Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

گرجہ گھر بشارتِ انجیل کا مرکز

!CHURCH CENTERED EVANGELISM

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

۲۵ جنوری ۲۰۰۹، صبح، خداوند کے دِن تبلیغی واعظ
لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں
A sermon preached on Lord’s Day Morning, January 25, 2009
At the Baptist Tabernacle of Los Angeles

“اس لیے تم جائو اور ساری قوموں کو شاگرد بنائو اور انہیں باپ، بیٹےاور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو، اور اُنہیں یہ تعلیم دوکہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اور دیکھو! میں دینا کے آخر تک تمہارے ساتھ رہوں گا” ۔ {متی28 :19 – 20}

بہت سےلوگ سوچتے ہیں کہ انجیل کی بشارت گرجہ گھر کے صرف چند افراد ہی کو کرنی چاہیے، شاید علاقے کا پادری یا مُناد، یا کچھ دوسرے خاص لوگ۔ لیکن نیا عہد نامہ یہ نہیں سیکھاتا ہے۔ متی کا عظیم خاص مقصد 28 :19 – 20 ہر مقامی گرجہ گھر کے فرد کو دیا جانا چاہیے۔ Dr. W. A. Criswell ڈاکٹر ڈبلیو۔اے۔ کرس ویل نے درست کہا تھا،

ہر دور میں یسوع کا خاص مقصد تمام گرجہ گھروں کے لیے تھا۔ کیمشنcommission کا ناگزیر مطلب ہے "تمام اقوام کو تعلیم دینا"، صحیح لفظی تشریح کی جائے تو جیسے "شاگرد بنانا" {ڈبلیو۔ اے۔ کرس ویل، پی ایچ۔ ڈی۔، دی کرس ویل سٹڈی بائبل، تھامس نیلسن،1979 متی 28 :19- 20 پر ایک یاداشت}

"یسوع کا خاص مقصد تمام گرجہ گھروں کےلیے تھا"۔ یسوع نےگرجہ گھر کےہر فرد کو انجیل کی بشارت کا کام سونپا ہے۔اور تمام اقوام میں شاگرد بنانے کے خاص مقصد کے لیے ، ہر فرد چنا گیا ہے، کہ ہر اُس شخص کو جس سے اُن کا ربطہ ہو انجیلی مبشر بنائیں۔یہی وجہ ہے کہ ہم ہر شخص کی انجیلی بشارت پر یقین کرتےہیں، اصل میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہر شخص، بےشک وہ ابھی رُکن بھی نہ بنا ہو، یسوع کے لیے ضرور بہ ضرور اس اہم کام میں شمولیت کرے۔ انجیلی بشارت ہمارے گرجہ گھر کے پروگرام کے دل میں بسی ہونی چاہیے۔ اسی لیے ہم انجیلی بشارت کو اُن تمام کاموں میں جو یسوع کے لیے کرتے ہیں سرِ فہرست رکھتے ہیں۔ انجیل کی بشارت سب سے اہم ایک ہی کام ہے جو ہم با حیثیت کلیسیا کے کرتے ہیں۔ ہر ہفتے کی شب ہماری دُعائیں ہوتی ہیں، جن کے بعد انجیل کی بشارت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں صبح کی عبادت کے بعد، ہر اتوار کی دوپہر میں انجیل کی بشارت ہوتی ہے۔ہر بدھ اور جمعرات کی شب کو ہم انجیل کی بشارت کرتے ہیں۔ جیسا کے ڈاکٹر کرس ویل نے کہا، "یسوع کا خاص مقصد تمام گرجہ گھروں کےلیے تھا"۔

"اس لیے تم جائو اور ساری قوموں کو شاگرد بنائو اور انہیں باپ، بیٹےاور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو" {متی28 :19 – 20}

بہت سے دوسرے لوگ انجیلی بشارت کو ایک "مختصر سے کتابچہ" کو پاس کر لینا یا لوگوں کو جمع کر کے ایک سرسری سی "گہنگاروں کے لیے دُعا " پڑھ لینا سمجھتے ہیں۔لیکن ہم سب کو یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ مقصد "فیصلے لینا" نہیں بلکہ شاگرد بنانا ہے۔ جیسا کہ ڈاکٹر کرس ویل نے مناسب کہا، "تمام اقوام کو تعلیم دینا"، صحیح لفظی تشریح کی جائے تو جیسے "شاگرد بنانا"[ہے]۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عظیم خاص مقصد کا مرکز مقامی گرجہ گھر ہے۔ کتابچے پاس کر لینا یا لوگوں کو اکٹھا کر کے "گہنگاروں کے لیے دُعا" کر لینا کبھی کسی کو بھی مقامی گرجہ گھر میں نہیں لے جاتا۔یہی وجہ ہے کہ بہت سی گرجہ گھر یہ طریقئہ کار چھوڑ رہیں ہیں، صرف اس لیے ، کیونکہ یہ پُر اثر نہیں ہے۔لیکن اس سے بہتر ایک راستہ ہے! ہم اسے "مقامی گرجہ گھر کی انجیلی بشارت" کہتے ہیں۔ آپ باہر نکلیں اور لوگوں کے نام اور فون نمبرز حاصل کریں، پھر ہمارے گرجہ گھر کے رہنماانہیں ٹیلیفون کریں گے اور آنے کے لیے دعوت دیں گے۔ پھر آپ انہیں اپنی گاڑیوں میں بیٹھا کر لے آئیں۔ جب وہ گرجہ گھر پہنچیں گے، ہم اُنہیں ایک مستحکم انجیلی واعظ کی تبلیغ دیں گے۔ یہ طریقہ ہے تبدیلئی مذہب کے ساتھ نئے شاگرد بنانے اور جیتنے کا۔ یہ منصوبہ کام کرے گا۔ دوسرے طریقے سے کام نہیں بنتا ہے۔ اگر آپ "مقامی گرجہ گھر کی انجیلی بشارت" کے بارے میں مذید معلومات چاہتے ہیں تومجھے ای۔میل کر سکتے ہیں۔ میرا ای۔میل اس ویب سائٹ کے پہلے صفحے پر دائیں ہاتھ پر دیے گئے بٹنوں میں سے ایک پردیا گیا ہے۔ یا آپ مجھے اس نمبر(818)352-0452 پر فون کر سکتے ہیں۔

گذشتہ چند نسلوں سے، فیصلہ سازیت نے "فیصلے لینے" کے خیال کو جنم دیا ہے بجائے اس کے کہ مقامی گرجہ گھر میں لوگوں کو لیا جائے۔لیکن فیصلے "حاصل" کرنے کا کیا فائدہ اگر ہمیں لوگ "حاصل" نہ ہوسکیں؟ مذہبی جماعتوں کو بڑھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ضرور بہ ضرور لوگوں کو مقامی گرجہ گھر میں لانے کے عظیم خاص مقصد کی تابعداری کریں۔یہیں پر وہ تبدیل ہوتے اور شاگرد بنتے ہیں۔بجائے اس کے کہ ہم اُن لوگوں کا جوواقعی کبھی بھی تبدیل نہیں کئے گئے ہیں"پیچھا کریں" ، ہمیں ضرورت ہے کہ ہم باہر جائیں اور انہیں مقامی گرجہ گھرمیں لائیں۔یہ مقامی گرجہ گھر ہی میں ہے کہ وہ انجیل کی تبلیغ سنیں گے۔برائے مہربانی لوقا14 :23 کھولئے، جہاں یہ واضح طور پر بیان ہے۔ آئیں کھڑیں ہوں اور اس آیت کو با آواز بلند پڑھیں۔

"مالک نے نوکر سے کہا، راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے"
       {لوقا 14 :23}

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔

یہ طریقہ متی 28:19 – 20 کے عظیم خاص مقصد کی عملی مثال ہے۔ میں "تمام قوموں کو تعلیم دینے" کے لیے کہاں جا سکتا ہوں؟ جواب - راستوں اور کھیتوں کی باڑوں میں _ سڑکوں اور گلیوں میں _ باہر "دنیا" میں {مرقس16:15} مجھے کیا کرنا چاہیئے جب میں ان کھوئے ہوئے لوگوں کو مبشرِ انجیل بنائوں؟ جواب _ "انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے۔" آسان! مقامی گرجہ گھر مرکز بشارتِ انجیل: انہیں گرجہ گھر میں انجیل سننے کے لیے لانا، انہیں تبدیل کرنا، اور پھر انہیں یسوع کے شاگرد بنانا۔

اب، غور کریں 23 آیت کے شروع کے دو الفاظ پر اور آخر کے قریب دو الفاظ پر:

"باہر جائو"
"اندر آئو۔"

آسان! "باہر جائو" اور انہیںمجبور کرو کہ "اندر آئیں۔" اس طرح آپ "تمام قوموں کو تعلیم" دیتے ہیں۔ اس طرح آپ انہیں بدلتے اور شاگرد بناتے ہیں _ مقامی گرجہ گھر میں اور اُسی کے ذریعے سے۔

"باہر جائو"
انہیں مجبور کرو کہ اندر آئیں۔"

1 ۔ اوّل، گرجہ گھر کی مرکزی انجیلی بشارت شروع ہوتی ہے "باہر" جانے سے

ہم دنیا کا انتظار نہیں کر سکتے کہ وہ خود اندر آئے۔ جی ہاں! میں یقین کرتا ہے کہ خُدا خود مختیار ہے۔ لیکن خود مختیار خُدا اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے ذرائع استعمال کرتا ہے۔اگر ہم باحیثیت کلیسیا کے خُداوند یسوع مسیح کے متی28 :19 – 20 اور لوقا14 :23 حکم کی تابعداری نہیں کرتے، تو ہمیں بالکل توقع نہیں رکھنی چاہیےکہ خُدا ہمیں برکت دے ۔کسی بھی گرجہ گھر میں کامیابی کی کُنجی عظیم خاص مقصد کی فرمانبرداری ہے۔ ہم دُعا کر سکتے ہیں- اور یہ درست ہے۔ ہم بائبل کا مطالعہ کرسکتے ہیں اور بائبل کی تعلیم دے سکتے ہیں- اور یہ درست ہے۔ہم پرستش کی عبادتوں میں دل کھول کر گا سکتے ہیں۔اور یہ درست ہے۔ لیکن اگر ہم عظیم خاص مقصدکے لیے مسیح کے حکم کی فرمانبرداری میں ناکام ہو جاتے ہیں، اگر ہم "باہر جاکر" اور "انہیں مجبور کر کے اندر لانے " میں ناکام ہوجاتے ہیں"! اگر ہم "باہر جاکر" اور "انہیں مجبور کر کے اندر لانے " میں ناکام ہوجاتے ہیں،" ہم یسوع کے آخری حکم کو جو اُس نے ہمیں دیا تھاپورا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ہمیں جانا ہے اور جا کر کھوئے ہوئوں کو اپنے گرجہ گھر میں لانا ہےیا ہم اپنے خداوند کے حضور ناکام رہے ہیں، ہم نے اُس کے حکم کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے، ہم نے اُس کی آواز کی فرمانبرداری نہیں کی ہے، جو اختیار اُس نے ہمیں دیا ہے ہم نبھا نہیں سکے ہیں۔اور اس لیے، میں اپنی تمام تر قوت کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ مجھ میں ہے،

"باہر جائو……. اور انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں، تاکہ میرا گھر بھر جائے"{لوقا 14 :23}

کچھ شاید بوڑھے اور کمزور ہوں۔ کچھ شاید بہت چھوٹے اور نو عمر ہوں۔ لیکن بزرگ اراکین گرجہ گھر میں آ سکتے ہیں اور چھوٹے بچوں کی رکھوالی کر سکتے ہیں_ اور یوں ہمارے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں اور اُنکے والدین کو باہر جانے کے لیے فارغ کر سکتے ہیں۔ یہ بزرگ لوگ، جو ہر انجیلی بشارت کے موزوں موقع پر باہر جانے کے قابل نہیں ہیں والدین کے ہاتھ اُسی طرح تھام سکتے ہیں جیسے ہارون اور حُور نے موسٰی کے ہاتھ تھامے تھے۔اپنی جگہ والدین کو بچوں سے فارغ کر کے آپ ایک بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں تاکہ وہ جائیں اور "انہیں مجبور کریں کہ آئیں تاکہ [خُدا کا] گھر بھر جائے"۔ انجیلی بشارت کے لیے کہ لوگوں کو مسیح کے گرجہ گھر میں لا سکیں آپ کو جو بھی قربانی دینی پڑے دیں، کسی بھی قیمت پر ، آپ کو اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ایسا ضرور کرنا ہے۔ " ایسا کریں! اپنے اس مقامی گرجہ گھر میں یسوع مسیح کے حکم کی تعمیل میں مدد کےلیے گرجہ گھر میں موجود تمام لوگوں کو جو کچھ وہ اپنے طور پر کر سکتے ہیں ضرورکر نا چاہیے ، اور "باہر جائو… اور انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں"۔ ایساکریں! گرجہ گھر کی مانندمل کر ہر قابل مرد اور عورت، لڑکا اور لڑکی کی مدد کے لیے، کہ وہ یسوع کی فرمانبرداری کریں، اور "انہیں مجبور کریں کہ وہ آئیں ، تا کہ [اُس کا] گھر بھرا جائے۔"

اپنی جرات اور جوانی کی قوت میں جائو۔ یسوع کے لیے اس مقصد کو پھیلائو۔ اپنی صحت اور جوانی کی قوت کو استعمال کرو، اور اپنی نسبتاً بلا رکاوٹوں کی زندگی کو، پُر جوش انجیلی بشارت کےطاقتور دھارے میں آگے بڑھائو، ایک ایسے ثابت قدم عزم کےساتھ، جو ہر قیمت پر، اُس عظیم خاص مقصد کو پورا کرے گا، اور "باہر جائو _ اور مجبور کرو کہ وہ آئیں"۔ یہ پہلا قدم ہے جس پرزور دینے کی ہمیں گرجہ گھر میں ضرورت ہے جو ہر انسان کوپُرجوشی کے ساتھ انجیل کی بشارت کی مقدس ذمہ داری اور متبرک بلاہٹ کو پھیلانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ شروع ہوتا ہےباہر جانے سے۔ اگر آپ باہر نہیں جاتے، تو وہ اندر نہیں آئیں گے _ اور خُدا کا گھر نہیں بھرے گا۔ "باہر جائو… اور انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں"! یہ آپ سے شروع ہوتا ہے، اپنے دل میں کہنے سے، "میں باہر جائوں گا۔ میں یہ کروں گا چاہے کوئی بھی قیمت چکانی پڑے اور چاہے کیسی ہی مشکلات کا مجھے سامنا کرنا پڑے۔ ان تمام باتوں کے باوجود _ میں جائوں گا باہر۔ یسوع نے یہ کرنے کا مجھے حکم دیا ہے، اور میں اُس کی تابعداری کروں گا۔ میں 'باہرجائوں گا'! "

اب وقت ہے کہ روحوں کی فصل کو اندر لایا جائے۔ اگر ہم ناکام ہوئے، ہماری حوصلہ شکنی ہو گی اور شکست ہوگی۔ لیکن _ اگر ہم کامیاب ہوئے _ ہم بہت سے نئے روشن چہرے دیکھیں گے، ہم انجیلی بشارت شروع کریں گے کالج کے طالب علموں سے، سکولوں سے، اور بہت بڑے بازاروں اور گلیوں سے جہاں ہم پیغام لے جائیں گے،اور اپنے گرجہ گھر میں خوشگوار چہروں کے ساتھ لوٹیں گے۔خُدا منظور کرتا ہے کہ آپ ہماری مدد کریں اس خوشگوار منظر کو ایک شاندار حقیقت بنانے میں! اپنے دلوں میں کہیں، " ہر موقع پر، میں یسوع کے حکم کی تعمیل کروں گا۔ میں روح سے معمور دل اور بیقرار قدموں کے ساتھ'باہر جائوں گا' _ میں یسوع مسیح کی خاطر یہ کروں گا، جو میر ی روح کو گناہ اور جہنم سے چھٹکارا دلانے کے لیے مرا تھا! میں 'باہر جائوں گا'! "

یہ باہر جانے سے شروع ہوتا ہے۔ اس طرح سے ہم یسوع کے حکم کو پورا کر سکتے ہیں۔ جتنے فون نمبر اور نام حاصل کر سکتے ہو کرو، اور انہیں گرجہ گھر کے راہنمائوں کے پاس فون کرنے کے لیے لائو، سواریوں کا بندوبست کرو، اور انہیں اتوار کی عبادت کے لیے لے جائو۔

II۔ دوئم، گرجہ گھرکی مرکزی انجیلی بشارت جاری رہتی ہے انہیں "اندر" لانے سے۔

انہیں کتابچہ یا دستی اشتہار پکڑا دینا ہی کافی نہیں ہے۔ ہم اپنے طویل تجربے سے جانتے ہیں کہ شاید ہی چند افراد اس طریقے سے ہمارے گرجہ گھر میں آئیں گے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اُن کے ساتھ اُنکے دروازوں پر یا گلیوں میں "گنہگاروں کے لیے دعا" پڑھنا انہیں لانے کے لیے ایک غیر موثر اور غیر پیداواری طریقہ ہے۔اس قسم کے طریقہ کار "فیصلہ ساز" کو تو سکون پہنچا سکتے ہیں، لیکن ہم اپنے تجربے سےبہت عرصہ پہلے جان چکے ہیں کہ یہ طریقہ کار محض چند افراد ہی کو مقامی گرجہ گھر میں لا سکتا ہے۔ ہمیں ضرور ت ہے کہ زیادہ کریں، اس سے بھی مذید زیادہ! یسوع نے کہا،

"باہر جائو… اور انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں،تاکہ میرا گھر بھر جائے۔"

ضرور ہے کہ انہیں"مجبور" کیا جائے کہ وہ خُدا کے گھر میں آئیں۔انہیں آنے کے لیے ضرور پابند کرنا ہوگا! انہیں قائل کریں، انہیں روکیں، ہمیں انہیں لانے کے لیے ضرور کام کرنا ہے! یہی یونانی زبان میں لفظ "کمپلcompel " معنی دیتا ہے۔ جیسا کہ مسٹر گریفتھ نے چند لمحے پہلے گایا تھا،

انہیں اندر لائو، انہیں اندر لائو،
   انہیں گناہ کے کھیتوں میں سے اندر لائو؛
انہیں اندر لائو، انہیں اندر لائو،
   بھٹکے ہوئوں کو یسوع کے پاس لائو۔
["اُنہیں اندر لائو" شاعر الیگزینا تھامس، انیسویں{19th }صدی"]

جب وہ چند عبادتوں کے لیے آتے ہیں تو وہ "اندر" نہیں آتے ہیں۔ وہ "اندر" نہیں ہیں جب تک وہ "یسوع مسیح میں" نہیں ہیں {1 کرنتھیوں 1:30}۔ اس لیے، ہم کبھی یہ نہ سوچیں کہ ایک شخص چند ہفتوں یا مہینوں کے لیے گرجہ گھر آ گیا ہے تو ہمارا انجیلی بشارت کا کام ختم ہو گیا ہے۔ وہ "اندر" نہیں آئیں ہیں جب تک کہ وہ حقیقی تبدیلی کے ساتھ یسوع کے نہیں ہو جاتے۔ ہمیں مسلس "انہیں اندر آنے کے لیے مجبور "کرنا ہوگا جب تک کہ وہ اس قدر تبلیغ نہ سُن لیں جس سے وہ جان جائیں کہ وہ گمشدہ ہیں، جب تک وہ گناہ کی سزا یابی کے تحت نہ آ جائیں، اور اعتماد کے ایک پل میں یسوع کے ساتھ متحد ہو جائیں۔ اُن کے تبدیل ہو جانےکے بعد بھی ہمیں اُن کے ساتھ ضرور کام کرنا ہے اور اُن کی یسوع مسیح کے پکے شاگرد بننے میں مدد کرنی ہے۔

"اورانہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریںجن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے" {متی 28:20 }۔

یہ اکیلے کاہن کا کام نہیں ہے۔ بائبل کہتی ہے،

"اور ہم محبت اور نیک کام کرنےکی ترغیب دینے کے لیے ایک دوسرے کا لحاظ کریں۔ باہم جمع ہونا نہ چھوڑیں جیسا بعض لوگ کرتے ہیں بلکہ ہم ایک دوسرے کو نصحیت کریں… "
       {عبرانیوں 10 : 24 – 25}۔

اور ہمیں نئے آنے والے لوگوں کے بارے میں بالکل نہیں بھولنا ہے جو کچھ عرصے سے گرجہ گھر آ رہے ہیں۔ ضرور ہے کہ ہم "[انہیں] پیار اور اچھے کاموں کے لیے اُکساتے رہیں۔" اور ہمیں یہ مسیحی پیار اور صبر کے ساتھ ضرور کرنا ہے۔

میرے خیال میں ہم کبھی کبھار عظیم خاص مقصد کو ، در اصل لفظوں کے بارے میں سوچے بغیر، بہت جلدی میں پڑھ جاتے ہیں۔ آئیں کھڑے ہوں اور اس کو دوبارہ پڑھتے ہیں، با آوازِ بلند، متی کی انجیل سے 28:19-20 ۔

"اِس لیے تُم جائواور ساری قوموں کو شاگرد بنائو اور اُنہیں باپ، بیٹے اور پاک رُوح کے نام سے بپتسمہ دواور اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریںجن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اور دیکھو! میں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہُوں۔ آمین۔"

آپ تشریف رکھ سکتے ہیں۔ یقیناً عظیم خاص مقصد میں مسیح کے حکم کے محتاط مطالعہ میں وہی کچھ شامل ہے جو میں نے کہ چکا ہوں۔ یقیناً حقیقی انجیلی بشارت محض باہر جانے تک محدود نہیں ہے۔ یقیناً اس میں انہیں مجبور کر کے "اندر لانا " {لوقا 14:23}بھی شامل ہے۔ یقیناً اس کا مطلب انہیں پیار کرنا اور انہیں تربیت دینا ہےکہ وہ – ہر خاص موقع پر - خود سے انجیل کی بشارت دے سکیں۔ ایسی انجیل کی بشارت جو مقامی گرجہ گھر میں لوگوں کا اضافہ نہیں کرتی، اسکے بارے میں بمشکل ہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ نئے عہد نامے کے ضابطے کو پورا کرتی ہے! بائبل کی انجیلی بشارت نے اعمال کی کتاب میں مقامی گرجہ گھر کے لوگوں میں اضافہ کیا تھا۔ ہم یہ یروشلم سے متعلقہ گرجہ گھر میں دیکھ سکتے ہیں۔

"تقریباً تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں شامل ہو گئے" {اعمال 2 :41}

"اور خُداوند نجات پانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کرتا رہتا تھا" {اعمال 2:47}

"روحوں کے جیتنے والے" یہ گرجہ گھر میں لوگوں میں اضافہ کرنا نہیں ہے جس طرح سے ان کا یروشلم کے مقامی گرجہ گھر میں اضافہ ہوا تھا، نئے عہد نامے کی انجیلی بشارت نہیں ہے!

III۔ سوئم، گرجہ گھرکی مرکزی انجیلی بشارت خُداوند کا گھر بھرتی ہے۔

یسوع نے کہا،

"راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے" {لوقا 14 :23}

میں اس کا مطلب مقامی گرجہ گھر لیتا ہوں۔

"خداوند کا گھر جو زندہ خُدا کی کلیسیاہے" {1 تیموتائوس 3:15}

"تاکہ میرا گھر بھر جائے۔" میرے لیے یہ بے معنی ہے اگر یہ مقامی گرجہ گھر کی طرف اشارہ نہیں کر رہا ہے، "خداوند کا گھر، جو زندہ خُدا کی کلیسیا ہے" {1 تیموتائوس3:15}

جی ہاں، میں جانتا ہوں، اگر ہم یسوع کے حکم کی تعمیل کریں تو عبادتوں میں بے شمار نئے، غیر تربیت یافتہ اور غیر تبدیل شدہ لوگ ہوں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ یہ مختلف مسائل اور دشواریاں کھڑی کریں گے۔لیکن واقعی بجا طور پر انجیل کی بشارت کیا اس تمام کے بارے میں نہیں ہے؟

"جیسے باپ نے مجھے بھیجا ہے ،ویسے ہی میں تمہیں بھیج رہا ہوں" {یوحنا 20:21}

امریکہ میں بہت سے خود غرض لوگ بچےپیدا کرنا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ بچے بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھنے پر مطمئین ہیں جب تک کہ وہ _تنہائی _ میں وفات نہ پا جائیں. بچے پیدا کرنا اور اُن کی پرورش کرنا اُن کی خاموش ، خود غرض زندگیوں کو برباد کر دے گا۔ اور کیا درست طور پر یہی وجہ نہیں ہے کہ کیوں گرجہ گھر کے کچھ لوگ دنیا میں سے اپنے گرجہ گھروں میں نئے لوگوں کو لانا بالکل پسند نہیں کرتے ہیں؟ وہ ایسا کہتے نظر آتے ہیں۔ " آئیے آگے بڑھئیے اور اپنے گرجہ گھر کے بچوں کو تربیت دیں، اور باہر سے کسی کو ہمیں پریشان کرنے کے لیے مت لائیں۔" لیکن ایسا اندازِ فکر خُداوند کے عظیم خاص مقصد کی فرمانبرداری میں ناکامی سے پیدا ہوتا ہے! وہ ہمیں کہتا ہے،

"اس لیے تم جائو اور ساری قوموں کو تعلیم دو" {متی28 :19 – 20}

ہم کیسے کہ سکتے ہیں کہ ہم یسوع کے فرمانبردار ہیں اگر ہم جو وہ ہمیں کہتا ہے کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔

ہمارے "خاص مقصد کا میدان" ہمارے اردگرد ہے _ گلیوں میں، کالجز میں، بڑے بازاروں میں اور بڑی دکانوں پر۔ "تمام قومیں" یہیں پر ہیں - ساتوں کالجز کے رقبوں{کیمپسوں} میں جنہوں نے لاس اینجلز کے بلدیاتی مرکز کو گھیرا ہوا ہے جہاں ہمارا گرجہ گھر موجود ہے۔ ہمارا سربراہ یسوع مسیح ہے۔ اور اُس کا مقصد واضح ہے،

"اس لیے تم جائو اور ساری قوموں کو شاگرد بنائو اور انہیں باپ، بیٹےاور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو" {متی28 :19 – 20}

"راستوں اور کھیتوں کی باڑوں کی طرف نکل جا اور لوگوں کو مجبور کر کہ وہ آئیں تاکہ میرا گھر بھر جائے" {لوقا 14 :23}

انجیل کی بشارت کے لیے جائو! کسی چیز کو تمہیں روکنے نہ دو! اپنے آپ کو یسوع کے کام کے لیے وقف کر دو! "انہیں مجبور کرو کہ وہ آئیں تا کہ [یسوع کا] گھر بھر جائے "!

آج صبح یہاں پر موجود آپ میں سے کچھ ابھی تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ میں آپ سے یسوع کے پاس آنے کی التجا کیے بغیر یہ واعظ ختم نہیں کرسکتا۔ وہ ہمارے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے صلیب پر فوت ہوا تھا۔ آپ کو دائمی زندگی دینے کے لیے وہ جسمانی طور پر مردوں میں سے جی اُٹھا۔ وہ زندہ ہے اور اوپر آسمانوں میں ہماری روحوں کی نجات کے لیے دعائیں مانگ رہا ہے۔ اُس کے پاس آئیں۔ ایمان کے ساتھ اپنے آپ کو اُس کے لیے وقف کر دیں۔ اُس کا خون آپ کےتمام گناہ پاک صاف کردےگا، اور آپ اُس میں، اور اس مقامی گرجہ گھر میں ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ آمین۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چین(Dr. Kreighton L. Chan) یوحنا 20:19-21
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایا تھا مسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ Mr. Benjamin Kincaid Griffith:
"برینگ دیم اِن" Bring Them In {شاعر الیگزینا تھامس، انیسویں صدی"}

لُبِ لُباب

گرجہ گھر بشارتِ انجیل کا مرکز

CHURCH CENTERED EVANGELISM!

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہیمرز کی جانب سے

"اس لیے تم جائو اور ساری قوموں کو شاگرد بنائو اور انہیں باپ، بیٹےاور پاک روح کے نام سے بپتسمہ دو، اور اُنہیں یہ تعلیم دوکہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تمہیں حکم دیا ہے اور دیکھو! میں دینا کے آخر تک تمہارے ساتھ رہوں گا” ۔ {متی28 :19 – 20}

{لوقا 14:23 ؛ مرقس 16:15}

I ۔   اوّل، گرجہ گھر کی مرکزی انجیلی بشارت شروع ہوتی ہے "باہر" جانے سے لوقا 14:23

II۔  دوئم، گرجہ گھرکی مرکزی انجیلی بشارت جاری رہتی ہے انہیں "اندر" لانے سے۔
 1 کرنتھیوں 1:30 ؛ عبرانیوں 10:24 -25 ؛ اعمال 2:41، 47

III۔  سوئم، گرجہ گھرئی مرکز انجیلی بشارت خُداوند کا گھر بھرتی ہے۔
 1 تیموتائوس 3:15؛ یوحنا 20:21.