Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

سپرجیئن کی تلاوت

SPURGEON’S TEXT

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
27 نومبر، 2011 ، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angele,
Lord’s Day Morning, November 27, 2011

’’اے انتہائی زمین کے سب رہنے والوں، تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘
(اشعیا 45:22).

میں نے اس واعظ کا عنوان ’’سپرجیئن کی تلاوت‘‘ رکھا ہے کیونکہ یہی وہ آیت تھی جس کی اُس کو منادی دی گئی تھی جب وہ 15 برس کی عمر میں بچایا گیا تھا۔ اُس نے فوراً سنڈے سکول میں پڑھانا اور تبلیغ کرنی شروع کردی۔ چھ سال بعد، جب وہ 21 برس کا تھا، وہ ہزاروں لوگوں کو تبلیغ دیتا تھا، اور اخبارات میں اُس کو ’’تبلیغی لڑکا‘‘ کہا جاتا تھا۔

نا صرف وہ بچایا گیا جب اُس نے ہماری تلاوت پر ایک واعظ سُنا، بلکہ اُس نے اِس تلاوت کو بے شمار مرتبہ حوالے کے طور پر استعمال کیا جب وہ دوسری آیات پر منادی کرتا تھا۔ اُس کے جمع شُدہ واعظوں کی 63 جلدوں میں سے تین ایسی ہیں جہاں یہ تلاوت مرکزی تھی – اور باترتیب اِن عنوانات کے تحت تھی، ’’ حاکمیت اور نجات؛‘‘ زندگی ایک جھلک کے لیے؛‘‘ اور ’’بنظرِ زندگی۔‘‘ ’بنظرِ زندگی‘‘ میں سپرجیئن نے کہا،

یہ تقریباً چھبیس سال پہلے کی بات تھی – گذشتہ جمعرات پورے چھبیس برس ہو گئے تھے – کہ میں نے خُداوند [یسوع] کی طرف دیکھا تھا، اور اس تلاوت کے ذریعے سے نجات پائی تھی۔ آپ نے اکثر مجھے سُنا ہوگا یہ کہتے ہوئے کہ میں کیسے . . . سکون تلاش کرتا رہا، اور کہیں پا نہ سکا، اور آخر کارابتدائی میتھوڈیسٹ لوگوں میں سے ایک عام سے مناد [جو سکول نہیں گیا] نے منبر پر کھڑے ہو کر یہ حوالہ اپنے واعظ کی تلاوت کے طور پر دیا: ’’اے انتہائی زمین کے سب رہنے والو، تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘اس سے زیادہ اُسے کچھ نہیں کہنا تھا، خُدا کا شکر ہے، کیونکہ اِس نے اُسے مجبور کیا کہ وہ اپنی تلاوت کو دھراتا رہے، مجھ سے پوچھیں – تو کسی بھی طرح، اِس تلاوت کے علاوہ – اور کہنے کی کچھ ضرورت بھی نہیں تھی۔ مجھے یاد ہے کیسے اُس نے کہا، ’’یہ مسیح ہے جو بولتا ہے۔ ’میں [گتسمنی کے] باغ میں ایک اذیت میں ہوں، اپنی روح کو موت میں انڈیلتا ہوا؛ میں [صلیب پر] گنہگاروں کے لیے مرتے ہوئے ہوں؛ میری طرف دیکھو! میری طرف دیکھو!‘ یہ سب کچھ ہے جو آپ کو کرنا ہے۔ ایک بچہ دیکھ سکتا ہے۔ وہ جو بالکل بےوقوف ہے دیکھ سکتا ہے۔ کوئی کتنا ہی کمزور یا کتنا ہی غریب انسان کیوں نہ ہو، وہ دیکھ سکتا ہے؛ اور اگر وہ دیکھتا ہے، تو یہ وعدہ ہےکہ وہ ضرور [بچایا جائے گا]۔‘‘ پھر رُکتے ہوئے، جہاں میں بیٹھا تھا اُس نے اُس طرف اشارہ کیا. . . اور اُس نے کہا، ’’وہ وہاں نوجوان آدمی بہت خستہ حال دکھائی دیتا ہے۔‘‘مجے توقع تھی کہ میں ایسا نظر آ رہا تھا، کیونکہ ایسا ہی میں نے محسوس کیا تھا۔ پھر اُس نے کہا، ’’نوجوان انسان، وہاں تمہارے لیے کوئی اُمید نہیں ہے، یا اپنے گناہ سے بچنے کا کوئی موقع، ماسوائے یسوع کی طرف دیکھنے کے؛‘‘ اور وہ چیخا، جیسا کہ میں سوچتا ہوں کہ صرف ایک ابتدائی میتھوڈسٹ ہی کر سکتا ہے، ’’دیکھو! دیکھو نوجوان انسان! ابھی دیکھو!‘‘ اور میں نے دیکھا. . . میں نے ایک لمحے میں یسوع مسیح کو دیکھنے سے[گناہ سے نجات پا لی تھی] سی. ایچ. سپرجیئن، ’’بنظرِ زندگی،‘‘ میٹروپولیٹن عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropolitan Tabernacle Pulpit، جلد 50، پِلگرِم اشاعت خانہ، دوبارہ اشاعت 1978، صفحہ 37).

یہ پُرانا گیت جو مسٹر گریفتھ نے ابھی گایا ہے واضح کرتا ہے کہ ’’خُدا کا برّہ ‘‘ کون ہے۔ یسوع ہے ’’خُدا کا برّہ، جو جہاں کے گناہ اُٹھا لے جاتا ہے‘‘ (یوحنا 1:29). ’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔‘‘ گایئے اسے!

خُدا کے برّے کی طرف دیکھو، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو،
کیونکہ وہی اکیلا تمہیں بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔
   (’’ خُدا کے برّے کی طرف دیکھو‘‘ شاعر ایچ. جی. جیکسن، 1838۔1914).

’’اے انتہائی زمین کے سب رہنے والو، تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘ (اشعیا 45:22) .

1۔ اوّل، آپ کو ضرور یسوع کی طرف دیکھنا چاہیے، جو پاک تثلیث کی دوسری ہستی ہے۔

تلاوت کہتی ہے، ’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ ’’دیکھو‘‘ کا مطلب ایسے ہی ہے جیسے ’’آؤ۔‘‘ اپنی گنہگاری کی حالت میں، آپ کو خُدا باپ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے، یا اُس کے پاس نہیں آنا چاہیے۔ کیوں نہیں؟ کیونکہ ’’خُداوند تمہارا خُدا بھسم کرنے والی ایک آگ ہے، وہ غیّور خُدا ہے‘‘ تثنیہ شرع 4:24). نئے عہد نامے میں بھی یہی بات کہی گئی ہے، ’’کیونکہ ہمارا خُدا بھسم کردینے والی آگ ہے‘‘ (عبرانیوں 12:29). اگر آپ خُدا کے پاس ایک غیر محفوظ حالت میں آتے ہیں آپ اُس کے غصے کی آگ میں بھسم ہو جائیں گے۔ جو ندب اور ابیہو کے ساتھ ہوا تھا آپ کے ساتھ ہو گا!

’’ لہٰذا خُداوند کی حضوری سے آگ نکلی جس نے اُنہیں بھسم کر دیا اور وہ خُداوند کے سامنے ہی مر گئے‘‘ (احبار 10:2).

آپ کو روح القدوس کے طرف نہیں دیکھنا چاہیے، یا اُس کے پاس نہیں آنا چاہیے، کیونکہ اُس کے پاس کوئی خُون نہیں ہے جو آپ کے گناہوں کو دھو دے! روح القدوس کا کام آپ کو یسوع پر یقین نہ رکھنے کے گناہ کے تحت سزا یاب کرنا ہے۔ یسوع نے روح القدوس کے بارے میں یہ کہا ہے،

’’جب وہ مددگار آ جائے گا تو جہاں تک گناہ، راستبازی اور اِنصاف کا تعلق ہے وہ دُنیا کو مجرم قرار دے گا. . . گناہ کے بارے میں اس لیے کہ لوگ مجھ پر ایمان نہیں لاتے‘‘ (یوحنا 16:8۔9).

نہیں، نہیں – روح القدوس کی طرف مت دیکھیے! آپ کو دیکھنا چاہیے ، اور آنا چاہیے، مصلوب کیے گئے نجات دہندہ کی طرف، جو کہ اب آسمان پر ہے اور خُدا کی داہنے ہاتھ پر جنت میں بیٹھا ہے! خُدا کے برّے، یسوع کی طرف دیکھیے۔ وہ اکیلا صرف آپ کو گناہ سے بچا سکتا ہے! اُس کے پاس آئیں! اُس کی طرف دیکھیں! آپ کسی بھی شخص کی طرف نہیں آ سکتے جب تک پہلے آپ اُسے دیکھ نہ لیں، کیا آپ آسکتے ہیں؟

اپنی نظریں یسوع کی طرف پھیریں، اُس کے خُوبصورت چہرے کو بغور دیکھیں،
اور اُس کے فضل اور جلال کے نور سے دنیا کی تمام چیزیں حیرت ناک طور پر مدھم پڑ جائیں گی۔
   (’’اپنی نظریں یسوع کی طرف پھیریں‘‘ شاعر ہیلن ہاورڈ لیمل، 1863۔1961).

دیکھو اور جیو، میرے بھائی، جیو!
   ابھی یسوع کی طرف دیکھو اور جیو؛
اُس کے کلام میں درج ہو جاؤ، ہیلیلویاہ!
   یہ صرف آپ کے دیکھنے اور جینے سے ہے۔
(’’دیکھو اور جیو‘‘ شاعر ولیم اے. اُوگڈین، 1841۔1897).

اِسے دوبارہ گائیے!

خُدا کے برّے کی طرف دیکھو، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو،
کیونکہ وہی اکیلا تمہیں بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔
   (’’ خُدا کے برّے کی طرف دیکھو‘‘ شاعر ایچ. جی. جیکسن، 1838۔1914).

ایک اور جگہ ہے جہاں آپ کو نہیں دیکھنا چاہیے۔ آپ کو خُود اپنے اندر نہیں دیکھنا چاہیے۔ یہی تھا جس نے سپرجیئن کو اپنی تبدیلی کے دِن سے پہلے روکے رکھا تھا۔ وہ درست ’’احساس‘‘ کو پانے کی جستجو میں لگا رہا تھا – بجائے اس کے کہ خود مسیح کی طرف دیکھیں اور آئیں۔ اُس نے ڈوڈریج Doddridge کی تصنیف ’’روح میں مذہب کا عروج اور ترقی Rise and Progress of Religion in the Soul اور بیگسٹر Baxter کی تصنیف ’’غیر تبدیل شُدہ کو بلاہٹ Call to the Unconverted‘‘ کو پڑھنا جاری رکھا۔ سپرجیئن نے کہا، ’’میں [اُن کی] کتابوں میں نقص تلاش نہیں کر رہا ہوں؛ میں اُن کی تعریف کرتا ہوں، لیکن میں خُود میں نقص پاتا ہوں کہ میں نے [اُن کی] کتابوں کا بُرا استعمال ؛ سپرجیئن نےکہا، ’’جب میں بہت کچھ پڑھ چکا، اور یہ محسوس کرنے کی کوشش کرتا کہ اُن اچھے لوگوں نے کیا کہا، وہیں میں اٹک جاتا‘‘ (سپرجیئن ibid. ، صفحہ 41). نوجوان نے وہ ’’محسوس کرنے کی کوشش کی‘‘ جو ڈوڈریج اور بیگسٹر نے محسوس کرنے کی کوشش کی تھی۔ اِس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ یسوع ہمارے محسوسات اور جذبات میں نہیں ملتا ہے۔

گذشتہ اتوار، دو کیتھولک لڑکیوں نے جو ہمارے گرجہ گھر میں آتی رہیں ہیں ہمارے مناد، ڈاکٹر کیگن کو بتایا، کہ اُنہوں نے سوچا کہ وہ بچائیں گئی تھیں کیونکہ اُنہیں اُداسی محسوس ہوئی تھی اور وہ روئیں۔ وہ خود اپنی اُداسی کے احساس کو دیکھ رہیں تھیں۔ اُنہوں نے یسوع کا تزکرہ کیا، لیکن یسوع وہ اہم موضوع نہیں تھا جس کے بارے میں اُنہوں نے بات چیت کی ۔ اہم بات جس کو وہ دیکھ رہیں تھیں اور جس کے بارے میں بات چیت کررہی تھیں وہ اُن کی اپنی اُداسی تھی۔ میں آپ کو آج صبح بتا رہا ہوں کہ محض اُداسی کا احساس آپ کو بچا نہیں سکتا! کبھی نہیں! کبھی نہیں! کبھی نہیں! متجسم مسیح نے کہا،

’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ (اشعیا 45:22) .

خود یسوع مسیح کے پاس آؤ! اپنے جذبات اور احساسات کے بغیر! یسوع کو دیکھو! اُس پر یقین کرو! یسوع کے پاس آؤ! اپنے احساسات سے ہٹ کر جی اُٹھے منجی کو دیکھو! یسوع نے کہا،

’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ (اشعیا 45:22)

’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔‘’ اِسے دوبارہ گائیے!

خُدا کے برّے کی طرف دیکھو، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو،
کیونکہ وہی اکیلا تمہیں بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔

2۔ دوئم، آپ کو گناہ سے بچنے کے لیے یسوع کی چاہت کرنی چاہیے۔

یسوع نے کہا، ’’میں دُنیا کو مجرم ٹھہرانے نہیں آیا ہوں، بلکہ دُنیا کو بچانے آیا ہوں‘‘ (یوحنا 12:47). دوبارہ، یسوع نے کہا، ’’اور ابنِ آدم گمشدہ کو ڈھونڈنے اور بچانے آیا ہے‘‘ (لوقا 19:10). اور متجسم یسوع نے کہا،

’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ (اشعیا 45:22)

پُولوس رسول نے کہا، ’’یسوع مسیح دُنیا میں گنہگاروں کو بچانے کے لیے آیا‘‘ (1۔ تیموتاؤس 1:15). یسوع آپ کے گناہ کاکفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر مرا! یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھا تاکہ آپ کو گناہ سے چھٹکارہ دلائے! یسوع نے اپنا خُون بہایا تاکہ آپ کو گناہ سے پاک کر سکے! گناہ. گناہ. گناہ. ’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ ‘‘ – گناہ سے! اگر آپ اپنے گناہ کے بارے میں نہیں سوچ رہے، پھر یسوع کے پاس آپ کےلیے کچھ بھی نہیں ہے۔ یسوع آیا، اور مرگیا، اور آپ کو گناہ سے بچانے کے لیے جی اُٹھا۔ اگر آپ اپنےگناہ کے بارے میں فکرمند نہیں ہیں، آپ یسوع کی طرف نہیں دیکھیں گے اور نہیں بچائے جائیں گے۔

ایک اور نوجوان خاتوں نے ڈاکٹر کیگن سے گذشتہ اِتوار بات کی تھی۔ اُس نے کہا کہ اُس نے سوچا وہ بچائی گئی تھی کیونکہ اُس کے سینے پر سے ایک ’’انتہائی بھاری بوجھ‘‘ اُتر گیا تھا۔ میری پیاری نوجوان خاتون، یسوع صلیب پر اِس لیے مصلوب نہیں ہوا تھا کہ وہ آپ کے سینے پر سے ’’انتہائی بھاری بوجھ اُتارے‘‘! یہ نِری بکواس ہے! میں یہ اِس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ میں آپ کی روح کی پرواہ کرتا ہوں!

کچھ منٹوں کے بعد، اِسی نوجوان خاتون نے ڈاکٹر کیگن کو بتایا کہ وہ بچائی گئی تھی کیونکہ اُس نے ’‘ایک نور کی شعاع دیکھی تھی اور جان گئی تھی کہ وہ یسوع تھا۔‘‘ وہ کیا تھا ماسوائے خُود کو دھوکا دینا؟ وہ کیسے جانتی تھی کہ ’’نور کی شعاع‘‘ یسوع تھا؟ بائبل کہتی ہے، ’’اور یہ کوئی عجیب بات نہیں کیونکہ شیطان بھی اپنا حُلیہ بدل لیتا ہے تاکہ نور کا فرشتہ دکھائی دے‘‘ (2۔کرنتھیوں 11:14). وہ کیسے جانتی ہے کہ وہ یسوع تھا؟ وہ کیسے جانتی ہے کہ وہ شیطان نہیں تھا؟ میں آپ کو کچھ اور بھی بتاؤں گا، ’’آپ کے سینے پر سے ایک بوجھ اُتر جاتا ہے‘‘ اور آپ دیکھتے ہیں ’’ایک نور‘‘ اِن کا گناہ سے کوئی تعلق نہیں ہے! کوئی تعلق نہیں ہے اِس بات سے کہ مسیح آپ کے گناہ کا کفارہ ادا کرنے کے لیے ، آپ کی جگہ مرا تھا۔ کچھ بھی ہو اِس کا تعلق یسوع کے خُون سے نہیں ہے ، جو اُس نے آپ کو گناہ سے پاک کرنے کے لیے بہایا تھا۔ یسوع اُس کے لیے مرکزی نہیں ہے۔ یسوع اُس کے لیے اہم نہیں ہے۔

جب کبھی ہم کسی کوکہتے ہوئے سُنتے ہیں کہ وہ بچائے گئے ہیں، ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ کیا کوئی گناہ معاف کیا گیا ہے۔ ہر دوسری کہلائی جانے والی ’’گواہی‘‘ محض بےوقوفی ہے! یسوع نے کہا،

’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ (اشعیا 45:22)

’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔‘’ اِسے دوبارہ گائیے!

خُدا کے برّے کی طرف دیکھو، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو،
کیونکہ وہی اکیلا تمہیں بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔

3۔ سوئم، آپ کو محسوس کرنا چاہیے کہ ماسوائے یسوع کے اور کوئی آپ کو گناہ سے نہیں بچا سکتا۔

آپ کو وہ محسوس کرنا چاہیے جو جوزف ہارٹ نے محسوس کیا تھا جب اُس نےکہا،

کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے، کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے،
بے یارومددگار گنہگاروں کے لیے کچھ اچھا کر سکتاہے۔
   (’’آؤ، اے گنہگاروں‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768).

اور کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے! کوئی نہیں بس صرف یسوع – بے یارومددگار گنہگاروں کے لیے کچھ اچھا کر سکتا ہے!

’’اے انتہائی زمین کے سب رہنے والو، تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘
       (اشعیا 45:22).

یہ آیت عالمگیریت کی تعلیم نہیں دیتی ہے، کہ ہر کوئی آخر میں بچایا جائے گا۔ یہ اِس سے بہت دور ہے! اِس کا مطلب ہے کہ خُدا چُنتا ہے، تمام اقوام میں سے، جو یسوع کی طرف دیکھیں گی، پاک تثلیث کی دوسری ہستی، اور بچائی جائیں گی، کیونکہ تلاوت کلامِ پاک اِن الفاظ کے ساتھ اختتام پزیر ہوتی ہے، ’’کیونکہ میں خُداہوں اور دُوسرا کوئی اور نہیں ہے۔‘‘

سپرجیئن نے اکثر مرقس 16:16 آیت کا حوالہ دیا۔ اُس نے 13 اکتوبر، 1889 میں اِتوار کی شام کو اِس آیت پر ایک مکمل واعظ پر تبلیغ دی (ایم ٹی پی، نمبر 2، 339). مرقس 16:16 آیت اِن الفاظ کے ساتھ اختتام پزیر ہوتی ہے، ’’جو ایمان نہ لائے مجرم قرار دیا جائے گا۔‘‘ اگر آپ یسوع کی طرف دیکھنے سے، اور یسوع کے پاس آنے سے، اور یسوع پر یقین کرنے سے انکار کرتے ہیں، آپ ہمیشہ کےلیے جہنم کے لیے سزا یافتہ قرار دیے جائیں گے۔ میں آج کی اس صبح، آپ سے اصرار کرتا ہوں کہ یسوع کی طرف دیکھیں، یسوع کے پاس آئیں، یسوع پر بھروسہ کریں، یسوع پر یقین کریں۔

’’اور کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے یارومددگار گنہگاروں کے لیے کچھ اچھا کر سکتاہے۔‘‘ اور کوئی بھی نہیں صرف یسوع کے جو آپ کو آپ کے گناہ کی دائمی سزا سے بچا سکتا ہے۔ ’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔‘‘ اِسے ایک دفعہ پھر گائیے!

خُدا کے برّے کی طرف دیکھو، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو،
کیونکہ وہی اکیلا تمہیں بچانے کے قابل ہے، خُدا کے برّے کی طرف دیکھو۔

’’ تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ. . . ‘‘ (اشعیا 45:22)

’’اور کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں ماسوائے یسوع کے، جو بے یارومددگار گنہگاروں کے لیے کچھ اچھا کر سکتاہے۔‘‘ مہربانی سے اپنے گیتوں کے ورق میں سے حمد نمبر 7 کھولیے۔ آئیے کھڑے ہو جائیں اور اِسے گائیں۔

اے گنہگاروں، غریبوں اور تباہ حالوں، کمزور اور زخمیوں، بیماروں اور درد بھرو؛
یسوع تمہیں بچانے کے لیے تیار کھڑا ہے، بھرپور رحم قوت کے ساتھ؛
وہ قابل ہے، وہ قابل ہے، وہ تیار ہے؛ اس میں کوئی شک نہ کرو!
وہ قابل ہے، وہ قابل ہے، وہ تیار ہے؛ اس میں کوئی شک نہ کرو!

آئیں! مجسم خُداوند، آسمان پر اُٹھا یا گیا، اپنے خُون کا مستحق ہونے کی استدعا کرتا ہے؛
اُسی پر قیاس کرو، مکمل طور پر قیاس کرو، کسی اور بھروسے کو شامل نہیں کرنا چاہیے؛
اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، جو گنہگاروں کے لیے اچھائی کر سکتا ہے۔
اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، اور کوئی نہیں سوائے یسوع کے، جو گنہگاروں کے لیے اچھائی کر سکتا ہے۔
   (’’آؤ، اے گنہگاروں،‘‘ شاعر جوزف ہارٹ، 1712۔1768).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ اشعیا 45:21۔24 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
’’خُدا کے برّے کی طرف دیکھو‘‘ (شاعر ایچ. جی. جیکسن، 1838۔1914).

لُبِ لُباب

سپرجیئن کی تلاوت

SPURGEON’S TEXT

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

’’اے انتہائی زمین کے سب رہنے والوں، تم میری طرف پھرو اور نجات پاؤ‘‘
(اشعیا 45:22).

(یوحنا1:29)

1۔ اوّل، آپ کو ضرور یسوع کی طرف دیکھنا چاہیے، جو پاک تثلیث کی دوسری ہستی ہے،
 تثنیہ شرع 4:24؛ عبرانیوں 12:29؛ احبار 10:2؛ یوحنا 16:8۔9 .

2۔ دوئم، آپ کو گناہ سے بچنے کے لیے یسوع کی چاہت کرنی چاہیے، یوحنا 12:47؛
لوقا 19:10؛ 1۔ تیموتاؤس 1:15؛ 2۔کرنتھیوں 11:14۔

3۔ سوئم، آپ کو محسوس کرنا چاہیے کہ ماسوائے یسوع کے اور کوئی آپ کو گناہ سے
 نہیں بچا سکتا، مرقس 16:16 .