Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

عمانوایل – خُدا ہمارے ساتھ!

!EMMANUEL – GOD WITH US
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
خُداوند کے دِن کی صبح، 22دسمبر، 2013
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, December 22, 2013

’’وہ عمانوایل کہلائے گا، جس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی 1:23)۔

دو ترجمانوں کے ساتھ تبلیغ کرنے پر کبھی کبھار لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔ ایک آدمی نے کہا، میرے لیے آپ کے واعظوں پر توجہ دینا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ہر انگریزی کے جملے کا چینی اور ہسپانوی زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔‘‘ میں نے یہ کہتے ہوئے اُس کو جواب دیا کہ میں صرف امریکیوں کو ہی تبلیغ نہیں کر رہا ہوں جو انگریزی جانتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر اور یو ٹیوب پر میں ہزاروں لوگوں کو منادی کر رہا ہوں جو صرف چینی یا ہسپانوی ہی جانتے ہیں۔ تین زبانوں میں واعظ دینے سے میرے بنے ہوئے واعظوں کے ویڈیوز آدھی سے زیادہ دُنیا کی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔ ہمارے پاس واعظوں کے مسودے 28 زبانوں میں میسر ہیں، یوں اور زیادہ لوگ واعظوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ میرا مقصد یہ نہیں ہے کہ صرف اپنے ساتھی امریکیوں کے لیے ہی بات کروں۔ میں تمام دُنیا میں لوگوں کو انجیل کی تبلیغ کرنا چاہتا ہوں۔

گذشتہ ہفتے ھانڈیوراس Honduras میں ایک آدمی نے میرے گھر پر ٹیلی فون کیا۔ میں اُس وقت گھر سے باہر تھا، لیکن میری بیوی اُس سے ہسپانوی میں آدھے گھنٹے تک بات چیت کرنے کے قابل تھی۔ اُس نے اُنہیں بتایا کہ وہ میرے ہسپانوی میں واعظ حاصل کرتا ہے اور 20 دوسرے لوگوں کو پڑھ کر سُناتا ہے جو ہر ہفتے انجیل سُننے کے لیے اُس کے گھر پر آتے ہیں۔ اُس نے اُنہیں بتایا کہ اُس کے گاؤں میں پادری ہر کسی کو ایسے تعلیم دے رہے ہیں جیسے کہ وہ پہلے سے ہی مسیحی ہیں۔ اُس نے کہا کہ اُسے اور اُس کے دوستوں کو میرے واعظ سُننے ہوتے ہیں تاکہ وہ بچائے جا سکیں! یہ وسطی امریکہ میں، ہانڈیوراس کے ایک گاؤں میں ایک آدمی کے گھر میں ہو رہا ہے! اُس آدمی نے یہ بھی کہا کہ وہ ویڈیوز بھی دیکھتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اُس کو مسٹر مینسیا Mr. Mencia کو ہسپانوی میں سُننا بہت اچھا لگتا ہے، اور اُنہیں مسٹر گریفتھ Mr. Griffith کو گاتے ہوئے سُننا بہت اچھا لگتا ہے! یہ نہ ہوا ہوتا اگر میرے واعظوں کا ترجمہ اِن ویڈیوزمیں نہ ہوا ہوتا، اور 28 زبانوں میں مسودوں میں ترجمہ نہ ہوا ہوتا! یہ ہمیں تلاوت کی طرف واپس لے آتا ہے،

’’وہ عمانوایل کہلائے گا، جس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی 1:23)۔

عظیم سپرجیئن نے کہا، ’’وہ الفاظ، ’ترجمہ کیے جانے پر،‘ میرے کانوں میں انتہائی مٹھاس کے ساتھ سلامی دیتے ہیں۔ کیوں عبرانی میں لفظ ’عمانوایل‘ کا بالکل ترجمہ کیا جانا چاہیے؟ کیا یہ ظاہر کرنے کے لیے نہیں ہے کہ اِس کا ہم غیر قوموں کے ساتھ تعلق بنتا ہے، اور اِسی لیے اِس کی اُس وقت کی غیر قوم دُنیا کی اہم زبانوں میں سے ایک میں ترجمہ کیے جانے کی ضرورت پڑتی ہے، نام لیا جائے تو یونانی... ’ترجمہ کیے جانے‘ کا ضرور مطلب ہونا چاہیے کہ مختلف قوموں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس تلاوت پہلے عبرانی ’عمانوایل‘ میں آتی ہے، بعد میں اِس کا ترجمہ غیرقوم زبان میں کیا جاتا ہے، ’خُدا ہمارے ساتھ؛‘ ’ترجمہ کیا جانا،‘ تاکہ ہم جان جائیں کہ ہم [تمام] کو مدعو کیا گیا ہے، کہ ہم [سب کو] خوش آمدید کیا جاتا ہے، کہ خُدا نے ہماری [ضرورتوں] کو دیکھا ہے اور ہمارے لیے مہیا کیا ہے، اور کہ اب ہم آزادی کے ساتھ آ سکتے ہیں، یہاں تک کہ ہم جو کہ غیر قوم کے گنہگار تھے، اور خُدا سے انتہائی دور تھے۔ آئیے بااحترام محبت کے ساتھ قیمتی نام کی دونوں اقسام کو محفوظ کریں اور اُس خوشگوار دِن کا انتظار کریں جب ہمارے عبرانی بھائی اپنے ’عمانوایل‘ کو ’خُدا ہمارے ساتھ‘ ہے کے ساتھ اکٹھا کریں گے‘‘ (سی۔ ایچ۔ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’خُدا ہمارے ساتھ God With Us،‘‘ دی میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پلگرم پبلیکیشنز، دوبارہ اشاعت 1971، جلد اکیسویں، صفحہ 709)۔

’’وہ عمانوایل کہلائے گا، جس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی 1:23)۔

ہم اپنے بچوں کے وہ نام نہیں لیتے ہیں جن کا آج کے زمانے میں کوئی مخصوص مطلب ہوتا ہے۔ میرا نام ’’رابرٹ‘‘ ہے۔ اِس کا مطلب ’’لال داڑھی‘‘ ہوتا ہے۔ میری لال داڑھی نہیں ہے۔ میری داڑھی گہری براؤن ہوا کرتی تھی۔ لیکن اگر میں اِسے اب بڑھنے دوں، تو یہ سفید ہوگی۔ میرے سر پر بال اب بھی سفید ہیں، لیکن میری داڑھی سفید ہے۔ میری کبھی لال داڑھی تھی ہی نہیں، اِس لیے میرے نام کا کوئی مخصوص مطلب نہیں بنتا۔ میرے خیال میں کئی صدیاں پہلے رابرٹ نامی لال داڑھی کے ساتھ ایک آدمی ہوا کرتا تھا، لیکن اُس کا میرے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔ میرا نام رابرٹ میرے باپ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ لیکن بائبل کے دور میں ناموں کا معنی ہوتا تھا۔ ’’یسوع‘‘ نام کا مطلب ’’یہواہ بچاتا ہے‘‘ یا، زیادہ واقعی میں، ’’یہواہ آزادی دیتا ہے۔‘‘ ’’عمانوایل‘‘ نام کا مطلب ’’خُدا ہمارے ساتھ‘‘ ہوتا ہے۔ نئے عہد نامے میں یسوع کو کبھی بھی ’’عمانوایل‘‘ نہیں کہا گیا۔ لیکن پولوس یسوع کو بطور ’’خُدا جسم میں ظاہر ہوا‘‘ بیان کرتا ہے (1۔ تیموتاؤس3:16)۔ ’’عمانوایل‘‘ ایک رکھے جانے والے نام کے مقابلے میں ایک وضاحتی نام ہے۔ چونکہ مسیح نے دُنیا میں جنم لیا تھا خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ یوں ’’عمانوایل‘‘ نام ہمیں خُداوند یسوع مسیح کے بارے میں دو اہم باتیں بتاتا ہے۔

I۔ اوّل، عمانوایل ظاہر کرتا ہے کہ وہ آسمان سے انسانی جسم میں نیچے آیا تھا۔

چارلس ویزلی Charles Wesley (1707۔1788) نے اپنے کرسمس کی حمد و ثنا کے ایک گیت میں کہا،

جسم میں چُھپا ہوا خُدائے برتر دیکھتا ہے؛
   اُس مجسم خُدائی کی ستائش ہو،
انسان کے طور پر انسانوں میں بسنے کے خوش ہوا،
   یسوع، ہمارا عمانوایل۔
توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں،
   ’’نئے پیدا ہوئے بادشاہ کو جلال ہو۔‘‘
(’’ توجہ سے سُنیں، قاصد فرشتے گاتے ہیں Hark, the Herald Angels Sing‘‘ شاعر چارلس ویزلی Charles Wesley، 1707۔1788)۔

یہ ایک شاندار حقیقت ہے۔ اسرائیل کا خُدا کبھی ایک چھوٹے سے بچے کے جسم میں رہا تھا۔ خُدا کبھی انسان کے جسم میں بسا تھا جس نے ہمیں ہمارے گناہوں سے بچانے کے لیے صلیب پر تکالیف برداشت کیں اور مرا۔

متجسم ہونے کا معجزہ اِس حقیقت میں پنہاں ہے کہ کائنات کے خُدا نے خود کو انسانی جسم میں جھکا دیا۔ وہ ایک بھوکا، تکالیف برداشت کرتا ہوا، گوشت اور خون میں مرتا ہوا انسان بنا۔ میرا نہیں خیال ہم میں سے کسی ایک کو بھی مکمل طور پر احساس ہو کہ خُدا کے لیے نیچے آنا اور انسانی جسم میں رہنا کس قدر شاندار تھا – اور ’’خُدا ہمارے ساتھ‘‘ – یسوع ہمارا عمانوایل بننا کس قدر شاندار تھا! بائبل کہتی ہے کہ اُس نے،

’’...اپنے آپ کو خالی کردیا، اور غُلام کی صورت اختیار کرکے، اِنسانوں کے مشابہ ہوگیا‘‘ (فلپیوں 2:7).

لیکن اِس سے بھی شاندار یہ حقیقت ہے کہ مسیح ایک گنہگار نسل کے جسم میں نیچے آیا۔ حالانکہ اُس نے خود کبھی کوئی گناہ نہیں کیا، اُس نے خود کو اُس نسل کے ساتھ جوڑا جو خُدا کے خلاف بغاوت میں ہے۔ اُس نے خود کو ہمارے ساتھ جوڑا تاکہ وہ ہمیں گناہ اور بدنصیبی سے نجات دلا سکے! کلام پاک کہتا ہے،

’’خدا نے اپنے بیٹے کو گناہ کی قربانی کے طور پر گناہ آلودہ جسم کی صورت میں بھیج کر جسم میں گناہ کی سزا کا حکم دیا‘‘ (رومیوں 8:3).

ہم حیران ہو جاتے ہیں جب ہم اُس محبت کے بارے میں سوچتے ہیں جو خُدا نے ہم گنہگاروں کو بچانے کے لیے نیچے آنے کے ذریعے سے ظاہر کی! ہم گناہ میں گِری ہوئی ایک نسل ہیں۔ میں گناہ کی اسیری کے لوگ ہیں۔ ہم شیطان کی قوت کے تحت ہیں۔ لیکن خُدا مسیح میں ہمارے پاس نیچے ہمیں نجات دلانے کے لیے آیا۔ کیونکہ ’’خُدا ہمارے ساتھ‘‘ ہے – یسوع ہمارے عمانوایل کی وجہ سے ہمارے پاس اُمید ہے!

کوئی وقت تھا جب خُدا ہمارے خلاف تھا۔ بائبل کہتی ہے کہ خُدا ’’ہر روز بدکاروں کے ساتھ اپنا قہر دکھاتا‘‘ ہے (زبور7:11)۔ لیکن اب خُدا ہمیں معاف کر سکتا ہے اور ہمیں اپنے بچے بُلا سکتا ہے۔ اب، ’’ہمارے خُداوند یسوع مسیح کے وسیلے سے خُدا کے ساتھ ہماری صلح ہو چکی ہے: ایمان لانے سے ہم نے مسیح کے وسیلے سے اُس فضل کو پا لیا ہے اور اُس میں قائم بھی ہیں اور اِس اُمید پر خوشی مناتے ہیں کہ ہم بھی خُدا کے جلال میں شریک ہوں گے‘‘ (رومیوں5:1، 2)۔ اب یہواہ خُدا ہمارے خلاف نہیں ہے، مگر ’’خُدا ہمارے ساتھ‘‘ ہے! وہ ’’اپنے بیٹے کی موت کے وسیلے سے ہم سے صلح‘‘ کر چکا ہے (رومیوں5:10)۔

جب میں ایک چھوٹا لڑکا تھا تو اِن باتوں کو نہیں جانتا تھا۔ میں نے ایک مسیحی گھرانے میں پرورش نہیں پائی تھی۔ جب تک میں بلوغت کی عمر کا نہیں ہوا میں کبھی بھی انجیل کی منادی کرنے والے گرجہ گھر میں نہیں گیا۔ تب بھی میں نے احتیاط کے ساتھ نہیں سُنا۔ تب بھی میں نہیں جانتا تھا کہ خُدا کے ساتھ کیسے صُلح کی جائے – اُس وقت تک نہیں جب تک کہ میں بیس برس کا نہیں ہو گیا۔ اچانک پاک روح نے مجھے دکھایا کہ یسوع خُدا کے ساتھ مجھے صلح عنایت کرنے کے لیے نیچے آیا اور صلیب پر مرا۔ تب میں جان گیا کہ یسوع آسمان سے مجھے بچانے کے لیے آیا تھا! تب وہ خُدا میرے ساتھ تھا – یسوع میرا عمانوایل! میں اُسی لمحے بچا لیا گیا تھا جب میں نے یسوع پر بھروسہ کیا تھا!

’’وہ عمانوایل کہلائے گا، جس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی 1:23)۔

II۔ دوئم، عمانوایل کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ آپ کے لیے دستیاب ہے۔

جب میں یہ لکھ رہا تھا، تو ھانڈیوراس Honduras سے آدمی نے دوبارہ فون کیا۔ میں نے اُس کے ساتھ انگریزی میں بات کی۔ میری بیوی نے ایک دوسرے فون پر اُس کا ہسپانوی میں ترجمہ کیا۔ اُس نے بتایا کہ اُس نے میرے واعظوں کی تبلیغ اپنے گاؤں میں کر دی ہے، لیکن تمام کے تمام پادری اُس پر ناراض ہوگئے۔ وہ میرے واعظوں کی منادی ایک ریڈیو پروگرام پر کر رہا تھا۔ میں نے اُس سے پوچھا کہ گرجہ گھر کیا تبلیغ دے رہے تھے۔ اُس نے کہا کہ وہ صرف خُدا سے کیسے اور زیادہ پیسہ حاصل کرنا ہے – خوشحالی پر تبلیغ کر رہے ہیں۔ میں نے اُس سے بپتسمہ دینے والے گرجہ گھر کے بارے میں پوچھا۔ اُس نے کہا، ’’پبتسمہ دینے والوں کی حالت سب سے بدتر ہے۔‘‘

اُس کے پاس بیس لوگ ہیں جو اُس کے گھر پر میرے واعظ اُس سے سُننے کے لیے آتے ہیں۔ میں نے اُس سے کہا کہ اپنا خود کا گرجہ گھر شروع کر دے – اور میرے واعظوں کی اپنے لوگوں میں تبلیغ کرے۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اُس کے لیے دعا کریں۔ اُس کا نام نسٹور Nestor ہے۔

یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ پر حقیقی انجیل کی منادی کی انتہائی شدت کے ساتھ ضرورت ہے۔ اگلے ہی دِن میں نے جمی سواگرٹ Jimmy Swaggart کو کہتے سُنا کہ پینتیکوست والے انجیل کی تبلیغ نہیں کر رہے ہیں۔ میں ایک حقیقت کے طور پر جانتا ہوں کہ ہمارے بپتسمہ دینے والے بہت سے گرجہ گھر انجیل کی منادی کرنے کے بجائے کھوئے ہوئے لوگوں کو آیت بہ آیت بائبل کا مطالعہ پیش کر رہے ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے بہت سے پادری اب خوفزدہ ہیں کہ اُن کے گرجہ گھروں میں کھوئے ہوئے لوگ چلے جائیں گے اگر وہ اُنہیں انجیل کی منادی کریں گے! کتنے شرم کی بات ہے! میں سوچتا ہوں کہ یہ خُدا کی طرف سے فیصلہ ہے۔ بائبل کہتی ہے، ’’خُدا اُن پر گمراہی کا ایسا اثر ڈالے گا کہ وہ جھوٹ کو سچ تسلیم کرنے لگیں گے‘‘ (2۔ تسالونیکیوں2:11)۔ میں یقین کرتا ہوں کہ آج کے زمانے میں انجیل کی منادی کی قلت جھوٹی مسیحیت پر خُدا کے آخری وقت کے فیصلے کا آغاز ہے۔

اب، پہلے سے بھی زیادہ، ہمیں یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر انجیل کی منادی کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں میں ہم اب تک دو لوگوں سے سُن چکے ہیں جو میرے مسودوں سے اِن واعظوں کی اپنے لوگوں میں منادی کر رہے ہیں – ایک کیوبا میں اور اب دوسرا ھانڈیوراس Honduras میں۔ گذشتہ ہفتے انڈیا میں ایک ڈاکٹر نے ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan کو ایک ای میل بھیجا۔ اُس نے کہا، ’’ہم ساری دُنیا میں بہت سے [لوگوں] کو ڈاکٹر ہائیمرز کے صاف گو، ٹھوس اور جرأت والے واعظوں سے مسلسل برکات پاتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ میں بہت سے ہندوؤں [لوگوں] کو آپ کی ویب سائٹ دیکھنے کے لیے اور آپ کے واعظوں سے برکات پانے کے لیے کہتی ہوں۔‘‘ مہربانی سے ہمارے انجیل کے پیغامات کے لیے شدت سے دعا کریں کیونکہ وہ 177 قوموں میں 28 زبانوں میں جاتے ہیں۔ یہ سب سے زیادہ اہم باتوں میں سے ایک ہے جو ہمارا گرجہ گھر کر رہا ہے!

یہاں تک کہ اِن آخری ایام میں یسوع ہمارا عمانوایل ہے! اُس نے کہا، ’’دیکھو، میں دُنیا کے آخر تک تمہارے ساتھ ہوں‘‘ (متی28:20)۔ آج کی صبح یسوع آپ کے لیے موجود ہے۔ وہ آپ کے ساتھ ناراض نہیں ہے – بلکل بھی نہیں! بائبل کہتی ہے،

’’مسیح یسوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15).

وہ آسمان سے نیچے کنواری مریم کے بطن میں آیا۔ وہ صلیب پر چڑھا، جہاں وہ آپ کے گناہ کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے مرا۔ آپ کو دائمی زندگی عطا کرنے کے لیے وہ جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ اپنی گناہ سے بھرپور دُنیا سے مُنہ موڑ لیں اور اُس پر بھروسہ کریں۔ وہ ہمارے ساتھ ہے۔ وہ ہمارا عمانوایل ہے۔ وہ آپ کے گناہوں کو معاف کرے گا اور اپنے قیمتی خون سے آپ کو پاک صاف کرے گا۔ کرسمس کے موقعے پر، اور سارا سال کے دوران، یہی بہترین بات ہے جو ہم آپ کو بتا سکتے ہیں!

میں تیری خوش آمدیدی آواز کو سُنتا ہوں، جو مجھے خُداوندا تیری جانب بُلاتی ہے
   اِس لیے تیرے قیمتی خون میں پاک صاف ہونے کے لیے جو کلوری پر بہا تھا۔
خُداوندا! میں آ رہا ہوں، میں ابھی تیرے پاس آ رہا ہوں! مجھے دُھو ڈال، مجھے خون میں پاک صاف کر ڈال
   جو کلوری پر بہا تھا۔

حالانکہ میں کمزور اور لائق مذمت ہوں، تیری قوت مجھے یقین دلاتی ہے؛
   تو ہی میرے گھٹیا پن کو مکمل طور پر پاک صاف کرتا ہے، جب تک کہ وہ بے داغ اور خالص نہ ہو جائے۔
خُداوندا! میں آ رہا ہوں، میں ابھی تیرے پاس آ رہا ہوں!
   مجھے دُھو ڈال، مجھے خون میں پاک صاف کر ڈال جو کلوری پر بہا تھا۔
   (’’اے خُداوند میں آ رہا ہوں I Am Coming, Lord، شاعر لوئیس ہارٹسو Lewis Hartsough
      ، 1828۔1919)۔

اگر آپ بچائے جانے کے بارے میں ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیں – ایک حقیقی مسیحی بننا چاہیں – تو مہربانی سے ابھی اپنی نشست چھوڑیں اور اجتماع گاہ کی پچھلی جانب چلے جائیں۔ ڈاکٹر کیگن آپ کو ایک اور کمرے میں لے جائیں گے جہاں بات چیت اور دعا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر چعین Dr. Chan، مہربانی سے دعا کریں کہ آج صبح کوئی نہ کوئی یسوع پر بھروسہ کرے گا۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

یہ مسودۂ واعظ حق اشاعت نہیں رکھتے ہیں۔ آپ اُنہیں ڈاکٹر ہائیمرز کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کر سکتے
ہیں۔ تاہم، ڈاکٹر ہائیمرز کے تمام ویڈیو پیغامات حق اشاعت رکھتے ہیں اور صرف اجازت لے کر ہی استعمال کیے
جا سکتے ہیں۔

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھومی
Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: متی1:18۔23 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’او آ جا، او آ جا، عمانوایل O Come, O Come, Emmanuel‘‘ (مصنف انجان؛ لاطینی سے
جان ایم۔ نیل John M. Neale ، 1818۔1866 نے کیا)۔

لُبِ لُباب

عمانوایل – خُدا ہمارے ساتھ!

!EMMANUEL – GOD WITH US

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’وہ عمانوایل کہلائے گا، جس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ‘‘ (متی 1:23)۔

(1۔ تیموتاؤس 3:16)

I.   اوّل، عمانوایل ظاہر کرتا ہے کہ وہ آسمان سے انسانی جسم میں نیچے آیا تھا،
فلپیوں2:7؛ رومیوں8:3؛ زبور7:11؛ رومیوں5:1، 2، 10 .

II.  دوئم، عمانوایل کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ آپ کے لیے دستیاب ہے،
2۔ تسالونیکیوں2:11؛ متی28:20؛ 1۔ تیموتاؤس1:15 .