Print Sermon

اِس ویب سائٹ کا مقصد ساری دُنیا میں، خصوصی طور پر تیسری دُنیا میں جہاں پر علم الہٰیات کی سیمنریاں یا بائبل سکول اگر کوئی ہیں تو چند ایک ہی ہیں وہاں پر مشنریوں اور پادری صاحبان کے لیے مفت میں واعظوں کے مسوّدے اور واعظوں کی ویڈیوز فراہم کرنا ہے۔

واعظوں کے یہ مسوّدے اور ویڈیوز اب تقریباً 1,500,000 کمپیوٹرز پر 221 سے زائد ممالک میں ہر ماہ www.sermonsfortheworld.com پر دیکھے جاتے ہیں۔ سینکڑوں دوسرے لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، لیکن وہ جلد ہی یو ٹیوب چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری ویب سائٹ پر آ جاتے ہیں کیونکہ ہر واعظ اُنہیں یوٹیوب کو چھوڑ کر ہماری ویب سائٹ کی جانب آنے کی راہ دکھاتا ہے۔ یوٹیوب لوگوں کو ہماری ویب سائٹ پر لے کر آتی ہے۔ ہر ماہ تقریباً 120,000 کمپیوٹروں پر لوگوں کو 46 زبانوں میں واعظوں کے مسوّدے پیش کیے جاتے ہیں۔ واعظوں کے مسوّدے حق اشاعت نہیں رکھتے تاکہ مبلغین اِنہیں ہماری اجازت کے بغیر اِستعمال کر سکیں۔ مہربانی سے یہاں پر یہ جاننے کے لیے کلِک کیجیے کہ آپ کیسے ساری دُنیا میں خوشخبری کے اِس عظیم کام کو پھیلانے میں ہماری مدد ماہانہ چندہ دینے سے کر سکتے ہیں۔

جب کبھی بھی آپ ڈاکٹر ہائیمرز کو لکھیں ہمیشہ اُنہیں بتائیں آپ کسی مُلک میں رہتے ہیں، ورنہ وہ آپ کو جواب نہیں دے سکتے۔ ڈاکٹر ہائیمرز کا ای۔میل ایڈریس rlhymersjr@sbcglobal.net ہے۔

یسوع مُردوں میں سے کیوں جی اُٹھا

WHY JESUS ROSE FROM THE DEAD
(Urdu)

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
by Dr. R. L. Hymers, Jr.

لاس اینجلز کی بپتسمہ دینے والی عبادت گاہ میں دیا گیا ایک واعظ
11 جولائی، 2010، خُداوند کے دِن کی صبح
A sermon preached at the Baptist Tabernacle of Los Angeles
Lord's Day Morning, July 11, 2010

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

بُدھا کے مزار میں اُس کا بدن پایا جاتا ہے۔ مسیح کا مزار خالی ہے۔ عظیم علم الہٰیات بی۔ بی۔ وارفیلڈ B. B. Warfield نے کہا:

مسیح نے جان بوجھ کر اپنے تمام حق کو داؤ پر لگایا تھا... اپنے مُردوں میں سے جی اُٹھنے پر۔ جب علامت کے لیے پوچھا گیاتو اُس نے اپنے نشان کی جانب اشارہ دیا [اُس کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا] بطور اُس کی واحد اور مضبوط تصدیق کے لیے (مسیحی حوالوں کا نیا انسائیکلوپیڈیا The New Encylopedia of Christian Quotations ، بیکر Baker، 2000، صفحہ865)۔

برطانوی انجیلی بشارت کے مبلغ سی۔ ایس۔ لوئیس C. S. Lewis نے یسوع مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کو ’’دُنیا کی تاریخ میں مرکزی واقعہ‘‘ کہا۔ اِس لیے، میں اِس سے زیادہ عظیم موضوع پر آج صبح بات کرنے کے علاوہ کچھ اور سوچ ہی نہ سکا۔

وہ پرانا حمدوثنا کا گیت ’’تصادم ختم ہو گیا ہے The Strife Is O’er،‘‘ جسے مسٹر گریفتھ Mr. Griffith نے ابھی ابھی گایا، مسیح کے مُردوں میں سےجی اُٹھنے کے واقعے کو بہت خوبصورتی اور معنی خیز انداز میں پیش کرتا ہے:

تین اُداس دِن جلدی سے گزر گئے؛
وہ جلال کے ساتھ مُردوں میں سے جی اُٹھا؛
ہمارے جی اُٹھے سربراہ کو تمام جلال ہو! ہیلیلویاہ!

اُس نے منہ پھاڑے جہنم کے دروازے بند کر دیے؛
آسمان کے بُلند پھاٹکوں کی سلاخیں گر گئیں:
اُس کی فتوحات کو ستائش کے حمدوثنا کے گیت بتانے دو۔ ھیلیلویاہ!

خُداوندا، تیرے کوڑے کھانے کے سبب سے جنہوں نے تجھے زخمی کیا،
موت کے ہولناک ڈنگ سے تیرے خادم آزاد ہوئے،
کہ ہم زندہ رہ سکیں اور تیرے لیے گائیں۔ ھیلیلویا!
ھیلیلویا! ھیلیلویا! ھیلیلویا!
(’’اختلاف ختم ہو گیا The Strife Is O’ er ‘‘ فرانس پاٹ
Francis Pott نے ترجمہ کیا، 1832۔1909)۔

مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بغیر کوئی مسیحیت نہ ہوتی، کیونکہ مسیحیت کی سربلندی اور زوال یسوع مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ مسیح کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا حقیقی مسیحیت کو انسان کے بنائے ہوئے تمام دُنیا کے مذاہب میں مختلف اورمنفرد بناتا ہے۔ آج کی صبح مسیح کے مُردوں میں جی اُٹھنے کے بارے میں بولنا دو وجوہات کی بِنا پر مناسب ہے:

1.  اوّل، کیونکہ اُس کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے سے ہمیں اُمید ملتی ہے۔

2.  دوئم، کیونکہ اُس کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا تمام زمانوں کو تقسیم کرتا ہے۔ جیسا کہ چینی مسیحی مصنف واچ مین نی Watchman Nee نے اِس کو لکھا، ’’ہماری پرانی تاریخ صلیب کے ساتھ اختتام پزیر ہو جاتی ہے؛ ہماری نئی تاریخ مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے‘‘ (مسیحی حوالوں کا نیا انسائیکلوپیڈیا The New Encyclopedia of Christian Quotations، ibid.)۔

آج صبح میں چند منٹوں کے لیے ’’یسوع مُردوں میں سے کیوں جی اُٹھا تھا‘‘ پر بات کروں گا۔ میں اُن پانچ فائدوں پر توجہ مرکوز کروں گا جو آپ نجات دہندہ کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے پر حاصل کر سکتے ہیں۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

اور خُداوند نے دوسری باتوں کےساتھ آپ کو یہ پانچ باتیں بتانے کے لیے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔

I۔ اوّل، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو توبہ کی توفیق عطا کرنے کے لیے کیا۔

قرونِ وسطیٰ کی کیتھولک اِزم کی تعلیمات سے اور، پروٹسٹنٹز میں، چارلس جی۔ فنّی Charles G. Finney کی تعلیمات سے، زیادہ تر لوگ آج توبہ کے بارے میں کچھ ایسا جو آپ کرتے ہیں کے طور پر سوچتے ہیں۔ لیکن بائبل ہمیں سادگی سے بتاتی ہے کہ توبہ خُدا کی طرف سے عنایت کیا گیا ایک تحفہ ہے جو ہمیں مُردوں میں سے جی اُٹھے مسیح کے وسیلے سے دیا گیا ہے:

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا خدا نے اُسی کو فرمانروا اور مُنّجی ٹھہرا کر اپنے داہنے ہاتھ کی طرف سر بلندی بخشی، کیونکہ وہ اسرائیل کو توبہ کی توفیق... عطا فرمائے‘‘ (اعمال 5:‏ 30۔31)

.

اِس لیے، توبہ کچھ ایسی ہے جو آپ کو مُردوں میں سے جی اُٹھے مسیح کے وسیلے سے عطا کی جاتی ہے۔

لفط ’’توبہ‘‘ کا مطلب ’’ذہن کی تبدیلی‘‘ ہوتا ہے۔ جب جی اُٹھا مسیح آپ کو ذہن کی تبدیلی عطا کرتا ہے، تو یہ آپ کی تمام زندگی کو بدلنے کا موجب بنتی ہے۔ بائبل کہتی ہے:

’’خدا نے اپنے خادم کو چُن کر پہلے تمہارے پاس بھیجا تاکہ تمہیں یہ برکت حاصل ہوکہ تُم میں سے ہر ایک اپنی بدکاریوں [اپنے گناہوں] سے باز آئے‘‘ (اعمال 3:‏26).

مسیح میں تبدیلی کے عمل میں، جی اُٹھا مسیح آپ کے ذہن کو بدل ڈالتا ہے، جو ’’بدل ڈالتا ہے ... آپ کو [آپ کی] بدکاریوں سے [آپ کے گناہوں سے] باز رکھتا ہے۔‘‘ حقیقی توبہ آپ کے لیے جیتے جاگتے مسیح کی جانب سے ایک تحفے کے طور پر عطا ہوتا ہے۔ وہ آپ پر ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک گناہ سے بھرپور زندگی گزارتے رہے ہیں۔ وہ دکھاتا ہے کہ آپ کے دِل خُدا کے خلاف ہیں۔ اور پھر مسیح آپ کے ذہن کو بدل ڈالتا ہے، تاکہ آپ خُدا کے خلاف بغاوت کرنے کے بجائے اُس سے پیار کریں۔ یہ ہوتی ہے دِل اور ذہن کی تبدیلی جو مسیح آپ کو عطا کرتا ہے، جب وہ آپ کو توبہ کی توفیق عنایت کرتا ہے

۔

’’[خدا نے] اپنے خادم کو چُن کر پہلے تمہارے پاس بھیجا تاکہ تمہیں یہ برکت حاصل ہوکہ تُم میں سے ہر ایک اپنی بدکاریوں سے [اپنے گناہوں سے] باز آئے‘‘ (اعمال 3:‏26).

اِس سے پہلے کہ آپ مسیح میں تبدیل ہوتے ہیں، آپ سوچتے ہیں کہ توبہ محض چند ایک گناہوں کو ترک کر ڈالنے اور گرجہ گھر آنے کا نام ہے۔ لیکن جب آپ مسیح میں تبدیل ہو جاتے ہیں، تو جی اُٹھا مسیح آپ کو ایک مکمل نئے ’’ذہن کی تبدیلی‘‘ عنایت کرتا ہے۔ آپ اُن گناہوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں جن سے آپ پہلے محبت کرتے تھے – اور آپ اُس خُدا سے پیار کرنے لگیں گے جس کے خلاف ماضی میں آپ نے بغاوت کی تھی۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھاخدا نے اُس کو فرمانروا اور مُنّجی ٹھہرا کر اپنے داہنے ہاتھ کی طرف سر بلندی بخشی، کیونکہ وہ اسرائیل کو توبہ کی توفیق... عطا فرمائے‘‘ (اعمال 5:‏30۔31).

II۔ دوئم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو نیا جنم عطا کرنے کے لیے کیا۔

عظیم اصلاح کار جان کیلون John Calvin نے کہا:

حالانکہ ہمیں اُس کی موت کے وسیلے سے مکمل نجات حاصل ہوئی ہے، کیونکہ اِس کے وسیلے سے ہی ہم خُدا کے ساتھ صُلح میں آتے ہیں، یہ اُس کے ہی مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے ہے، نا کہ اُس کی موت سے، کہ ہمیں ایک زندہ اُمید کے لیے ازسرنو پیدا ہونے کے لیے کہا جاتا ہے [1پطرس1:‏3]۔ (مسیحی حوالوں کا نیا انسائیکلوپیڈیا The New Encyclopedia of Christian Quotations، ibid.، صفحہ468

غور سے 1پطرس1:‏3 کو سُنیں،

’’ہمارے خداوند یسُوع مسیح کے خدا اور باپ کی حمد ہو جس نے یسُوع کو مُردوں میں سے زندہ کرکے ہم پر بڑی رحمت کی اور ہمیں ایک زندہ اُمید کے لیے ازسِر نَو پیدا کیا‘‘ (1۔ پطرس 1:‏3).

ہم اِس کا جدید انگریزی میں یوں بھی ترجمہ کر سکتے ہیں ’’[خُدا] نےہمیں دوبارہ ازسرِ نو پیدا ہونے کا سبب پیدا کیا ہے ... یسوع مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے۔‘‘ خُدا مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے ’’ہمیں اکلوتا‘‘ بنا چکا ہے یا ہمارے لیے ’’دوبارہ از سر نو پیدا‘‘ ہونے کے لیے سبب بنا چکا ہے۔

اگر آپ مسیح میں تبدیل ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو دوبارہ از سر نو پیدا ہونا چاہیے۔ یہ کچھ ایسا نہیں ہے جو آپ کرتے ہیں۔ از سر نو جنم کچھ ایسا ہے جو خُدا آپ میں مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے کرتا ہے۔ خُدا مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے آپ کو نیا جنم عطا کرتا ہے۔ جب تک خُدا آپ کو جی اُٹھے مسیح کے وسیلے سے نیا جنم عنایت نہیں کرتا، اُس وقت تک آپ ایک کھوئے ہوئے شخص ہی رہتے ہیں، کیونکہ آپ خود اپنے آپ کو ایک ’’نئے سرے سے جنم لیا ہوا‘‘ مسیحی نہیں بنا سکتے ہیں۔ صرف خُدا ہی آپ کو ’’یسوع مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے وسیلے سے‘‘ نیا جنم دے سکتا ہے۔

افسیوں میں ہم اِس کے بارے میں ایک واضح بیان پڑھتے ہیں:

’’اُس [خُدا] نے ہمیں جب کہ ہم اپنے قصوروں کے باعث مُردہ تھے [ہمیں زندہ کیا] مسیح کے ساتھ زندہ کیا۔ (اُسی کے فضل سے تمہیں نجات ملی ہے)۔ اُس نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کیا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ اکٹھے بٹھایا‘‘ (افسیوں 2:‏5۔6).

آپ کو از سر نو جنم دینے کا تمام عمل خُدا کی طرف سے ہے۔ وہ آپ کو ’’مسیح کے ساتھ اکٹھا‘‘ زندہ کرتا ہے۔ مسیح کا مُردوں میں سے جی اُٹھنا آپ کو زندہ اور سچے خُدا کی خدمت کے لیے مُردہ مذہب میں سے روحانی جی اُٹھنا عنایت کرتا ہے – جو مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعث ہوتا ہے۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

III۔ سوئم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو راستبازی عنایت کرنے کے لیے کیا۔

بائبل کہتی ہے کہ مسیح:

’’جو ہمارے گناہوں کے لیے موت کے حوالہ کیا اور پھر زندہ کیا گیا تاکہ ہم راستباز ٹھہرائے جائیں‘‘ (رومیوں 4:‏25).

ہمیں کچھ دیر بعد ہی رومیوں میں بتایا گیا ہے کہ ’’جب ہم نے مسیح کے خون بہانے کے باعث راستباز ٹھہرائے جانے کی توفیق پائی تو ہمیں اور بھی زیادہ یقین ہے کہ ہم اُس کے وسیلہ سے غضب الہٰی سے ضرور بچیں گے‘‘ (رومیوں5:‏9)۔ لہٰذا، تاریخی طور پر بات کرتے ہوئے، راستبازی صلیب پر مسیح کے خونی کفارے کے باعث ٹھہرائی جاتی ہے۔ راستبازی کا مطلب ہوتا ہے کہ جب آپ یسوع پر یقین لاتے ہیں تو خُدا آپ کو ایسا ہی سمجھتا ہے جیسا کہ آپ نے کبھی کوئی گناہ سرزد نہیں کیا۔ خُدا آپ کو راستباز ٹھہراتا ہے اور آپ کو صلیب پر یسوع کے خون اور موت کے وسیلے سے ایسا ہی سجھتا ہے جیسا آپ نے کبھی گناہ کیا ہی نہ ہو۔

لیکن عملی طور پر بات کی جائے، تو یہ راستبازی جس کے لیے آپ آج راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں مسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعث ٹھہرائی جاتی ہے۔

بائبل کہتی ہے:

’’جو ہمارے گناہوں کے لیے موت کے حوالہ کیا [صلیب پر چڑھایا گیا] اور پھر زندہ کیا گیا تاکہ ہم راستباز ٹھہرائے جائیں‘‘ (رومیوں 4:‏25)

.

صلیب پر مسیح کے وسیلے سے خریدی گئی یہ راستبازی جی اُٹھے مسیح میں ایمان کے وسیلے سے آپ کے لیے ایک حقیقت بنتی ہے۔

’’چونکہ ہم [جی اُٹھے مسیح میں] ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گئے ہیں اِس لیے ہمارے خداوند یسُوع مسیح کے وسیلہ سے ہماری خدا کے ساتھ صلح ہو چُکی ہے‘‘ (رومیوں 5:‏1).

اِس سب کا آپ کے لیے کیا مطلب نکلتا ہے؟ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ ایک مُردہ مسیح میں یقین لانے کے وسیلے سے راستباز نہیں ٹھہرائے جاتے ہیں۔ جب آپ جی اُٹھے مسیح میں یقین کرتے ہیں، تو اُس کی موت اور اُس کا خون آپ کو پاک صاف کرتا ہے اور آپ کو خُداوند کی حضوری میں راستباز اور بےگناہ بناتا ہے۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

IV۔ چہارم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ اُس کا خُون آسمان میں مقدسین کے مقدس کے پاس لے جانے کے لیے کیا۔

عبرانیوں کی کتاب میں ہمیں یسوع مسیح کی بطور پرانے عہد نامے کے سردار کاہن کے کیے کو پورا کرنے کی ایک واضح تصویر پیش کی گئی ہے، جو عبادت گاہ میں مقدسین کے مقدس میں، لوگوں کے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کے لیے، خون لے جاتا ہے۔ بائبل کہتی ہے:

’’لیکن دوسرے حِصہ [مقدسین کے مقدس] میں سردار کاہن سال میں صرف ایک بار جاتا تھا اور وہ بھی خُون لے کر تاکہ اُسے اپنی اور اپنی اُمّت کی خطاؤں کے لیے گزرانے‘‘ (عبرانیوں 9:‏7).

پھر بعد میں، اِسی باب کے اندر، ہمیں بتایا جاتا ہے:

’’لیکن مسیح بہتر برکتوں کا سردار کاہن بن کر آچُکا ہے جو اب موجود ہیں اور وہ جس خیمہ سے خدمت انجام دیتا ہے وہ زیادہ بڑا اور کامل ہے اور اِنسانی ہاتھوں کا بنایا ہُوا یعنی اِس دُنیا کا نہیں۔ وہ بکروں اور بچھڑوں کا نہیں بلکہ اپنا خُون لے کر ایک ہی بار پاک ترین مکان میں داخل ہُوا اور ہمیں ایسی نجات دلائی جو ابدی ہے‘‘ (عبرانیوں 9:‏11۔12).

اپنے مشہور و معروف تبصرے (بائبل میں سے Thru the Bible) میں ڈاکٹر جے۔ ورنن میکجی Dr. J. Vernon McGee واضح طور پر سمجھاتے ہیں کہ مسیح خود اپنا آسمان میں مقدسین کے مقدس میں لے کر گیا اور وہاں پر رحم کی کرسی پر اُسے چھڑکا۔ یہ خون 1۔پطرس1:‏18۔19 کے مطابق وہاں پر آپ کے لیے ناقابل تحلیل طور پر محفوظ کیا جا چکا ہے۔

خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ اپنا ناقابل تحلیل خون آسمان میں مقدسین کے مقدس میں لے جانے کے لیے کیا، جو وہاں پر بالکل ابھی آپ کو گناہوں کو دھو ڈالنے کے لیے محفوظ ہے۔

جب ہم ’’کیا آپ خون میں دُھلے ہوئے ہیں، بّرے کی روح کو پاک صاف کردینے والے خون میں Are You Washed in the Blood, in the soul-cleansing Blood of the Lamb‘‘ گاتے ہیں، تو ہم اُس خون کے بارے میں نہیں گا رہے ہوتے ہیں جو صلیب کے اردگرد مٹی میں بہا تھا اور ہمیشہ کے لیے کھو گیا تھا۔ ہم گاتے ہیں مسیح کے خون کے بارے میں جو خُدا نے، اپنی قادر مطلق قوت سے، آسمان کے لیے اُوپر اُٹھا لیا تھا۔ پھر مسیح نے وہ خون آسمان میں مقدس مقام میں رکھا تھا۔ یہ وہاں پر بالکل ابھی آپ کے گناہوں کو دھو ڈالنے کے لیے موجود ہے! کیا آپ بّرے کے خون سے دُھلے ہوئے ہیں؟ کیا آپ کے گناہ معاف کیے جا چکے ہیں، کیا وہ برف کی مانند سفید ہیں؟ کیا آپ بّرے کے خون سے دُھلے ہوئے ہیں؟ خُدا نے مسیح کو آسمان میں اپنے خون لے جانے کے لیے مُردوں میں سے زندہ کر دیا تاکہ آپ کے گناہ اِس کے وسیلے سے صاف کیے جا سکیں۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

V۔ مگر پانچواں، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آسمان میں آپ کا سردار کاہن بننے کے لیے کیا۔

بائبل کہتی ہے:

’’کیونکہ خدا ایک ہے اور خدا اور اِنسانوں کے درمیان ایک صُلح کرانے والا بھی موجود ہے یعنی مسیح یسُوع جو اِنسان ہے‘‘ (1۔ تیموتاؤس 2:5).

ہمیں ایسے مذہبی رہنما کی ضرورت نہیں ہے جو ہمارے اور خُدا کے درمیان ایک صلح کرانے والا بن کر خود کو ایک ’’کاہن‘‘ کہتا ہے۔ ہر بپتسمہ یافتہ کا ایک کاہن ہے – یسوع مسیح – اوپر آسمان میں، خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہوا۔ بائبل کے مطابق، یسوع ہمارا کاہن ہے – اور وہ ہی ہمارے اور خُدا کے درمیان واحد صلح کرانے والا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

رومیوں آٹھ باب میں ہم پڑھتے ہیں:

’’اس لیے کہ مسیح یسوع ہی وہ ہے جو مر گیا اور جی بھی اُٹھا اور جو خدا کی دائیں طرف بھی موجود ہے، وہی ہماری شفاعت بھی کرتا ہے‘‘ (رومیوں 8:‏34).

یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کیا اور ہمارے لیے دعا کرنے کے لیے واپس اوپر آسمان میں لے گیا۔ میں یقین کرتا ہوں کہ آپ آج صبح یہاں پر ہیں کیونکہ جی اُٹھا مسیح آپ کے لیے دعا مانگ رہا ہے۔ جب آپ مسیح میں تبدیل ہو جائیں گے، تو یہ اِس لیے ہوگا کیونکہ جی اُٹھا مسیح آپ کے لیے دعا مانگ رہا تھا۔ اور وہ آپ کی تمام زندگی میں آپ کے لیے دعا کرنا جاری رکھے گا۔ بائبل کہتی ہے:

’’کیونکہ جب خُدا کے دشمن ہونے کے باوجود اُس کے بیٹے کی موت کے وسیلہ سے ہماری اُس سے صلح ہوگئی تو صلح ہونے کے بعد تو ہم اُس کی زندگی کے سبب سے ضرور ہی بچیں گے‘‘ (رومیوں 5:‏10).

آپ نے دیکھا یہ مُردوں میں سےجی اُٹھا مسیح ہی ہے جو ’’اپنی زندگی کے سبب سے‘‘ آپ کو بچاتا ہے۔ ہم ایک مُردہ مسیح کی عبادت نہیں کرتے ہیں۔ وہ خُدا کے داہنے ہاتھ پر، اوپر آسمان میں – زندہ ہے۔ اور چونکہ وہ زندہ ہے، تو وہ آپ کو بچا سکتا ہے – اگر آپ اُس پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ’’ہم نے مسرت بھری آواز سُنی ہے، یسوع بچاتا ہے! یسوع بچاتا ہے! یہ نوید ہر طرف پھیلا دو۔ یسوع بچاتا ہے! یسوع بچاتا ہے!‘‘ یسوع بالکل ابھی آپ کے بچائے جانے کے لیے دعا مانگ رہا ہے۔

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 5:‏30).

مسیح مُردوں میں سے خُدا کے ذریعے سے زندہ کیاگیا تھا

1.    آپ کو توبہ کی توفیق عطا کرنے کے لیے۔
2.    آپ کو از سر نو زندگی عطا کرنے کے لیے۔
3.    آپ کو راستباز ٹھہرانے کے لیے۔
4.    اپنا خون آسمان میں لے جانے کے لیے، آپ کے گناہوں کو دھونے کے لیے۔
5.    آپ کے لیے سردار کاہن بننے اور آپ کے لیے دعا مانگنے کے لیے۔

کیا آپ مسیح میں تبدیل ہونا چاہتے ہیں اور ایک حقیقی مسیحی بننا چاہتے ہیں؟ تو پھر آپ کو آسمان میں مسیح کے پاس آنا چاہیے جو خُدا کے داہنے ہاتھ پر بیٹھا ہے۔ آپ کو یسوع کے پاس آنا چاہیے – اور وہ آپ کو تبدیل کرے گا اور آپ کو بچائے گا۔ بائبل کہتی ہے:

’’عالم بالا کی چیزوں کی جُستجو میں رہو جہاں مسیح خدا کی دائیں طرف بیٹھا ہُوا ہے۔ عالمِ بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمین پرکی چیزوں کے‘‘ (کلسیوں 3:‏1۔2).


تصادم ختم ہوگیا، جنگ اختتام پزیر ہوئی؛
   زندگی کی فتح جیت گئی ہے؛
فتح کا گیت شروع ہو چکا ہے۔ ھیلیلویاہ!

موت کی قوتوں نے اپنا پورا زور لگا لیا،
   لیکن مسیح نے اُن کے لشکر کو منتشر کردیا؛
آؤ پاک خوشی کے نعرے چلا کر لگائیں۔ ہیلیلویاہ!

تین اُداس دِن جلدی سے گزر گئے؛
   وہ جلال کے ساتھ مُردوں میں سے جی اُٹھا؛
ہمارے جی اُٹھے سربراہ کو تمام جلال ہو! ہیلیلویاہ!

اُس نے منہ پھاڑے جہنم کے دروازے بند کر دیے؛
   آسمان کے بُلند پھاٹکوں کی سلاخیں گر گئیں:
اُس کی فتوحات کو ستائش کے حمدوثنا کے گیت بتانے دو۔ ھیلیلویاہ!

خُداوندا، تیرے کوڑے کھانے کے سبب سے جنہوں نے تجھے زخمی کیا،
   موت کے ہولناک ڈنگ سے تیرے خادم آزاد ہوئے،
کہ ہم زندہ رہ سکیں اور تیرے لیے گائیں۔ ھیلیلویا!
   ھیلیلویا! ھیلیلویا! ھیلیلویا!
(’’اختلاف ختم ہو گیا The Strife Is O’ er ‘‘ فرانس پاٹ
      Francis Pott نے ترجمہ کیا، 1832۔1909)۔

(واعظ کا اختتام)
آپ انٹر نیٹ پر ہر ہفتے ڈاکٹر ہیمرز کے واعظwww.realconversion.com پر پڑھ سکتے ہیں
۔ "مسودہ واعظ Sermon Manuscripts " پر کلک کیجیے۔

You may email Dr. Hymers at rlhymersjr@sbcglobal.net, (Click Here) – or you may
write to him at P.O. Box 15308, Los Angeles, CA 90015. Or phone him at (818)352-0452.

واعظ سے پہلے دُعّا کی تھی ڈاکٹر کرہیٹن ایل۔ چَینDr. Kreighton L. Chan ۔ اعمال5:‏27۔32 .
واعظ سے پہلے اکیلے گیت گایامسٹر بنجامن کینکیڈ گریفتھ نےMr. Benjamin Kincaid Griffith تھا:
’’اختلاف ختم ہو گیا The Strife Is O’ er ‘‘ (فرانس پاٹ Francis Pott نے ترجمہ کیا، 1832۔1909)۔

لُبِ لُباب

یسوع مُردوں میں سے کیوں جی اُٹھا

WHY JESUS ROSE FROM THE DEAD

ڈاکٹر آر۔ ایل۔ ہائیمرز، جونیئر کی جانب سے
.by Dr. R. L. Hymers, Jr

’’ہمارے باپ دادا کے خدا نے اُس یسوع کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا جسے تم نے صلیب پر لٹکا کر مار ڈالا تھا‘‘ (اعمال 30:5)

.

I.    اوّل، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو توبہ کی توفیق عطا کرنے کے لیے کیا، اعمال30:5۔31؛ 3:‏26 .

II.  دوئم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو نیا جنم عطا کرنے کے لیے کیا، 1۔پطرس3:1؛ افسیوں2:‏5۔6 .

III. سوئم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آپ کو راستبازی عنایت کرنے کے لیے کیا، رومیوں4:‏25؛ 5:‏9، 1 .

IV.  چہارم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ اُس کا خُون آسمان میں مقدسین کے مقدس کے پاس لے جانے کے لیے کیا، عبرانیوں7:9، 11۔12؛ 1۔پطرس1‏:18-19۔

V.   پنجم، خُدا نے یسوع کو مُردوں میں سے زندہ آسمان میں آپ کا سردار کاہن بننے کے لیے کیا، 1۔تیموتاؤس5:2؛ رومیوں34:8:؛ 10:5؛ کلسیوں1:3۔2 .