Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

مذہبی اختیارات یا فریضے

(بائبل کی پیشن گوئی پر لیکچر نمبر1)
THE DISPENSATIONS
(LECTURE NUMBER 1 ON BIBLE PROPHECY)
(Urdu)

’’گزرے ہوئے زمانہ میں خدا نے ہمارے آباواجداد سے کئی موقعوں پر مختلف طریقوں سے نبیوں کی معرفت کلام کر کے اِن آخری دِنوں میں ہم سے اپنے بیٹے کی معرفت کلام کیا …‘‘ (عبرانیوں 1:1۔2).

بڑھتا ہوا انکشاف سمجھ جاتا ہے کہ انسان کے لیے خُداوند کا پیغام ایک واحد عمل میں پیش نہیں کیا گیا تھا، بلکہ تسلسل کے ساتھ، مختلف مراحل کے ذریعے سے عملوں کے ایک سلسلے میں ظاہر کیا گیا تھا۔ اِن ’’مراحل‘‘ کو ’’فریضے یا مذہبی اختیارات‘‘ کہتے ہیں۔ انسانی تاریخ کے مختلف ادوار میں خُدا کا واضح منصوبہ مذہبی اختیارات ہے۔ ڈاکٹر رائری Dr. Ryrie نے کہا،

خُدا کے نقطہ نظر سے مذہبی اختیار ایک منصوبہ ہے؛ انسان کے نقطہ نظر سے ایک ذمہ داری ہے؛ بڑھتے ہوئے الہٰام کے تواتر میں، اِس میں ایک مرحلہ ہے (آج کے مذہبی اختیارات کی تعلیم Dispensationalism Today، صفحہ 32)۔

1. معصومیت کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش1:28۔3 :6۔

اُس کی ذمہ داریاں باغ کی دیکھ بھال کرنا تھیں؛ اور نیکی اور بدی کی پہچان کے درخت میں سے پھل نہ کھانا تھی۔ اُس نے خُداوند کی نافرمانی کی اور منع کیا ہوا پھل کھا لیا، اور اُس پر، اُس کی بیوی پر، نسل انسانی پر، اور تمام تخلیق پر دور رس فیصلہ صادر کر دیا گیا۔

2. ضمیر کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش3:23۔8 :14؛ رومیوں2:15۔

انسان کی ذمہ داری اپنے ضمیر کے ذریعے سے خُداوند کی ہدایت پر عمل کرنا تھا۔ صرف چند ایک نے ہی اپنے ضمیر میں خُداوند کی ہدایت پر عمل کیا تھا: ہابل، حنوک اور نوح کو عبرانیوں 11 باب میں ایمان کے ہیروز کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

قائِن نے خون کی قربانی کا ہدیہ نزر کرنے کے لیے خُدا کے منصوبے کو مسترد کیا تھا، اور اُس نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا، پیدائش3:21؛ 4:4۔5 . نسل انسانی غیرقدرتی جنسی ملاپ سے آسیب زدہ ہو گئی، پیدائش6:2، 4۔ کُل نسلِ انسانی نے خُدا کے خلاف بغاوت کر دی اور ’’اُس کے دِل کے خیالات ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتے ہیں‘‘ (پیدائش6:5)۔ نوح نے خُداوند کی حضوری میں فضل پایا تھا۔ صرف نوح اور اُس کا خاندان عظیم سیلاب سے بچ پایا تھا۔

3. شہری حکومت کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش8:15۔11:9 ۔

یہ زمانہ نوح سے لیکر ابراہام تک وسیع ہے۔ جانور انسان سے خوفزدہ ہو گئے تھے (پیداش9:2)۔ انسان کو پہلی مرتبہ جانوروں کا گوشت کھانے کے لیے اجازت مل گئی تھی (پیدائش9:3)۔ سزائے موت نافذ کر دی گئی (پیدائش9:6)۔ زمین پر پھیل جانے کے لیے خُدا کے حکم کو پورا کرنے کے بجائے (پیدائش9:1)، اُنہوں نے اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنا مقصد پانے کے لیے بابل کا بُرج تعمیر کیا (پیدائش11:4)۔ وہاں خُداوند نے سارے جہاں کی زبان میں اختلاف ڈالا اور اُنہیں تمام روئے زمین پر منتشر کر دیا (پیدائش11:9)۔

4. وعدے کا مذہبی اختیار یا بزرگانہ حکمرانی، پیدائش12:1؛ خروج 18:27۔

یہ سُرخی ’’وعدہ‘‘ عبرانیوں11:9 سے آتا ہے۔ اِس مذہبی اختیار سے لیکر تمام نسلِ انسانی خُدا کے منصوبے کے وسیلے سے براہ راست اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر رہی تھی۔ اب خُداوند نے ابراہام میں ایک خاندان اور ایک قوم اسرائیل کو چُنا۔ ابراہام، اضحاق اور یعقوب۔ بزرگان کی ذمہ داری خُداوند پر یقین کرنا اور اُس کی خدمت کرنا تھی۔ وہ وعدے کی سرزمین پر رہنے میں ناکام رہے تھے، بلکہ مصر چلے گئے تھے جہاں پر وہ غلام بنا لیے گئے۔ اِس مذہبی اختیار یا فریضے کا خاتمہ اسرائیل کی غلامی میں چلے جانے کے ساتھ اختتام پزیر ہوتا ہے۔

تاہم خُداوند نے ابراہیمی عہد اِس مذہبی اختیار کے دوران کئی مرتبہ دیا۔ اِس مذہبی اختیار یا فریضے کا اختتام موسیٰ کی شریعت دینے سے ختم ہوا۔ مگر ابراہیمی عہد آج تک جاری ہے کیونکہ یہ ایک غیرمشروط عہد تھا، پیدائش12:7؛ 13:15؛ 15:18؛ 17:8 . زمین کے تحفے کو بے دخلی اور بحالی کی تین پیشن گوئیوں کے ذریعے سے تبدیل کیا گیا، (1) مصر میں جانا، پھر موسیٰ کی سرزمین میں واپس رہنمائی کا کیا جانا، (2) نبوکدنصر اُنہیں بابل لے گیا – شاہِ فارس خورس نے اُنہیں عزرہ اور نحمیاہ کے ساتھ واپس جانے کی اجازت دی، (3) رومیوں نے اُنہیں تمام قوموں میں منتشر کر دیا۔ اُنہوں نے 1948 میں واپس آنا شروع کیا؛ حزقیال37:11۔12؛ 38:8، 16؛ لوقا21:24؛ متی24:32۔.34 .

5. موسیٰ کی شریعت کا مذہبی اختیار یا اسرائیل کا مذہبی اختیار۔

موسیٰ کے ذریعے سے اسرائیل کے لوگوں کو عظیم قانون بخشا گیا جس کو ہم موسیٰ کی شریعت کہتے ہیں۔ یہ 613 احکامات پر مشتمل تھا جنہوں نے زندگی کے تمام ادوار کا احاطہ کیا ہوا تھا۔ یہ اُس مذہبی اختیار یا فریضے کے لیے خُدا کی مرضی کو تفصیل کے ساتھ منکشف کرتا ہے۔ تاہم، اِس زمانے میں کوئی بھی اِس کو نا ماننے سے محفوظ نہیں تھا۔ عبرانیوں 11:23۔29 سے واضح ہے کہ اُنہوں نے ’’ایمان کے وسیلے سے ایک اچھی ساکھ مرتب کی تھی۔‘‘ اِس مذہبی اختیار یا فریضے میں نجات ہمیشہ ایمان کے ذریعے فضل کے وسیلے سے تھی، اور دوسرے تمام لوگوں کے لیے بھی۔

عبرانیوں کے اہم لوگ بار بار بُت پرستی اختیار کر لیتے تھے۔ دس شمالی قبیلوں کو اَسُوریوں کی اسیری میں کر دیا۔ دو جنوبی قبیلوں کو بابل کے لوگوں کی اسیری میں کر دیا گیا، اور بالاآخر ساری دُنیا میں منتشر کر دیے گئے جب اُنہوں نے خُداوند یسوع مسیح کو مسترد کیا (متی23:37۔39)۔

6. کلیسیا کا مذہبی اختیار یا مسیحی مذہبی اختیار۔

یہ بدنصیبی ہے کہ دور جدید کے بے شمار اختیار والے لوگوں نے اِس کو ’’فضل کا اختیار dispensation of grace‘‘ کہا ہے۔ میں یقین کرتا ہوں، یہ کچھ لوگوں کے کہنے کی وجہ بنا کہ مذہبی اختیار والے لوگ یقین کرتے ہیں کہ بچائے جانے کے بے شمار مختلف طریقے ہیں۔ مگر مذہبی اختیار والوں نے کبھی بھی شریعت کو ماننے، موسیٰ کی شریعت کے مذہبی اختیار میں، یا کسی دوسرے مذہبی اختیار کے ذریعے سے نجات کی تعلیم نہیں دی۔

کلیسیا کا زمانہ، یا ’’مسیحی اختیار‘‘ جیسا کہ ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts (1674۔1748) نے اِسے کہا، مسیح کی پیدائش سے شروع ہوتا ہے، کیونکہ کلیسیا مسیح پر تعمیر کی گئی تھی (متی16:18)۔ میں متفق نہیں ہوں کہ پینتیکوست کلیسیا کا ’’جنم دِن‘‘ تھا۔ کلیسیا کی بنیاد مسیح کے متجسم ہونے میں تھی، ’’یسوع مسیح خود اُس بنیاد کا اہم ترین پتھر ہے‘‘ (افسیوں2:20)۔ اور اُس کا ابتدائی پھیلاؤ جس کو مسیح نے شاگردوں سے منسوب کیا، اور پینتیکوست پر پہلے عظیم حیات نو میں اُس کا اختیار۔

اِس مذہبی اختیار میں خُدا اب صرف تنہا اسرائیل کے ساتھ ہی نہیں نمٹ رہا ہے، بلکہ یہودی اور غیر یہودی ایک بدن میں اکٹھے ہو گئے ہیں جب وہ مسیح میں ایمان پاتے ہیں (افسیوں2:11۔22)۔

لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد مسیح کو مسترد کر چکی ہے۔ زیادہ تر کے لیے کلیسیا کا زمانہ اِرتداد میں ختم ہو جاتا ہے (2تیموتاؤس3:1۔4:4) – اور بے شمار کے لیے حیات نو میں (مکاشفہ7:3۔13)۔ کلیسیا کا اہم بدن ’’بہت بڑی طوائف‘‘ – ’’شہر عظیم بابل‘‘ کا حصّہ بن جائے گا (مکاشفہ17۔18)۔ کلیسا کا زمانہ یا مذہبی اختیار کا حتمی حصّہ سات سالہ مصائب کا دور ہے۔ مذہبی اختیار مسیح کی پیدائش سے لیکر اُس کی آمد ثانی تک پھیلا ہوا ہے۔

7. 1,000 سالہ بادشاہت کا مذہبی اختیار۔

مسیح کی دوسری آمد پر، واپس اِس دُنیا میں بادشاہت قائم کی جائے گی۔ یہ زمین پر 1,000 سالوں تک قائم رہے گی (مکاشفہ20:1۔6)۔ شیطان قید ہو جائے گا اور مسیح دُنیا پر حکمرانی کرے گا۔ اِس مذہبی اختیار کے اختتام پر، شیطان چھوڑ دیا جائے گا، اور ایک ناکام بغاوت جنم لے گی۔ باغیوں کو گندھک اور آگ کی جھیل میں جھونک دیا جائے گا (مکاشفہ20:7۔10)۔

یہ قابل توجیہہ دکھائی دیتا ہے کہ غالباً سات مذہبی اختیارات ہیں۔ اُن کی مخصوص خصوصیات ہیں۔ ہر مذہبی اختیار کے آغاز پر ایک شخص عام طور پر نمایاں ہوتا ہے۔ پہلے دو کا آدم سربراہ تھا۔ نوح وہ شخص تھا جو تیسرے پر سربراہ تھا، اور ابراہام چوتھے کا۔ موسیٰ نے پانچویں کی سربراہی کی تھی، اور مسیح چھٹے اور ساتویں کی سربراہی کرتا ہے۔ ہر مذہبی اختیار انسان کی ناکامی پر ختم ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہر مذہبی اختیار انسان کے گناہ سے بھرپوری کو ظاہر کرتا ہے، ہر ایک وفاداری کی بھرپوری اور خُدا کے رحم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ آمین۔

اِس دَرس کو ڈاکٹر چارلس سی رائری Dr. Charles C. Ryrie، موڈی پریس Moody Press، 1965 نے آج کے مذہبی اختیار کی تعلیم Dispensationalism Today سے مختصر اور ترمیم کیا ہے۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
www.rlhsermons.com پر پڑھ سکتے ہیں ۔
"مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

لُبِ لُباب

مذہبی اختیارات یا فریضے

(بائبل کی پیشن گوئی پر لیکچر نمبر1)
THE DISPENSATIONS
(LECTURE NUMBER 1 ON BIBLE PROPHECY)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’گزرے ہوئے زمانہ میں خدا نے ہمارے آباواجداد سے کئی موقعوں پر مختلف طریقوں سے نبیوں کی معرفت کلام کر کے اِن آخری دِنوں میں ہم سے اپنے بیٹے کی معرفت کلام کیا …‘‘ (عبرانیوں 1:1۔2).

1۔ معصومیت کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش1:28۔3 :6۔

2۔ ضمیر کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش3:23۔8 :14؛ رومیوں2:15؛
پیدائش3:21؛ 4:4۔5؛ 6:2، 4، 5 .

3۔ شہری حکومت کا مذہبی اختیار یا فریضہ، پیدائش8:15۔11:9؛
پیدائش9:2، 3، 6، 1؛ 11:4، 9 .

4۔ وعدے کا مذہبی اختیار یا بزرگانہ حکمرانی، پیدائش12:1۔
خروج 18:27؛ عبرانیوں11:9؛ پیدائش12:7؛ 13:15؛ 15:18؛ 17:8؛
حزقیال37:11۔12؛ 38:8، 16؛ لوقا21:24؛ متی24:32۔34 .

5۔ موسیٰ کی شریعت کا مذہبی اختیار یا اسرائیل کا مذہبی اختیار، عبرانیوں11:23۔29؛
متی23:37۔39 .

6۔ کلیسیا کا مذہبی اختیار یا مسیحی مذہبی اختیار، متی 16:18؛ افسیوں2:20، 11۔22؛
 2تیموتاؤس3:1۔4:4؛ مکاشفہ7:3۔17؛ مکاشفہ17۔18 .

7۔ 1,000 سالہ بادشاہت کا مذہبی اختیار، مکاشفہ20:1۔6؛ مکاشفہ20:7۔10 .