Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

نجات دہندہ کی فتح

!THE SAVIOUR’S TRIUMPH
(اشعیا 53 باب پر واعظ نمبر 12 )
(SERMON NUMBER 12 ON ISAIAH 53)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں تبلیغی واعظ
28 اگست، 2011 ، صبح، خُداوند کے دِن
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord’s Day Morning, August 28, 2011

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی، اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُداوند کی مرضی پوری ہوگی‘‘ (اشعیا 53:10).

اشعیا 53:10 آیت کا پہلا حصّہ مسیح کی گناہ کے کفارے کی قربانی کی موت کے بارے میں بتاتا ہے۔ میں نے اِس پر گذشتہ اِتوار منادی کی تھی۔ خُدا باپ اپنے بیٹے کے مصائب کے پیچھے ایک نمائندے کے طور پر بتایا گیا ہے۔ ڈاکٹر میرِل ایف. اُونگر Dr. Merril F. Unger نے کہا، ’’خُداوند نے اُسے غموں میں مبتلا کر کے پیس ڈالا‘‘ (میرِل ایف. اُونگر، پی ایچ. ڈی. ، پرانے عہد نامے پر اُونگر کا تبصرہ Unger’s Commentary on the Old Testament ، مُوڈی اشاعت خانہ، 1981، جلد دوئم، صفحہ 1299).

’’پھر بھی یہ خُداوند کی مرضی تھی کہ اُسے کُچلے؛ اور غمگین کرے: اور حالانکہ خُداوند اُس کی جان کو گناہ کی قربانی قرار دیتا ہے. . .‘‘ (اشعیا 53:10الف).

کئیل اور ڈیلیژزچ Keil and Delitzsch کا پرانے عہد نامے پر تبصرہ کہتا ہے،

یہ لوگ تھے جنہوں نے [مسیح] پر اِس قدر چکنا چور کر دینے والے مصائب مسلط کیے، اس قدر گہرا غم؛ لیکن سب سے بڑا [سبب] خُدا تھا، جس نے لوگوں کے گناہ [کے کاموں] کو اپنی خُوشی، اپنی مرضی اور پہلے سے متعین شدہ صلاح بنایا تھا (عئیرڈمینز، دوبارہ اشاعت 1973، جلد ہفتم، حصّہ دوئم، صفحہ 330).

لیکن اب ہم اشعیا53:10 کے دوسرے حصّے میں دیکھتے ہیں کہ مسیح کے مصائب برداشت کرنےکا کیا نتیجہ نکلا تھا۔ اُس کی چاہت اور موت نے اُس کے دوبارہ جی اُٹھنے کی فتح اور زمین پر اپنے لوگوں کی جیت کے لیے بنیادوں کا کام کیا تھا! مہربانی سے کھڑے ہو جائیے اور آیت کا دوسرا آدھا حصّہ پڑھیے جو اِن الفاظ سے شروع ہوتا ہے، ’’ وہ دیکھ پائے گا۔‘‘

’’. . . وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی، اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی‘‘ (اشعیا53:10ب( .

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ تلاوت میں تین حیرت انگیز نتائج پر غور کیجیے جو کہ مسیح کے مصائب سے سامنے آئے!

1۔ اوّل، وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا!

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا‘‘ (اشعیا 53:10).

یہ یسوع کی موت کا پہلا نتیجہ ہے۔ ’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا۔‘‘ یہ مسیح کی روحانی اولاد، اُس کی تجسیم[نسل] کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ لاکھوں لوگوں نے مسیح کو قبول کیا اور ’’اُس کی اولاد‘‘ بن گئے۔ یسوع نے اِس کی نشان دہی کی جب اُس نے کہا،

’’لوگ مشرق، مغرب، شمال اور جنوب سے آکر خُدا کی بادشاہی کی ضیافت میں شرکت کریں گے‘‘ (لوقا 13:29).

پینتیکوست کے دِن سے لیکر ، پوری دُنیا سے اَن گنت تعداد میں لوگ مسیح میں شامل ہوئے۔ اور آخر میں، جب مسیح آسمان سے اِس دُنیا میں آتا ہے،

’’اُس کی اولاد زمین کی وارث ہوگی‘‘ (زبور 25:13).

لیکن مسیح کو انتظار کرنے کی ضرورت نہیں تھی جب تک کہ وہ دوسری مرتبہ اپنی اولاد دیکھنے کے لیے نہ آتا۔ اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے فوراً بعد، اُس نے اُنہیں دیکھا اور اُنہوں نے اُسے دیکھا! پولوس رسول نے کہا،

’’اور کیفا [پطرس] کو اور پھر دوسرے رسولوں کو دکھائی دیا: اُس کے بعد پانچ سو سے زائد مسیحی بھائیوں کو ایک ساتھ دکھائی دیا. . . اُس کے بعد سب رسولوں کو دکھائی دیا۔ اور سب سے آخر میں مجھے بھی دکھائی دیا‘‘ (1۔کرنتھیوں 15:5۔8).

اُنہوں نے اُسے دیکھا۔ جیسا کہ یوحنا رسول لکھتا ہے،

’’اُس زندگی کے کلام کے بارے میں جو ابتدا میں تھا، ہم نے اُسے سُنا اور اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ غور سے دیکھا اور اپنے ہاتھوں سے اُسے چھوأ بھی ہے‘‘ (1۔یوحنا 1:1).

اور اُس نے اُنہیں دیکھا، جب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا،

’’پھر. . . یسوع آیا اور اُن کے بیچ میں کھڑا ہوا، اوراُنہیں کہنے لگا، تم پر سلامتی ہو۔ یہ کہہ کر اُس نے اپنے ہاتھ اور اپنی پسلی اُنہیں دکھائی۔ پھر شاگرد اُسے دیکھ کر خُوشی سے بھر گئے‘‘ (یوحنا20:19۔20).

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا۔‘‘

اُنہوں نے اُسے دیکھا اور اُس نے اُنہیں دیکھا – اور وہ اُس کی اولاد تھے، اُس کی روحانی نسل! جب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا تھا، اُس نے اپنی اولاد دیکھی!

یسوع کے آسمان پر واپس اُٹھائے جانے کے بعد، روح القُدس کی قوت حرکت میں آئی اور تین ہزار لوگ تبدیل ہوئے۔ دوبارہ یہ وعدہ اشعیا نبی کی معرفت پورا ہوا تھا۔ جنت سے نیچے دیکھتے ہوئے، یسوع نے اپنی اولاد دیکھی۔ اوریہ اسی طرح اعمال کی کتاب میں شروع سے آخر تک تھا۔ جی اُٹھے مسیح نے جلال کے ساتھ اپنے تخت سے نیچے دیکھا اور کثیر تعداد میں لوگوں کو دیکھا جو اُس پر بھروسہ کرتی تھی اور اُس کی اولاد بنی۔

اور اسی طرح یہ زمانوں سے ہوتا آیا ہے۔ یسوع جنت سے نیچے دیکھتا ہے اور تمام دُنیا کے چہرے پر اپنی اولاد کو بڑھتے ہوئے دیکھتا ہے؛ یوں اشعیا نبی کی معرفت یہ پیشن گوئی پوری ہوتی ہے، کہ وہ آئیں گے ’’لوگ مشرق، مغرب، شمال اور جنوب سے آکر خُدا کی بادشاہی کی ضیافت میں شرکت کریں گے ‘‘ (لوقا 13:29).

جی ہاں، وہ وعدہ کروڑوں مرتبہ تاریخ میں اور پوری دُنیا میں پورا کیا گیا ہے۔

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا۔‘‘

اور جب آپ یسوع کے پاس ایمان کے ساتھ آئیں گے تو وہ آپ کو بھی دیکھے گا! تبدیلی کے لمحے میں آپ اُن لوگوں کی کثیر تعداد میں شامل ہوجائیں گے جو اُس کی اولاد ہیں – زمیں پر اور آسمانوں میں۔

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا۔‘‘

ہم کیسے خوشی منائیں کہ جی اُٹھا مسیح اس قدر شاندار اور بابرکت نظارہ دیکھ پاتا ہے – تمام قوموں اور نسلوں کے مرد اور عورتیں اُس پر یقین رکھتے ہیں، اور اُس میں ہمیشہ کے لیے اپنے آپ کو سموتے جا رہے ہیں! جی ہاں،

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا۔‘‘

اور اُس آخری فتح پر، جب مسیح اِس زمین پر اپنی بادشاہی قائم کرنے اپنے جلال میں آئے گا، جب وہ خُداؤں کے خُدا اور بادشاہوں کے بادشاہ کے طور پردوبارہ حکومت کرنے آئے گا،

’’اُس کی اولاد زمین کی وارث ہوگی‘‘ (زبور 25:13).

اور ’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا،‘‘ کیونکہ خُدا کے منہ سے یہ بات نکلی تھی! یسوع حکومت کرے گا۔‘‘ اسے گائیں!

جہاں سورج ہوگا یسوع کی حکومت ہوگی
   اُس کا کامیاب سفر چلتا رہے گا؛
اُس کی بادشاہی ساحل سے ساحل تک پھیلی ہے،
   جب چاند بڑھے گا اور گھٹے گا نہیں۔
(’’یسوع حکومت کرے گا‘‘ شاعر آئزک وآٹز، ڈی. ڈی.، 1674۔1748).

2۔ دوئم، اُس کی عمر دراز ہوگی!

ہم اپنی تلاوت اشعیا53:10 میں واپس دیکھتے ہیں کہ اِس میں یسوع کے مصائب اور موت کے بارے میں ایک اور بہت عظیم نتیجہ ہے۔

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی. . . ‘‘
      (اشعیا53:10ب( .

یسوع کی موت کا دوسرا اثر ہے، ’’اُس کی عمر دراز ہوگی،‘‘ کیونکہ جب وہ صلیب پر مرا تھا تو اُس کی زندگی کا اختتام نہیں ہوا تھا۔ موت اُسے قبر میں زیادہ عرصہ تک نہ رکھ پائی تھی۔ تیسرا دِن آیا، اور فاتحانہ مسیح دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ آیا۔ اُس نے دوبارہ نہ مرنے کے لیے، موت کی بیڑیوں کو توڑ ڈالا، اور قبر میں سے باہر نکل آیا! ’’کیونکہ گناہ کے اعتبار سے تو مسیح ایک ہی بار مرا لیکن خُدا کے اعتبار سے وہ ہمیشہ زندہ ہے‘‘ پھر کبھی نہ مرنے کے لیے! (رومیوں 6:10).

’’کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ جب مسیح مُردوں میں سے زندہ کیا گیاتو بھر کبھی نہیں مرے گا؛ موت کا اُس پر پھر کبھی نہیں اختیار ہوگا‘‘ (رومیوں 6:9).

’’تین غمگین دِن۔‘‘ اسے گائیے!

وہ تین غمگین دِن جلد ہی گزر گئے؛
وہ جلال کے ساتھ مُردوں میں سے جی اُٹھتاہے:
تمام شان و شوکت ہمارے زندہ خُدا کی! ہیلیلویاہ!
ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ! ہیلیلویاہ!
   (تصادم ختم ہوتا ہے The Strife is O’er,‘‘ ، مترجم فرانسس پُاٹ Francis Pott، 1832۔1909).

’’اُس کی عمر دراز ہوگی،‘‘

’’ مگر یسوع ابد تک قائم رہنے والا. . . وہ اُن کی [ہماری] شفاعت کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ ہے‘‘ (عبرانیوں 7:24، 25).

سپرجئین نے کہا، آسمانوں کی بُلندیوں سے وہ اپنی اولاد کی کثیر تعداد کو زمین پر [نیچے] دیکھتا ہے. . . ہمارے خُداوند یسوع مسیح کی اولاد اتنی ہی ہے جتنے آسمان پر ستارے، اور اتنی ہی ہے جتنی گرمیوں کی مٹی‘‘ (سی. ایچ. سپرجئین، میٹروپولیٹن کی عبادت گاہ کی واعظ گاہ سے The Metropoltan Tabernacle Pulpit ، پِلگرِم اشاعت خانہ، دوبارہ اشاعت 1978، جلد 51، صفحہ 565).

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی. . . ‘‘
      (اشعیا53:10ب( .

3۔ سوئم، اُس کا کام فروغ پائے گا!

آئیں کھڑے ہوجائیں اور باآوازِ بلند پوری تلاوت پڑھیں، اور جملے کی اِس جُز پر خصوصی توجہ دیں جو اِن الفاظ کے ساتھ شروع ہوتا ہے، ’’مرضی پوری ۔‘‘

’’. . . وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی، اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی‘‘ (اشعیا53:10ب( .

یسوع کی موت کا یہ تیسرا نتیجہ ہے، ’’اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی۔‘‘ سپرجئین نے کہا،

ایک ہزار نو [انیس] سو سالوں سے زیادہ گزر چکے ہیں جب سے وہ مُردوں میں سے اپنی نئی زندگی کے لیے جی اُٹھتاہے، پھر بھی وہ ابھی تک زندہ ہے؛ اور ہم جانتے ہیں کہ اُس کے دِن جب تک دُنیا ہے قائم رہیں گے، جی ہاں، اور آخر تک، یہاں تک کہ باپ بھی، جب وہ بادشاہی خُدا کے حوالے کرے گا، پھر بھی اُس کی عمر دراز ہوگی۔ ’’اے خُدا، تیرا تخت، ہمیشہ سے ہمیشہ تک ہے،‘‘ تُو ہی باقی رہے گا، بےشک پہاڑ فنا ہو جائیں، اور چاہے آسمان پھٹے پرانے کپڑوں کے مانند لپٹ جائیں (سپرجئین، ibid.).

’’اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی‘‘
      (اشعیا53:10 ( .

بہترین خوشی، مرضی، خُدا کا مقصد، ’’اُس کے ہاتھ کے وسیلےسے پورا ہوگا۔‘‘خُدا باپ نے یسوع سے کہا،

’’میں تجھے غیر قوموں کےلیے بھی نور بناؤں گا، تاکہ تُو میری نجات زمین کے کناروں تک لے جائے‘‘ (اشعیا 49:6).

’’قومیں تیری روشنی کی طرف آئیں گی. . . مختلف قوموں کا مال و زر تیرے پاس لایا جائے گا‘‘ (اشعیا 60:3،5).

’’دیکھ وہ بہت دور سے آئیں گے: اور کچھ شمال کی جانب سے اور کچھ مغرب کی طرف سے؛ اور کچھ آسوان [چین] کے علاقے سے‘‘ (اشعیا 49:12).

’’اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی‘‘
      (اشعیا53:10 ( .

کچھ عرصہ قبل ہم نے چین پر ایک نمائیشی فلم دیکھی تھی جسے شہیدوں کی آواز The Voice of the Martyrs نے تقسیم کیاتھا۔ یہ ایک موزس ژائی [شیے] نامی بوڑھے چینی کی گواہی دکھاتی ہے۔ ’’تہذیبی انقلاب‘‘کے دوران، اُس کو کئی سالوں تک اشتراکیت پسندوں نے زنجیروں میں جکڑ کر قید میں رکھا کیونکہ کہ اُس نے مسیح کی خوشخبری کی منادی کی تھی۔ نااُمیدی کی گہرائیوں میں وہ خُود کشی کرنے کےلیے تیار تھا۔ پھر ، اُس نے کہا، یسوع کی آواز نے اُس کے دل میں کہا، ’’میرے بچے، میرا فضل ہی تمہارے لیے کافی ہے۔‘‘ ژائی بھائی نے کہا کہ اُس نے یہ آواز تین مرتبہ اپنے دل میں سُنی۔ جب تیسری دفعہ یہ آواز اُس سے ہمکلام ہوئی تو وہ زاروقطار رونے لگا۔ ’’میرے بچے، میرا فضل ہی تمہارے لیے کافی ہے۔‘‘جب وہ مسیح کی قوت کے بارے میں جس نے اُسے اشتراکیت پسندوں کی قید میں بچایا، بتا رہا تھا تو اُس کی آنکھیں تشکر کے آنسوؤں سے بھر گئی تھیں۔

پھر فلم میں منظر تبدیل ہوتا ہے اور ایک چھوٹا سا سین دیکھایا جاتا ہے جس میں ہزاروں لاکھوں اشتراکیت پسندوں کو لفظی طور پر ماؤ ٹی آئی سُتنگ Mao Tse Tung, جو کہ ایک ظالم اشتراکیت پسند آمر حکمران تھا اور جس نے ہٹلر سے زیادہ لوگوں کو قتل کیا تھا کی پرستش کرتے ہوئے دیکھایا۔ جب وہ ماؤ ٹی آئی سُتنگ کی تعریف میں اُس کا جاپ پڑھ رہے تھے، میں نے سوچا، ’’ ہم مسیحی وہاں ہونگے جب تم اشتراکیت پسند چلے جاؤ گے۔‘‘ جب چینی اشتراکیت پسند گروہ تاریخ میں راکھ کا ڈھیر ہوگا، مسیحیت تب بھی وہاں ہوگی، ہمیشہ کی طرح حیرت ناک، کیونکہ یہ آج بہترین تعداد سے بڑھ رہی ہے۔ مسیح کے دشمنوں کے لیے، وہ جہاں کہیں بھی ہوں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں، ’’ ہم مسیحی وہاں ہونگے جب تم اشتراکیت پسند چلے جاؤ گے!‘‘ کیونکہ ’’اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی‘‘!

لوگوں کی نظروں میں مسیحی چاہے حقیر اور کمتر ہوں۔ ہمیں بےشک حقیر جانا جائے یا بے شک ہمارا مذاق اُڑایا جائے، جیسا ہمارے نجات دہندہ کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن مسیح مُردوں میں سے زندہ ہوا ہے، اور ’’اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی۔‘‘ اس لیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سچی مسیحیت کو کتنا حقیر جانا جائے یا مسترد کیا جائے، یہ ’’اُس کے ہاتھوں سے فروغ پائے گی۔‘‘ اور آخر میں،

’’دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند، اور اُس کے مسیح کی [ہو چکی] ہے؛ اور وہ ہمیشہ تک بادشاہی کرتا رہے گا‘‘ (مکاشفہ 11:15).

پھر، میرے بھائیو، ہم دیکھیں گے کہ یسوع کی موت نے کیا کچھ حاصل کیا، کیونکہ ’’ اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی۔‘‘ یسوع تمام زمین پر حکومت کرنے کے لیے دوبارہ آرہاہے!

جہاں سورج ہوگا یسوع کی حکومت ہوگی
   اُس کا کامیاب سفر چلتا رہے گا؛
اُس کی بادشاہی ساحل سے ساحل تک پھیلی ہے،
   جب چاند بڑھے گا اور گھٹے گا نہیں۔
(’’یسوع حکومت کرے گا‘‘ شاعر آئزک وآٹز، ڈی. ڈی.، 1674۔1748).

وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   وہی والا یسوع، جسے لوگوں نے مسترد کیا؛
وہ دوبارہ آ رہا ہے، وہ دوبارہ آ رہا ہے،
   عظیم جلال اور قوت کے ساتھ، وہ دوبارہ آرہا ہے!
(’’وہ دوبارہ آ رہا ہے He Is Coming Again ‘‘ شاعر میبل جانسٹن کیمپ Mabel Johnston Camp، 1871۔1937).

اور آپ میں سے اُن کے لیے جو تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ جی اُٹھے مسیح میں ایمان کے ساتھ آئیں۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ اُس کے قیمتی خُون سے اپنے گناہوں کو دھو کر پاک صاف ہوں۔ ہم آپ سے اصرار کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ آئیں اور نجات دہندہ کی پیروی کریں چاہے اِس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے! ہم جیتنے والوں کے ساتھ ہیں، کیونکہ ’’ اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُدا کی مرضی پوری ہوگی۔‘‘ اس لیے میں آپ سے اصرار کرتا ہوں کہ یسوع کے پاس آئیں، تبدیل ہوں، جیتنے والوں کی طرف ہوں!

پھر ، آؤ اور اس مقدس گروہ میں شامل ہوں،
   اور جلال میں شامل ہوں،
اور اُس آسمانی زمین پر پنپنے کے لیے،
   جہاں لازوال خوشیاں ملتی ہیں۔
صرف اُسی پر بھروسہ کریں، صرف اُسی پر بھروسہ کریں،
   اب صرف اُسی پر بھروسہ کریں۔
وہ آپ کو بچائے گا، وہ آپ کو بچائے گا،
   [مسیح] اب آپ کو بچائے گا۔
(’’صرف یسوع پر بھروسہ کریں‘‘ شاعر جان ایچ. سٹاکسٹن، 1813۔1877).

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ اشعیا 53:1۔10 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith
(تصادم ختم ہوتا ہے The Strife is O’er,‘‘ ، مترجم فرانسس پُاٹ، 1832۔1909).

لُبِ لُباب

نجات دہندہ کی فتح

!THE SAVIOUR’S TRIUMPH
(اشعیا 53 باب پر واعظ نمبر 12 )
(SERMON NUMBER 12 ON ISAIAH 53)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا، اور اُس کی عمر دراز ہوگی، اور اُس کے ہاتھ کے وسیلے سے خُداوند کی مرضی پوری ہوگی‘‘ (اشعیا 53:10).

1۔ اوّل، وہ اپنی اولاد دیکھ پائے گا! اشعیا 53:10الف؛ لوقا 13:29؛
زبور 25:13؛ 1۔ کرنتھیوں 15:5۔8؛ 1۔ یوحنا 1:1؛ یوحنا 20:19۔20 .

2۔ دوئم، اُس کی عمر دراز ہوگی! اشعیا 53:10ب؛ رومیوں 6:10، 9؛
عبرانیوں 7:24، 25 .

3۔ سوئم، اُس کا کام فروغ پائے گا! اشعیا 53:10ج؛ 49:6؛ 60:3، 5؛ 49:12؛
مکاشفہ 11:15 .