Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

خُدا گنہگاروں کو کہاں کھینچتا ہے

WHERE GOD DRAWS SINNERS
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 12 جنوری، 2014
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, January 12, 2014

گذشتہ ہفتے میں نے ایک مشہور مسیحی یونیورسٹی کے کلیسیا کی تاریخ کے ایک انتہائی معزز پروفیسر کی جانب سے ای۔میل موصول کی۔ اُنہوں نے کہا، ’’میں آپ کا واعظ ’سائیبر سپیس میں کرسمس! Christmas in Cyberspace! ‘ سُن کر بہت مسرور ہوا۔ کچھ ہی عرصہ قبل، میں نے [ایماژون Amazon سے آپ کی کتاب کی] ہماری مرتی ہوئی قوم سے ایک پیوریٹن بات کرتا ہے A Puritan Speaks to Our Dying Nation نئی اور استعمال شُدہ کاپیوں کی کھیپ خریدی۔ میں نے وہ پادریوں کو دی اور اُن سے اصرار کیا کہ وہ اِس کو پڑھیں۔‘‘

یہ اُس شخص کی جانب سے جو چالیس سال سے زیادہ عرصہ سے مذہبی فریضہ سرانجام دینے والے طالب علموں کو مسیحیت کی تاریخ کی تعلیم دیتا رہا بہت زیادہ عزت افزائی کی بات ہے!

دوستوں، یہ ایک انتہائی منفرد ویب سائٹ ہے۔ یہ واعظ 28 زبانوں میں دُنیا کی 170 قوموں میں پڑھا جاتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اِس دُنیا کے کُل ایک تہائی حصے میں ریاست ہائے امریکہ U.S. کی جانب سے ایک بھی مشنری نہیں ہے؟ وہ دُنیا کے ایک تہائی حصے میں نہیں داخل ہو سکتے! لیکن انٹرنیٹ ہر جگہ پر جاتا ہے – یہاں تک کہ اشتراکیت پسند چین اور کیوبہ میں بھی! یہ واعظ ہر جگہ پر جاتے ہیں۔ اور اِن ممالک میں مقامی مبلغین میرے واعظوں کی خود اپنی زبانوں میں کاپیاں نکالتے ہیں، اور اپنے لوگوں کو اُن کی تبلیغ کرتے ہیں۔ اُن کے پاس بہت کم دوسرے مواد [اوزار] ہیں جن کے ساتھ وہ واعظوں کی تیاری کر سکیں۔ وہ میرے واعظوں کو استعمال کرتے ہیں اور ایسا کرنے سے اُن کو بہت برکت ملتی ہے۔ کیا آپ ہمیں ہر مہینے 25 یا 50 ڈالر بھیج سکتے ہیں تاکہ ہم مذید اور زیادہ زبانوں کا اضافہ کر سکیں؟ اِس واعظ کے اختتام پر سُنیں، جب میں دوبارہ آتا ہوں اور آپ سُنیں گے کہ کیسے ماہانہ امداد بھیجنی ہے تاکہ ہم مذید اور زبانوں کا اضافہ کر سکیں!

اب مہربانی سے یرمیاہ 31:3 کو کھولیے۔

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘(یرمیاہ 31:3).

مارٹن لوتھر Martin Luther کنگ جیمس بائبل کے ساتھ متفق ہیں کہ عبرانی فعل ’’ماشاک mâshak ‘‘ کا مطلب ’’متوجہ کرنا‘‘ یا ’’کھینچنا‘‘ ہوتا ہے۔ NASV کے ترجمان اِس عبرانی لفظ کی یرمیاہ38:13 میں تشریح بطور ’’کھینچنے‘‘ کے کرتے ہیں۔ ہم شاید تلاوت کا ترجمہ اِس طرح سے کر سکتے ہیں:

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اِس لیے انتہائی شفقت کے ساتھ تجھے اپنی جانب کھینچا‘‘(یرمیاہ 31:3).

خُدا آپ سے محبت کرتا ہے، اِس لیے وہ آپ کو اپنی جانب کھینچتا ہے!

’’میں اُنہیں اِنسانی شفقت (کی رسیوں)، اور محبت کے رشتہ میں جکڑ کر (کھینچ کر) لے گیا‘‘ (ہوسیع 11:4).

یہ آیات خُدا کی قدیم اسرائیل کو مصر سے نکال لے جانے اور وعدے کی سرزمین میں ’’کھینچ‘‘ لانے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کیسے خُدا گناہ کی زندگی میں سے گنہگاروں کو – یسوع مسیح میں نجات کے لیے نکال باہر کھینچتا ہے!

ہوسیع11:4 اور یرمیاہ 31:3 میں اِن آیات سے بالکل واضح ہوتا ہے کہ خُدا گنہگاروں کو اُنہیں بچانے کے لیے کہیں نہ کہیں ’’کھینچتا‘‘ ہے۔ لیکن یرمیاہ اور ہوسیع میں یہ آیات اشارتاً بتاتی ہیں وہ [خدا] آپ کو کہاں کھینچتا ہے۔ بائبل میں دوسری جگہ پر، ہمیں صریحاً بتایا جاتا ہے کہ خُدا ہمیں کہاں پر کھینچتا ہے، جب وہ ہمیں اپنے فضل کے وسیلے سے بچاتا ہے۔

I۔ اوّل، خُدا آپ کو مقامی گرجہ گھر میں کھینچتا ہے۔

میں جب ایک نو عمر تھا تب گرجہ گھر میں آیا تھا کیونکہ مجھے کوئی اور لے کر آیا تھا۔ میں نے حال ہی میں کیے جانے والے ایک جائزے میں پڑھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ اُن تمام لوگوں میں سے جو گناہ میں گھری ہوئی دُنیا میں سے گرجہ گھر میں آتے ہیں 82 % ایسا کرتے ہیں کیونکہ اُنہیں ایک دوست لایا ہوتا ہے۔ باقی بچے ہوؤں میں سے صرف ایک چھوٹی سی شرع فیصد کی تعداد گرجہ گھر آتی ہے کیونکہ اُنہوں نے ایک شائع کیا ہوا اشتہار یا کِتابچہ پڑھا ہوتا ہے۔ اور اِسی طرح سے میں گرجہ گھر کے لیے آیا تھا۔ کوئی مجھے گرجہ گھر کے لیے لے گیا تھا اور مجھے لے جانا جاری رکھا تھا۔ اُس گرجہ گھر میں بین Bean نامی ایک مناد مجھے ملنے کے لیے آتا جب میں غیر حاضر ہوتا تھا۔ وہ مجھے واپس آنے کے لیے حوصلہ دیتا تھا۔ میں اپنی یاداشت میں اب بھی مسٹر بین اور اُن کی بیوی کو اپنی آنٹی میرٹل Aunt Myrtle کے گھر کے سامنے کے دروازے پر کھڑا ہوا دیکھ سکتا ہوں۔ اِس بزرگ مرد اور خاتون کے لیے خُدا کا شکر ہو۔ وہ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ اور ٹائی میں زیب تن ہوتے تھے، اور خاتون نہایت عمدگی سے لباس پہنے، سر پر ٹوپی لیے ہوتی تھیں، جس طرح سے خواتین گرجہ گھر کے لیے لباس زیب تن کرتی ہیں جب وہ مذید اور زیادہ مہذب ہوتی تھیں۔ اور وہ ایک پندرہ سالہ لڑکے کو ملنے کے لیے آتے تھے، صرف اِس بات کی یقین دہانی کے لیے کہ میں گرجہ گھر کے لیے آؤں۔ جب تک میں زندہ رہوں گا میں وہ کبھی بھی نہیں بھلاؤں گا۔ خُدا کا اُس بزرگ مناد اور اُن کے بیوی کے لیے شکر ہو!

خُدا مسٹر اور مسسز بین جیسے لوگوں کو آپ کو گرجہ گھر لانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ڈاکٹر اور مسسز میک گووان McGowan جب میں ایک چھوٹا لڑکا تھا تو اپنے بچوں کے ساتھ مجھے گرجہ گھر کے لیے لے جاتے تھے۔ جب تک میں بیس برس کا نہیں ہو گیا میں ایک مسیحی نہیں بنا تھا، لیکن میں گرجہ گھر کے لیے مسٹر اور مسسز میک گووان کے اعمال کے ذریعے سے کھینچا گیا تھا۔ میں واپس گرجہ گھر کے لیے کھینچا تھا مسٹر اور مسسز بین کے اُس آنے کی وجہ سے۔ بائبل کہتی ہے،

’’اور خداوند نجات پانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کرتا رہتا تھا‘‘ (اعمال 2:47).

دوبارہ بائبل کہتی ہے:

’’اور پس کلیسیائیں ایمان میں مضبوط ہوتی گئیں اور اُن کا شمار بڑھتا چلا گیا‘‘ (اعمال 16:5).

یہ گرجہ گھر ہی میں ہوتا ہے کہ آپ مسیح کی خوشخبری سُنتے ہیں اور بچائے جاتے ہیں۔ اور اُن تمام میں سے 82 % وہ جو گرجہ گھر کے لیے اِس طرح آتے ہیں، جہاں پر انجیل کی تبلیغ کی جاتی ہے، وہاں پر کسی نہ کسی کے ذریعے سے لائے جاتے ہیں۔ پس، اِس رائے شماری سے، اور بائبل سے، یہ واضح ہے کہ خُدا تقریباً ہمیشہ لوگوں کو آپ کو گرجہ گھر کھینچ لانے کے لیے استعمال کرتا ہے!

پھر، گرجہ گھر میں، انجیل کی تبلیغ ہوتی ہے۔ پولوس نے کلیسیا کے لوگوں کو جو کرنتھیوں کے شہر میں رہتے تھے کہا:

’’اب اَے بھائیو! میں تمہیں وہ خوشخبری یاد دلانا چاہتا ہُوں جو میں پہلے تمہیں دے چُکا ہُوں … کیونکہ ایک بڑی اہم بات جو مجھ تک پہنچی اور میں نے تمہیں سُنائی یہ ہے کہ کتابِ مُقدس کے مطابق مسیح ہمارے گناہوں کے لیے قُربان ہوا، دفن ہُوا اور کتابِ مقدس کے مطابق تیسرے دِن زندہ ہو گیا‘‘ (1۔ کرنتھیوں 15:1۔14).

پولوس نے اُس کلیسیا میں لوگوں کو یاد دلایا کہ اُس نے اُن کے گناہوں کے لیے مسیح کی موت اور مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی اُنہیں ’’تبلیغ‘‘ کی تھی۔

آج کثیر تعداد میں آزاد خیال بائبل کو مسترد کرنے والے گرجہ گھر ہیں – اور بہت سے فرقے اور جھوٹے مذاھب ہیں۔ آپ کیسے بتا سکتے ہیں کہ کونسا دُرست ہے؟ جواب سادہ ہے: کیا وہ آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے گناہ کی سزا سے مسیح کی صلیب پر موت کے وسیلے سے بچایا جانا ہوتا ہے! کیا وہ یہ اپنے تمام واعظوں میں بار بار دھراتے ہیں؟ ہر عبادت میں، ہم اِس گرجہ گھر میں آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے بچنا ہے۔ یہ انجیل کی تبلیغ کرنے والا گرجہ گھر ہے، بالکل جیسے بائبل کے زمانے میں نئے عہد نامے میں کلیسیاؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

خُدا نے یہاں مجھے رکھا ہے آپ کو تبلیغ کرنے کے لیے کہ کیسے یسوع مسیح کے وسیلے سے بچایا جا سکتا ہے! خُدا نے پولوس کو کرنتھیوں کی کلیسیا میں ’’ وہ خوشخبری یاد دلانے کے لیے جو میں پہلے آپ کو دے چُکا ہُوں ‘‘ رکھا (1۔ کرنتھیوں15:1)۔ اور خُدا نے مجھے اِس گرجہ گھر میں رکھا بالکل یہی کام کرنے کے لیے رکھا – کہ آپ کو منادی کروں اور آپ کو بتاؤں کہ کیسے آپ یسوع پر ایمان رکھنے کے وسیلے سے گناہ سے بچائے جا سکتے ہیں۔

ایک اور وجہ کہ خُدا آپ کو مقامی گرجہ گھر کے لیے کھینچتا ہے یہ ہے کہ آپ کو نصیحت کی جا سکے اور آپ کی حوصلہ افزائی کی جا سکے:

’’باہم جمع ہونا نہ چھوڑیں جیسا بعض لوگ کرتے ہیں بلکہ ہم ایک دُوسرے کو نصیحت کریں‘‘ (عبرانیوں 10:25).

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ گرجہ گھر جائے بغیر بھی ایک مسیحی ہو سکتے ہیں۔ لیکن وہ غلط ہیں۔ آپ ایک تبدیل کر دینے والے انداز میں انجیل کی تبلیغ نہیں سُن پائیں گے جب تک کہ آپ گرجہ گھر میں نہ ہوں۔ آپ مسیحی زندگی میں نصیحت اور حوصلہ افزائی نہیں پائیں گے اگر آپ گرجہ گھر میں نہیں ہیں۔ بائبل ’’زندہ خُدا کی کلیسیا، حق کے ستون اور بنیاد‘‘ کے بارے میں بتاتی ہے (1۔تیموتاؤس3:15)۔ خُدا نے نئے عہد نامے کی کلیسیا میں حق کو رکھا ہے – پس، ایک حقیقی مسیحی بننے اور مسیحی زندگی کو کیسے جینا ہے سیکھنے اور حق کی تلاش کرنے کے لیے آپ کو ہر اتوار کے روز گرجہ گھر میں ہونا چاہیے۔

میں نے سکول میں نہیں سیکھا کہ کیسے ایک مسیحی زندگی کو جینا تھا۔ میں نے دو کالجوں اور تین علم الہٰیات کی سیمنریوں سے گریجوایشن کی ہے۔ لیکن میں نے اِن میں سے کسی میں سے بھی نہیں سیکھا کہ مسیحی زندگی کو کیسے جینا تھا۔ تقریباً ہر بات جو میں دعا، تبلیغ، اور مسیحی زندگی جینے کے بارے میں جانتا ہوں وہ میں نے اپنے مقامی گرجہ گھر سے سیکھا تھا، اپنے پادری اور اُس گرجہ گھر میں دوسرے مسیحی رہنماؤں سے سیکھا تھا۔ میں خُدا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے پاس ایک وفادار چینی پادری تھا جس نے مجھے مسیحی زندگی کیسے جینا ہے سیکھایا! اُن کا نام ڈاکٹر ٹموتھی لِن Dr. Timothy Lin تھا۔ میں اُن کے نوّے ویں سالگرہ پر گیا تھا۔ میں نے اُن کے جنازے پر ایک واعظ کی تبلیغ کی تھی! میں زیادہ تر جو کچھ بھی جانتا ہوں میرے پادری نے مجھے سیکھایا، اور میں خُدا سے اُن کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خُدا نے کہا:

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘(یرمیاہ 31:3).

آج کی صبح اِس گرجہ گھر میں خُدا آپ کو کھینچ کر لایا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ آپ کے پاس رُکنے کے لیے کافی سمجھ ہوگی، جیسا میں نے کیا تھا جب میں ایک نوجوان شخص تھا۔ یہیں رُکے رہیں اور بچائے جائیں! یہیں رُکیں اور بائبل کو سیکھیں! یہیں رُکیں اور مسیحی زندگی کو کیسے جینا ہے سیکھیں!

ایک نوجوان شخص ہمارے گرجہ گھر کے لیے ہر اتوار کو آتا رہا تھا۔ وہ مجھے تبلیغ کرتے ہوئے سُنا کرتا تھا اور وہ ایک بیداری کی حالت کی جانب جا رہا تھا۔ پھر ایک لڑکی دوست نے اُس کے کان یہ اثر ڈالنے کے لیے بھرے، ’’ایک گرجہ گھر اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنا کہ دوسرا۔ اگلے اتوار میرے ساتھ میرے گرجہ گھر آؤ۔‘‘ اُس نے اُس اتوار کو اُس لڑکی کی بات سُنی۔ وہ یہاں پر نہیں تھا، جہاں پر اُس کو دوبارہ ہمیشہ کے لیے ہونا چاہیے تھا! اِس کے بجائے وہ اُس لڑکی کے ساتھ ایک گرجہ گھر میں چلا گیا جہاں پر انجیل کی تبلیغ نہیں ہوتی تھی۔ پھر کچھ راتوں کے بعد میں نے اُس کو دیکھا۔ آپ جانتے ہیں کیا دیکھا؟ اُس نے اپنی تمام بیداری جو اُس میں تھی کھو دی تھی۔ وہ گناہ میں اِتنا ہی سو گیا تھا جتنا وہ یہاں پر آنے سے پہلے کبھی تھا۔ آپ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ وہ دوست لڑکی کے گرجہ گھر میں آپ کو تبدیل کرنے کے لیے تبلیغ نہیں کرتے – یہی وجہ ہے! اُس لڑکی کے منہ سے شیطان بولا تھا جب اُس نے کہا، ’’ایک گرجہ گھر اتنا ہی اچھا ہوتا ہے جتنا کہ دوسرا۔ اگلے اتوار میرے ساتھ میرے گرجہ گھر آؤ!‘‘

خُدا اُس نوجوان آدمی کو ہمارے گرجہ گھر کی جانب کھینچ رہا تھا، لیکن تنہا مسیح میں ایمان کے ذریعے سے تبدیلی کے خالص، پروٹسٹنٹ بائبل کے پیغام کو سُننے کے بجائے شیطان نے اُس کو دوسری طرف – گرجہ گھر سے باہر – انسانوں کے اعمال کے ذریعے سے جھوٹی انجیل کی نجات کو سُننے کے لیے کھینچ لیا۔ خُدا نے کہا:

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

خُدا سے مزاحمت مت کریں جب وہ آپ کو گرجہ گھر کے لیے کھینچتا ہے۔ سچی انجیل کو سُننے اور بچائے جانے کے لیے ہمارے ساتھ واپس آنا جاری رکھیں۔ شیطان کو کسی شخص، دوست یا رشتہ دار کو استعمال مت کرنے دیں کہ وہ آپ کو اِس گرجہ گھر سے دور کھینچ لے جائے، جو کہ ’’حق کا ستون اور بنیاد‘‘ ہے (1 تیموتاؤس3:15)۔

بائبل کہتی ہے، ’’اِسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مخالفت کرتے ہیں‘‘ (2۔ تیموتاؤس3:8)۔ اگر وہ لوگ حق کی مخالفت کر سکتے ہیں، تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔ ستیفنس نے کہا، ’’تم پاک روح کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہو‘‘ (اعمال7:51)۔ اگر وہ لوگ جن سے وہ مخاطب تھا خُدا کے کھینچنے کی مخالفت کر سکتے ہیں، تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ ایک موضوع ہے جسے میں مکمل طور پر سمجھ نہیں سکا ہوں۔ اِس لیے میں بائبل کی سچائی کو لیتا ہوں ۔ لوتھر نے کہا ہمارے پاس ’’نا‘‘ کہنے کی قوت ہے، مگر ’’ہاں‘‘ کہنے کی قوت نہیں ہے۔ تین یا چار نوجوان لوگ ہیں جن کی پرورش یہاں اِس گرجہ گھر میں کی گئی تھی جنہوں نے خُدا کے کھینچے جانے کی مزاحمت ہفتہ در ہفتہ کی تھی۔ وہ اِس گرجہ گھر میں آتے، مگر پھر بھی خُدا کی مخالفت کرتے۔

اور آپ بھی، شاید خُدا کی مخالفت کریں جب وہ آپ کو اِس گرجہ گھر کے لیے کھینچتا ہے۔ جب ہمارے گرجہ گھر کے منادوں یا رہنماؤں میں سے کوئی ایک آپ کو ٹیلی فون کرتا ہے، تو آپ کہہ سکتے ہیں، ’’میں واپس نہیں آ رہا ہوں۔‘‘ یا، اِس سے بھی بدتر، آپ اپنی ماں یا کسی اور خاندان کے فرد کو فون موصول کرنے کے لیے کہتے ہیں اور آپ کے لیے جھوٹ بولنے کو کہتے ہیں، کہ یہ کہیں آپ یہاں پر ہیں ہی نہیں۔ اِس طرح سے آپ خُدا کی مخالفت کر سکتے ہیں اور اِس گرجہ گھر میں واپس آنے اور یہ سُننے کے لیے کہ کیسے بچائے جا سکتے ہیں انکار کر سکتے ہیں۔ خُدا نے کہا:

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

اگر آپ خُدا کے کھینچے جانے کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور اُس کی مخالفت کرتے ہیں، اور واپس نہیں آتے ہیں، تو آپ غالباً کبھی بھی نہیں بچائے جا سکتے ہیں۔ آپ غالباً کبھی بھی ایک حقیقی مسیحی نہیں بن پائیں گے۔

II۔ دوئم، خُدا آپ کو یسوع مسیح کی جانب کھینچتا ہے۔

وہ آپ کو تمام راستے مسیح میں لانے اور بچانے کے لیے کھینچتا ہے۔

’’میں اُنہیں اِنسانی شفقت (کی رسیوں)، اور محبت کے رشتہ میں جکڑ کر (کھینچ کر) لے گیا‘‘ (ہوسیع 11:4).

یسوع میں یقین کرنے کا عمل انتہائی سادہ ہے، مگر اِس کے باوجود یہ آپ کے ساتھ رونما ہو اِس کے لیے فضل کے عظیم معجزے کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ کو مسیح کے لیے ’’کھینچے‘‘ چلے جانا ہے ورنہ آپ اُس میں یقین نہیں کریں گے، بے شک چاہے یہ کرنا مضحکہ خیز طور پر کتنا ہی آسان لگے۔

یسوع نے کہا، ’’تم خُدا پر ایمان رکھو اور مجھ پر بھی‘‘ (یوحنا14:1)۔ یہ ہے جس کا مطلب یسوع میں ایمان رکھنا ہوتا ہے۔ آپ کو صرف اُس [یسوع] میں صرف اُسی طرح سے ایمان رکھنا ہوتا ہے جیسے آپ پہلے سے ہی خُدا میں ایمان رکھتے ہیں۔ اور وہی سادہ سا یقین جو آپ پہلے سے ہی خُدا میں رکھتے ہیں، جب آپ اُسی طرح سے یسوع خُدا کے بیٹے میں یقین کرتے ہیں، تو یہی سب کچھ ہے جس کی آپ کو بچائے جانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’خُداوند یسوع پر ایمان لا تو تُو نجات پائے گا‘‘ (اعمال16:31)۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ یسوع میں اُسی طرح سے یقین کریں جیسے آپ خُدا میں یقین کرتے ہیں۔ ’’تم خُدا پر ایمان رکھو اور مجھ پر بھی‘‘ (یوحنا14:1)۔

یہ مضحکہ خیز طور پر آسان دکھائی دیتا ہے، تقریباً ہنسی میں اُڑا دینے کے طور پر آسان، کیا یہ ایسا نہیں ہے؟ اور اِس کے باوجود تقریباً تمام کھوئے ہوئے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے قائل نہیں کیا جا سکتا۔ وہ 100 % وقت پر لڑکھڑا جائیں گے۔ وہ مبلغین جو اُن کے بارے میں سادہ سوالات پوچھتے ہیں جو نجات کے لیے آتے ہیں، وہ مبلغین جو اُن لوگوں سے سادہ سوالات پوچھتے ہیں اور پھر جوابات کو سُنتے ہیں – وہ مبلغین پائیں گے کہ میں دُرست ہوں۔ حال ہی میں مجھے ایک مشہور بائبل کالج کے صدر نے بتایا کہ وہ سوچتا ہے 100 میں سے صرف تقریباً ایک ہوتا ہے جو ایمان کی قبولیت سے بچایا جاتا ہے!

کسی نے کہا، ’’آپ اِس کو اتنا پیچیدہ کر دیتے ہیں۔‘‘ اِس شخص کا جو مطلب تھا وہ یہ تھا کہ وہ ’’فیصلہ ساز‘‘ نجات کے تجربے کے طور پر کچھ بھی قبول کر لیں گے۔ وہ ’’تبدیل ہوا‘‘ کہلانے والا جو چاہے اُس پر یقین کر سکتا ہے، اور مبلغ اُسے قبول کر لے گا اور اُس کو ’’بچایا ہوا‘‘ کہے گا۔ لیکن خُدا محض کسی بھی پرانی بات کو قبول نہیں کرے گا۔ خُدا اصرار کرتا ہے کہ آپ کو ایک بات کرنی ہوتی ہے: آپ کو یسوع میں یقین کرنا ہوتا ہے (اعمال16:31)۔ اگر آپ کچھ اور کرتے ہیں، تو آپ بچائے نہیں جائیں گے۔ اِس لیے، عقلمند مبلغین یہ دیکھنے کے لیے سُنیں گے کہ آیا لوگوں نے وہ ضروری بات کی ہے۔ اور وہ مبلغین جن میں اِس قسم کی سمجھ نہیں ہوتی ہے وہ احتجاج کریں گے جب ہم اصرار کریں گے کہ ’’خُداوند یسوع مسیح پر ایمان لاؤ تو تم نجات پاؤ گے‘‘ (اعمال16:31)۔ اکثر ایسے بیوقوف مبلغین احتجاج کرتے ہیں کیونکہ اُنہوں نے خود وہ ایک ضروری بات نہیں کی ہوتی ہے – اور اِس طرح وہ خود کھوئے ہوئے ہوتے ہیں۔

اوہ، یسوع مسیح میں یقین کرنا یہ انتہائی سادہ دکھائی دیتا ہے! یسوع نے کہا، ’’تم خُدا پر ایمان رکھو اور مجھ پر بھی‘‘ (یوحنا14:1)۔ اور اِس کے باوجود لاکھوں جو سوچتے ہیں کہ وہ بچائے گئے ہیں اُنہوں نے یہ نہیں کیا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے ’’خداوند یسوع مسیح پر‘‘ یقین نہیں کیا ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کچھ اور کیا ہوتا ہے اور ابھی تک کھوئے ہوئے ہوتے ہیں (مثال کے طور پر متی7:21۔23)۔

سادہ ایمان میں کسی کو یسوع کی طرف کھینچنے کے لیے خُدا کے فضل کی ضرورت ہوتی ہے۔ خُدا لوگوں کو انجیل کے ذریعے سے یسوع کی طرف کھینچتا ہے۔ بائبل کہتی ہے،

’’میرا راستباز بندہ ایمان سے جیتا رہے گا: لیکن اگر وہ میرا ساتھ دینا چھوڑ دے، تو میرا دل اُس سے خُوش نہ ہوگا‘‘ (عبرانیوں 10:38).

اگر آپ پیچھے ہٹ جاتے ہیں یا کمزور پڑ جاتے ہیں جب خُدا آپ کو یسوع کے لیے کھینچتا ہے، تو خُدا جلد یا بدیر آپ کا ساتھ چھوڑ دے گا، اور تب پھر آپ کے لیے کبھی بھی بچائے جانے کے لیے بہت تاخیر ہو جائے گی۔ وہ ناقابل معافی گناہ ہے۔ یسوع نے کہا،

’’میرے پاس کوئی نہیں آتا جب تک کہ باپ جس نے مجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لائے‘‘ (یوحنا 6:44).

اِس کا کیا مطلب ہوتا ہے اُس [یسوع] کے ’’پاس آنا؟‘‘ اِس کا مطلب اُس [یسوع] میں ’’یقین رکھنا‘‘ ہوتا ہے۔ تین آیات کے بعد، یسوع نے کہا،

’’جو کوئی مجھ پر ایمان لاتا ہے ہمیشہ کی زندگی اُس کی ہے‘‘ (یوحنا6:47).

لیکن آپ یسوع پر اُس وقت تک ایمان نہیں لا سکتے جب تک کہ خُدا آپ کو کھینچ نہیں رہا ہوتا (حوالہ دیکھیں یوحنا6:44)۔

خُدا کے کھینچنے کے بغیر یسوع میں سادہ ایمان ناممکن ہے۔

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘(یرمیاہ 31:3).

خُدا آپ سے اِس قدر زیادہ محبت کرتا ہے کہ اُس نے آپ کو گرجہ گھر میں آنے کے لیے کھینچا ہے۔ آپ یہاں پر کھینچے چلے آئے ہیں یا تو آپ کے یہاں پر پیدا ہونے کے لیے خُدا کے منصوبے کے وسیلے سے، اِس لیے آپ کی والدہ آپ کو یہاں اپنے رَحم میں لائی۔ یا کوئی دوست آپ کو یہاں گرجہ گھر کے لیے لایا۔ خُدا انسانوں کو آپ کو گرجہ گھر آنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ اُس نے آپ کو آپ کی ماں کے رَحم ہی میں یہاں کھینچا، یا اُس نے آپ کو یہاں ایک شخص کے ذریعے سے کھینچا جس نے آپ کو ٹیلی فون کیا اور آپ کو گھر سے لیا اور آپ کو لایا۔ جی ہاں، ہم میں سے ہر ایک، بشمول میرے، خُدا کے وسیلے سے گرجہ گھر کے لیے کھینچے گئے تھے۔

لیکن اب خُدا آپ کو یسوع کے لیے کھینچ رہا ہے، اُس [یسوع] میں محض بھروسے کے وسیلے سے نجات کے لیے کھینچ رہا ہے۔ ’’لیکن اگر وہ میرا ساتھ دینا چھوڑ دے تو [خُدا کہتا ہے] میرا دِل اس سے خوش نہ ہوگا‘‘ (عبرانیوں10:38)۔ آپ کو ابھی یسوع پر بھروسہ کرنا چاہیے، جب کہ خُدا آپ کو کھینچ رہا ہے۔ جلد ہی اِس میں بہت تاخیر ہو جائے گی! اوہ، یسوع میں ابھی یقین کریں – جبکہ خُدا آپ کو کھینچ رہا ہے!

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘(یرمیاہ 31:3).

III۔ مگر، سوئم، خُدا آپ کو آسمان کی جانب کھینچتا ہے۔

خُدا پہلے آپ کو مقامی گرجہ گھر کے لیے کھینچتا ہے۔ دوئم، خُدا آپ کو اپنے بیٹے یسوع مسیح کے لیے کھینچتا ہے۔ مگر، سوئم، خُدا آپ کو آسمان کے لیے کھینچتا ہے۔ اگر آپ ایک حقیقی مسیحی ہیں تو خُدا آپ کو آسمان کے لیے اُوپر کھینچ لے گا! یسوع نے کہا:

’’میرے پاس کوئی نہیں آتا جب تک کہ باپ جس نے مجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لائے اور میں اُسے آخری دِن پھر سے زندہ کر دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:44).

خُدا کا کھینچنا ہی آپ کو یسوع کے پاس لاتا ہے۔ یہی والا خُدا کا کھینچنا آپ کو قبر میں سے نکال باہر کھینچے گا اور آپ کو اوپر آسمان میں مسیح کی دوبارہ آمد پر اُس کے استقبال کے لیے بادلوں میں کھینچ لے گا! خُدا آپ کو گرجہ گھر میں کھینچتا ہے۔ خُدا آپ کو یسوع کے پاس کھینچتا ہے۔ خُدا آپ کو قبر سے باہر اور آسمان میں کھینچتا ہے!

’’میرے پاس کوئی نہیں آتا جب تک کہ باپ جس نے مجھے بھیجا ہے اُسے کھینچ نہ لائے اور میں اُسے آخری دِن پھر سے زندہ کر دُوں گا‘‘ (یوحنا 6:44).

ہائے، یہ ایک کیسی عظیم اُمید ہے! ہم یقین کرتے ہیں کہ خُدا جو ہمیں اِس حد تک کھینچ لایا ہے، وہ ہمیں تمام راستہ کھینچ کر کے گھر تک بھی لے جائے گا – آسمان تک! خُدا ہمیں آسمان میں خود ہی کھینچ لے جائے گا!

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

’’کیونکہ خداوند خُود بڑی للکار اور مُقرب فرشتہ کی آواز اور خدا کے نرسنگے کے پھونکے جانے کے ساتھ آسمان سے اُترے گا اور وہ سب جو مسیح میں مر چُکے ہیں زندہ ہو جائیں گے۔ پھر ہم جو زندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھالیے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا استقبال کریں اور یوں ہمیشہ اُس کے ساتھ رہیں‘‘ (1۔ تھسلنیکیوں 4:16۔17).

’’اُٹھا لیے جائیں گے... بادلوں میں، تاکہ ہوا میں خُدا کا استقبال کریں!‘‘ (1تسالونیکیوں4:17)۔

’’اور اِس لیے تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

اوپر ہوا میں کھینچ لیے جائیں گے! یسوع کے لیے اوپر کھینچ لیے جائیں گے! خود آسمان میں ہمیشہ کے لیے اوپر کھینچ لیے جائیں گے!

’’اور اِس لیے تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

خُدا نے آپ کو اِس گرجہ گھر میں کھینچا ہے۔ اُس کی مخالفت مت کریں۔ ہر اتوار کو واپس آئیں۔ خُدا آپ کو یسوع کے پاس کھینچ رہا ہے۔ اُس کے خلاف جدوجہد مت کریں۔ یسوع میں یقین رکھیں۔ ’’تو خُدا پر یقین رکھ، اور مجھ پر بھی یقین رکھ۔‘‘ اور خُدا ایک دِن جلد ہی آپ کو اوپر آسمان میں خود ہی کھینچ لے گا۔

اوہ، خوشی، اوہ مسرت! کیا ہمیں مرے بغیر جانا چاہیے،
کوئی بیماری نہیں، اُداسی نہیں، خوف اور رونا نہیں،
اپنے خداوند کے ساتھ جلال میں بادلوں پر اُٹھا لیا جانا،
جب یسوع ’’اُس کے اپنوں کا‘‘ خیرمقدم کرتا ہے۔
اوہ خداوند یسوع، کتنی دیر اور، کتنی دیر اور
ہم مسرت کا گیت بُلند آواز سے گاتے ہیں،
مسیح واپس آ گیا! ھیلیلویاہ!
ھیلیلویاہ! آمین، ھیلیلویاہ! آمین۔
      (’’مسیح واپس آ گیا Christ Returneth‘‘ شاعر ایچ۔ ایل۔ ٹرنر H. L. Turner، 1878)۔

اگر آپ بچائے جانے کے بارے میں ہمارے ساتھ کوئی بات کرنا چاہیں، تو مہربانی سے اپنی نشست چھوڑیں اور ابھی تفتیشی کمرے میں چلے جائیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ آج صبح کوئی نہ کوئی تبدیل ہو گا۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی
Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: یوحنا6:37۔44 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’مالک آ چکا ہے The Master Hath Come‘‘ (شاعر سارہ ڈاؤڈنی Sarah Doudney، 1841۔1926)۔

لُبِ لُباب

خُدا گنہگاروں کو کہاں کھینچتا ہے

WHERE GOD DRAWS SINNERS

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی: اور تجھ پر اپنی شفقت بنائے رکھی‘‘ (یرمیاہ 31:3).

I۔ اوّل، خُدا آپ کو مقامی گرجہ گھر میں کھینچتا ہے، اعمال 2:47؛ 16:5؛
1 کرنتھیوں15:1۔4؛ عبرانیوں10:25؛ 1 تیموتاؤس3:15؛
2 تیموتاؤس3:8؛ اعمال7:51 .

II۔ دوئم، خُدا آپ کو یسوع مسیح کی جانب کھینچتا ہے، ہوسیع 11:4؛ یوحنا14:1؛
اعمال16:31؛ متی7:21۔23؛ یوحنا12:32؛ عبرانیوں10:38؛
یوحنا6:44، 47 .

III۔ سوئم، خُدا آپ کو آسمان میں کھینچتا ہے، یوحنا6:44؛
1 تسالونیکیوں4:16۔17 .