Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

موت کے ساتھ آپ کی ملاقات

YOUR APPOINTMENT WITH DEATH
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
11 نومبر، 2012، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, November 11, 2012

’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔

اِس وقت کی عظیم ترین ضروریات میں سے ایک انجیلی بشارت کی تبلیغ کرنا ہے۔ جب میں ایک لڑکا تھا آپ اِسے ہر جگہ سُن سکتے تھے۔ دُنیا میں یہ ایک سب سے زیادہ عام بات تھی کہ آپ ایک آدمی کو خوشخبری کی تبلیغ کرتے ہوئے سنتے۔ لیکن اب یہ سچ نہیں ہے۔ آج بائبل کی تعلیمات کی بھرمار ہے۔ آج بھرمار ہے کہلائی جانے والی ’’موسیقی‘‘ اور کہلائی جانے والی ’’عبادت‘‘ کی۔ بہت سے گرجہ گھروں میں بھرمار ہے تفریح کی۔ لیکن ہماری واعظ گاہوں میں انجیلی بشارت کی تبلیغ برائے نام سُنی جاتی ہے۔ اِس کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن آج صبح میں اُن کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔ یہ کہہ دینا ہی کافی ہوگا کہ میں جو آپ کو پیش کرنے جا رہا ہوں وہ ایک انجیلی بشارت کا واعظ ہے۔ میرا یقین ہے کہ ہر نئے سرے سے مسیح میں پیدا ہوئے مسیحی کو انجیلی بشارت کی تبلیغ سُننے کی ضرورت ہے – اور اس قسم کی تبلیغ اکثر سُننے کی ضرورت ہے۔ میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں؟ اِس لیے کیونکہ انجیلی بشارت کی تبلیغ ہمیں موت اور زندگی کے عظیم تر معاملات کے ساتھ سامنا کراتی ہے۔ اور یہ تبلیغ ہی ہے جو ہمیں خوشخبری کے روح رواں کی یاد دلاتی ہے۔ اور خوشخبری کے موت اور زندگی کے معاملات کی یاد دہانی کرانے کی ہم سب کو ضرورت ہے۔ خوشخبری کی تبلیغ سُننا ہمیں مسیح کے قریب کرتا ہے۔

کھوئے ہوئے لوگوں کو بھی انجیلی بشارت کی تبلیغ سُننے کی ضرورت ہے۔ ’’تفسیراتی تبلیغ‘‘ کہلائی جانے والی تبلیغ کھوئے ہوئے لوگوں کو اُن کے گناہ، اور اُن کے لیے مسیح کی ضرورت کا سامنا نہیں کراتی ہے۔ اِس گنہگار دور کے لیے خُدا کے فیصلوں میں سے ایک خوشخبری کی تبلیغ کا قحط بھی ہے۔ عاموس نبی نے خُدا کا حوالہ دیا۔ اُس نے کہا، ’’میں اِس ملک میں قحط ڈالوں گا،نا روٹی کا نہ پانی کا، بلکہ خُدا کے کلام کا قحط‘‘ (عاموس 8:11)۔ اُس نے نہیں کہا کہ وہاں الفاظ کا قحط ہوگا، بلکہ ’’خُدا کے کلام کو سُننے‘‘ کا قحط ۔ میتھیو ھنری Matthew Henry نے کہا، ’’اُن کے پاس لکھا ہوا کلام، بائبلیں پڑھنے کے لیے ہونگی، لیکن اُسے اُن پر لاگو کرنے کے ... مذہبی ناظم نہیں ہونگے۔‘‘ یہ بشارت انجیل کی تبلیغ کے ذریعے سے ہی ہوتا ہے کہ خوشخبری کے الفاظ کا لوگوں کے دِلوں اور دماغوں پر اِطلاق کیا جاتا ہے۔ محض بائبل کی تعلیمات ایسا نہیں کر سکتی ہیں۔ صرف بشارت انجیل کی تبلیغ ہی ایسا کر سکتی ہے۔ انجیلی بشارت کی تبلیغ کھوئے ہوئے لوگوں کی توجہ مرکوز کرتی ہے، اور اُنہیں خُدا کا کلام سُننے پر مجبور کرتی ہے۔ اور آج اِس قسم کی تبلیغ کا ایک بہت بڑا قحط پڑا ہوا ہے! یہ خُدا کی طرف سے ہماری قوم اور ہماری دُنیا پر ایک فیصلہ ہے۔

یہ واعظ انتہائی سادہ ہے، جیسا کہ تمام بشارت انجیل کی تبلیغ سادہ ہوتی ہے۔ درحقیقت، یہ واعظ ڈاکٹر ڈبلیو ہرزشیل فورڈ Dr. W. Herschel Ford کے پرانے زمانے کے مذہب پر سادہ واعظوں Simple Sermons on the Old-Time Religion (ژونڈروان Zondervan، اشاعت 1972، صفحات 105۔112) میں سے اخذ کیا گیا تھا۔ یہ موت پر ایک سادہ واعظ ہے – وہ موت جس کا سامنا ہر وہ شخص کرتا ہے جو آج صبح میرا یہ واعظ سُن رہا ہے۔ تلاوت کہتی ہے،

’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔

گذشتہ جمعہ کو میں سان فرانسسکو میں تھا۔ میں وہاں اپنے ایک پیارے دوست کے جنازے میں شرکت کے لیے گیا تھا۔ وہ کچھ ہی دِن قبل کینسر سے مری تھی۔ میں جب اُس کے تابوت کے پاس پہنچا، میں نے دھیان دیا کہ جنازے کے منتظم نے اُس کا چہرہ رنگ کیا ہوا تھا، جو اُسے زندگی کی مانند چمک دے رہا تھا۔ اُنہوں نے اُس کے جسم کو ایک ریشمی کپڑے سے بنے تابوت کے اندر رکھا تھا۔ اُنہوں نے اُس کے اردگرد خوبصورت پھول سجائے تھے۔ اُنہیں نے اپنی بہترین کوشش کی تھی، لیکن موت کبھی بھی خوبصورت نہیں ہوتی ہے۔ یہ ہمیشہ دھشت ناک ہوتی ہے۔ کسی کو اپنے سے یہ مت کہنے دیجیے کہ موت دھشت ناک نہیں ہوتی ہے! موت انسان کی دشمن ہے۔ بائبل موت کو ’’آخری دشمن‘‘ کہتی ہے (1۔ کرنتھیوں 15:26)۔ اور اِس کے باوجود یہ ایک دشمن ہے جس کا آپ کو سامنا ہوتا ہے کیونکہ ’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کو ہونا ضروری ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔ چونکہ آپ نے مرنا ہے، اِس لیے بائبل موت کے بارے میں کیا کہتی ہے اِس کے بارے میں جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔

I۔ اوّل، بائبل ہمیں موت کی ابتدا کے بارے میں بتاتی ہے۔

باغِ عدن انسان کی رہائش کے لیے ایک خوبصورت اور کامل جگہ تھی۔ گناہ اور موت وہاں کبھی داخل نہیں ہوئے تھے۔ پھر خُدا نے آدم سے کہا،

’’تُو اِس باغ کے کسی بھی درخت کا پھل بے روک ٹوک کھا سکتا ہے: لیکن تو نیک و بد کی پہچان کے درخت کا پھل ہرگز مت کھانا کیونکہ جب تو اِسے کھائے گا تو یقیناً مر جائے گا‘‘ (پیدائش 2:16۔17)۔

لیکن آدم اور حّوا نے خُدا کی نافرمانی کی، اور اُس منع کیے ہوئے پھل کو کھایا، اور اُسی لمحے روحانی طور پر مرگئے۔ پھر جسمانی موت نے اُن کے جسموں پر کام شروع کیا۔

بعد میں خُدا نے آدم سے لے کر نوح تک نو لوگوں کی ترتیب بتائی۔ حنوک کو آسمان پر اُٹھا لیا گیا۔ لیکن باقیوں کے بارے میں بائبل کیا بتاتی ہے؟ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ ’’وہ مر گیا۔‘‘ خُدا ہمیں بتا رہا تھا کہ اُس کا کیا مطلب تھا جب اُس نے کہا، ’’تو یقیناً مر جائے گا۔‘‘ پھر اسرائیل کے بادشاہوں اور یہودہ کی تاریخ پڑھیں۔ ’’وہ جیئے... اُنہوں نے حکومت کی... وہ مر گئے۔‘‘ خُدا نے موسیٰ سے کہا، ’’توجہ دے، تیرے مرنے کا دِن قریب ہے‘‘ (اِستثنا 31:14)۔ خُدا نے حزقیاہ بادشاہ سے کہا، ’’تو مر جائے گا‘‘ (اشعیا 38:1)۔

یسوع نے اکثر موت کی بات کی۔ اُس نے ایک امیر آدمی کے بارے میں بتایا جو مر گیا اور جہنم میں گیا (لوقا 16:19۔31)۔ اُس نے ایک امیر آدمی کے بارے میں بتایا جو اپنی نیند میں مر گیا (لوقا 12:13۔21)۔ اُس نے فریسیوں کو بتایا کہ وہ اپنے گناہوں میں مر جائیں گے (یوحنا 8:24)۔

بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ موت گناہ کی وجہ سے آتی ہے۔ جب پہلے آدمی نے گناہ کیا تھا موت اُس کی تمام آل اولاد میں بس گئی تھی۔ آپ اور مجھ میں موت کے بیج پہلے سے ہی ہمارے جسموں میں ہیں۔ دانت گل سڑ جاتے ہیں۔ بال ٹوٹ کر گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ پھر وہ سفید ہو جاتے ہیں۔ ہماری آنکھیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ کچھ میں کینسر کے خُلیے بننا شروع ہو جاتے ہیں، دوسروں میں دِل کی عضلات کمزور پڑ جاتے ہیں، خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ میں نے چھوٹے بچوں کو کینسر، لیوکیمیا اور دوسری بیماریوں سے مرتے ہوئے دیکھا ہے۔ آپ کوئی بھی ہوں، موت آپ کی طرف آ رہی ہے۔ ’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔

پھول بیچنے والوں کا زیادہ تر کاروبار مُردوں کے لیے پھول مہیا کرنے سے چلتا ہے۔ لائف انشورنس کو بیچنے والا اپنے پالیسی کو یہ ثابت کر کے بیچتا ہے کہ ہم مریں گے۔ تیز شاہراہوں کے چوکوں کے ساتھ صلیبیں حادثاتی موت کا بتاتی ہیں۔ تمام عمر کے ہزاروں لوگ ہر سال مختلف اقسام کے حادثات سے قتل ہوتے ہیں۔ اُن سے زیادہ ہزاروں خودکشی کرتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں ماہر تعمیرات اِس اصول کی پیروی کرتے تھے، ’’تمام دروازے اتنے بڑے بناؤ کہ تابوت اُن میں سے گزر جائے۔‘‘

لیکن آپ کہہ سکتے ہیں، ’’یہ تمام حقائق مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتے ہیں۔‘‘ یہ مجھے بھی خوفزدہ نہیں کرتے، کیونکہ میں نے اپنی اُمید مسیح پر رکھی ہے، جس نے موت پر فتح پائی ہے۔ لیکن اگر آپ ابھی تک نئے سرے سے جنم لیے ہوئے مسیحی نہیں بنے ہیں تو آپ کو خوفزدہ ہونے کی اتنی تو عقل ہونی چاہیے! موت آپ کے بچائے جانے کے تمام مواقع ختم کر دے گی۔ اور یہ یاد رکھیے – موت جلد ہی آپ پر آ جائے گی۔ آپ کا ریشم سے سجا ہوا تابوت شاید اِس وقت جنازے کا بندوبست کرنے والے ادارے میں انتظار کر رہا ہو! میں ایک نوجوان آدمی کو جانتا ہوں جو میرے واعظوں پر ہنستا تھا۔ وہ گرجہ گھر کے آخر میں بیٹھ کر مزاحیہ کتاب ایک بڑی بائبل میں چھپا کر پڑھا کرتا تھا جب میں واعظ دیتا تھا۔ ایک یا دو دِن کے بعد، میں نے اُس کا سرد، تنا ہوا جسم ایک تابوت میں پڑا ہوا دیکھا۔ ’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔ ایک پرانا گیت اِسے بہت عمدگی کے ساتھ پیش کرتا ہے،

وقت اب عارضی ہو چلا ہے، لمحات گزر رہے ہیں،
   تم سے اور مجھ سے گزر رہے ہیں؛
سائے اکٹھے ہو رہے ہیں، موت کے بستر آ رہے ہیں،
   تمہارے اور میرے لیے آ رہے ہیں۔
گھر آ جاؤ، گھر آ جاؤ، تم جو تھکے ماندے ہو، گھر آ جاؤ؛
   سنجیدگی کے ساتھ، نرمی سے، یسوع بُلا رہا ہے،
بُلا رہا ہے، اے گنہگار، گھر آ جاؤ!
   (’’ملائمت اور نرمی سے Softly and Tenderly‘‘ شاعر وِل ایل۔ تھامپسن
Will L. Thompson، 1847۔1909)۔

II۔ دوئم، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ موت کے بعد کیا ہوتا ہے۔

ایک نئے سرے سے جنم لیے ہوئے مسیحی کی ساتھ کیا ہوتا ہے؟ پولوس رسول کہتا ہے کہ ’’اِس جسمانی گھر کو چھوڑنا‘‘ ’’خُداوند کے گھر میں موجود ہونا‘‘ تھا (2۔ کرنتھیوں 5:8)۔ جب ایک مسیحی مرتا ہے، اُس کا جسم قبر میں جاتا ہے، لیکن اُس کی روح (اُس کی جان) خُداوند کے ساتھ ہونے کے لیے جاتی ہے۔ یسوع نے مرتے ہوئے ڈاکو سے کہا تھا، جس نے نجات پائی تھی، ’’آج ہی تو میرے ساتھ جنت میں ہوگا‘‘ (لوقا 23:43)۔ اِس لیے موت ایک نئے سرے سے جنم لیے ہوئے مسیحی کو دھشت زدہ نہیں کرتی ہے۔ وہ خاتون جن کے جنازے میں گذشتہ جمعہ میری بیوی اور میں نے شرکت کی تھی جانتی تھی کہ وہ کینسر سے مر رہی تھی جب چند ہفتے قبل میری بیوی اور میں اُس کی عیادت کے لیے گئے تھے۔ لیکن وہ ہمارے ساتھ ہنستی رہی تھی اور بہت خوش تھی۔ ہم نے وہ سکون دیکھا تھا جو اُس کے پاس تھا کیونکہ وہ ایک مسیحی تھی۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ اُن کے جنازے کی دعائیہ عبادت میں مجھے اُن کے حالات زندگی سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں گذشتہ جمعہ کی شام سُنانی پڑی تھی۔

لیکن ایک مسیحی میں غیر تبدیل شُدہ شخص کے لیے موت کے موقع پر کیا ہوتا ہے؟ لوقا کے سہولویں باب میں ہم پڑھتے ہیں، ’’امیر آدمی بھی مر گیا تھا اور دفنایا گیا تھا؛ جب اُس نے عالم ارواح میں عذاب میں مبتلا ہو کراپنی آنکھیں اوپر اُٹھائیں‘‘ (لوقا16:22،23)۔ وہ جو مسیح کو مسترد کرتے ہیں اُن کے لیے جہنم میں سوچا سمجھا عذاب ہوتا ہے، اور وہ دوبارہ نئے سرے سے جنم نہیں لیتے ہیں۔ اُن کے جسم قبر میں جاتے ہیں۔ لیکن اُن کی جانیں دائمی مصائب کی جگہ پر جاتی ہیں۔ یسوع نے کہا، ’’یہ لوگ ہمیشہ کی سزا پائیں گے‘‘ (متی 25:46)۔ اُن کی ’’جگہ آگ اور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی‘‘ (مکاشفہ 21:8)۔ ’’اور ایسے لوگوں کے عذاب کا دھواں ابد تک اُٹھتا رہے گا اور اُنہیں دِن رات چین نہ ملے گا… ‘‘ (مکاشفہ 14:11)۔

کیا موت کے بعد کوئی دوسرا موقع ہے؟ بائبل واضح طور پر ایک تاکیدی ’’نہیں‘‘ پیش کرتی ہے۔ ابراھام نے جہنم میں آدمی سے کہا،

’’ہمارے اور تمہارے درمیان ایک بڑا گڑھا واقع ہے: تاکہ جو اُس پار تمہاری طرف جانا چاہیں نہ جا سکیں؛ جو اِس پار ہماری طرف آنا چاہیں، نہ آ سکیں‘‘ (لوقا 16:26).

ابدیت میں کھویا ہوا انسان جنت اور جہنم کے درمیان گڑھے کے غلط طرف پر ہوگا۔ مسیح آپ کو اُس کے پاس آنے کے لیے اب بُلا رہا ہے۔ موت کے بعد بائبل کے مطابق پھر کوئی ایسا موقع نہیں ہوگا۔

III۔ سوئم، بائبل اچانک موت کے لیے خبردار کرتی ہے۔

تمام فوتگیوں میں آدھی سے زیادہ اموات اچانک ہوتی ہیں۔ گاڑیوں کے حادثات، قتل، خودکشیاں، جنگ، اور دِل کے دورے اچانک ہوتے ہیں۔ اُن میں سے ایک بہت بڑی اکثریت کی تعداد جو ایسے مرتے ہیں اُن کے پاس توبہ کرنے اور یسوع پر بھروسہ کرنے کا وقت نہیں ہوتا ہے۔ وہ اِس زندگی سے خُدا کا سامنے کرنے کے لیے بغیر کسی تیاری کے جاتے ہیں۔ بائبل کہتی ہے،

’’جو شخص باربار متنبہ کیے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا۔ اُس کا کوئی چارہ نہ ہوگا‘‘ (امثال 29:1).

میں تقریباً 55 سالوں سے تبلیغ کر رہا ہوں۔ بار بار، اِن سالوں کے دوران، میں نے لوگوں کو اچانک مرتے ہوئے دیکھا ہے جو خُدا سے ملنے کے لیے بغیر تیاری کے تھے۔ بار بار مجھے ایسے لوگوں کے جنازوں کی عبادت کروانے کے لیے بُلایا جاتا رہا ہے جو نجات پائے بغیر مر گئے۔ ایسی عبادات کو کروانا ہمیشہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ ماتم کرتے ہوئے رشتہ داروں کو ایسی المناک صورت حال میں کوئی اُمید دینا ناممکن ہوتا ہے۔ میں اگر کچھ کر سکتا ہوں تو وہ خوشخبری کی تبلیغ سُنا سکتا ہوں اُنہیں جو ابھی تک زندہ ہیں۔

اگر آنے والے دِنوں میں آپ کو اچانک مرنا پڑے، تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا آپ پولوس رسول کے ساتھ مل کر کہہ سکیں گے، ’’کیونکہ زندگی تو میرے لیے مسیح ہے اور موت نفع‘‘ (فلپیوں 1:21)۔ یا کیا آپ ابدیت میں مسیح کے ساتھ ہونے کی کسی اُمید کے بغیر ہی جائیں گے؟ کیا آپ کے لیے جہنم یا جنت ہوگی؟ یہ ایک سنجیدہ سوال ہے، سب سے زیادہ سنجیدہ سوال جس کا آپ کبھی سامنا کریں گے، کیونکہ ’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔

یسوع ہمارے گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا۔ اُس نے آپ کو تمام گناہ سے پاک صاف کرنے کے لیے اپنا خون بہایا۔ وہ آپ کو دائمی زندگی دینے کے لیے جسمانی طور پر مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ لیکن آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے گناہ کو اور اپنے آپ کے لیے مسیح کے ضرورت کو محسوس کریں۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایک خودغرضانہ اور گناہ سے بھرپور طرز زندگی سے منہ موڑ لیں۔ آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ مسیح کا ایک زندگی کو بدلنے والی تبدیلی میں سامنا کریں۔ اگر آپ کے ساتھ یہ ہو جاتا ہے تو کوئی اُمید ہے۔ اگر نہیں ہوتا ہے، تو آپ کے پاس کوئی اُمید نہیں ہے – بالکل بھی نہیں ہے۔ اِس لیے میں آپ کو آگاہ کرتا ہوں کہ خوشخبری کو سُننے کے لیے ہر اتوار کی صبح اور ہر اتوار کی شام کو یہاں گرجہ گھر میں موجود ہوں، کہ مسیح لوگ آپ کے لیے دعا کریں، کہ گرجہ گھر کی رفاقت میں داخل ہوں، کہ مسیح کے ساتھ اور گرجہ گھر کے ساتھ حقیقی رفاقت میں داخل ہوں۔ بائبل کہتی ہے،

’’مسیح یسُوع گنہگاروں کو نجات دینے کے لیے دُنیا میں آیا‘‘
       (1۔ تیموتاؤس 1:15).

ہم کس قدر دعا کرتے ہیں کہ آپ اُن میں سے ایک ہوں جنہیں یسوع نے ایک مایوس زندگی اور ایک نااُمید موت سے بچایا ہو۔ آمین۔

میں آپ سے کہنے جا رہا ہوں کہ آئیں اور یہاں اِس واعظ گاہ کے سامنے کھڑے ہوں اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ بچائے گئے ہیں۔ جب آپ آ جاتے ہیں، ڈاکٹر کیگن Dr. Cagan آپ کی راہنمائی ایک اور کمرے تک کریں گے جہاں ہم آپ کے ساتھ بات کر سکیں گے، دعا کر سکیں گے اور آپ کو کچھ ادبی کتابیں پڑھنے کے لیے دیں گے۔

مہربانی سے اپنی گیتوں کے صفحہ میں سے حمد و ثنا کا گیت نمبر سات کھولیئے۔ جس وقت ہم گائیں اپنی نشستوں سے اُٹھیں اور یہاں سامنے آ کر کھڑے ہو جائیں، اور جلدی آئیں۔

ملائمت اور نرمی سے یسوع بُلا رہا ہے،
   آپ کے لیے اور میرے لیے بُلا رہا ہے؛
دیکھیں، وہ پھاٹکوں پر دیکھ اور انتظار کر رہا ہے،
   آپ کے لیے اور میرے لیے دیکھ رہا ہے۔
گھر آ جاؤ، گھر آ جاؤ، تم جو تھکے ماندے ہو، گھر آ جاؤ؛
   سنجیدگی کے ساتھ، نرمی سے، یسوع بُلا رہا ہے،
بُلا رہا ہے، اے گنہگار، گھر آ جاؤ!

ہم کیوں دیر کرتے ہیں جب یسوع التجا کر رہا ہے،
   آپ کے لیے اور میرے لیے التجا کر رہا ہے؟
ہم کیوں تاخیر کریں اور اُس کی رحمدلیوں پر دھیان نہ دیں،
   آپ کے لیے اور میرے لیے رحمدلیاں؟
گھر آ جاؤ، گھر آ جاؤ، تم جو تھکے ماندے ہو، گھر آ جاؤ؛
   سنجیدگی کے ساتھ، نرمی سے، یسوع بُلا رہا ہے،
بُلا رہا ہے، اے گنہگار، گھر آ جاؤ!

وقت اب عارضی ہو چلا ہے، لمحات گزر رہے ہیں،
   تم سے اور مجھ سے گزر رہے ہیں؛
سائے اکٹھے ہو رہے ہیں، موت کے بستر آ رہے ہیں،
   تمہارے اور میرے لیے آ رہے ہیں۔
گھر آ جاؤ، گھر آ جاؤ، تم جو تھکے ماندے ہو، گھر آ جاؤ؛
   سنجیدگی کے ساتھ، نرمی سے، یسوع بُلا رہا ہے،
بُلا رہا ہے، اے گنہگار، گھر آ جاؤ!

اوہ، اُس شاندار پیار کے لیے جس کا اُس نے وعدہ کیا ہے،
   آپ کے لیے اور میرے لیے وعدہ کیا ہے!
حالانکہ ہم نے گناہ کیا ہے، اُس کے پاس رحم اور معافی ہے،
   آپ کے لیے اور میرے لیے معافی۔
گھر آ جاؤ، گھر آ جاؤ، تم جو تھکے ماندے ہو، گھر آ جاؤ؛
   سنجیدگی کے ساتھ، نرمی سے، یسوع بُلا رہا ہے،
بُلا رہا ہے، اے گنہگار، گھر آ جاؤ!
   (’’ملائمت اور نرمی سے Softly and Tenderly‘‘ شاعر وِل ایل۔ تھامپسن
     Will L. Thompson، 1847۔1909)۔

ڈاکٹر چین Dr. Chan، مہربانی سے آئیں اور اُن کے لیے جنہوں نے آج صبح ردعمل ظاہر کیا ہے اُن کے لیے دعا کریں (دعا)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا مسٹر کائیو ڈُونگ لی Mr. Kyu Dong Lee نے کی تھی: عبرانیوں 9:24۔28 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے گایا تھا
’’ملائمت اور نرمی سے Softly and Tenderly‘‘ (شاعر وِل ایل۔ تھامپسن
Will L. Thompson، 1847۔1909)۔

لُبِ لُباب

موت کے ساتھ آپ کی ملاقات

YOUR APPOINTMENT WITH DEATH

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’انسان کا ایک بار مرنا اور عدالت کا ہونا مقرر ہے‘‘ (عبرانیوں 9:27)۔

(عاموس 8:11؛ 1۔ کرنتھیوں 15:26)

I.   اوّل، بائبل ہمیں موت کی ابتدا کے بارے میں بتاتی ہے، پیدائش 2:16۔17؛
اِستثنا 31:14؛ اشعیا 38:1؛ لوقا 16:19۔31؛ 12:13۔21؛ یوحنا 8:24 .

II.  دوئم، بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ موت کے بعد کیا ہوتا ہے، 2۔ کرنتھیوں 5:8؛
لوقا 23:43؛ 16:22، 23؛ متی 25:46؛ مکاشفہ 21:8؛ لوقا 16:26 .

III. سوئم، بائبل اچانک موت سے خبردار کرتی ہے، امثال 29:1؛
فلپیوں 1:21؛ 1۔ تیموتاؤس 1:15 .