Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

نعمان کا پاک صاف ہونا

THE CLEANSING OF NAAMAN

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
4 مارچ، 2012، خُداوند کے دِن، شام کو
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Evening, March 4, 2012

’’ الِیشع نے اُسے ایک قاصِد کی معرفت کہلابھیجا کہ جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔سلاطین 5:10).

نعمان شاہِ ارام [شام] کے لشکر کا سردار تھا۔ وہ ایک عظیم آدمی تھی۔ وہ ایک نڈر سپاہی تھا۔ وہ اپنے آقا کی نظر میں بڑا محترم اور معزز تھا کیونکہ اُس نے جنگوں میں بہت سے کامیابیاں حاصل کیں۔ لیکن وہ ایک کوڑھی تھا۔ کوڑھ اُس کے گوشت کو کھا رہا تھا اور اُسے مار رہا تھا۔

اب نعمان کی بیوی کی ایک چھوٹی عبرانی ملازمہ تھی جسے اسرائیل کے سرزمین سے اسیر بنا لیا گیا تھا۔ اُس نے نعمان کی بیوی کو بتایا کہ اسرائیل میں ایک نبی ہے جو کہ نعمان کو اُس کے کوڑھ سے شفا دِلا سکے گا۔ جب ارام کے بادشاہ کو اِس کے بارے میں خبر پہنچی اُس نے اسرائیل کے بادشاہ کو ایک خط بھیجا، جس میں لکھا کہ وہ نعمان کو اُس کے پاس شفا پانے کے لیے بھیج رہا ہے۔ اِس بات سے اسرائیل کا بادشاہ انتہائی پریشان ہوگیا۔ اُس نے اپنے کپڑے پھاڑے اور کہا، ’’کیا میں خُدا ہوں؟ کیا میں کسی کو مار کر پھر زندہ کر سکتا ہوں؟ یہ شخص کسی کو کوڑھ سے شفا پانے کے لیے میرے پاس کیوں بھیجتا ہے؟ . . . دیکھو اُس نے مجھ سے جھگڑا کرنے کا بہانہ ڈھونڈنے کی کیسی ترکیب سوچی ہے! (2۔ سلاطین 5:7). جب الیشع نبی کو یہ خبر پہنچی اُس نے بادشاہ کو کہلا بھیجا کہ نعمان کو اُس کے پاس بھیج دے، ’’اور وہ جان جائے گا کہ اسرائیل میں ایک نبی ہے‘‘ (2۔ سلاطین 5:8).

لہٰذا نعمان اپنے گھوڑوں اور رتھوں کے ساتھ الیشع کے گھر کے دروازے پر پہنچ گیا۔ لیکن نبی اُس سے بات کرنے کے لیے گھر سے باہر نہیں آیا۔ اِس کے بجائے اُس نے ایک قاصِد کی معرفت کہلابھیجا کہ جا اور سات بار[دریائے] یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔سلاطین 5:10).

لیکن نعمان ناراض ہو کر چلا گیا۔ اُس نے کہا، ’’میں نے سوچاتھا کہ وہ ضرور باہر نکل کر میرے پاس آئے گااور کھڑا ہو کر خُداوند اپنے خُدا سے دُعّا کرے گا اور میرے کوڑھ کے داغ پر ہاتھ پھیر کرمجھے میرے کوڑھ سے شفا دے گا۔‘‘پھر نعمان نے کہا کہ اُس کے اپنے مُلک میں دو دریا ’’اسرائیل کی تمام ندیوں سے بہتر تھے۔‘‘ کیا میں اُن میں نہا کر پاک صاف نہیں ہو سکتا تھا؟ پس وہ مُڑا اور بڑے غصّہ میں وہاں سے چلا گیا۔‘‘

پھر نعمان کے ملازمین نے اُس سے کہا، اگر اُس نبی نے تجھے کوئی بڑا کام کرنے کے لیے کہا ہوتا، تو کیا تو اُسے نہ کرتا؟ پس جب وہ تجھے کہتا ہے کہ غسل کر کے پاک صاف ہو جاتو تجھے اُس کا حکم ماننا کس قدر لازم ہے۔ پھر نعمان گیا اور دریائے یردن میں سات بار غوطے مارے، جیسا کہ نبی نے اُسے کہا تھا، ’’اور وہ چھوٹے بچے کی مانندپاک صاف ہو گیا اور اُس کا جسم بحال ہو گیا۔‘‘

اور نعمان الیشع نبی کے پاس واپس گیا اور کہا، ’’اب میں نے جان لیا کہ اسرائیل کے خُدا کے سوا تمام روئے زمین پر کہیں اور کوئی خُدا نہیں ہے۔‘‘

کلام کے اِس حوالے پر بہت سے عظیم واعظوں کی تبلیغ کی جا چکی ہے۔ یقیناً وہ مبلغین یہ کہنے میں حق بجانب تھے کہ نعمان کا کوڑھ سے شفا پانا تصویر کشی کرتا ہے یسوع کے خون سے گناہوں کا شفا پانا! اگر آپ بچائے نہیں گئے ہیں،تو میں آج رات دُعّا کرتا ہوں کہ آپ یسوع میں آئیں اور اُس کے قیمتی خون سے اپنے تمام گناہ دھو کر پاک صاف ہو جائیں! مہربانی سے نعمان کی صفائی کے بارے میں تین باتوں پر غور کیجیے جو آپ کو بھی پاک صاف ہونے میں مدد دیں گی۔

1۔ اوّل، وہ ایک کوڑھی تھا۔

’’وہ شجاعت میں ایک طاقتور اِنسان بھی تھا، لیکن وہ ایک کوڑھی تھا‘‘
      (2۔ سلاطین 5:1).

ڈاکٹر میکجی نے کہا، ’’ کلام پاک میں کوڑھ ایک قسم کا گناہ ہے۔ ایک وجہ یہ ہے کہ وہ انسانی ذرائع کے حوالے سے ناقابلِ علاج تھا. . . نعمان کے بہت سے نفیس پہلو تھے، لیکن وہ ایک گنہگار تھا۔ اُس نے اپنے کوڑھ کو چھپانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ اُس کا علاج نہیں کر سکا. . . صرف مسیح وہ کر سکتا ہے‘‘ (جے. ورنن میکجی، ٹی ایچ.ڈی.، بائبل میں سے Thru the Bible، تھامس نیلسن اشاعت خانے Thomas Nelson Publishers، 1982، جلد دوئم، صفحہ 311؛ 2۔ سلاطین 5:1 پر ایک یاداشت).

کوڑھ تصویر کشی کرتا ہے گناہ میں انسان کی مکمل بدکاری۔ جب آدم نے خُدا کے خلاف بغاوت کی تھی، اُس نے نسلِ انسانی کے ہر فرد پر گناہ کا کوڑھ مسلط کر دیا۔ پولوس رسول نے کہا،

’’پس جیسے ایک انسان [آدم] کے ذریعہ گناہ دنیا میں داخل ہوا اور گناہ کے سبب سے موت آئی؛ ویسے ہی موت سب انسانوں میں پھیل گئی . . . ‘‘ (رومیوں 5:12).

اِسی لیے بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ وہ تمام لوگ جو بچائے نہیں گئے ہیں ’’گناہوں میں مُردہ‘‘ ہیں (افسیوں 2:5). داؤد بادشاہ نے کہا،

’’یقیناً میں اپنی پیدائش ہی سے گنہگار تھا؛ بلکہ اُس وقت سے گنہگار ہوں جب میں اپنی ماں کے رحم میں پڑا‘‘ (زبور 51:5).

ڈاکٹر واٹز Dr. Watts نے اِس سوچ کو ایک حمدو ثنا کے گیت میں یوں پیش کیا ہے،

خُداوند میں دو کوڑی کا ہوں، گناہ میں تخلیق مادرِ رحم بنا،
   اور ناپاک اور غلیظ ہی پیدا ہوا؛
انسان سے دستبردار ہوا جس کے جرم گھٹیا تھے
   نسل کو برباد کرتا ہے، اور ہم تمام کو داغدار۔

توجہ دیں، میں تیرے چہرہ کے سامنے گڑگڑاتا ہوں،
   میری واحد پناہ صرف تیرا فضل ہی ہے؛
باہر کی کوئی بھی اقسام مجھے پاک بنا نہیں سکتیں؛
   یہ کوڑھ تو میرے باطن میں بسا ہوا ہے۔
(ڈاکٹر آئزک واٹز Dr. Isaac Watts، 1674۔1748).

ہائے، یہ حمدوثنا کا گیت اگر آپ بچائے نہیں گئے ہیں تو آپ کی حالت کی کیسی ایک تصویر پیش کرتا ہے! گناہ میں تخلیق مادرِ رحم بنا! ناپاک اور غلیظ پیدا ہوا! باہر کی کوئی بھی اقسام (فیصلے یا دعائیں) آپ کو پاک بنا نہیں سکتیں! کوڑھ باطن میں بسا ہوا ہے! کس قدر میری خواہش ہے کہ ہمارے گرجہ گھروں میں آئزک واٹز کا یہ گیت دوبارہ گایا جائے! آج رات یہ آپ کی تشریح کرتا ہے! ’’کوڑھ باطن میں بسا ہوا ہے۔‘‘ یرمیاہ نے بہت خوش اسلوبی سے اِسے کہا۔

’’دل سب سے بڑھ کر حیلہ باز اور لاعلاج ہوتا ہے، اُس کا بھید کون جان سکتا ہے‘‘ (یرمیاہ 17:9).

پہلی عظیم بیداری کے مشہور و معروف مبشرِ انجیل، جارج وائٹ فیلڈ، اکثر کہا کرتے تھے کہ لوگ اُس وقت تک نہیں تبدیل شُدہ ہوتے ہیں جب تک کہ وہ خود اپنے گنہگار دلوں کی مکمل بدکاری کو محسوس نہ کرلیں۔ ہزاروں گناہ کے تحت سزا میں آ گئے جب اُنہیں یہ احساس ہوا کہ وہ درست تھے – کہ اُن کے اپنے دِل انسانی گناہ کے ناقابلِ علاج کوڑھ سے آلودہ تھے۔ ’’کوڑھ باطن میں بسا ہوا ہے۔‘‘

کیا یہ آپ کے لیے سچ نہیں ہے؟ یسوع نے کہا،

’’کیونکہ اندر سے یعنی اُس کے دل سے بُرے خیال باہر آتے ہیں جیسے حرامکاری، چوری خُونریزی، زِنا، لالچ، بدکاری، مکروفریب، شہوت پرستی، بدنظری، بدگوئی، نخَوت اور حماقت‘‘ (مرقس7:21۔22).

کیا یہ آپ کے دِل کی تصویر نہیں ہے، بُرے خیالات سے بھری ہوئی؟ اب، کیسے آپ گناہ کے بدکار دِل کو شفا دلا سکیں گے؟ کیسے گناہ کا کوڑھ جو آپ کے باطن کی کہیں گہرائی میں ہے صاف کیا جا سکے گا؟ آپ ہی کی طرح، نعمان ’’ایک کوڑھی تھا۔‘‘ وہ کیسے پاک صاف اور شفا یاب ہوا تھا؟ یہ ہمیں دوسرے موضوع کی طرف لے جاتا ہے۔

2۔ دوئم، اُس کی صفائی کے ذرائع تجویز کیے جا چُکے تھے۔

’’ الِیشع نے اُسے ایک قاصِد کی معرفت کہلابھیجا کہ جا اور سات بار [دریائے] یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔سلاطین 5:10).

جا اور دریائے یردن میں سات مرتبہ غوطہ لے کر غسل کر۔ بس یہ ہی تھا! بس یہی تمام تھا جو اُسے کرنا تھا! نعمان کو شفا دینے کے کسی ڈرامائی طریقۂ کار کی توقع تھی۔ اُس نے کہا، ’’میں نے سوچاتھا کہ وہ ضرور باہر نکل کر میرے پاس آئے گااور کھڑا ہو کر خُداوند اپنے خُدا سے دُعّا کرے گا . . . ‘‘ (2۔ سلاطین 5:11). ’’میں نے سوچا۔‘‘ اوہ، میں خوفزدہ ہوں کہ آپ بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال سے دو چار ہیں! ’’میں نے سوچا۔‘‘ آپ سوچتے ہیں کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو بچائے جانے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ’’میں نے سوچا۔‘‘ اپنی سوچوں سے پرے ہو جائیں! اُنہیں آج رات ہی اپنے ذہن سے دفع کریں، اور وہ کریں جو خدا کہتا ہے! ڈی. ایل. موڈی D. L. Moody نے کہا،

نعمان کو دو بیماریاں تھیں – تکبر اور کوڑھ، پہلی کو بھی صفائی کی اُتنی ہی ضرورت تھی جتنی کہ دوسری کو۔ بعد میں، نعمان کو اپنی تکبر کی رتھ سے نیچے اُترنا پڑا تھا؛ تاکہ تجویز کیے گئے طریقے کے مطابق غُسل کرے (ڈی.ایل.موڈی، میری بائبل میں سے یاداشتیں Notes From My Bible، صفحہ 58).

اور یہی ہے جو آپ کو آج رات کرنا ہے، اگر آپ بچائے جانے کی اُمید رکھتے ہیں۔ جو کچھ آپ سوچتے ہیں اُسے ایک طرف رکھ دیں۔ کیسے بچائے جانا ہے کے بارے میں اپنا غرور اور خود اپنی سوچیں پرے کر دیں اور ’’تجویز کردہ طریقے کے مطابق غسل کریں۔‘‘ اور تجویز کردہ طریقہ ہے یسوع کے پاس آنے سے! یسوع نے کہا، ’’اے محنت کشوںاور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو! میرے پاس آؤ اور میں تمہیں آرام بخشوں گا‘‘ (متی 11:28). یسوع کے پاس آئیں۔ وہ خود اپنے خون سے آپ کے گناہ پاک صاف کر دے گا، اور آپ کو آرام پہنچائے گا! اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے ‘‘ (1۔یوحنا 1:7).

3۔ سوئم، اُسے فرمانبرداری کرنے کے لیے قائل کیا گیا تھا۔

’’تب نعمان کے خادم اُس کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے ہمارے باپ! اگر اُس نبی نے تجھے کوئی بڑا کام کرنے کے لیے کہا ہوتا تو کیا تُو اُسے نہ کرتا؟ پس جب وہ تجھے کہتا ہے کہ غسل کرکے پاک صاف ہو جا تو تجھے اُس کا حکم ماننا کس قدر لازم ہے‘‘ (2۔سلاطین 5:13).

’’غُسل کر کے پاک صاف ہو جا۔‘‘ یہ ہے جو میں آپ کو آج رات کرنے کے لیے کہہ رہا ہوں! غسل کر کے پاک صاف ہو جاؤ!

دریائے یردن کا پانی ایک مثال تھا، صرف یسوع کے خون کی ایک تصویر تھی۔ میں نے آج ایسے لوگوں کے بارے میں سُنا ہے کہ جب وہ اسرائیل میں تھے، اُنہوں نے خود سے ہی اپنے آپ کو ’’دوبارہ‘‘ دریائے یردن میں بپتسمہ دیا، یہ سوچتے ہوئے کہ یہ اُن کے لیے کچھ نہ کچھ کرے گا۔ یہ مجھے بیوقوفی کی مانند نظر آتا ہے! یہاں تک کہ پہلی دفعہ جب آپ بپتسمہ یافتہ ہوتے ہیں تو وہ آپ کیے لیے ایسا کچھ نہیں ’’کرتا‘‘ ہے! یہ تو محض ایک تصویر ہے آپ کی گزشتہ موت اور مسیح میں دوبارہ جی اُٹھنے کی، جب آپ بچائے گئے تھے۔ یاد رکھیں کہ نعمان کی صفائی پرانے عہدنامے کے دور میں وقوع پزیر ہوئی تھی۔ آج، اِس خواہشات سے پرہیز ناکرنے کی تسکین کی بے اختیاری کے دور میں، ہم یسوع میں ایمان کے ذریعے سے صاف کیے جاتے ہیں،

’’خدا نے یسوع کو مقرر کیا کہ وہ خون بہائے اور اِنسان کے گناہ کا کفارہ بن جائے اور اُس پر ایمان لانے والے فائدہ اُٹھائیں. . . ‘‘ (رومیوں 3:25).

ضروری ہے کہ آپ کا یسوع کے خون میں ایمان ہونا چاہیے! بائبل کہتی ہے،

’’اُس کے بیٹے یسوع کا خُون ہمیں ہر گناہ سے پاک کرتا ہے‘‘
      (1۔یوحنا1:7).

تمام گناہ! تمام گناہ – چاہے وہ گناہ آپ کے دِل کے ہوں، یا گناہ جو آپ سرزد کرتے ہیں – تمام گناہ یسوع کے خون کے ذریعے سے صاف کیے جانے چاہیے – اور صرف یسوع مسیح، خُدا کے بیٹے کے خون کے ذریعے سے! جیسا کہ اُس پرانے گیت میں کہا گیا ہے،

کیا میرے گناہوں کو دھو سکے گا؟
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے؛
کیا مجھے دوبارہ کامل کر سکے گا؟
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
اوہ! بہاؤ بہت قیمتی ہے
   جو مجھے برف کی مانند سفید بنا ڈالتا ہے؛
اِس کے علاوہ کوئی اور فوارہ میں نہیں جانتا،
   کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔
(’’کچھ بھی نہیں ماسوائے خون کے‘‘ شاعر رابرٹ لاؤری Robert Lowry، 1826۔1899).

میں آج کچھ ایسوں کو جانتا ہوں جو نجات دہندہ کے خون کی تذلیل کرتے ہیں۔ خُدا اِس گناہ کے لیے اُن پر رحم فرمائے! ایک کوڑھ زدہ گنہگار کی صفائی کے لیے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے! ’’اِس کے علاوہ کوئی اور دوسرا فوارہ میں نہیں جانتا، کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے۔‘‘ آسمانوں میں ہم اپنی آوازیں بُلند کریں گے

’’جو ہم سے محبت رکھتا ہے اور جس نے اپنے خون کے وسیلے سے ہمیں ہمارے سارے گناہوں سے مخلصی بخشی ‘‘ (مکاشفہ 1:5).

’’کیا میرے گناہوں کو مخلصی بخش سکتا ہے؟ کچھ بھی نہیں ماسوائے یسوع کے خون کے‘‘!

یسوع آپ کے گناہوں کا مکمل کفارہ ادا کرنے کے لیے ظالم صلیب پر مصلوب ہوا۔ یسوع، خُداکا اِکلوتا بیٹا، جس نے اُس صلیب پر اپنا قیمتی خون بہایا تاکہ مجھے تمام گناہ سے مخلصی بخشے۔ وہ آج رات خُدا باپ کے داہنے ہاتھ پر آسمانوں میں زندہ ہے۔ یسوع کے پاس ابھی آئیں اور آپ کے تمام گناہ صاف کیے جائیں گے؛ آپ کے تمام گناہ ہمیشہ کے لیے خود اُس کے اپنے خون سے پاک صاف کیے جائیں گے! نبی نے نعمان سے کہا، ’’غُسل کر اور صاف ہو جا۔‘‘ اور میں آج رات آپ سے کہتا ہوں، یسوع کے خون میں! ’’غسل کریں اور پاک صاف ہوجائیں‘‘مسٹر گریفتھ، آئیں اور دوبارہ گائیں ’’ہاں، میں جان گیا!‘‘

آؤ، اے گنہگاروں، کھوئے اور بے یارو مددگارو،
   یسوع کا خون تمہیں مخلصی دِلا سکتا ہے؛
کیونکہ اُس نے تم میں سے بدترین کو بچایا،
   جس نے مجھ جیسے تباہ حال کو بچایا۔
اور میں جان گیا، ہاں، میں جان گیا،
   گھٹیاترین گنہگار کو یسوع کا خون پاک صاف کر سکتا ہے۔
اور میں جان گیا، ہاں، میں جان گیا،
   گھٹیاترین گنہگار کو یسوع کا خون پاک صاف کر سکتا ہے۔
(’’ہاں، میں جان گیا!‘‘ شاعر عانہ ڈبلیو واٹرمین Anna W. Waterman، 1920).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے تلاوتِ کلام پاک کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَین نے Dr. Kreighton L. Chan 2۔ سلاطین 5:1۔15 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith نے
’’ہاں، میں جان گیا!‘‘ (شاعر عانہ ڈبلیو. واٹرمین Anna W. Waterman، 1920).

لُبِ لُباب

نعمان کی مخلصی

THE CLEANSING OF NAAMAN

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے

’’ الِیشع نے اُسے ایک قاصِد کی معرفت کہلابھیجا کہ جا اور سات بار یردن میں غسل کر تو تیرا جسم بحال ہو جائے گا اور تو پاک صاف ہوگا‘‘ (2۔سلاطین 5:10).

(2۔ سلاطین 5:7، 8)

1۔ اوّل، وہ ایک کوڑھی تھا، 2۔ سلاطین 5:1؛ رومیوں 5:12؛ افسیوں 2:5؛
مزامیر 51:5؛ یرمیاہ 17:9؛ مرقس 7:21۔22 .

2۔ دوئم، اُس کی صفائی کے ذرائع تجویز کیے جا چُکے تھے، 2۔ سلاطین 5:11؛
متی 11:28؛ 1۔یوحنا 1:7 .

3۔ سوئم، اُسے فرمانبرداری کرنے کے لیے قائل کیا گیا تھا، 2۔ سلاطین 5:13؛ رومیوں 3:25؛
1۔یوحنا 1:7؛ مکاشفہ 1:5 .