے کہ تو کہاں جاتا ہے؛ اور ہم کیسے راستہ جان سکتے ہیں؟ یسوع نے اُسے جواب دیا، راہ، حق اور زندگی میں ہُوں: میرے وسیلہ کے بغیر کوئی باپ کے پاس نہیں آتا‘‘ (یوحنا 14:5۔6).

(اعمال9:2؛ 2پطرس2:2؛ اعمال22:4)

I.       پہلی بات، مسیحی راہ ایک تنگ راستہ ہے، متی7:14؛
لوقا9:26؛ اعمال4:12؛ امثال16:25 .

II.     دوسری بات، مسیحی راہ ایک سادہ راہ ہوتی ہے، اشعیا35:8؛ طیطُس3:5 .

III.    تیسری بات، مسیحی راہ ایک خونی راستہ ہوتا ہے، خروج12:13؛
1یوحنا1:7؛ متی26:28؛ مکاشفہ1:5؛ عبرانیوں9:22؛
اعمال20:28 .