Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

نئے عہد نامے کا خُون

THE BLOOD OF THE NEW TESTAMENT
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
30 جون، 2013، خُداوند کے دِن کی صبح
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, June 30, 2013

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

جب مسیح نے یہ کہا تھا تو وہ مصلوب کیے جانے سے ایک رات پہلے فسح کا کھانا کھانے بیٹھا ہوا تھا۔ اُس نے پیالے کی طرف اشارہ کیا اور کہا، ’’یہ میرا خون ہے، جو بہتوں کے لیے بہایا جاتا ہے۔‘‘ یہ ثابت کرتا ہے کہ اُس کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا ہے کہ اُس پیالے میں واقعی خون موجود تھا! اِس ایک آیت کے مقابلے میں ہمیں تقلیب کے عمل کے جھوٹے کیتھولک عقیدے کو غلط ثابت کرنے کے لیے مذید کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ وہاں جیتا جاگتا مسیح بیٹھا ہوا تھا، اپنا خون اپنے اندر لیے ہوئے، اپنی رگوں میں۔ اِسلیے پیالے میں اصل میں اُس کا خون موجود نہیں ہو سکتا تھا۔

مسیح نے اپنے خون کے بہائے جانے کے بارے میں بات کی تھی۔ لیکن وہ اُس کے اگلے دِن تک، اُس کی مصلوبیت ہونے تک ہو نہیں سکتا تھا۔ اُس نے ابھی تک اپنا خون بہایا ہی نہیں تھا۔ لیکن اُس نے اِسے بہانے کا فیصلہ کر لیا تھا، اور اُس کا یہ فیصلہ کہ وہ اپنا خون اُنڈیلے گا تبدیل نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اِس لیے اُس نے اپنے خون کے بارے میں بات کی تھی ایسے جیسے کہ وہ پہلے ہی بہایا جا چکا تھا!

اِس کے علاوہ، مسیح نے اُس رات عشیائے ربانی کو قائم کیا تھا۔ اُس بابرکت فرمان کو پہلی مرتبہ تخلیق کرنے کے لیے، اُس کے لیے یہ ضروری تھا کہ اِس طرح بات کرے جیسے کہ اُس کا خون پہلے ہی بہایا جا چکا تھا – جیسا کہ بلاشبہ یہ اگلے ہی دِن کیا گیا تھا۔

اِس کے ساتھ ساتھ، فعل حال کے استعمال سے، میرے خیال میں، صلیب پر اُس کی قربانی کی دائمی حقیقت کو، مسیح ظاہر کر رہا تھا۔ ہمیں مکاشفہ13:8 میں بتایا گیا ہے کہ وہ ’’بنائے عالم سے ذبح کیا ہوا برّہ‘‘ ہے۔ اِسی لیے وہ اپنے خون کے بارے میں ایسے بات کرتا ہے جیسے کہ وہ پہلے ہی بہایا جا چکا ہے۔ چند ہی گھنٹوں میں اُس کا خون واقعی ہی اُس کے چھیدے ہوئے ہاتھوں،پیروں اور پسلی میں سے بہایا جانے والا تھا۔ لیکن زمانوں سے بھی پہلے خُدا نے جیسا کہ اُس کے ذہن میں اور اُس کے منصوبے میں شامل تھا اِس کا تعین کر دیا تھا۔ کیونکہ خُدا جانتا تھا کہ یسوع بلاشبہ اور یقیناً صلیب پر مرنے کے لیے جائے گا، وہ ہزاروں کے گناہوں کو اُس مستقبل کے گناہ کی قربانی کی بنیاد پر معافی دلانے کے قابل تھا۔ خُدا باپ نے دس ہزار گنہگاروں کو دس ہزار مرتبہ مسیح کی مستقبل کی قربانی کی بنیاد پر معاف کیا۔ اِسی لیے یوحنا بپتسمہ دینے والے نے کہا، ’’دیکھو خُدا کا بّرہ، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا1:29)۔ مسیح صلیب پر اپنا خون بہانے سے پہلے ہی’’دُنیا کا گناہ اُٹھا لے جا رہا‘‘ تھا۔ کلوری کی صلیب پر اپنے وقت پر پایۂ تکمیل ہونے سے بھی پہلے یہ ابدیت سے بھی پہلے ایک حتمی عمل قرار دیا جا چکا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ داؤد کہہ سکا،

’’زوفے سے مجھے صاف کر، تو میں پاک صاف ہو جاؤں گا: مجھے دھو ڈال تو میں برف سے بھی زیادہ سفید ہو جاؤں گا‘‘ (زبور 51:7).

زوفہ وہ جڑی بوٹی تھی جو پاکیزگی کے خون کو لاگو کرنے کے لیے پرانے مذہبی نظام میں استعمال کی جاتی تھی۔ داؤد کا گناہ مسیح کے خون سے پاک صاف کیا گیا تھا، جو پہلے ہی خُدا کے لامحدود نیک ارادوں میں بہایا جا چکا تھا۔ اِس لیے ہم اُنکے ساتھ متفق نہیں ہو سکتے جو کہتے ہیں کہ انسان کے گناہ پرانے عہد نامے میں ڈھانپ دیے گئے تھے، مگر نئے عہد نامے میں پاک صاف کیے گئے۔ رومیوں4:7 میں ہمیں بتایا گیا کہ نئے عہد نامے میں گناہ ’’ڈھانپ‘‘ دیا گیا ہے۔ اور زبور51میں ہمیں بتایا گیا کہ گناہ کو پرانے عہد نامے میں ’’پاک صاف‘‘ کر دیا گیا تھا۔ خُدا کا شکر ہو! بنائے عالم سے ذبح کیے گئے برّے نے عدن کے باغ سے اپنے بچوں کے گناہوں کو اِس موجودہ وقت تک – اور تمام ابدیت تک – دُنیا کے خاتمے کے بغیر ’’ڈھانپ‘‘ اور ’’پاک صاف‘‘ کر دیا ہے! آمین! کیونکہ یسوع نے کہا،

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

اِسی لیے سچے مسیحی گا سکتے ہیں،

بچایا گیا! بچایا گیا! میرے تمام گناہ معاف کر دیے گئے ہیں،
   میری تمام پشیمانی جا چکی ہے!
بچایا گیا! بچایا گیا! میں اُس مصلوب کیے گئے کے خون
   کے وسیلے سے بچایا گیا ہوں!
(’’خون کے وسیلے سے بچایا گیا Save by the Blood‘‘ شاعر ایس۔ جے۔ ھینڈرسن
S. J. Henderson، 1902)۔

میں ڈاکٹر جان آر۔ رائس Dr. John R. Rice کے معقول بیان کے ساتھ متفق ہوں، جنہوں نےکہا،

جمسانی مسیحی مذہبی نظام میں تقسیم پیدا کرتے ہیں ... کبھی کبھی وہ تصور کرتے ہیں کہ یہودی ایک طریقے سے بچائے گئے تھے اور غیراقوام دوسرے ... خوشخبری صرف ایک ہی ہے، نجات کا منصوبہ صرف ایک ہی ہے۔ وہ خوشخبری کبھی تبدیل ہوئی ہی نہیں تھی اور کبھی ہو گی بھی نہیں (جان آر۔ رائس، ڈی۔ ڈی۔ John R. Rice, D.D.، ’’پولوس کی انجیل یا بادشاہت کی خوشخبری،‘‘ بارہ شاندار مرکزی موضوع Twelve Tremendous Themes، خُداوند کی تلوار پبلشرز Sword of the Lord Publishers، اشاعت 1977، صفحات 94۔96)۔

مسیح کا خون تمام ایمانداروں کے گناہوں کو ڈھانپتا اور پاک صاف کرتا ہے، آدم سے لیکر بالکل اُس آخری بشر تک جو ہزار سالہ بادشاہت کے اختتام تک بچایا جائے گا! ھیلیلویاہ!

ہم نے بالکل ابھی ہمارے گرجہ گھر میں عشیائے ربّانی لیا ہے۔ جب ہم پیالہ لیتے اور اُس میں سے پیتے ہیں، ہم اُس خون کے بارے میں سوچتے ہیں جو مسیح نے ہمیں گناہوں سے مخلصی دینے کے لیے بہایا، یہ یاد کرتے ہوئے جو یسوع نے کہا،

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

یہاں تین اسباق ہیں جو ہم سب کو مسیح کے خون کے بارے میں سمجھ لینے چاہیے۔

I۔ اوّل، وہ پیالہ ہمیں مسیح کے خون کی اہمیت کی تعلیم دیتا ہے۔

ہم نے بالکل ابھی خداوند کے کھانے [عشائے ربّانی] کی تقریب منائی ہے۔ ہم نے روٹی لی، اور پھر ہم نے پیالہ لیا۔ عظیم سپرجیئن Spurgeon نے کہا،

یاد رکھیں کہ پاک کھانے میں آپ کے پاس روٹی بطور جسم کی ایک علیحدہ علامت ہے، اور پھر مے بطور خون کی ایک علیحدہ علامت ہے: یوں آپ کے پاس موت کی واضح تصویر ہوتی ہے، چونکہ خون کو جسم سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ ’’جب کبھی تم یہ روٹی کھاتے اور اِس پیالے میں سے پیتے ہوخُداوند یسوع کی موت کا اظہار کرتے ہو۔‘‘ [1۔کرنتھیوں11:26]۔ دونوں عمل ہی ضروری ہیں (سی۔ ایچ۔ سپرجیئن C. H. Spurgeon، ’’بہتوں کے لیے بہایا گیا وہ خون The Blood Shed for many،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ The Metropolitan Tabernacle Pulpit، پلگرِم اشاعت خانے Pilgrim Publications، 1974، جلد تیتیس، صفحہ374)۔

خُداوند کے کھانے میں دو جُز ٹوٹی ہوئی روٹی میں ہمارے خُداوند کے بدن کی موت کو ظاہر کرتے ہیں – اور اُس کا خون پیالے میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ دونوں عنصر علیحدہ ہیں، اور ہر مرتبہ جب ہم خُداوند کے کھانے کو لیتے ہیں تو علیحدہ ہی شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ دو علیحدہ جُز جان میک آرتھر John MacArthur کی غلطی کو یہ کہنے میں ظاہر کرتے ہیں، ’’خون موت کےلیے ایک متبادل لفظ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے‘‘ (عبرانیوں9:14)؛ ’’خون کا بہایا جانا موت کی طرف اشارہ کرتا ہے‘‘ (عبرانیوں9:22)؛ ’’مسیح کا خون، ایک چمکدار جملہ جو مسیح کی قربانی کی موت کے اظہار کے لیے استعمال ہوا‘‘ (1۔کرنتھیوں10:16 پرایک غور طلب بات)؛ ’’بّرے کا خون، یہ مسیح کی کفاراتی قربانی کی طرف اشارہ کرتا ہے‘‘ (مکاشفہ7:14)؛ وغیرہ وغیرہ۔ (تمام حوالے میک آرتھر مطالعۂ بائبل The MacArthur Study Bible، ورڈ بائبلز Word Bibles، 1997 سے لیے گئے ہیں)۔ اگر ’’خون‘‘ اُس کی ’’موت‘‘ کے لیے واحد ایک ’’متبادل لفظ‘‘ تھا تو پھر عشائے ربّانی اِن دو عناصر کے لیے کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ عشائے ربّانی میں دو عناصر کے ہونے کی کوئی وجہ ہے۔ مسیح نے ہمیں خصوصی طور پر اور واضح طور پر بتایا کہ اُس کا خون ’’گناہوں کی معافی کے لیے‘‘ بہایا گیا تھا (متی26:28)۔ اُس نے ہمارے گناہ ’’خود اپنے بدن پر‘‘ لاد لیے (1پطرس2:24) – لیکن اُس نے اپنا خون بہایا ’’گناہوں کی [معافی] نجات کے لیے‘‘ (متی26:28)۔ صلیب پر اُس کی موت ہمارے مصائب کو برداشت کرنے کے لیے تبدلیاتی تھی، ’’ناراستوں کے لیے راستباز‘‘ (1پطرس3:18)، لیکن اُس کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے بہایا گیا تھا‘‘ (1یوحنا1:7)۔ اُس کے بدن کی موت ہمارے گناہ کے لیے کفارہ ادا کرتی ہے۔ وہ خون جو اُس نے بہایا ہمیں گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔ یہ اکثر مجھے حیرت زدہ کر دیتا ہے کہ آج ایسے پادری ہیں جو اِن سادہ سی انجیل کی سچائیوں کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔ یہ 1 تیموتاؤس4:1 میںبتائے گئے شیطانی دھوکے کی قسم کے نتیجے کو ظاہر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اِس کا یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ پادری ابھی مسیح میں تبدیل ہوا ہی نہیں ہے۔ گلبرٹ ٹیننٹ Gilbert Tennent (1703۔1764) نے ’’مسیح میں غیر تبدیل شُدہ منادی کے خطرے‘‘ کے بارے میں بات کی تھی۔

عشائے ربّانی مسیح کی موت کو مرکز بناتی ہے – ہمارے لیے اُسکے گہرے پیار کا اظہار کرتی ہے۔ ’’اِس سے زیادہ محبت کوئی نہیں کرتا کہ اپنی جان اپنے دوستوں کے لیے قربان کر دے‘‘ (یوحنا15:13)۔ مسیح ہماری جگہ پر کھڑا ہوا اور خود پر نا صرف ہمارے گناہ، بلکہ اُن گناہوں کے خلاف خُدا کا غضب ناک قہربھی خود پر لاد لیا۔ مسیح کے خون کے اُنڈیلے جانے نے خدا اور انسان کے درمیان امن قائم کیا، جب خُدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو گناہ کے لیے قربانی بنا دیا۔

انسان کے لیے مسیح کی موت مسیحیت کا مرکزی عقیدہ ہے۔ اور عشائے ربانی کا قائم کیا اُس عظیم عقیدے کو ہر اُس مرتبہ جب ہم اِس کو مناتے ہیں ہماری آنکھوں کے سامنے لے آتا ہے۔ واضح طور پر مسیح نے سوچا تھا کہ اُس کی موت کے حقائق عظیم تر اہمیت کے حامل تھے۔ اُس نے ہمیں عشائے رباّنی منانے کے لیے نہ کہا ہوتا اگر اُس نے یقین نہ کیا ہوتا کہ اُس کے خون کا بہایا جانا گنہگاروں کو بچانے کے لیے شدید ترین اہمیت کا حامل تھا، اور اِس لیے اُس نے کہا،

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

II۔ دوئم، یہ خون ہمیں مسیح کے ساتھ نئے عہد میں جوڑتا ہے۔

’’یہ نئے عہد کا میرا خون ہے۔‘‘ اِس کا ترجمہ یوں بھی ہو سکتا ہے، ’’یہ نئے عہد کا میرا خون ہے۔‘‘ نیا عہد انسان اور خدا کے درمیان نئے معاہدے یا ’’اقرارنامے‘‘ کے لیے اشارہ کرتا ہے۔ نئے عہد کی بنیاد مسیح کے خون پر ہے۔ کوئی بھی ہمارا نمائندہ نہیں ہو سکتا تھا ماسوائے خُداوند یسوع مسیح کے۔ اور اُس نے عہد کو مکمل نہ کیا ہوتا اگر ایسا ممکن کرنے کے لیے اُس نے خود اپنا خون نہ بہایا ہوتا۔ خُدا اور انسان کے درمیان نیا عہد خود یسوع مسیح کے خون سے مہربند ہوا ہے۔ عبرانیوں13:20 کہتی ہے کہ مسیحی کو ’’لامحدود عہد کے خون کے ذریعے‘‘ سے کامل کیا جاتا ہے۔ یوں ہم نجات دہندہ کے ساتھ یسوع کے قیمتی خون کے وسیلے سے ایک کبھی نہ ختم ہونے والے عہد میں جوڑے ہوئے ہیں!

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

III۔ سوئم، وہ خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے۔

پولوس رسول نے کہا، ’’اُس کے بیٹے خداوند یسوع مسیح کا خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے‘‘ (1یوحنا1:7)۔ یہی تھا جو مسیح کا مطلب تھا جب اُس نےکہا، ’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا۔‘‘ صلیب پر اُس کی خون کی قربانی کے وسیلے سے، یسوع نے گناہ کی معافی کو خرید لیا ہے!

کن گناہوں سے؟ تمام گناہوں سے، ہر قسم کے گناہ۔ عہد کا خون ہر گناہ کو اُٹھا لے جاتا ہے، چاہے وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو۔ قتل، چوری، جھوٹ، زنا – اور ہر دوسری قسم کا گناہ – یسوع کے خون کے وسیلے سے دھو کر پاک صاف کیا جا سکتا ہے۔

اوہ، اے تمام جن میں گناہ کے
   موذی دھبے پکے ہو چکے ہیں؛
آؤ، اُس کے تمام نجات دلانے والے خون میں دھو لیں
   اور تم پاک صاف ہو جاؤ گے،
اور تم پاک صاف ہو جاؤ گے۔
   (’’یسوع زخمی Jesus Wounded‘‘ شاعر ایڈورڈ کیسویل Edward Caswell، 1849؛ بطرز
شاہانہ مٹھاس تخت پر بیٹھتی ہے Majestic Sweetness Sits Enthroned‘‘)۔

سپرجیئن نے ایک بلی ڈاؤسن نامی ویزلیئن مناد کے بارے میں بتایا۔ اُس نے اپنی تلاوت پیش کی، ’’یسوع کے وسیلے سے تمہیں گناہوں کی معافی کی خبر دی جاتی ہے‘‘ (اعمال13:38)۔ جب وہ تلاوت پڑھ چکا، بلی ڈاؤسن منبر کے پیچھے گر پڑا تاکہ کوئی اُس کو دیکھ نہ پائے۔ پھر اُسکی آواز اُبھری، ’’منبر پر موجود آدمی نہیں، بلکہ کتاب میں موجود آدمی۔ بائبل میں جس آدمی کو بیان کیا گیا ہے وہ آدمی ہے جو آپ کے گناہوں کو معاف کر سکتا ہے۔‘‘ یہ وہ آدمی ہے جس نے کہا،

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

اپنے دماغ سے ہر کسی کو اور ہر چیز کو نکال باہر کرو۔ صرف یسوع کے ذریعے سے گناہوں کی معافی کے بارے میں سوچیں۔ یسوع نے اپنا خون بہایا، اور مرا اور آسمان کے لیے جی اُٹھا – اور یہ وہیں ہے جہاں پر وہ بالکل اِس وقت موجود ہے۔ آئیں اور آج صبح یسوع پر بھروسہ کریں۔ وہ آپ کو اب اور ہمیشہ کے لیے بچائے گا۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے کلام پاک سے تلاوت مسٹر ایبل پرودھمی Mr. Abel Prudhomme نے کی تھی: متی26:17۔28 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا:
’’اُس مصلوب کیے گئے کے وسیلے سے بچایا گیا Saved by The Blood of the Crucified One‘‘
(شاعر ایس۔ جے۔ ھینڈرسن S. J. Henderson، 1902)۔

لُبِ لُباب

نئے عہد نامے کا خُون

THE BLOOD OF THE NEW TESTAMENT

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’یہ نئے عہد کا میرا وہ خون ہے جو بہتیروں کے گناہوں کی معافی کے لیےبہایا جائے گا‘‘ (متی26:28)۔

(مکاشفہ13:8؛ یوحنا1:29؛ زبور51:7؛ رومیوں4:7)

I۔    اوّل، پیالہ ہمیں مسیح کے خون کے اہمیت کے بارے میں تعلیم دیتا ہے،
1۔کرنتھیوں11:26؛ 1پطرس 2:24؛ 3:18؛ 1یوحنا1:7؛ یوحنا15:13 .

II۔   دوئم، یہ خون ہمیں مسیح کے ساتھ نئے عہد میں جوڑتا ہے، عبرانیوں13:20 .

III۔  سوئم، یہ خون ہمیں تمام گناہ سے پاک صاف کرتا ہے، 1یوحنا1:7؛ اعمال13:38 .